انٹرویو انٹرویو وِد محب علوی

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم
یہاں محفل پے آنے کے بعد میری جن دو لوگوں سے زیادہ بات چیت رہی ان میں ایک توہیں قیصرانی۔۔۔ اور دوسرے ہیں محب علوی۔۔۔ قیصرانی کی زیادہ بولنے والی عادت میرے لیے خاصی فائدہ مند رہی۔۔ اور میں خود بخود ان کے بارے میں جانتی چلی گئی۔۔لیکن سچی بات ہے کہ محب مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آسکے۔۔۔ ان کا مزاج دھوپ چھاؤں کا سا ہے۔۔ کبھی بہت مہربان۔۔اور کبھی با لکل لاتعلق سے ۔۔ میں صیح کہہ رہی ہوں نا۔۔؟ :?
خیر جناب اب وہ اصل میں کس طرح کے ہیں۔۔اس بات کا اندازہ تو ان سے بات کرنے کے بعد ہی ہوگا

تو آئیے اراکینِ محفل ہم محب علوی صاحب کو یہاں خوش آمدید کہتے ہیں۔۔۔آپ سب کو بھی کھلی چھٹی ہے۔۔آپ لوگوں کے جو دل میں آئے ان سے پوچھ سکتے ہیں :)

1۔ محب علوی آپ کا اصل نام ہے؟ ( اگر ہے تو ماشاءاللہ بہت پیارا نام ہے)

2۔ محفل کا کب اور کیسے پتہ چلا؟

3۔محفل پہ پہلا دن کس طرح گزرا؟ کچھ تفصیلی تاثرات؟

4۔ محفل کے تین فیورٹ اراکین کے نام؟

5۔چند جملے اپنی شخصیت کے بارے میں؟

6۔ پسندیدہ کھانا؟

7۔پسندیدہ میٹھا؟

8۔ مشاغل یا fav activity ؟

9۔ آپ کی تاریخ پیدائش اور Zodiac Sign

10۔پسندیدہ کتاب اور مصنف؟

11۔ پسندیدہ گلوکار اور گانا؟

12۔ آل ٹائم فیورٹ غزل اور شاعر؟ ( اگر ہوسکے تو یہاں لکھ دیں)

13۔ خود کی وہ عادت جو بہت پسند ہو؟

14۔ خود کی وہ عادت جو نا پسند ہو؟

15۔خود کو تین لفظوں میں بیان کریں؟

16۔ محفل کے کوئی سے تین فیورٹ دھاگے؟

17۔ محفل کا پسندیدہ سیکشن؟ ( جہاں آپ زیادہ پائے جاتے ہوں)

18۔ خود اپنا پوسٹ کیا ہوا پسندیدہ موضوع؟

سوالات کا یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا انشاءاللہ :p
 
ویسے امن ایمان آپ کے بولنے کی رفتار بھی بہت عمدہ ہے اور بڑی خوشی ہوئی اس بات سے ورنہ قیصرانی ، شمشاد اور کسی حد تک میرے بولنے سے لوگوں کا اعتماد اس بات سے اٹھتا جا رہا تھا کہ

لڑکیاں زیادہ بولتی ہیں

میرا مزاج دھوپ چھاؤں جیسا ، یہ تو میرے لیے بھی معلومات ہے ایک :)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مہربان اور لاتعلق ہونے کا شاید مجھے پتہ نہیں چلا ویسے شروع میں میں نے زیادہ کوشش کی تھی مدد کرنے کی مگر جب میں نے دیکھا کہ اب سمجھ آنا شروع ہو گئی ہے فورم کی اور قیصرانی مدد کر رہا ہے تو پھر میں کچھ سست ہو گیا ویسے شمشاد کو بھی میں نے بتا دیا تھا اس لیے بھی میں بے فکر ہو گیا تھا کہ اب فورم کے تیز رفتار ممبران کو پتہ چل گیا ہے اب ہر مسئلہ سلجھتا جائے گا۔ ویسے میں اب تقریبا سات ماہ سے ہوں فورم پر اور کسی حد تک تو ممبران جانتے ہیں مجھے اور جان جائیں گے اگر میں نے جوابات میں ڈنڈی نہ ماری تو :lol:

جہاں تک بات رہی میری سمجھ نہ آنے کی تو کچھ لوگ مجھے اچھی طرح جاننے کے باوجود کہتے ہیں کہ محب تمہارے سمجھ نہیں آتی ( غصہ یا مذاق سے ) کہیں آپ نے بھی تو ایسے ہی نہیں کہا :)
 
1۔ محب علوی آپ کا اصل نام ہے؟ ( اگر ہے تو ماشاءاللہ بہت پیارا نام ہے)

محب علوی میرا نک ہے اور اب چار پانچ سال پرانا بھی ہوگیا ہے۔ میں نے بہت غور و فکر کرکے رکھا تھا اور آج موقع ملا ہے تو پس منظر بھی بتا دیتا ہوں۔ محبت چاہے ایک لفظ کی صورت ہو چاہے تعلق چاہے تصور چاہے الہامی جذبہ کی صورت مجھے ہمیشہ مسحور کیے رکھتا ہے اور اس سے میرا تعلق بہت پرانا اور گہرا ہے اور میری خواہش تھی کہ میرا یہ تعلق کسی صورت ظاہر بھی ہو اور جانا بھی جائے تو میں نے یہ نک رکھا لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔محب ۔۔۔۔۔۔۔محبت کرنے والا ، علوی ذات کے طور پر ساتھ لگا لیا اور وزن میں بھی آگیا سو یہ تب سے چلا آرہا ہے ۔

