انٹرویو انٹرویو وِد محب علوی

قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
مجھے لگتا ہے کہ یہ سوالات تو امن نے محب سے پوچھے تھے۔ پر اب غائب ہیں۔ :lol:
واقعی، لگا تو مجھے بھی یہی تھا۔ لیکن پھر میں نے سوچا شاید میری غلط فہمی ہو۔ ابھی آپ نے بھی کہ دیا تو واقعی حیرت کی بات ہے
قیصرانی
 
اعجاز نے کہا:
نا تو آپ پرویز مشرف ہیں‌ اور نا ہی ہم بھلکڑ
آپ نے سکرپٹ سناتے ہوئے بتایا تھا کہ صرف ایک کام کیا جاسکتا ہے کونکہ بس تیار ہے اور لڑکی چلی کہ چلی

میں پرویز مشرف نہیں اس سے تو اتفاق ہے البتہ دوسری بات میں راویوں کے درمیان اختلاف ہے :lol:

بھائی جب سکرپٹ میرا ہے تو مرضی بھی میری ہی چلے گی نہ ویسے جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے یہ تو نہیں کہا تھا کہ بس تیار ہے اور لڑکی چلی کہ چلی ۔ بالفرض تیار بھی ہو تو سیدھا جا کر بریکیں ادھر لگاتا اور پھر دوست اور زخمی بھائی صاحب کو پکڑ لیتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب بھی کوئی اعتراض ہے ویسے اس سوال پر ہی ساری انرجی لگا دینی ہے یا کچھ اور بھی پوچھنا ہے :wink:
 
قیصرانی نے کہا:
اعجاز نے کہا:
نا تو آپ پرویز مشرف ہیں‌ اور نا ہی ہم بھلکڑ
آپ نے سکرپٹ سناتے ہوئے بتایا تھا کہ صرف ایک کام کیا جاسکتا ہے کونکہ بس تیار ہے اور لڑکی چلی کہ چلی
پاکستانی فلم دیکھ رہے تھے شاید محب بھائی :lol:
قیصرانی

جو چیز تم ممکن نہ لگے اسے پاکستانی فلم بنا دیتے ہو تم اور تم سے میں نے کیسے کیسے کام کے سوال کیے تھے تم صرف اس طرح کے تبصرہ جات ہی کر رہے ہو میری دفعہ :)
 

قیصرانی

لائبریرین
جی محب، بحکم یا بمشورہ شمشاد بھائی، اپنی ازدواجی حیثیت اور بچوں کی تعداد (اگر Applicable ہو تو) بتاؤ
قیصرانی
 
دو سال قبل آزادی سے قید با مشقت کی سزا سنائی گئی تھی ۔
ایک بیٹا ہے جسے لیپ ٹاپ سے کھیلنے کی بہت عادت ہے مجھے لگتا ہے کہ میرے لکھنے کے دن تھوڑے ہی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
امن آپ اپنے انٹرویو کے سوالنامہ میں یہ سوال یاد سے شامل کر لیں۔

اور یہ کہ اگر شادی شدہ ہیں تو مشترکہ خاندانی نظام کے حق میں ہیں کہ مخالف۔
 

امن ایمان

محفلین
جی محب میں ایک بار پھر سے۔۔۔۔یہاں :p

محفل کے سحر سے تو کسی کو انکار نہیں ہو گا مگر مستقل مزاجی بھی ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

محب بات مستقل مزاجی کی نہیں ہے۔۔ یہ ایک راز کہ بات ہے۔۔چلیں آپ کو بتا دیتی ہوں۔۔اگر میں کسی جگہ تھوڑا لیٹ جواب دوں تو۔۔۔درمیان میں آپ سب اتنا بول چکے ہوتے ہیں کہ مجھ سے بات سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے :wink:


میں اچھا بھلا سمجھ میں آجاتا ہوں اگر اچھا بھلا رہوں

اچھا جی۔۔۔

ویسے سمجھ آہستہ آہستہ آنی چاہیے ایک دم سمجھ آجائے تو پھر سمجھنے کے لیے کچھ رہ نہیں جاتا :‌) اور کوئی نئی چیز سمجھنی ہو تو حیرانی ہوتی ہے کہ سب تو پہلے ہی سمجھ چکے تھے اب یہ نئی سمجھ کہاں سے لائیں۔

