اوپن آفس میں اردو املاء کی پڑتال

الف عین

لائبریرین
میں بھیہ اب تک کامیاب نہپیں ہو سکا۔ اردو فہرست میں شامل ہی نہیں ہوتی۔ میں نے بھی اوپن آفس فورم سے وہ صفحات کاپی کر کے رکھے ہیں اور پڑھے بھی، لیکن پھر یہاں ہی پیش رفت کا انٹطار کرنے لگا۔
اور ہاں، کیا یہاں آسف والی فائل کو بھی ایکسٹینشن تبدیل کر کے م س ورڈ کی لغت بنائ جا سکتی ہے؟ یعنی .DIC کر کے۔
 

عارف انجم

محفلین
دوست: اردو سپیل چیکر آفس کے نئے ورژن 2۔2 کے ساتھ کام نہیں‌ کر رہا۔ میں نے 2۔0۔2 ورژن انسٹال کیا اور شارق کی "ur-demo" فولڈر میں موجود دونوں فائلیں ur_Pk.dic اور ur_Pk.aff استعمال کیں تو اسپیل چیکنگ ممکن ہوگئی۔ واضح رہے کہ میں ونڈوز ایکس پی استعمال کر رہا ہوں۔

نئے الفاظ کیلئے میں نے urdu کے نام سے writing Aids میں ڈکشنری بنائی تھی لیکن اس میں شامل کیے گئے الفاظ بدستور نشان زد (urderlined) رہتے ہیں۔ اس کے بعد میں نے نئے الفاظ standard.dic میں شامل کرنا شروع کردیئے تو یہ مسئلہ بھی حل ہوگیا۔ شارق کی 30 ہزار الفاظ والی لغت میں بعض الفاظ کے ہجے درست نہیں تھے مثلا "کے لیے" کیلئے اس ڈکشنری میں ’’کیلیے‘‘ کی تجویز موجود ہے جو کسی اعتبار سے درست نہیں۔ لفظ ’’اوّل‘‘ کے ہجے تشدید کے بغیر ’’اول‘‘ کے ہیں۔ ایسے الفاظ کے لیے میں نے exception ڈکشنری بنائی اور اب یہ الفاظ بھی نشان زد ہو جاتے ہیں۔

اردو ویب کی تیار کردہ ڈکشنری بالکل کام نہیں کر رہی۔ اگرچہ اوپن آفس، آن لائن ہونے کی صورت میں، اسے انسٹال کر لیتا ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم باقاعدہ ڈکشنری تیار کریں، جس میں زیادہ زور aff فائل پر رکھا جائے کیونکہ اس طرح ایک جامع اور کم وزن اور غالباً تیز رفتار ڈکشنری وجود میں آسکے گی۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ شارق کی فراہم کردہ ڈکشنری میں‌ نئے الفاظ شامل کرنے یا کسی بھی طرح اسے ایڈٹ کرنے کی صورت میں وہ کام نہیں ‌کرتی۔اس کی وجہ مجھے سمجھ نہیں‌ آسکی۔
 
وضاحت

عارف اگر آپ اس املاء پڑتال کے پراجیکٹ کو لے کر آگے بڑھ سکیں تو اردو کے لیے خدمت ہوگی۔

آپ نے درست فرمایا ہے کہ aff فائل پر محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ میں درخواست کروں گا کہ آپ ہن سپیل کا man page پڑھیں اور اس پر مزید کام کریں۔

dic فائل میں رد و بدل کرتے ہوئے یہ خیال رکھیں:

۔ اس کو سیو کرتے ہوئے BOM نہ لکھیں۔
۔ dic فائل کی پہلی لائن میں الفاظ کی گنتی ہوتی ہے۔ اسے ضرور اپ ڈیٹ کریں
۔ نئی لائن کا انداز یونکس والا ہو
کوڈ:
 (\n)
، ونڈوز والا نہ ہو
کوڈ:
(\r\n)
یہ سب کمالات بیبل پیڈ میں موجود ہیں:
http://www.babelstone.co.uk/Software/BabelPad.html

یہ وضاحت کردوں کہ میں نے جان بوجھ کر لغت سے تمام اعراب ختم کیے تھے، اور صرف فتحتان (غالباً) اور سپر اسکرپٹ الف (اعلیٰ) رہنے دیا تھا تاکہ اغلاط زیادہ سامنے نہ آئیں۔
 