اصلی نام تو بتایا ہی نہیں ویسے فورم پر شمولیت کے وقت بتایا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔فاروق ظفر اعوان
 
2۔ محفل کا کب اور کیسے پتہ چلا؟
محفل کا اردو ایڈیٹر ڈھونڈتے ڈھونڈتے نبیل کے بلاگ پر پہنچ گیا وہاں پر قدیر اور زکریا کے ساتھ گفتگو چل رہی تھی وہاں سے اس سائٹ کا پتہ چلا اور خوشی سے اچھل پڑا کہ اتنا اچھا فورم اور مکمل اردو میں ہے ۔ اس دن کے بعد سے محفل کا نشہ ایسا چڑھا کہ اب تک مخمور ہوں اور بقول ذوق

چھٹتی نہیں ہے یہ کافر منہ سے لگی ہوئی

3۔محفل پہ پہلا دن کس طرح گزرا؟ کچھ تفصیلی تاثرات؟

محفل پر پہلے تو اپنا تعارف کروایا ایک دھاگہ کھول کر جسا کا عنوان بڑا سوچ کر رکھا تھا اور آج بھی جب پڑھتا ہوں تو خوش ہوتا ہوں کہ میں نے عنوان عمدہ چنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آگئے ہیں ہم تو گرمی بازار دیکھنا
اس کے علاوہ ایک شعر لکھا

یہ عشق نیہں ہے آساں بس اتنا سمجھ لیجئے
اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کر جانا ہے

پھر شاید کچھ کاموں میں مصروف ہوگیا اور چار دن بعد پھر سے محفل پر گیا اور پھر اتنی چھٹی کبھی نہ کی۔ شروع میں ہی ماورا کے ساتھ سیانا کون پر بحث چل نکلی اور اس پر بہت مزے کی پوسٹس ہوئی اور میں نے ماورا کو تیار رہنے کے لیے کہا اور ماورا نے بھی کہا میں تیار ہوں جس پر میں نے کہا کہ وہ تیاری نہیں جو لڑکیاں کرنے میں کئی کئی گھنٹے لگاتی ہیں بلکہ اعزاز کے لیے بھرپور تیاری کرے ۔ اس پر ماورا نے کہا تھا کہ وہ ہر طرح کی تیاری کر رہی ہے اور پھر دلچسپ گفتگو چلتی رہے اور ایک الیکشن بھی ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سیانا کون محب یا ماورا ۔۔۔۔۔۔۔۔کیا کیا ہوا اور کس طرح دھاندلی ہوئی وہ اس دھاگہ میں لکھی ہوئی ہے ۔ اس کے بعد بھی ایک الیکشن ہوا اور پھر میرے اور ماورا ہی کے درمیان اور وہ بھی محفل کے بہترین دھاگوں میں سے ایک ہے ۔

سارا خان کا تعارف میں نے اور ماورا نے اپنی نوک جھونک میں ہی پورا کردیا تھا۔
 
4۔ محفل کے تین فیورٹ اراکین کے نام؟

صنف آہن میں
رضوان
شمشاد
ظفری

صنف نازک میں
ماورا
فرزانہ
شگفتہ

5۔چند جملے اپنی شخصیت کے بارے میں؟
سب سے مشکل کام یہی ہے مگر اب تو کرنا ہی پڑے گا۔ بنیادی طور پر ٹھنڈے مزاج کا صلح جو شخص ہوں مگر کبھی کبھی جذباتی بھی ہو جاتا ہوں خاص طور پر جب بات پاکستان یا مسلمانوں کے خلاف ہو۔ کتابوں سے بچپن سے دوستی ہے اور علم کی پیاس ہے جو بجھاتے رہنے کا سلسلہ جاری ہے ، محفل پر بھی اس لیے زیادہ لطف آتا ہے کہ یہاں یہ پیاس بھی بجھانے کے انتظام ہیں۔ مباحثوں کا شوق رہا ہے جسے فلسفہ اور منطق کے بنیادی علم نے اور بڑھا دیا ۔ کم گو ہوں مگر جب بولتا ہوں تو پھر ساری کسر نکال دیتا ہوں چپ رہنے کی ، لکھتے وقت البتہ کافی باتونی ہوں۔ تنہائی پسند ہوں مگر محفل مل جائے تو پھر اسی کا ہو کر رہ جاتا ہوں اور وقت کا حساب بھی بھول جاتا ہوں۔ خود کلامی کی عادت ہے اور اکثر پکڑا بھی جاتا ہوں خود سے باتیں کرتا :lol:
اعتماد جلدی کر لیتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ بے اعتباری سے بہتر ہے کہ اعتبار کرنے کا عمل جاری رکھوں چاہے کچھ نقصان ہی اٹھانا پڑے اس طرح کئی بہت عمدہ دوست ملے ہیں وگرنہ اگر انتظار میں رہتا تو شاید کھو دیتا اچھے دوستوں کو۔ اچھے گمان کو ترجیح دیتا ہوں کسی کے بارے میں جستجو یا تحقیق کرنے پر۔ ناراض ہونا یا رہنا نہیں آتا اس وجہ سے کوئی خفا ہو تو بہت مشکل ہوتی ہے ۔