ویسے یہ آپ کا خیال ہے۔۔۔ مجھے اللہ کا شکر ہے بہت جلدی انسانی نیچر کا پتہ چل جاتا ہے۔۔ کچھ لوگ بالکل کھلی کتاب ہوتے ہیں۔۔۔اور کچھ آپ کی طرح کے۔۔جن کے بارے میں ہم آخر تک کوئی رائے قیام نہیں کر سکتے۔۔۔اس میں جلدی یا دیر کا نہیں اس انسان کی شخصیت کا سارا کمال ہوتا ہے۔


ًمحب بہت کے بارے میں جان کے میں تو حیران رہ گئی ہوں۔۔ پتہ ہے یہاں میرا دل آپ سے ایک بات کہنے کا چاہ رہا ہے۔۔اگر بُری لگے تو پلیز اسے نظرانداز کر دیجیے گا۔۔ محب محبت کو اتنا جاننے کے اور سمجھنے کے بعد بھی مجھے لگتا ہے۔۔کہ آپ کی زندگی میں کوئی کمی ہے۔۔۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ سے زندگی کے کسی موڑ پر محبت چِھن چکی ہے۔۔ کیا ایسا ہے۔۔؟؟؟


تعارفی پوسٹ تھی آگئے ہیں ہم تو گرمی بازار دیکھنا

یہاں جو آپ کے ساتھ ہوا۔۔میرے ساتھ بھی وہی ہوا۔۔۔ میں اب تک حیران ہوں کہ آپ کی یہ انٹرو پوسٹ مجھے نظر کیوں نہیں آئی۔۔حالانکہ میرئ اتنی بڑی بڑی آنکھیں ہیں :shock:


اس کے بعد تو باقاعدگی سے جاری رکھی بڑے لوگوں کی یہ خود سے باتیں کرنے کی عادت ۔ ہر وقت کوئی باتیں کرنے کے لیے پاس ہوتا بھی نہیں اور ہر بار ہر کسی سے کی بھی نہیں جا سکتی تو خود کلامی بہت کام آتی ہے ایسے وقت میں۔
محب میرے خیال سے خودکلامی صرف وہ لوگ کرتے ہیں۔۔جو اپنی زندگی میں کسی ادھورےپن کا شکار ہوتے ہیں۔۔۔ آپ کے خیال میں صرف سوچنا کافی نہیں ہے۔۔؟ کیونکہ ہو سکتا ہے کہ جب سوچ کو زبان مل جائے تو وہ کبھی کبھی باعث نقصان بھی ہو جاتا ہے،،جیسے کہ آپ پکڑے جاتے ہیں۔

ایک عاجز شخص جو بے چینی سے انتظار کرتا ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔محبت کرنے والے کے سوا اور کون ہو سکتا ہے
اب بھی مشکل ہے باقی کوئی

یہی تو ساری مشکل ہے۔۔۔۔ زندگی میں انتظار نہیں ہونا چاہیے نا۔۔۔ اور محبت کرنے والے کی زندگی میں یہ ہوتا ہے۔۔لیکن تب تک جب محب محبت کو پا نہ لے۔۔اس کے بعد صرف سکون ہی سکون۔۔۔ صیح یا غلط؟

پورے دل سے کہہ رہا ہوں کہ بے دلی سے نہ کام کرنا آتا ہے نہ کہنا۔ میری وجہ سے کیوں باتوں کو مختصر کر لیا میں تو کوزے کو دریا میں بہانے کی کوشش میں ہوتا ہوں ادھر میری وجہ سے کوزے کو دریا میں بند کر دیا کسی نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا ستم کیا۔

چلیں جی۔۔اگر آپ کو واقعی میں کوئی مئسلہ نہیں ہے۔۔تو میں بھی آپ کو اور تنگ کرنے کے لیے یہاں موجود رہوں گی : )


کچھ نئے سوالات۔۔۔
ہ آپ کی زندگی کا کوئی خاص مقصد۔۔یا خواہش۔۔جس کے پورا ہونے تک آپ زندہ رہنا چاہتے ہوں؟

