انپیج پرنٹنگ پرابلم

ijaz1976

محفلین
تمام دوستوں اور ایکسپرٹ حضرات کو السلام علیکم
گذارش ہے کہ انپیج میں مرر پرنٹنگ کے دوران کچھ کمپیوٹرز پرایک مسئلہ آرہا ہے
مسئلہ یہ ہے کہ جب انپیج سے پرنٹ فائل بنا کر پرنٹ دیا جائے یعنی ’’پی آر این‘‘ فائل بنائی جائے اور پھر مرر سافٹ ویئر کے ذریعے اس کا پرنٹ دیا جائے اس میں نوری نستعلیق فونٹ میں لکھے گئے الفاظ میں سے کچھ تو ٹھیک آتے ہیں لیکن کچھ صرف آئوٹ لائن کی شکل میں آتے ہیں۔
اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے بعض اوقات ونڈوز دوبارہ انسٹال کرنے سے یہ مسئلہ حل ہوجاتا ہے جبکہ بعض اوقات بار بار ونڈوز کرنے کے باوجود یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا، آپ کو پتہ ہے کہ آج کے دور میں وقت کی کتنی اہمیت ہے اور صرف اس کام کے لئے پوری ونڈوز بار بار کرنے پر کتنا وقت ضائع ہوتا ہے براہ کرم کوئی ایسا حل بتایا جائے کہ ونڈوز نہ کرنی پڑے اور مسئلہ بھی حل ہوجائے۔
ہم ونڈوز ایکس پی سروس پیک ٹو استعمال کررہے ہیں، یہ مسئلہ سروس پیک تھری پر بھی آجاتا ہے اور سروس پیک ٹو پر بھی۔

مسئلہ واضح کرنے کے لئے امیج فائل اٹیچ کرنے کی سہولت نہیں ہے، اب امیج کیسے اٹیچ کیا جائے۔ اردو کی کئی ویب سائٹس پر نئے ممبران کو بھی اٹیچمنٹ پوسٹ کرنے کی اجازت ہوتی ہے، براہ کرم یہاں پر بھی یہ سہولت دی جائے تاکہ اپنے مسائل واضح طور پر بیان کرنے میں آسانی ہو۔
مسئلہ کا حل بتانے کے لئے ایڈوانس شکریہ
والسلام
اعجاز احمد
 

arifkarim

معطل
آپ مرر آؤٹ پٹ کیلئے پی آر این کیوں استعمال کرتے ہیں؟ میری مانیں تو اڈوب پی ڈی ایف یا جاز پی ڈی ایف میں سے کوئی ایک استعمال کر لیں۔ ہر بار مرر آؤٹ پٹ پلے گا اور وہ بھی بغیر کسی مسئلہ کے؛
b227.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

ijaz1976

محفلین
آپ مرر آؤٹ پٹ کیلئے پی آر این کیوں استعمال کرتے ہیں؟ میری مانیں تو اڈوب پی ڈی ایف یا جاز پی ڈی ایف میں سے کوئی ایک استعمال کر لیں۔ ہر بار مرر آؤٹ پٹ پلے گا اور وہ بھی بغیر کسی مسئلہ کے؛
b227.gif

عارف بھائی مسئلہ یہ ہے کہ انپیج 2.4 میں سے پرنٹ میں یہ مین پرابلم ہے کہ اس میں سے تصاویر بہت ڈارک آتی ہیں جب تک انپیج میں کسٹم پوسٹ سکرپٹ کی آپشن آن نہ کریں اور پرنٹ فائل کے ذریعے پرنٹ نہ دیں دوسرے مرر سافٹ ویئر کے ذریعے بننے والی فائل سائز میں اصل فائل جو کہ ڈائریکٹ پرنٹر کو سینڈ کی جاتی ہے سے چھوٹی ہوتی ہے جس کی وجہ سے پرنٹ جلدی آتا ہے، اصل مسئلہ یہ ہے کہ پرنٹ فائل میں نوری نستعلیق فونٹ کے ساتھ ہی یہ آئوٹ لائن والا مسئلہ ہے باقی سب فونٹ انگلش سمیت ٹھیک آتے ہیں میں اس کی وجہ جاننا چاہتا ہوں اور اس کا حل بھی۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

