قیصرانی
لائبریرین
آج بیٹھے بٹھائے ذہن تھوڑا سا گھوما تو میں نے تجربات کرنے کی ٹھانی۔ اس سلسلے میں انتہائی معمولی سی کامیابی ضرور ہوئی ہے۔ پہلے تو واضح کر دوں کہ ان پیج سے بنی ہوئی ام الکتاب کی پی ڈی ایف فائل کو میں نے بطور ٹیسٹ چنا۔ اس کے ایک صفحے کے متن کو کاپی کرنے کے بعد جب میں نے ورڈ میں پیسٹ کیا تو عجیب و غریب سے الفاظ سامنے آئے۔ تاہم ایک پرانے تجربے کی روشنی میں میں نے ان پیج کے ترسیمے اپنے فانٹس کے فولڈر میں کاپی کر لئے ہیں۔ ان ترسیمہ جات کی نقل فانٹس کے فولڈر میں رکھنے کے بعد جب میں نے دوبارہ ام الکتاب کے اسی صفحے کو دوبارہ کاپی کیا اور ورڈ میں پیسٹ کیا تو فانٹ نوری دکھائی دیا اور اس کے ساتھ ہی ایک اور مزے کی بات یہ ہوئی کہ جزوی طور پر متن پڑھا جا رہا تھا۔ ظاہر ہے کہ کافی سارا متن ایسا بھی تھا جو لایعنی ہندسوں اور علامات کا تھا لیکن کافی سارا ٹیکسٹ بھی دکھائی دینے لگا۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ ابن بھیا، نبیل بھائی یا الف نظامی یا شارق بھائی میں سے کوئی اس بارے توجہ کر سکتا ہے کہ کیا یہ صورت قابل عمل ہے بھی یا نہیں؟ میرا خیال ہے کہ اگر ہمارے پاس کوئی ایسا سکرپٹ لکھا جائے جو ان حروف علامات اور ہندسوں کو ان کی اصل حالت میں منتقل کر دے تو کیا یہ خیال قابل عمل ہے؟ یعنی ان پیج کے الفاظ کی ہیگزا ڈیسیمل قیمت کو ان کی متعلقہ یونی کوڈ قیمت سے بدلنے والا سکرپٹ یا کوڈ ہو سکتا ہے؟
اس تجربے کی تصویر یہ رہی
اس تجربے کی تصویر یہ رہی