ہ آپ کی زندگی کا کوئی یادگار لمحہ؟ (ہم سے شئیر کریں گے تو اچھا لگے گا) : )

ہ محب باہر رہتے ہوئے پاکستان کی کون سی چیز سب سے زیادہ مس کرتے ہیں؟۔۔خاص طور پر لاہور کی۔۔۔ کیونکہ کہ یہ تو شہر ہی زندہ دل لوگوں کا ہے۔

ہ آپ کے نزدیک کسی انسان کو جانچنے کا کیا پیمانہ ہے؟

ہ دوستی خود بخود ہو جاتی ہے؟ اگر نہیں تو کن شرائط پر کرتے ہیں؟


ہممم سکون کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیے گا :p
 

امن ایمان

محفلین
ماوراء نے کہا:
مجھے لگتا ہے کہ یہ سوالات تو امن نے محب سے پوچھے تھے۔ پر اب غائب ہیں۔

نہیں ماوراء۔۔۔ میں نے یہ سوال نہیں پوچھے تھے۔۔میں نے سب کی انٹرویو پوسٹ اس لیے edit کی تھی کہ مجھے ایڈمن نے کہا تھا کہ آپ وید کی جگہ وِد لکھ دیں ۔


شمشاد نے کہا:
امن آپ ایک سوال بھول رہی ہیں :

ازدواجی حثیت
غیر شادی شدہ - اب تک شادی کیوں نہیں کی
شادی شدہ - بچے

جی اب میں نے قیصرانی سے یہ سوال پوچھ لیا ہے۔۔۔ اور محب کا جواب جان کر بہت اچھا لگا۔۔۔یعنی شو شوئیٹ ۔۔ محب آپ اس پیارے سے بچے کا نام بتائیں گے؟

ماوراء کی کلاس میں ایک بریک کے بعد لیتی ہوں۔۔ابھی کمپیوٹر نا چھوڑا تو ماما نے مجھے نہیں چھوڑنا اب :cry:
 
محب بات مستقل مزاجی کی نہیں ہے۔۔ یہ ایک راز کہ بات ہے۔۔چلیں آپ کو بتا دیتی ہوں۔۔اگر میں کسی جگہ تھوڑا لیٹ جواب دوں تو۔۔۔درمیان میں آپ سب اتنا بول چکے ہوتے ہیں کہ مجھ سے بات سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے
اصل میں یہ بات میں نے ان کے متعلق کی تھی جو کبھی کبھی آ پاتے ہیں یا ایک دو بار آ کر آ نہیں پاتے ، ایسے تقریبا درجن بھر ممبران کو میں اس لیے بھی جانتا ہوں کہ میں نے رجسٹر بھی کروایا اور بہت کہا بھی مگر وہ لوگ نہیں آئے۔

میں اچھا بھلا سمجھ میں آجاتا ہوں اگر اچھا بھلا رہوں
اچھا جی۔۔۔

یہاں تو لگتا ہوں کہ سمجھ آ گیا ہوں

ویسے سمجھ آہستہ آہستہ آنی چاہیے ایک دم سمجھ آجائے تو پھر سمجھنے کے لیے کچھ رہ نہیں جاتا :‌) اور کوئی نئی چیز سمجھنی ہو تو حیرانی ہوتی ہے کہ سب تو پہلے ہی سمجھ چکے تھے اب یہ نئی سمجھ کہاں سے لائیں۔

ویسے یہ آپ کا خیال ہے۔۔۔ مجھے اللہ کا شکر ہے بہت جلدی انسانی نیچر کا پتہ چل جاتا ہے۔۔ کچھ لوگ بالکل کھلی کتاب ہوتے ہیں۔۔۔اور کچھ آپ کی طرح کے۔۔جن کے بارے میں ہم آخر تک کوئی رائے قیام نہیں کر سکتے۔۔۔اس میں جلدی یا دیر کا نہیں اس انسان کی شخصیت کا سارا کمال ہوتا ہے۔