الف عین

لائبریرین
بہت سے اعراب تو اب بھی تھے، میں پچھلے تین ماہ سے فرصت کے ہر وقت میں اسی فائل میں لگا ہوا ہوں۔ کل جا کر لام ختم ہوا ہے۔ اب تین چار دن میں مکمل فائل ہو جائئ گی۔ اعراب ضروری ہیں شارق۔ ورنہ م س آفس کی طرح آپ نے گُل‘ لکھا ہے تو غلطی ہے، محض ’گل‘ درست ہے۔ میں تو ہر ممکن اعراب لے الفاظ کا اضافہ کر رہا ہوں۔ گل، گَل، گِل، گۃل، گلِ، گِلِ، گُلِ۔۔۔
یہ فائل مکمل ہونے کے بعد اسے تم کو اور شاکر عزیز کو بھیج دوں گا۔
یہ aff فائل کا کیا معاملہ مہے۔ میرے پاس تو محض ur_pk.txt فائل ہے۔
مزید یہ کہ کیا اسے ur‌i-in بھی کیا جا سکتا ہے۔ اردو پر پاکستان کا اجارہ نہیں‌ہے جو اسے محض پی کے دیا جائے۔
 

عارف انجم

محفلین
شارق پہلے تو میں یہ وضاحت کردوں کہ میں ونڈوز ایکس پی استعمال کرر ہا ہوں۔ لنکس/یونکس استعمال کرنا اس لیے ممکن نہیں‌ کہ مجھے ان پیج کی ضرورت ہوتی ہے جو صرف ونڈوز پر کام کرتا ہے۔ لہٰذا اوپن آفس سے متعلق میرے تجربات بھی ونڈوز پر مبنی ہیں۔ اگرچہ میرا خیال ہے کہ ان کے مثبت نتائج‌ اوبنٹو، کبنٹو یا کسی دوسری ڈسٹرو پر بھی افادیت کے حامل ہوں گے۔ (میرے پاس کبنٹو موجود ہے لیکن وہی ان پیج کا مسئلہ )

dic فائل کے شروع میں الفاظ کی گنتی میں‌ پہلے ہی اپ ڈیٹ کر کے دیکھ چکا ہوں۔ اردو کی بڑی ڈکشنری تو ایک طرف میں‌ نے آپ کی ur-demo میں فراہم کردہ dic فائل کوہی محض ایک لفظ کی تبدیلی کے بعد دوبارہ save کیا تھا۔ ونڈوز ایکس پی میں اس کی encoding utf-8 ظاہر ہورہی تھی۔ ایک اضافی لفظ جو میں نے ڈالا اس کے لحاظ سےالفاظ کی گنتی بھی اپ ڈیٹ کی اور اضافی لفظ بھی حروف تہجی کےاعتبار سے درست جگہ ڈالا تھا۔ لیکن save کرنے کے بعد آپ والی dic فائل غیر فعال ہوگئی۔ مجھے اسی بات کی سمجھ نہیں آرہی کہ یہ کیوں ہو رہا ہے؟ جیسے ہی (ونڈوز کے پلیٹ فارم پر) اس فائل سے چھیڑ چھاڑ کی جاتی ہے وہ غیر فعال ہوجاتی ہے۔

آپ کی ڈکشنری میں جو الفاظ کم ہیں وہ میں اوپن آفس کی standard.dic میں شامل کرتا جا رہا ہوں۔ اس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ ہم standard.dic کو کاپی کرکے کسی بھی دوسرے کمپیوٹر پر استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ فائل
C:\Documents and Settings\username\Application Data\OpenOffice.org2\user\wordbook

پرموجود ہوتی ہے۔

میں ببل پیڈ سمیت آپ کی تمام ہدایت پر عمل کرکے مزید نتائج سے آگاہ کرتاہوں، انشااللہ
 
