ان پیج سے بنائی ہوئی پی ڈی ایف فائل کیا ٹیکسٹ میں بدلی جا سکتی ہے؟

قیصرانی

لائبریرین
آج بیٹھے بٹھائے ذہن تھوڑا سا گھوما تو میں نے تجربات کرنے کی ٹھانی۔ اس سلسلے میں انتہائی معمولی سی کامیابی ضرور ہوئی ہے۔ پہلے تو واضح کر دوں کہ ان پیج سے بنی ہوئی ام الکتاب کی پی ڈی ایف فائل کو میں نے بطور ٹیسٹ چنا۔ اس کے ایک صفحے کے متن کو کاپی کرنے کے بعد جب میں نے ورڈ میں پیسٹ کیا تو عجیب و غریب سے الفاظ سامنے آئے۔ تاہم ایک پرانے تجربے کی روشنی میں میں نے ان پیج کے ترسیمے اپنے فانٹس کے فولڈر میں کاپی کر لئے ہیں۔ ان ترسیمہ جات کی نقل فانٹس کے فولڈر میں رکھنے کے بعد جب میں نے دوبارہ ام الکتاب کے اسی صفحے کو دوبارہ کاپی کیا اور ورڈ میں پیسٹ کیا تو فانٹ نوری دکھائی دیا اور اس کے ساتھ ہی ایک اور مزے کی بات یہ ہوئی کہ جزوی طور پر متن پڑھا جا رہا تھا۔ ظاہر ہے کہ کافی سارا متن ایسا بھی تھا جو لایعنی ہندسوں اور علامات کا تھا لیکن کافی سارا ٹیکسٹ بھی دکھائی دینے لگا۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ ابن بھیا، نبیل بھائی یا الف نظامی یا شارق بھائی میں سے کوئی اس بارے توجہ کر سکتا ہے کہ کیا یہ صورت قابل عمل ہے بھی یا نہیں؟ میرا خیال ہے کہ اگر ہمارے پاس کوئی ایسا سکرپٹ لکھا جائے جو ان حروف علامات اور ہندسوں کو ان کی اصل حالت میں منتقل کر دے تو کیا یہ خیال قابل عمل ہے؟ یعنی ان پیج کے الفاظ کی ہیگزا ڈیسیمل قیمت کو ان کی متعلقہ یونی کوڈ قیمت سے بدلنے والا سکرپٹ یا کوڈ ہو سکتا ہے؟

اس تجربے کی تصویر یہ رہی

examplejc.jpg
 

محمد امین

لائبریرین
شکریہ امین۔ معلوم نہیں کہ میری لگائی ہوئی تصویر کچھ دیر بعد جا کر ظاہر ہوتی ہے

نہیں منصور بھائی میں نے امیج URL دیکھی تو وہ ڈائرکٹ ربط نہیں تھا ۔۔۔ امیج شیک کے ڈائرکٹ ربط کے لیے سائن ان کرنا پڑتا ہے۔۔ میں نے اس تصویر سے ربط نکال کر پوسٹ کردیا۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ منصور، یہ واقعی دلچسپ تجربہ کیا ہے تم نے۔ اگر اس طرح متن حاصل کرنے میں اگر جزوی کامیابی بھی حاصل ہو جائے تو اس سے کافی مدد مل سکتی ہے۔ مجھے ان پیج کی اینکوڈنگ کے بارے میں زیادہ علم نہیں ہے۔ لیکن اس جانب ضرور تحقیق کی جانی چاہیے۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
میرا ایک مبہم سا اندازہ ہے کہ شاید پی ڈی ایف فائل میں وہی کیریکٹرز ہوتے ہیں جو ان-پیج اپنے فائل فارمیٹ میں استعمال کرتا ہے۔ اس کو کنفرم کرنے کے لیے ایک تجربہ یہ ہو سکتا ہے کہ پی ڈی ایف سے متن کاپی کرنے کے بعد ایک سادہ ٹیکسٹ فائل میں پیسٹ کیا جائے اور پھر اس ٹیکسٹ فائل کو شارق بھائی کے کنورٹر کے ذریعے یونیکوڈ میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جائے۔ اگر یہ تجربہ کامیاب ہو جاتا ہے تو پھر کم از کم کسی نئے سکرپٹ یا کوڈ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اس میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ ان پیج کی کئی پی ڈی ایف فائلیں تصویری شکل میں کئی ترسیمہ جات کی شکل میں ملتی ہیں۔ اول الذکر پر یہ طریقہ نہیں چلے گا۔ تاہم میرے پاس شارق بھائی والا کنورٹر موجود نہیں اس لئے چیک نہیں کر سکتا :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابرار حسین نے شارق کے کنورٹر کو بہتر بنا کر نیا ورژن فراہم کیا ہے۔ اس کا ربط ڈھونڈ کر فراہم کرتا ہوں۔ ویسے پی ڈی ایف سے متن کاپی کرکے واپس ان پیج میں پیسٹ کیا جائے تو کیا نتیجہ نکلتا ہے؟
 