6۔ پسندیدہ کھانا؟
سندھی چکن بریانی اور مکھنی چکن ہانڈی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھنڈیاں اور کریلے بھی اگر گوشت یا قیمہ کے ساتھ ہوں۔
کبھی کبھی اچار گوشت ، ساگ ، پلاؤ اور مولی والے پراٹھے بھی :lol: کیا ذکر چھیڑ دیا سارے کھانے یاد آنے لگے ہیں

7۔پسندیدہ میٹھا؟
ٹرائفل اور اچھی بنی ہو تو کھیر۔

8۔ مشاغل یا fav activity ؟

کبھی ہمہ وقت کتابیں پڑھنا ہوا کرتی تھی اب نیٹ سرفنگ اور محفل پر وقت گزارنا۔

9۔ آپ کی تاریخ پیدائش اور Zodiac Sign
28 اپریل اور برج ہے ثور اور نشان ہے سانڈ

10۔پسندیدہ کتاب اور مصنف؟
پسندیدہ کتاب ہے اداس نسلیں از عبداللہ حسین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور پسندیدہ مصنف مستنصر حسین تاررڑ پیار کا پہلا شہر اور راکھ کی وجہ سے

11۔ پسندیدہ گلوکار اور گانا؟

گلوکارہ پوچھتی تو لتا کا نام لیتا اور گانے کہتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج پھر جینے کی تمنا ہے آج پھر مرنے کا ارادہ ہے
دھیرے دھیرے مچل اے دل بیقرار کوئی آتا ہے
رنگیلا رے تیری رنگ میں رنگی ہے

گلوکار میں محمد رفیع اور ان کا ایک نایاب گانا ہے

جانے کہاں دیکھا ہے کہاں دیکھا ہے تمہیں

اس کے علاوہ

او دنیا کے رکھوالے سن درد بھر میرے نالے (یہ ایک لائیو شو میں بھی سنایا تھا اور مختلف طریقہ سے اپنے فن سے نکھار دیا تھا )
 
12۔ آل ٹائم فیورٹ غزل اور شاعر؟ ( اگر ہوسکے تو یہاں لکھ دیں)

شاعر تو آل ٹائم فیورٹ غالب ہے اور آج کے دور میں فراز

فراز کی غزل
سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں

اور غالب کی یہ غزل پسندیدہ ہے

عشق مجھ کو نہیں وحشت ہی سہی
میری وحشت تری شہرت ہی سہی
قطع کیجے نہ تعلّق ہم سے
کچھ نہیں ہے تو عداوت ہی سہی
میرے ہونے میں ہے کیا رسوائی
اے وہ مجلس نہیں خلوت ہی سہی
ہم بھی دشمن تو نہیں ہیں اپنے
غیر کو تجھ سے محبّت ہی سہی
اپنی ہستی ہی سے ہو جو کچھ ہو
آگہی گر نہیں غفلت ہی سہی
عمر ہر چند کہ ہے برق خرام
دل کے خوں کرنے کی فرصت ہی سہی
ہم کوئی ترکِ وفا کرتے ہیں
نہ سہی عشق مصیبت ہی سہی
کچھ تو دے اے فلکِ نا انصاف
آہ و فریاد کی رخصت ہی سہی
ہم بھی تسلیم کی خو ڈالیں گے
بے نیازی تری عادت ہی سہی
یار سے چھیڑ چلی جائے اسد
گر نہیں وصل تو حسرت ہی سہی

13۔ خود کی وہ عادت جو بہت پسند ہو؟
کسی کو خفا نہ کرنا اور نہ رہنا

14۔ خود کی وہ عادت جو نا پسند ہو؟
‌کسی سے خفا سے نہ رہنا (یہ عادت تنگ بہت کرتی ہے ) اور تاخیر پسندی۔

15۔خود کو تین لفظوں میں بیان کریں؟
منکسر مضطرب منتظر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں محب ہوں (پہلی تینوں خصوصیات محبت کرنے والوں میں ہوتی ہیں اور محب ایسے ہی شخص کو کہتے ہیں :lol: )

16۔ محفل کے کوئی سے تین فیورٹ دھاگے؟
شگفتہ کا بریکنگ نیوز
میرے اور ماورا کے الیکشن والے دھاگے
ظفری کا مزاحیہ خبرنامہ

17۔ محفل کا پسندیدہ سیکشن؟ ( جہاں آپ زیادہ پائے جاتے ہوں)
اشعار کے کھیل
تاریخ اور فلسفہ ( گو ابھی وہاں پوسٹ کم ہوتی ہیں )
لائبریری
گپ شپ ( اس میں کون نہیں پایا جاتا )

18۔ خود اپنا پوسٹ کیا ہوا پسندیدہ موضوع؟
اردو محفل کی سرگزشت

انٹر ویو کا پہلا مرحلہ بخیر و خوبی طے پایا اور امید ہے کہ دوسری انٹر ویو کال بھی آجائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے اب مجھے سمجھ آیا کہ قیصرانی کو اتنا مزہ کیوں آرہا تھا اور وہ جلدی جلدی اور سوال پوچھنے کے لیے کیوں کہہ رہا تھا :lol:
 
