اور اب گوگل لینکس

دوست

محفلین
گوگل نے لینکس کے سلسلے میں علیحدہ تلاش خدمات مہیا کرنا شروع کردی ہیں۔ میں نے جب اپنے موڈم کی تنصیب کے سلسلے میں
intel536ep لکھا تو مجھے جواب میں صرف لینکس سے متعلقہ بلکہ اکثر لینکس کے فورموں سے نتائج ملے۔ آپ بھی اپنے لینکس کے سلسلے میں گوگل کو آزمائیے۔
www.google.com/linux
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ۔ ویسے ایک بات سمجھ نہیں آئی، کہ جب آپ نے موڈیم کے ڈرائیور کو تلاش کرنا چاہا تو ظاہر ہے کہ آپ ونڈوز استعمال کر رہے ہوں گے کیونکہ لینکس میں اگر موڈیم انسٹال ہوتا تو کیا ہی بات تھی۔ تو جب آپ ونڈوز استعمال کر رہے ہیں تو پھر گوگل نے خود بخود کیسے لینکس کو سمجھ لیا اور اس سے متعلقہ موضوعات کھوجے :roll: یا پھر آپ نے سرچ ٹرم میں‌لینکس لکھا ہوگا؟
باتونی ہاتھی
 

دوست

محفلین
قیصرانی گوگل لینکس کسی بھی عنوان کو اس سائٹس پر تلاش کرے گا جو اس کے ڈیٹا بیس میں لینکس اور لینکس کے بارے میں سافٹ ویر اور معلومات کے لیے مخصوص ہونگی۔ نتیجے میں جو حاصل ہو وہ صرف اور صرف لینکس کے لیے ہوگا۔
اس میں یہ قید نہیں کہ آپ لینکس سے آنلائن ہو یا ونڈوز سے۔سلیش لینکس لکھ کر آپ اس بتا دیتے ہو کہ تلاش صرف لینکس سے متعلق ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی بھائی، آپ کے پیغام سے یہ واضح نہیں‌تھا کہ آپ نے کیسے سرچ کی۔ میں یہ سمجھا تھا کہ جیسے ہم آپریٹنگ سسٹم انسٹال کر کے دیکھتے ہیں کہ ڈرائیور انسٹال ہوا کہ نہیں تو پھر سرچ کرتے ہیں۔ ورنہ تو گوگل سلیش لینکس تو ایک الگ سی بات ہے :)
قیصرانی
 
Top