اس خیال میں تو اکثر لوگ دھوکا کھا جاتے ہیں کہ وہ بہت جلد انسانوں کی نیچر کو جان جاتے ہیں۔ انسانوں سے زیادہ مشکل اور پرت در پرت دار کوئی اور شے نہیں ہوتی جنہیں آپ کھلی کتاب سمجھ رہے ہوتے ہیں وہ شخصیت کا ایک رخ ہوتا ہے جو نظر آرہا ہوتا ہے اور جنہیں آپ گہرا سمجھ رہے ہوتے ہیں وہ بھی شخصیت کا ایک رخ۔ دونوں طرح سے آپ چند پہلوؤں تک ہی رسائی حاصل کر پاتے ہیں مکمل نہیں اس لیے تو جب ایسا رد عمل ہوتا ہے جس کا ہمیں پتہ نہیں ہوتا تو ہم کہتے ہیں کہ وہ شخص‌ بدل گیا یا اس سے ایسی توقع نہیں تھی ۔ ہم نے پورا سمجھے بغیر ہی یہ سمجھ لیا ہوتا ہے کہ ہم نے اس شخص کو مکمل سمجھ لیا اور اعتراف کی بجائے دوسرے شخص‌کو ہی بدل دیتے ہیں ۔
انسانوں کی نیچر سمجھنے کا دعوی بہت بڑا ہے امن ایمان ، اس عمر میں تو خاص‌طور پر بہت بڑا :lol:

محبت کے بارے میں تو انسان پوری زندگی جانتا ہے اور پھر بھی پورا نہیں جان پاتا ہے اس لحاظ سے کمی بھی رہتی ہے اور ایسا کون ہے جس کی زندگی میں کوئی کمی نہ ہو محاورۃ یہ کہنا تو ٹھیک ہو سکتا ہے کہ میری زندگی میں کوئی کمی نہیں مگر حقیقت نہیں ۔ انسان کی کمیاں ہی اسے تکمیل کی خواہش پر ابھارتی ہیں اور کمیاں دور کرنے کی کوشش میں اسے اپنی اور کمیوں کا ادراک ہوتا ہے اور یوں وہ کامل بننے کی دھن میں آگے بڑھتا اور سنورتا جاتا ہے مگر کامل کبھی ہو نہیں پاتا کہ ذات اکمل ایک ہی ہے اس کائنات میں۔ میری زندگی میں کئی چیزوں کی کمی ہے اور رہے گی ، ان کمیوں کو دور کرنے اور نئی کمیوں کو تلاش کرنے میں زندگی کا سفر جاری رہے گا۔

محبت چھن جانے کا میں قائل ہی نہیں ، میں یہ سمجھتا ہوں کہ محبت جو آپ نے کی ہو وہ آپ کے ساتھ ہی رہتی ہے آپ سے جدا نہیں ہوتی اور جو آپ سے کسی نے کی ہی نہیں اس کا چھننا کیا اور کمی کیا؟
 

سیمل

محفلین
السلام علیکم!!!!!!

آپ سے چند سوالات۔۔۔
آپکا تعلق چونکہ لاہور سے ہے تو بتائیے کہ مینار پاکستان کی کتنی سیڑھیاں ہیں؟ اور کیا آپ نے کبھی چڑھی ہیں یہ ساری سیڑھیاں
اگر آپ ایفل ٹاور پر چڑھ گئے تو اتریں گے کیسے۔۔۔؟

ابھی مزید سوالات لیکن بریک کے بعد
 

شمشاد

لائبریرین
صرف یہ بتا دیں کہ ان سوالات کا جواب متعلقہ مہمان ہی دے یا کوئی بھی دے سکتا ہے؟
 
سوال تو سارے چڑھنے اترنے سے متعلق ہی کر ڈالے، کیا کوہ پیما سمجھ لیا ہے مجھے۔ خیر میں بھی بدلہ جلد اتار دوں گا ابھی تو سوالوں کے جواب دے دوں۔

لاہور سے تعلق ہونے پر کیا ضروری ہے کہ مینار پاکستان کی سیڑھیاں بھی چڑھی ہو بندے نے ، ویسے ایک بار بچپن میں چڑھی تھی ساری سیڑھیاں اور یوں لگتا تھا جیسے گول گول گھوم رہا ہو کوئی ، اس کے بعد کبھی کوشش نہیں کی کہ ایسی کوششیں بچپن میں تو ہو جاتی ہیں بڑے ہو کر انسان سوچتا ہے کہ کیا فائدہ اتنی سیڑھیاں چڑھنے کا ، لفٹ ہوتی تو کوئی بات بھی تھی ۔