امن ایمان

محفلین
محب علوی نے کہا:
ویسے امن ایمان آپ کے بولنے کی رفتار بھی بہت عمدہ ہے اور بڑی خوشی ہوئی اس بات سے ورنہ قیصرانی ، شمشاد اور کسی حد تک میرے بولنے سے لوگوں کا اعتماد اس بات سے اٹھتا جا رہا تھا کہ

لڑکیاں زیادہ بولتی ہیں

میرا مزاج دھوپ چھاؤں جیسا ، یہ تو میرے لیے بھی معلومات ہے ایک :)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مہربان اور لاتعلق ہونے کا شاید مجھے پتہ نہیں چلا ویسے شروع میں میں نے زیادہ کوشش کی تھی مدد کرنے کی مگر جب میں نے دیکھا کہ اب سمجھ آنا شروع ہو گئی ہے فورم کی اور قیصرانی مدد کر رہا ہے تو پھر میں کچھ سست ہو گیا ویسے شمشاد کو بھی میں نے بتا دیا تھا اس لیے بھی میں بے فکر ہو گیا تھا کہ اب فورم کے تیز رفتار ممبران کو پتہ چل گیا ہے اب ہر مسئلہ سلجھتا جائے گا۔ ویسے میں اب تقریبا سات ماہ سے ہوں فورم پر اور کسی حد تک تو ممبران جانتے ہیں مجھے اور جان جائیں گے اگر میں نے جوابات میں ڈنڈی نہ ماری تو :lol:

جہاں تک بات رہی میری سمجھ نہ آنے کی تو کچھ لوگ مجھے اچھی طرح جاننے کے باوجود کہتے ہیں کہ محب تمہارے سمجھ نہیں آتی ( غصہ یا مذاق سے ) کہیں آپ نے بھی تو ایسے ہی نہیں کہا :)

خوش آمدید جناب محب علوی صاحب : )

پہلی بات تو یہ کہ میں خود حیران اور بہت سارا پریشان ہوں کہ میں نے اتنا بولنا کہاں سے اور کیسے سیکھ لیا۔۔ شاید یہاں سارا کمال ان لفظوں کا ہے جو میرے سامنے بنتےچلے جاتے ہیں۔۔یا پھر اس محفل کا اپنا ایک سحر ہے۔۔۔لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کے اس جواب کو پڑھ کے تو میں واقعی میں پریشان ہوں کہ کوئی شخص اتنا بھی ذہین ہوسکتا ہے کہ صرف چند لفظوں کی مدد سے بات کی تہہ تک پہنچ جائے۔۔اور کچھ لوگ جو کہہ رہے ہیں۔۔بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں۔۔۔میرا خیال بھئ یہی ہے کہ آپ واقعی میں سمجھ میں آنے والی چیز نہیں ہیں۔
 
اعجاز

محفلین
محب!
اگر آپ کو اسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑے جو آپ نے قیصرانی کو فرض‌کرایا تھا تو آپ کیا کریں‌گے ؟
بوڑھا؛ دوست یا خیالوں‌کی ملکہ جو بس پر بیٹھنے والی ہے کون ہے آپ
کی توجہ کا حقدار :D
 
امن ایمان

محفلین
محب پہلے تو آپ کے یہاں آنے کا بہت بہت شکریہ۔۔۔ اور دوسرا یہ کہ میں نے ابھی ماوراء سے بھی کہا ہے اور آپ سے بھی کہہ رہی ہوں کہ پوری کوشش کروں گی کہ کم بولوں۔۔ اور رہی آپ کی بات جو آپ نے قیصرانی کے انٹرویو میں کہہ ہے کہ میں اس طرح کا انٹرویو نہیں دوں گا تو یہ آپ مجھ پر چھوڑ دیں۔۔میں بات ہی ایسی کروں گی کہ مجبورا آپ کو تصدیق یا تردید کے لیے یہاں آنا پڑے گا :p ۔۔اب ایک چھوٹا سا تبصرہ۔۔۔

محبت چاہے ایک لفظ کی صورت ہو چاہے تعلق چاہے تصور چاہے الہامی جذبہ کی صورت مجھے ہمیشہ مسحور کیے رکھتا ہے اور اس سے میرا تعلق بہت پرانا اور گہرا ہے اور میری خواہش تھی کہ میرا یہ تعلق کسی صورت ظاہر بھی ہو اور جانا بھی جائے تو میں نے یہ نک رکھا لیا ۔ ۔

ہممم محب محبت کیا ہے؟

اصلی نام تو بتایا ہی نہیں ویسے فورم پر شمولیت کے وقت بتایا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔فاروق ظفر اعوان

یہ بھی اچھا نام ہے۔۔ میں نے آپ کی تعارف پوسٹ تلاش کی تھی۔۔لیکن مجھے ملی ہی نہیں۔۔۔ : (