ہن سپیل

بہت سے اعراب تو اب بھی تھے، میں پچھلے تین ماہ سے فرصت کے ہر وقت میں اسی فائل میں لگا ہوا ہوں۔ کل جا کر لام ختم ہوا ہے۔ اب تین چار دن میں مکمل فائل ہو جائئ گی۔ اعراب ضروری ہیں شارق۔ ورنہ م س آفس کی طرح آپ نے گُل‘ لکھا ہے تو غلطی ہے، محض ’گل‘ درست ہے۔ میں تو ہر ممکن اعراب لے الفاظ کا اضافہ کر رہا ہوں۔ گل، گَل، گِل، گۃل، گلِ، گِلِ، گُلِ۔۔۔
یہ فائل مکمل ہونے کے بعد اسے تم کو اور شاکر عزیز کو بھیج دوں گا۔
یہ aff فائل کا کیا معاملہ مہے۔ میرے پاس تو محض ur_pk.txt فائل ہے۔
مزید یہ کہ کیا اسے ur‌i-in بھی کیا جا سکتا ہے۔ اردو پر پاکستان کا اجارہ نہیں‌ہے جو اسے محض پی کے دیا جائے۔



اعجاز صاحب ہن سپیل جو کہ اوپن آفس کا اسپل چیکر انجن ہے، اس کی لغت دو فائلوں پر مشتمل ہوتی ہے، ایک dic جس میں الفاظ ہوتے ہیں اور دوسری aff جن میں قواعد ہوتے ہیں۔ آپ جس فائل پر کام کر رہے ہیں اس سے یہ dic فائل اخذ کی جائے گی جب کہ aff فائل میں فی الھال صرف ایک قاعدہ SET UTF-8 ہی موجود ہے۔ ur_PK کا نام ur_IN بالکل رکھا جا سکتا ہے، ونڈوز کی لوکیل میں دونوں موجود ہیں:

0x0420: "ur_PK", # Urdu
0x0820: "ur_IN", # Urdu - India
 

عارف انجم

محفلین
اسلام وعلیکم

شارق: ایک الجھن تو حل ہوگئی۔ میری save کردہ فائلز اس لیے غیر فعال ہو رہی تھیں ‌کہ میں‌انہیں‌ ونڈوز میں save کر رہا تھا۔ کبنٹو چلا کر میں‌نے saveکیا تو تمام dicفائلز کام کرنے لگیں۔ اردو ویب کی بڑی ڈکشنری کو بھی میں‌نے وہاں‌ save asکیا اور وہ بھی کام کرنے لگی۔

aff فائل بنانے کے لیے آپ کی ہدایت کے مطابق میں‌ نے hunspell کی ویب سائیٹ پر جا کر کچھ مواد پڑھا اور اضافتوں suffixکے بارے میں‌ میرا ذہن کافی واضح ہوگیا۔ PFXکی شائد اردو میں زیادہ ضرورت نہ پڑے۔ اضافتوں کے لے میں‌نے ایک جدول بنایا اور اسی حساب سے قاعدہ لکھا۔ جدول اور aff فائل کے لیے لکھا گیا قاعدہ پیش خدمت ہیں۔

Suffix by dropping char.
B (قاعدے کا نام)
// یہاں‌پر الف ہٹ جائے گا//
اچھا ، اچھی ، اچھے، اچھوں
برا ، بری، برے ، بروں
پگلا، پگلی، پگلے ، پگلوں
موٹا، موٹی، موٹے، موٹوں
گھوڑا، گھوڑی، گھوڑے، گھوڑوں
گدھا، گدھی، گدھے، گدھوں

E
کمینہ، کمینے، کمینوں

Simple suffix (سادہ اضافت)
A
ترکیب، ترکیبیں، ترکیبوں
نصیحت، نصیحتیں، نصیحتوں،
صورت، صورتیں، صورتوں
عورت، عورتیں، عورتوں
کدورت، کدورتیں، کدورتوں
جھڑپ، جھڑپیں، جھڑپوں


C
ایجنسی، ایجنسیوں، ایجنسیاں
دوستی، دوستیوں، دوستیاں
دشمنی، دشمنیوں، دشمنیاں
بیماری، بیماریوں، بیماریاں
کمینی، کمینیوں، کمینیاں

D
جانور، جانوروں
بھوت، بھوتوں
عقاب، عقابوں
دشمن، دشمنوں
دوست، دوستوں
بیمار، بیماروں