فہیم

لائبریرین
قیصرانی بھائی آپ کے پاس انپیج کا کونسا ورژن ہے؟
کیا آپ نے اس پی ڈی ایف کو ڈائریکٹ انپیج میں کھول کر دیکھنے کا تجربہ کرکے دیکھا؟

ویسے نبیل بھائی والی تجویز بھی قابل عمل دکھائی دیتی ہے۔
میرے پاس کوئی اسطرح کی پی ڈی ایف نہیں ورنہ میں بھی تجربے مار کر دیکھتا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ابرار حسین نے شارق کے کنورٹر کو بہتر بنا کر نیا ورژن فراہم کیا ہے۔ اس کا ربط ڈھونڈ کر فراہم کرتا ہوں۔ ویسے پی ڈی ایف سے متن کاپی کرکے واپس ان پیج میں پیسٹ کیا جائے تو کیا نتیجہ نکلتا ہے؟
یہ تو کام نہیں کرتا۔ شاید انکوڈنگ کا کچھ مسئلہ ہو
 

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی آپ کے پاس انپیج کا کونسا ورژن ہے؟
کیا آپ نے اس پی ڈی ایف کو ڈائریکٹ انپیج میں کھول کر دیکھنے کا تجربہ کرکے دیکھا؟

ویسے نبیل بھائی والی تجویز بھی قابل عمل دکھائی دیتی ہے۔
میرے پاس کوئی اسطرح کی پی ڈی ایف نہیں ورنہ میں بھی تجربے مار کر دیکھتا۔
دو اعشاریہ کچھ تھا ورژن
 

سعادت

تکنیکی معاون
ابرار حسین نے شارق کے کنورٹر کو بہتر بنا کر نیا ورژن فراہم کیا ہے۔ اس کا ربط ڈھونڈ کر فراہم کرتا ہوں۔ ویسے پی ڈی ایف سے متن کاپی کرکے واپس ان پیج میں پیسٹ کیا جائے تو کیا نتیجہ نکلتا ہے؟
یہ تو کام نہیں کرتا۔ شاید انکوڈنگ کا کچھ مسئلہ ہو

ہمم۔ اگر یہ کام نہیں کرتا تو پھر میرے اندازے کے غلط ثابت ہونے کا قوی امکان ہے۔ :)

ابرار کا لکھا ہوا کنورٹر یہاں موجود ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
میں نے بھی کافی تجربات کر رکھے ہیں، اور مایوسی ہی ہاتھ لگی ہے۔ سکربڈ میں جو ٹیکسٹ فائل ہیں، ان کا کنورٹر ضرار بنایا جا سکتا ہے۔اس کا کامیاب تجربہ کر چکا ہوں، لیکن وقت بہت لگتا ہے۔ یہ بتا دوں کہ سکربڈ میں جو یونی کوڈ متن ہوتا ہے، وہ حروف کی پوزیشن کی صورت کے کیریکٹر میں ہوتا ہے۔ یعنی ’ہے‘ کے لئے ہ اور ے نہیں۔ بلکہ ہ کی ابتدائی صورت کا کیریکٹر (اس لیپ ٹاپ میں کیریکٹر سیٹ یا ایس سی یونی پیڈ نہیں، ورنہ کوڈ لکھ سکتا تھا۔اور ے کا اختتامی کیریکٹر۔ اس کے لئے ورڈ میں فائنڈ رپلیس کر کے میں نے تجربہ کیا تھا، کہ ہ کی ہر پوزیشن کے کیریکٹر کو ہ میں تبدیل کیا جائے۔ وغیرہ۔ یہ سوال یہاں بھی پوچھا تھا کہ اس قسم کی صورت ھال سکربڈ میں کیسے پیدا ہو جاتی ہے؟۔ کسی نے جواب نہیں دیا، شاید کسی کو معلوم نہیں تھا۔ اب ایک نئی شکل Issu کی بھی سامنے آئی ہے، معلوم نہیں اس کا فارمیٹکون سا ہے۔ بہر حال میں نے آسانی اسی میں بہتر محسوس کی ہے لپ اصل ان پیج فائل کے غصول کی ہی کوشش کی جائے۔ یعنی جس نے ام الکتاب کی ان پیف فائل سے پی ڈی ایف بنائی ہے، اس سے ربط کر کے ان پیج فائل ہی حاصل کی جائے۔ محفلینس میں بھی کئی کے پاس کئی کتابوں کی فائلیں ہونا ممکن ہیں، جچھ اراکین دوسری فورموں کی لائبریری میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ یہ کام محب کا ہے کہ ترغیب دلا کر ان سے ان پیج فائلیں ھاصل کی جائیں۔ کم از کم دینی کتابوں کی کئی فائلیں اس طرح آسانی سے ھاصل ہو سکتی ہیں، اور زیادہ تر یہ کتابیں کاپی رائٹ فری بھی ہو سکتی ہیں۔ مشہور ادیبوں کی کتابوں میں کاپی رائٹ کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔
 
Top