خود کلامی کی عادت ہے اور اکثر پکڑا بھی جاتا ہوں خود سے باتیں کرتا
اوہ واقعی۔۔۔آج سے پہلے تک میں یہی سمجھتی تھی کہ حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا۔۔یہ صرف کہانیوں میں ہوتا ہے۔۔ آپ خود سے باتیں کیوں اور کب کرتے ہیں ؟؟ مطلب ایسا پریشان ہوں تب کرتے ہیں۔۔یا ۔۔۔؟
اور یہ جان کر اچھا لگا کہ آپ بھی زندگی کا مثبت رخ دیکھنے کے عادی ہیں

کیا ذکر چھیڑ دیا سارے کھانے یاد آنے لگے ہیں
آپ کو صرف ٹینڈے اچھے نہیں لگتے ۔۔باقی تو سب کچھ ہی اچھا لگتا ہے :)

‌کسی سے خفا سے نہ رہنا (یہ عادت تنگ بہت کرتی ہے ) ۔

سچ کہا۔۔یہ عادت بہت تنگ کرتی ہے۔۔۔آج کل کے دور میں وہ لوگ فائدے میں رہتے ہیں جوکسی کی پرواہ نہیں کرتے

منکسر مضطرب منتظر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت مشکل ہے آپ کو سمجھنا : (

انٹر ویو کا پہلا مرحلہ بخیر و خوبی طے پایا اور امید ہے کہ دوسری انٹر ویو کال بھی آجائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے اب مجھے سمجھ آیا کہ قیصرانی کو اتنا مزہ کیوں آرہا تھا اور وہ جلدی جلدی اور سوال پوچھنے کے لیے کیوں کہہ رہا تھا

مجھے نہیں پتہ کہ آپ سچ میں دل سے ایسا کہہ رہے ہیں یا صرف دل رکھ رہے ہیں۔۔ خیر صرف آپ کی وجہ سے میں نے اپنی باتوں کو مختصر کیا ہے۔۔

محفل پر آپ کے پہلے دن کی روداد کافی مزے کی تھی۔۔ خیر آپ یہ نا سمجھیے گا کہ میں آسانی سے آپ کو چھوڑ دوں گی۔۔۔ابھی آپ اعجاز صاحب کے سوال کا جواب دیں لیں۔۔۔ :p
 
امن ایمان نے کہا:

حیران کیوں ہیں بولنے والوں کے درمیان رہ کر بولنا تو آ ہی جاتا ہے اور بولے بغیر رہا جاتا ہی نہیں۔ محفل کے سحر سے تو کسی کو انکار نہیں ہو گا مگر مستقل مزاجی بھی ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔
میں اچھا بھلا سمجھ میں آجاتا ہوں اگر اچھا بھلا رہوں :lol:

ویسے سمجھ آہستہ آہستہ آنی چاہیے ایک دم سمجھ آجائے تو پھر سمجھنے کے لیے کچھ رہ نہیں جاتا :‌) اور کوئی نئی چیز سمجھنی ہو تو حیرانی ہوتی ہے کہ سب تو پہلے ہی سمجھ چکے تھے اب یہ نئی سمجھ کہاں سے لائیں۔
 
اعجاز نے کہا:
محب!
اگر آپ کو اسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑے جو آپ نے قیصرانی کو فرض‌کرایا تھا تو آپ کیا کریں‌گے ؟
بوڑھا؛ دوست یا خیالوں‌کی ملکہ جو بس پر بیٹھنے والی ہے کون ہے آپ
کی توجہ کا حقدار :D

لو بھائی تمہارے سوال کے لیے کافی خیالی پلاؤ پکانے پڑے ہیں۔

پہلے تو دوست کے پاس پہنچوں گا اور اسے کہوں گا کہ آجاؤں گاڑی میں بوڑھے سمیت اور پھر کہوں گا کہ ایک عزیز ہیں ( عزیز تو دیکھتے ہی ہو گئی ہوگی ) جنہیں ہاسپٹل کا پتہ ہے انہیں لے کر چلتے ہیں ۔ پھر پہنچوں گا خیالوں کی ملکہ کے پاس اور کہوں گا کہ میرے ساتھ میرا ایک دوست اور ایک زخمی بوڑھا ہے ہم دونوں کو ہسپتال کا رستہ نہیں معلوم آپ بس کا انتظار تو کر ہی رہی ہیں ، انسانی ہمدردی کے ناطے ہمیں ہسپتال پہنچا دیں تاکہ اس بوڑھے شخص کو بروقت طبی امداد پہنچائی جا سکے(‌اس پر زیادہ بول نہیں سکے گی کیونکہ ایک انسانی زندگی کا سوال بھی ہوگا اور خیالی پلاؤ تو ہے ہی یہ) ۔ دوست کو زخمی کے ساتھ ٹھہرنے کا کہہ کر خود واپس چھوڑ‌ آؤں گا اور راستہ میں اتنا وقت تو ہو گا کہ رسم و راہ پیدا ہو جائے گی ،

شکریہ ادا کرنے کے لیے اک اور ملاقات ضروری ہے ابھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اچھا خیال رہے گا :lol:
 