یہاں‌ پر قاعدہ Bاور C کچھ یوں‌ لکھا جائے گا (میرے خیال کے مطابق) AFFفائل کچھ یوں‌ ہوگی


attachment.php


لیکن میں‌اس بارے میں یقین سے کچھ نہیں‌ کہ سکتا کہ جو میں سمجھا ہوں‌ وہ درست ہے۔ کیونکہ ایک تو میرا پروگرامنگ سے کوئی تعلق نہیں دوسرا یہ سب کام اوبنٹو یا کبنٹو پر ہونا ہے (ونڈوز میں saveکی گئی فائلیں کام نہیں‌کر رہیں) اور کبنٹو یا اوبنٹو میں‌ ڈکشنری کی فائل بنا کر کیسے متعلقہ ڈائریکٹری میں‌ رکھی جائے(permission کا مسئلہ ہے، میں‌ خود کو فولڈر میں فائل رکھنے کی permission کیسے دوں‌ یہ فوری طور پر سمجھ نہیں‌آ رہا) یہ میرے لیے نسبتآ مشکل یا پھر کم ازکم وقت طلب کام ضرور ہے۔
آپ اگر کچھ رہنمائی کریں‌ تو مزید قاعدے بنائے جا سکتے ہیں۔ اور مکمل aff تیار ہوسکتی ہے۔ کام طویل ضرور ہوگا لیکن ہم اگر روز ایک گھنٹہ بھی دے پائے تو ڈکشنری تیار ہونے میں چندماہ سے زیادہ نہیں لگیں‌ گے۔
 

Attachments

  • AFF.GIF
    AFF.GIF
    2.5 KB · مناظر: 13

دوست

محفلین
آپ کبنٹو میں ہیں تو اس کام کے لی کنکرر کو روٹ حقوق کے ساتھ چلا لیں۔ آلٹ ایف 2 دبا کر رن باکس میں یہ کمانڈ دیں۔
kdesu konqueror
پاسورڈ دیں اور کنکرر روٹ حقوق سے رن ہوجائے گا۔ جہاں مرضی جاکر کام کریں کوئی نہیں پوچھے گا۔
اب لگ رہا ہے کام ہورہا ہے۔ ورنہ پہلے تو ٹامک ٹوئیاں تھیں ڈکشنری کی پروگرامنگ کے سلسلے میں۔
وسلام
 

عارف انجم

محفلین
خوشخبری

بفضل تعالیٰ‌ affixفائل بنانے میں‌کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ کل میں‌ نے جو قاعدے پوسٹ کیے تھے۔ ان میں‌ سے تین قاعدے A, B , C اس affixفائل میں‌ موجود ہیں‌۔ ڈکشنری میں الفاظ کی اصل اشکال شامل کی گئی ہیں، اضافتیں‌ affix فائل کے ذریعے بن رہی ہیں۔ مثلا ڈکشنری میں‌ لفاظ ’اچھا‘ موجود ہے اس سے ’اچھی‘ اور ’اچھے‘ کے الفاظ affکے ذریعے بنتے ہیں‌، یہ الفاظ ڈکشنری میں‌ موجود نہیں۔ اردوویب کے ساتھی، بالخصوص شارق سے درخواست ہے کہ وہ affix فائل پر آراء دیں۔ کچھ باتیں ‌میرے ذہن میں‌ بھی ہیں‌ جو آگے چل کر عرض ‌کروں گا۔ مجھے مزید قاعدے بنانے میں‌اب کوئی دشواری محسوس نہیں‌ ہوتی اور انشااللہ ہم کچھ ہی عرصے میں مکمل ڈکشنری بنانے میں‌کامیاب ہوجائیں گے۔

انکل اعجاز نے اعراب کے معاملات کے نشاندہی کی ہے اس کے لیے بھی ایک حل میرے سامنے موجود ہے۔ وہ یہ کہ ڈکشنری میں‌ تمام الفاظ ضروری اعراب کے ساتھ شامل کیے جائیں‌اور اس کے بعد affix فائل سے انہیں(اعراب کو) ignore کرا دیا جائے۔ اس طرح اعراب والے الفاظ بھی درست شمار ہوں گے اور اعراب کے بغیر بھی۔ عربی کی ڈکشنری میں‌ یہی طریقہ استعمال کیا گیا ہے غالباَََ