ایفل ٹاور پر چڑھ جانے دیں ایک بار اتار مجھے اہل فرانس خود ہی لیں گے
 
تعارفی پوسٹ تھی آگئے ہیں ہم تو گرمی بازار دیکھنا

یہاں جو آپ کے ساتھ ہوا۔۔میرے ساتھ بھی وہی ہوا۔۔۔ میں اب تک حیران ہوں کہ آپ کی یہ انٹرو پوسٹ مجھے نظر کیوں نہیں آئی۔۔حالانکہ میرئ اتنی بڑی بڑی آنکھیں ہیں

بڑی بڑی آنکھیں ہوتے ہوئے بھی ایسا ہو جاتا ہے مشہور ہے کہ تیز نگاہیں رکھنے والے پرندے ہی جال میں پھنسا کرتے ہیں۔ جال میں پھنس کر رہ جاتے ہیں اسی زعم میں کہ وہ بڑی دور تک دیکھنے والی نگاہ رکھتے ہیں۔
:)

محب میرے خیال سے خودکلامی صرف وہ لوگ کرتے ہیں۔۔جو اپنی زندگی میں کسی ادھورےپن کا شکار ہوتے ہیں۔۔۔ آپ کے خیال میں صرف سوچنا کافی نہیں ہے۔۔؟ کیونکہ ہو سکتا ہے کہ جب سوچ کو زبان مل جائے تو وہ کبھی کبھی باعث نقصان بھی ہو جاتا ہے،،جیسے کہ آپ پکڑے جاتے ہیں۔

امن ایمان نتائج جلدی جلدی اخذ کر لینے اور ان تک چھلانگ لگا کر پہنچ جانے کی عادت تو نہیں :p
خود کلامی کسی ادھورے پن کی نشانی نہیں یہ آپ کے سوچنے کے عمل کا ایک حصہ ہے ویسے ہی جیسے کبھی آپ سوچتے ہوئے لکھ کر حساب لگاتے ہیں کہ جو آپ سوچ رہے ہیں وہ ٹھیک ہے کہ نہیں اور آپ اپنی سوچ کو مرکوز کر پاتے ہیں ، اس کا تجزیہ کر پاتے ہیں اور پھر اس تجزیہ کی بنیاد پر آگے سوچ پاتے ہیں ۔ خود کلامی کے وقت آپ کی ایک کی بجائے کئی حسیں جاگ اٹھتی ہیں جن میں بولنے اور سننے والی حس بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں اور یوں آپ کئی مشکلات اور تصورات کو سلجھا پاتے ہیں جو کبھی کبھی خود کلامی کے بغیر سلجھانا مشکل ہو جاتے ہیں یا زیادہ وقت مانگتے ہیں ۔ زندگی کے مشکل مراحل پر خود سے کلام کرنا آپ کو رنج اور غم کی کیفیت سے بھی باہر نکال لاتا ہے کیونکہ کچھ چیزیں آپ فوری طرح پر کسی سے کہنا یا سننا چاہتے ہیں اور خود سے بہتر کون ہو سکتا ہے ۔ خود کلامی آپ کو یہ موقع دیتی ہے کہ آپ خود کو خود سے سنیں اور محسوس کریں کہ آپ کیا ہیں کیسے ہیں اور کیسے محسوس ہوتے ہیں۔ سویڈش سائیکو تھراپسٹ Per Naroskin کی ایک کتاب ہے خود کلامی کے فوائد پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے ۔
اس کے علاوہ جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھنے میں بھی مدد دیتی ہے یہ خود کلامی :) اور کیا میں نے بتا دیا کہ بڑے لوگوں کی پرانی عادت ہے خود کلامی 8)
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ محب۔ یعنی خود کلامی اچھی بات ہے تو پھر مجھے کیوں ‌روکتے ہو پیارے بھائی :)
قیصرانی
 
Top