امن ایمان نے کہا:
محب پہلے تو آپ کے یہاں آنے کا بہت بہت شکریہ۔۔۔ اور دوسرا یہ کہ میں نے ابھی ماوراء سے بھی کہا ہے اور آپ سے بھی کہہ رہی ہوں کہ پوری کوشش کروں گی کہ کم بولوں۔۔ اور رہی آپ کی بات جو آپ نے قیصرانی کے انٹرویو میں کہہ ہے کہ میں اس طرح کا انٹرویو نہیں دوں گا تو یہ آپ مجھ پر چھوڑ دیں۔۔میں بات ہی ایسی کروں گی کہ مجبورا آپ کو تصدیق یا تردید کے لیے یہاں آنا پڑے گا :p ۔۔اب ایک چھوٹا سا تبصرہ۔۔۔

محبت چاہے ایک لفظ کی صورت ہو چاہے تعلق چاہے تصور چاہے الہامی جذبہ کی صورت مجھے ہمیشہ مسحور کیے رکھتا ہے اور اس سے میرا تعلق بہت پرانا اور گہرا ہے اور میری خواہش تھی کہ میرا یہ تعلق کسی صورت ظاہر بھی ہو اور جانا بھی جائے تو میں نے یہ نک رکھا لیا ۔ ۔

ہممم محب محبت کیا ہے؟

:p

امن ایمان یہ آپ سے کس نے کہا کہ کم بولیں ، میرے کہنے کا مقصد تو یہ تھا کہ قیصرانی کی دفعہ کم بولیں :p ہماری دفعہ جتنا چاہیں بولیں۔ باتیں تو واقعی ایسی ہیں کہ تصدیق اور تردید کے لیے آنا پڑے گا اور پر لطف بھی ہیں۔

محبت کیا ہے
سادہ جواب تو یہ ہے کہ محب کے ساتھ ایک اضافی ت لگا دیں تو محبت بن جاتی ہے :lol: اور تفصیلی جواب پر ایک شعر یاد آرہا ہے مجھے

کتابوں سے حوالے دوں کہ سامنے دل کو رکھوں
وہ مجھ سے پوچھ بیٹھے ہیں کہ محبت کس کو کہتے ہیں

محبت کے متعلق مختلف نظریات اور تعریفیں ہیں اور وہ اپنے سیاق و سباق کے لحاظ سے ٹھیک بھی ہیں۔ محبت کی ایک تعریف ممکن نہیں کہ اس کا ایک روپ بھی تو نہیں، جتنے روپ ہیں اور جتنی شکلیں ہیں اتنی ہی تعریفیں اور حوالے بھی ۔ میری نظر میں یہ وہ اساسی جذبہ اور تعلق ہے جسے سے سب جذبات اور تعلقات پھوٹتے ہیں اور اسی کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں۔تعلق، لاتعلقی، توجہ، تغافل، کرم، ستم، التفات، بے رخی ، گرم جوشی ، سرد مہری ، الفت ، نفرت اور اس جیسے تمام جذبات محبت کی کمی اور شدت کے اظہار کے ہی پیمانے ہیں۔ مدھم مدھم ہو تو کسک یا انسیت کہلاتی ہے ، شباب پر ہو تو محبت ہے ، حد سے بڑھ جائے تو جنون اور دیوانگی کہلاتی ہے جو وہ کام کروا دیتی ہے کہ عقل محو تماشا بن کر رہ جاتی ہے ۔ ایک بار پیدا ہو جائے تو سو روپ بدل سکتی ہے مگر مرتی نہیں ہے کسی نہ کسی شکل میں زندہ رہتی ہے۔ اظہار اور تجدید کی ضرورت بھی رہتی ہے اسے مگر بظاہر دیکھنے میں لگتا ہے کہ ان کی ضرورت نہیں ہوگی ، خلیل جبران کا محبت بارے یہ اقتباس بہت پسند ہے مجھے

محبت کیا ہے؟؟؟؟

“ جب محبت تمہیں اشارہ کرے اس کے پچھے جاؤ“

‘ باوجود اس کے کہ اس کے راستے مشکل اور دشوارگزار ہیں“

‘اور جب وہ تمہیں اپنے پروں میں لپیٹ لے تو برضا لپٹ جاؤ“

“ اور جب وہ تم سے بات کرے تو اس کا یقین کرو“

“خواہ اس کی آواز تمہارے تمام مرغوب خوابوں کو منتشر کردے ۔ ۔ ۔ جس طرح نسیم شمالی باغیچہ کو ویران کر ڈالتی ہے“

یاد رکھو کہ محبت تمہارے سر پر تاج رکھتی ہےتو ساتھ ہی تمہیں سولی پر بھی چڑھا دیتی ہے-

جس طرح وہ تمہاری روح کے سبزہ زار کو شاداب رکھتی ہے اس طرح وقتا ً فوقتا ً اس سبزہ زار کی بہت سی بے کار اور خودرو گھاسکو تراشتی اور چھانٹتی بھی رہتی ہے-

“ محبت تم کو کچھ نہیں دیتی سوائے اپنے !“

“ اور محبت تم سے کچھ نہیں لیتی سوائے اپنے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سوائے اس جوہر لطیف کے جو اسی کا ہے“

“ محبت قبضہ نہیں کرتی ، نہ اس پر قبضہ کیا جا سکتا ہے“

اورجب تم محبت کرو تو اس سے یہ نہ کہنا کہ

“وہ میرے دل میں ہے“

بلکہ کہو تو یہ کہ کہ

“میں اس کے دل میں ہوں“

“اور کبھی یہ نہ سمجھو کہ تم محبت کو راستہ بتا سکتے ہو“

وہ تم کو راستہ بتاتی ہے، بشرطیکہ تم کو اس قابل پائے“

پھر اگر تم محبت کرو، اور خوائشیں اور تمنائیں بھی رکھو تو گھل کر پانی ہوجاؤ۔ ۔ ۔ ۔ بہتے چشمے کی طرح