ڈکشنری اور affix فائل میں یہاں اپ لوڈ کر رہا ہوں۔ اس کے ساتھ شارق کی تیار کردہ انسٹال ہدایات بھی شامل ہیں میں نے فقط اس میں اپنے ای میل پتے کا اضافہ کیا ہے۔

http://www.urduweb.org/mehfil/attachment.php?attachmentid=231&stc=1&d=1186429639

اس کامیابی کے لیے میں اللہ تعالی کے بعد شارق اور شاکر کا شکر گزار ہوں‌ جنہوں‌ نے بالترتیب مجھے ڈکشنری اور اوبنٹو/کبنٹو کے بارے میں‌قیمتی مشوروں‌ سے نوازا۔
 

Attachments

  • ur_PK.zip
    1 KB · مناظر: 13
شکریہ

جناب ہم تو اب اس پراجیکٹ کے سلسلے میں آپ کی طرف ہی دیکھ رہے ہیں اور دعاگو ہیں کہ آپ ایفکس فائل کو خوب آگے لے کر جائیں تاکہ افادیت کے ساتھ ساتھ اس میدان میں عربی اور فارسی کو پیچھے چھوڑ جائیں ۔ ۔ ۔ میں فائل اتار رہا ہوں اور اس کے مشاہدے کے بعد آپ سے بات کرتا ہوں ویسے اگر اعجاز صاحب اور دوسرے اردو داں حضرات رائے دیں تو وہ کافی مفید ہوگی،
 

عارف انجم

محفلین
شارق مجھے دو سافٹ درکار ہیں‌۔ کیا آپ کچھ مدد کر سکتے ہیں۔

ایک : کوئی ایسا پروگرام جو اردو کے الفاظ کو حروف تہجی کی ترتیب میں لاسکے۔ جیسا کہ ایم ایس ورڈ میں‌ انگریزی الفاظ کو ترتیب میں‌ لانے کا آپشن موجود ہے۔

دوسرا: ایسا سافٹ ویئر جو یہ بتا سکے کہ کسی دستاویز میں‌ کوئی کریکٹر کتنی مرتبہ استعمال ہوا ہے۔

آپ نے ڈکشنری اور ایفکس فائل دیکھ لی ہو تو ازرائے کرم نتائج سے بھی آگاہ کردیں۔ دھیان رہے ڈکشنری میں‌ بہت محدود الفاظ استعمال کیے گئے ہیں‌ لہٰذا آپ ان ہی کو پڑتال میں‌استعمال کریں۔
 
UltraEdit

جناب میں نے ایفکس فائل اور ڈکشنری پر نظر ڈالی ہے اور یہ بخوبی اندازہ ہوگیا ہے کہ قواعد کی مدد سے الفاظ کی پڑتال ہو رہی ہے۔ آپ نے اچھا کیا کہ مختصر ڈکشنری استعمال کی تاکہ ٹیسٹنگ میں آسانی رہے۔

ایک مسئلہ جو ہنوز حل طلب ہے، وہ ہے اعراب کا، آپ اس پر بھی غور کیجیے۔ پھر یہ بھی کہ اردو کے کئی الفاظ مختلف انداز سے لکھے جا سکتے ہیں اور اس کے لیے کوئی معیار نہیں، جیسے آ کو ۔ ۔ ۔ ا + مد ۔ ۔ ۔ اور ایک گلف یعنی۔ ۔ ۔ آ ۔ ۔ ۔ دونوں طرح سے، اس کا حل کیا ہوگا ۔ اسی طرح کئی مرکبات کا کیا حل ہوگا؟

اس طرح کے سوالات پر ہم اتفاق رائے کر لیں تو پھر معیاری ڈکشنری بنانا آسان ہو جائے گا۔ اس طرح یہاں دو معاملات زیرِ بحث رہیں گے، ایک اس طرح کے فیصلے اور دوسرے ان کی implementation بذریعہ قواعد وغیرہ۔