ijaz1976

محفلین
اس کے علاوہ ایڈمنسٹریٹر حضرات یہ بھی بتائیں کہ اٹیچمنٹ پوسٹ کرنے کی شرائط کیا ہیں کیونکہ اٹیچمنٹ کے بغیر اکثر اوقات مسئلہ واضح طور پر بیان نہیں کیا جاسکتا۔
شکریہ
 

ijaz1976

محفلین
السلام علیکم عارف بھائی!
میں نے آپ کے بتائے ہوئے طریقہ کار کے مطابق ڈراپ باکس کی سائٹ پر لنک پہلے ہی بنایا ہوا تھا اب دوبارہ اس کو انسٹال کرکے فائل اپلوڈ کردی ہے اور اس کا لنک یہاں پیسٹ کرررہا ہوں کیا اس طریقہ سے میری امیج فائل میری تھریڈ میں شو ہوگی؟
بہرحال یہ لیں نوری نستعلیق فونٹ پرابلم والی فائل کا لنک اور دیکھ کر اپنے ماہرانہ مشورہ سے نوازیں کہ یہ کیا مسئلہ ہے اور اس کا حل کیا ہے۔

FontProblem.gif


شکریہ
والسلام
 

ijaz1976

محفلین
عارف بھائی آپ نے جو امیج اٹیچ کیا ہے اپنی پوسٹ میں وہ بھی تو ڈراپ باکس کا لنک ہے لیکن اس کی تو پوری تصویر نظر آرہی ہے بجائے لنک کے جبکہ میں نے جو لنک پیسٹ کیا ہے وہ صرف لنک کی شکل میں نظر آرہا ہے براہ کرم امیج کو اصل شکل میں اردو ویب پرظاہر کرانے کے بارے میں رہنمائی فرمائیں اس سے بہت سے میرے جیسے لاعلم لوگوں کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
شکریہ
والسلام
اعجاز احمد
 

arifkarim

معطل
عارف بھائی آپ نے جو امیج اٹیچ کیا ہے اپنی پوسٹ میں وہ بھی تو ڈراپ باکس کا لنک ہے لیکن اس کی تو پوری تصویر نظر آرہی ہے بجائے لنک کے جبکہ میں نے جو لنک پیسٹ کیا ہے وہ صرف لنک کی شکل میں نظر آرہا ہے براہ کرم امیج کو اصل شکل میں اردو ویب پرظاہر کرانے کے بارے میں رہنمائی فرمائیں اس سے بہت سے میرے جیسے لاعلم لوگوں کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
شکریہ
والسلام
اعجاز احمد

ایسے:
b229.gif
یہ مسئلہ واقعی بہت عجیب ہے۔ ویسے پی آر این فائل کس پرنٹر کیلئے بنا رہے ہیں؟
 
مدیر کی آخری تدوین:

ijaz1976

محفلین
عارف بھائی آپ کے جواب اور تصویر کے طریقہ کار کے بارے میں بہت شکریہ۔ میں نے پوسٹ کو اپ ڈیٹ کردیا ہے۔
ہم ایچ پی لیزر جیٹ اکیاسی پچاس استعمال کررہے ہیں اگرچہ یہ ایک پوسٹ سکرپٹ پرنٹر ہے لیکن اس کے باوجود ڈائریکٹ پرنٹنگ کافی سلو ہوتی ہے جبکہ مرر سافٹ ویئر کے ذریعے پرنٹ کافی سپیڈ سے نکلتا ہے کیونکہ سپولنگ کا کام سافٹ ویئر کمپیوٹر پر ہی انجام دے دیتا ہے اور جو فائل پرنٹر کو اس پروگرام کے ذریعے بھیجی جاتی ہے وہ اصل پرنٹر کو بھیجی جانے والی سپول فائل کے سائز سے کافی چھوٹی ہوتی ہے۔
اصل مسئلہ پرنٹر کا نہیں ہے جس کمپیوٹر پر یہ مسئلہ ایک دفعہ آجاتا ہے تو اس کے بعد آپ جس مرضی ڈرائیور کے ذریعے پی آر این فائل بنالیں یہ مسئلہ ویسے کا ویسے ہی رہتا ہے، انپیج دوبارہ انسٹال کرنے سے بھی یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا اور ونڈوز دوبارہ بلکہ بعض اوقات سہہ بارہ کرنے کے بعد ہی کہیں جا کر اس مسئلہ سے جان چھوٹتی ہے، میرے خیال میں ونڈوز کی کچھ ایسی فائلز جو پوسٹ سکرپٹ فائل (جو کہ ’’پرنٹ ٹو فائل‘‘ کی آپشن سے پوسٹ سکرپٹ ڈرائیور کے ذریعے بنتی ہے) بنانے میں استعمال ہوتی ہیں ان میں کچھ مسئلہ آجاتا ہے لیکن کیوں آتا ہے یہ سمجھ نہیں آرہی پھر مزے کی بات یہ ہے کہ یہ مسئلہ صرف نوری نستعلیق فونٹ کے ساتھ ہی خاص ہے باقی تمام فونٹس بھی ٹھیک پرنٹ ہوتے ہیں انگلش سمیت، یہ مسئلہ تو آپ جیسا کوئی ماہر دوست ہی سمجھ سکتا ہے جو ونڈوز کے متعلق کافی گہرائی تک جانتا ہو۔ نہ جانے وہ کونسی فائلز ہیں جو فونٹ کے اندر رنگ بھرنے میں استعمال ہوتی ہیں اور نوری نستلعیق میں لکھے گئے کچھ حروف میں تو رنگ ٹھیک بھرتی ہیں جبکہ باقی کی صرف آئوٹ لائن ہی آتی ہے۔
جواب کا منتظر
والسلام
اعجاز احمد
 

دوست

محفلین
آپ نے اسی پرنٹر کو کسی اور کمپیوٹر پر استعمال کرکے دیکھا ہے؟
ونڈوز کی سی ڈی بدل کر دیکھیں۔
 

ijaz1976

محفلین
آپ نے اسی پرنٹر کو کسی اور کمپیوٹر پر استعمال کرکے دیکھا ہے؟
ونڈوز کی سی ڈی بدل کر دیکھیں۔

FontProblem.gif


پیارے دوست!
گذارش ہے کہ یہ مسئلہ نہ تو ونڈوز کی سی ڈی کا ہے اور نہ ہی پرنٹر کا کیونکہ یہ چیز بھی دیکھنے میں آئی ہے کہ اسی کمپیوٹر پر اسی وقت اسی سی ڈی سے دوبارہ ونڈوز کی جائے تو اکثر اوقات یہ مسئلہ حل ہوجاتا ہے یعنی اس سے یہ بات تو کلیئر ہوگئی کہ ونڈوز کی سی ڈی کا پرابلم نہیں ہے کیونکہ اگر سی ڈی کا مسئلہ ہو تو ہر بار ہر کمپیوٹر پر اس سی ڈی سے ونڈوز کرنے سے مسئلہ برقرار رہنا چاہئے نیز یہ وائرس کا پرابلم بھی نہیں ہے۔
جہاں تک پرنٹر کو کسی دوسرے کمپیوٹر کے ساتھ اٹیچ کرنے کا مسئلہ ہے تو یہ مسئلہ پرنٹرکا بھی نہیں ہے کیونکہ پرنٹ لینے کے لئے جو پرنٹ فائل استعمال کی جاتی ہے اس کو اگر آپ کورل ڈرا میں امپورٹ کرکے دیکھیں تو اس میں مسئلہ پہلے سے ہی موجود نظر آتا ہے اور ٹھیک پرنٹ فائل کو اگر امپورٹ کرکے دیکھا جائے تو اس میں یہ مسئلہ نظر نہیں آتا لہٰذا پرنٹ بھی ٹھیک آتا ہے۔
 

ijaz1976

محفلین
دوست بھائ السلام علیکم لگتا ہے آپ کافی مصروف ہوگئے ہیں۔
کیا یہ مسئلہ سافٹ ویئر (یعنی انپیج) کی میموری منیجمنٹ سے متعلقہ ہے یا کچھ اور
براہ کرم اس مسئلے کے متعلق رہنمائی یا پھر کوئی لنک ہی فراہم کردیں۔
شکریہ
والسلام
اعجاز احمد
 
Top