“جو شب کی ظلمت کو اپنا نغمہ سنا تا ہے“

پھر اس درد کو پہچانو جو اس چشمے کے اندر سے ذوق پیدا کرتا ہے“

“اور محبت کے متعلق جو کچھ علم تم کو حاصل ہوجائے اسی سے مجروح ہوجاؤ“

طلوع آفتاب کے وقت اس طرح بیدار ہوجاؤ کہ گویا “دل ایک پرند ہے “

“جو اپنے پر کھولے ہوئے آمادہ پرواز ہے“

اورشکر کرو کہ محبت کرنے کا ایک اور دن نصیب ہوا ہے“

دوپیر کو جب تم آرام کرو تو اس آسائش کی ساعت میں بھی محبت کے کیف بے نہایت سے لطف اندوز ہو“

دن بھر کی محبت کے بعد شام کو گھر آؤ ۔ ۔ ۔ محبت کے احسان مند اور شکر گزار ہوکر-“

“پھر شب کو اس طرح اپنی آنکھیں بند کرو کہ دل محبوب کے لئے دعاؤں سے معمور ہو“

اور تہارے لبوں پر مدح توصیف کی ایک راگنی رقص کر رہی ہو“
 
اعجاز

محفلین
نا تو آپ پرویز مشرف ہیں‌ اور نا ہی ہم بھلکڑ
آپ نے سکرپٹ سناتے ہوئے بتایا تھا کہ صرف ایک کام کیا جاسکتا ہے کونکہ بس تیار ہے اور لڑکی چلی کہ چلی
 
قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
میرے کہنے کا مقصد تو یہ تھا کہ قیصرانی کی دفعہ کم بولیں :p ہماری دفعہ جتنا چاہیں بولیں۔ باتیں تو واقعی ایسی ہیں کہ تصدیق اور تردید کے لیے آنا پڑے گا اور پر لطف بھی ہیں۔
محب مطلبی، دیکھ لیا تمھیں بھی :(
قیصرانی
 
قیصرانی

لائبریرین
اعجاز نے کہا:
نا تو آپ پرویز مشرف ہیں‌ اور نا ہی ہم بھلکڑ
آپ نے سکرپٹ سناتے ہوئے بتایا تھا کہ صرف ایک کام کیا جاسکتا ہے کونکہ بس تیار ہے اور لڑکی چلی کہ چلی
پاکستانی فلم دیکھ رہے تھے شاید محب بھائی :lol:
قیصرانی
 
امن ایمان نے کہا:
اصلی نام تو بتایا ہی نہیں ویسے فورم پر شمولیت کے وقت بتایا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔فاروق ظفر اعوان

یہ بھی اچھا نام ہے۔۔ میں نے آپ کی تعارف پوسٹ تلاش کی تھی۔۔لیکن مجھے ملی ہی نہیں۔۔۔ : (

خود کلامی کی عادت ہے اور اکثر پکڑا بھی جاتا ہوں خود سے باتیں کرتا
اوہ واقعی۔۔۔آج سے پہلے تک میں یہی سمجھتی تھی کہ حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا۔۔یہ صرف کہانیوں میں ہوتا ہے۔۔ آپ خود سے باتیں کیوں اور کب کرتے ہیں ؟؟ مطلب ایسا پریشان ہوں تب کرتے ہیں۔۔یا ۔۔۔؟
اور یہ جان کر اچھا لگا کہ آپ بھی زندگی کا مثبت رخ دیکھنے کے عادی ہیں

کیا ذکر چھیڑ دیا سارے کھانے یاد آنے لگے ہیں
آپ کو صرف ٹینڈے اچھے نہیں لگتے ۔۔باقی تو سب کچھ ہی اچھا لگتا ہے :)

‌کسی سے خفا سے نہ رہنا (یہ عادت تنگ بہت کرتی ہے ) ۔

سچ کہا۔۔یہ عادت بہت تنگ کرتی ہے۔۔۔آج کل کے دور میں وہ لوگ فائدے میں رہتے ہیں جوکسی کی پرواہ نہیں کرتے

منکسر مضطرب منتظر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت مشکل ہے آپ کو سمجھنا : (

انٹر ویو کا پہلا مرحلہ بخیر و خوبی طے پایا اور امید ہے کہ دوسری انٹر ویو کال بھی آجائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے اب مجھے سمجھ آیا کہ قیصرانی کو اتنا مزہ کیوں آرہا تھا اور وہ جلدی جلدی اور سوال پوچھنے کے لیے کیوں کہہ رہا تھا

مجھے نہیں پتہ کہ آپ سچ میں دل سے ایسا کہہ رہے ہیں یا صرف دل رکھ رہے ہیں۔۔ خیر صرف آپ کی وجہ سے میں نے اپنی باتوں کو مختصر کیا ہے۔۔