الفاظ کی ترتیب sortingکے لیے میں نے UltraEdit نامی سافٹ ویئر استعمال کیا ہے۔ امید ہے اس کا ڈیمو آپ کو کام دے جائے گا۔ یاد رہے کہ اردو کی لوکیل locale کی غیر موجودگی میں ترتیب کے نتائج ابجد مطابقت سے سامنے نہیں آتے پھر بھی تکنیکی اعتبار سے سورٹنگ کہی جا سکتی ہے۔ اس میں فائل کے مینو میں ایڈوانس میں سورٹ کا آپشن مل جائے گا۔ غالباً کیریکٹر سرچ بھی الٹرا ایڈٹ میں ہوگی، جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے فائنڈ کی ونڈو میں یہ اختیار موجود ہے۔

میں نے ونڈوز میں ایک پروگرام لکھا ہے جس کی مدد سے ہن سپیل ڈکشنری لوڈ کرکے کسی لفظ کی درستگی کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس طرح آپ کو ڈکشنری ٹیسٹنگ کے لیے ہر بار اوپن آفس نہیں لادنا پڑے گا۔ مسئلہ یہ ہے کہ پروگرام بمعہ لوازمات 5 م ب تک چلا گیا ہے۔ اگر آپ کو اس سے فائدہ ہوسکے اور بینڈ وتھ موجود ہو تو میں اسے سرور پر لاد سکتا ہوں۔

والسلام،
 

عارف انجم

محفلین
شارق میرے لیے دفتر میں‌ بینڈوتھ کا کوئی مسئلہ نہیں‌ آپ پروگرام اپ لوڈ کردیں میں‌اتار لوں‌گا۔ لیکن اگر ایسا کوئی پروگرام اوبنٹو کیلئے ہو تو بہتر مدد گار ہے کیونکہ ونڈوز پر ڈکشنری فائلز نہیں‌ بن پاتیں۔ اردو ایڈٹ میں‌ نے ڈائون لوڈ کرلیا ہے۔

اعراب کے سلسلے میں‌ میں‌ پہلے ہی عرض کر چکا ہوں:
انکل اعجاز نے اعراب کے معاملات کے نشاندہی کی ہے اس کے لیے بھی ایک حل میرے سامنے موجود ہے۔ وہ یہ کہ ڈکشنری میں‌ تمام الفاظ ضروری اعراب کے ساتھ شامل کیے جائیں‌اور اس کے بعد affix فائل سے انہیں(اعراب کو) ignore کرا دیا جائے۔ اس طرح اعراب والے الفاظ بھی درست شمار ہوں گے اور اعراب کے بغیر بھی۔ عربی کی ڈکشنری میں‌ یہی طریقہ استعمال کیا گیا ہے غالباَََ
اس وقت میں ایفکس فائل کے قواعد بنانے میں‌ مصروف ہوں۔ ایک بار مناسب تعداد میں قواعد لکھ لیے جائیں تو پہلے مرحلے میں‌ ہم ڈکشنری کا بیٹا یا ٹیسٹ ورژن جاری کر سکتے ہیں۔ اس کا ایک فائدہ یہ ہوگا کہ اوپن آفس استعمال کرنے والوں‌کو نسبتاََ بہتر اور تیز رفتار ڈکشنری مل سکے گی اور ان کا فیڈ بیک ہمیں‌ نقائص‌ دور کرنے میں‌ مدد دے گا۔ پروف ریڈنگ کی کچھ غلطیاں‌ بھی سامنے آ جائیں‌گی اگر کوئی ہوئی تو۔

لفظوں‌ کو مختلف انداز میں‌ لکھے جانے پر ہم اگلے مرحلے میں غور کریں‌گے۔ ’’آ‘‘ کا معاملہ شائد ایک خصوصی کیس ہے۔ کیا اس کو ا+مد سے لکھنے اور آ لکھنے سے اسپیل چیکر کو پہنچاننے میں دشواری ہوتی ہے؟ اگر ایسا ہے تو کیا آپ ایسے مزید الفاظ کی فہرست بنا سکتے ہیں؟