محفل پر آپ کے پہلے دن کی روداد کافی مزے کی تھی۔۔ خیر آپ یہ نا سمجھیے گا کہ میں آسانی سے آپ کو چھوڑ دوں گی۔۔۔ابھی آپ اعجاز صاحب کے سوال کا جواب دیں لیں۔۔۔ :p

اصلی نام تو بتایا ہی نہیں ویسے فورم پر شمولیت کے وقت بتایا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔فاروق ظفر اعوان

یہ بھی اچھا نام ہے۔۔ میں نے آپ کی تعارف پوسٹ تلاش کی تھی۔۔لیکن مجھے ملی ہی نہیں۔۔۔ : (

شکریہ دونوں ناموں کا اکھٹا ہی ۔ تعارفی پوسٹ تھی آگئے ہیں ہم تو گرمی بازار دیکھنا

خود کلامی کی عادت ہے اور اکثر پکڑا بھی جاتا ہوں خود سے باتیں کرتا
اوہ واقعی۔۔۔آج سے پہلے تک میں یہی سمجھتی تھی کہ حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا۔۔یہ صرف کہانیوں میں ہوتا ہے۔۔ آپ خود سے باتیں کیوں اور کب کرتے ہیں ؟؟ مطلب ایسا پریشان ہوں تب کرتے ہیں۔۔یا ۔۔۔؟
اور یہ جان کر اچھا لگا کہ آپ بھی زندگی کا مثبت رخ دیکھنے کے عادی ہیں

حیرت ہے کہ کسی نے بتایا نہیں کہ حقیقت میں بھی ایسا ہوتا ہے ، پروین شاکر کی تو پوری ایک کتاب ہے خود کلامی پر۔ خود کلامی کرنے سے پہلے تو نہیں پتہ تھا مگر بعد میں پڑھا کہ جانے کتنے بڑے لوگ اس عادت میں مبتلا رہے ہیں ، اس کے بعد تو باقاعدگی سے جاری رکھی بڑے لوگوں کی یہ خود سے باتیں کرنے کی عادت ۔ ہر وقت کوئی باتیں کرنے کے لیے پاس ہوتا بھی نہیں اور ہر بار ہر کسی سے کی بھی نہیں جا سکتی تو خود کلامی بہت کام آتی ہے ایسے وقت میں۔

کیا ذکر چھیڑ دیا سارے کھانے یاد آنے لگے ہیں
آپ کو صرف ٹینڈے اچھے نہیں لگتے ۔۔باقی تو سب کچھ ہی اچھا لگتا ہے

ٹینڈے بھی اچھے بنے ہوں تو اچھے لگتے ہیں :lol: 8)

‌کسی سے خفا سے نہ رہنا (یہ عادت تنگ بہت کرتی ہے ) ۔
سچ کہا۔۔یہ عادت بہت تنگ کرتی ہے۔۔۔آج کل کے دور میں وہ لوگ فائدے میں رہتے ہیں جوکسی کی پرواہ نہیں کرتے

تنگ تو کرتی ہے مگر اچھی عادت ہے کیونکہ جو دوسروں کو خفا کردیتے ہیں وہ خود بھی خوش نہیں رہ پاتے اور اچھی عادتوں کی کچھ قیمت تو چکانی پڑتی ہی ہے ۔

منکسر مضطرب منتظر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت مشکل ہے آپ کو سمجھنا : (

منکسر۔۔۔۔ انکساری لیے ہوئے عاجز
مضطرب۔۔۔۔۔۔بے چین جسے قرار نہ ہو
منتظر۔۔۔۔۔۔۔ جو انتظار میں رہتا ہو

ایک عاجز شخص جو بے چینی سے انتظار کرتا ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔محبت کرنے والے کے سوا اور کون ہو سکتا ہے
اب بھی مشکل ہے باقی کوئی :)

انٹر ویو کا پہلا مرحلہ بخیر و خوبی طے پایا اور امید ہے کہ دوسری انٹر ویو کال بھی آجائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے اب مجھے سمجھ آیا کہ قیصرانی کو اتنا مزہ کیوں آرہا تھا اور وہ جلدی جلدی اور سوال پوچھنے کے لیے کیوں کہہ رہا تھا

مجھے نہیں پتہ کہ آپ سچ میں دل سے ایسا کہہ رہے ہیں یا صرف دل رکھ رہے ہیں۔۔ خیر صرف آپ کی وجہ سے میں نے اپنی باتوں کو مختصر کیا ہے۔۔

پورے دل سے کہہ رہا ہوں کہ بے دلی سے نہ کام کرنا آتا ہے نہ کہنا۔ میری وجہ سے کیوں باتوں کو مختصر کر لیا میں تو کوزے کو دریا میں بہانے کی کوشش میں ہوتا ہوں ادھر میری وجہ سے کوزے کو دریا میں بند کر دیا کسی نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا ستم کیا۔ جتنی چاہیں باتیں کریں مجھے ماورا پہلے ہی باتونی کا خطاب دے چکی ہے اور غیر سرکاری اعداد و شمار میں یہ مان بھی لیا گیا ہے ۔ :lol:
 
شمشاد

لائبریرین
امن آپ ایک سوال بھول رہی ہیں :

ازدواجی حثیت
غیر شادی شدہ - اب تک شادی کیوں نہیں کی
شادی شدہ - بچے
 
Top