دیگر الفاظ جو الگ ہجوں‌ سے لکھے جاتے ہیں وہ اردو دان حضرات کے الگ الگ نظریات کی وجہ سے ہیں۔ مثلاََ لفظ ’’آئندہ‘‘ اس وقت رائج ہے تاہم کچھ لوگوں‌کے خیال میں‌ ’’آیندہ‘‘ درست ہجے ہیں۔ ( ’’آئیندہ‘‘ قطعاََ غلط ہے) ۔ ایسے الفاظ کی دیگر مثالیں۔ ’’انہوں‘‘ کیلئے ’’انھوں‘‘ کے ہجے۔ ’’اتائی‘‘ کیلئے ’’عطائی‘‘ ہیں۔ ہم اس پر بعد میں‌ تفصیل سے بات کرتے ہیں۔ میرے خیال میں‌ دونوں‌طرح ‌کے ہجے شامل کرنا ہوں‌گے۔


الفاظ کو حروف تہجی ترتیب میں لانے کا مثلاََ تو حل ہوگیا۔ لیکن دوسرا سافٹ ویئر، جس کے لیے میں نے درخواست کی ہے، کہاں سے مل سکتا ہے۔ میرے خیال میں یہ بہت ضروری ہے کیونکہ اس طرح ہم معلوم کر سکیں گے کہ ہماری تیار کردہ ڈکشنری مجموعی طور پر کتنے الفاظ کا احاطہ کرتی ہے۔ انگریزی کی ایک عمدہ لغت ڈیڑھ لاکھ سے زائد entries پر مشتمل ہوتی ہے۔ یہی ہمارا ہدف ہونا چاہئے۔
 
سیو کرتے ہوئے

عارف،
اعجاز صاحب کی پروف ریڈ فائل بھی سامنے آگئی ہے ، قواعد کا اضافہ انشا اللہ اسی میں کر دیا جائے گا ۔ ۔ ۔ آپ ان کی تکمیل جاری رکھیے ۔ ۔ ۔

آپ کے دونوں مسئلوں کے لیے میں نے الٹرا ایڈٹ کا مشورہ دیا تھا ، اس پروگرام کو تھوڑا ایکسپلور کریے، ٹیکسٹ سے متعلق تمام احکامات اس میں موجود ہیں۔

ونڈوز پر لغت فائل پر کام کرنا کوئی مسئلہ نہیں ، اس کے لیے میں نے بیبل پیڈ کا حوالہ دیا تھا، بس فائل سیو کرتے ہوئے تین کام آپ نے کرنے ہیں جن کی وضاحت اس نقشے میں کی گئی ہے:


babel_padImage.jpg
 

عارف انجم

محفلین
بہت بہت شکریہ شارق، ببل پیڈ پر معلومات فراہم کرنے کا ۔ میں‌ 8bit کی اہمیت تو سمجھ رہا تھا لیکن byte order سے نظر چوک گئی۔

اب اگر آپ اپنا تیار کردہ سافٹ اپ لوڈ کردیں‌ تو کام کی رفتار مزید تیز ہوجائے گی۔ آپ یہ سافٹ مجھے ای میل بھی کر سکتے ہیں‌، میرے میل باکس میں‌ کافی جگہ ہے اور یاہو والے 10mb تک اٹیچمنٹ کی اجازت بھی دیتے ہیں۔

فی الحال میں‌ ایفکس قواعد کو ٹیسٹ کرنے کے لیے وہی اوپن آفس بند اور کھول کر کام چلا رہا ہوں۔
 
بہترین بنیاد

اعجاز صاحب:
آپ کی پیش کردہ الفاظ کی لسٹ کو میں نے اوپن آفس میں آزمایا،

۔ اعراب کے ساتھ درست نتائج ملے،
۔ ایک سطر میں اکثر کئی جملے موجود ہیں جن کو سپیس سے الگ کیا گیا ہے، ان کی املاء پڑتال درست نہیں ہو پارہی
۔ ک کے کئی الفاظ نہیں مل رہے، جیسے کو ، کی وغیرہ

یہ فہرست الفاظ مزید کاروائی کے لیے بہترین بنیاد ہے۔

عارف:
میں جلد آپ کو سافٹ ویئر بھیجتا ہوں ۔ فی الحال اس پر کچھ تراش خراش چل رہی ہے۔
شکریہ،
 

دوست

محفلین
بہت اچھا چل رہا ہے کام تو۔
میں منتظر ہوں اس کی تکمیل کا تاکہ اوپن آفس میں جمع کروایا جاسکے۔
وسلام
 
Top