انٹرویو انٹرویو وِد محب علوی

F@rzana

محفلین
محب علوی نے کہا:
تین ہفتہ تو میں بیماری کی وجہ سے چھٹیوں پر تھا اور نیٹ استعمال نہیں کیا۔ اب بھی پوری طرح ٹھیک نہیں ہوا اور نیٹ بھی زیادہ دیر میسر نہیں رہتا۔

اوہو، اللہ خیر کرے اب کیسی طبیعت ہے محب؟

اپنا خیال رکھا کرو یہ جو تمہاریFishy قسم کی appointments ہیں نا ان کا پرہیز ضروری ہے ورنہ بقول ‘نبیل‘ کہ تمہیں ‘‘مادہ‘‘ سوری سوری ‘معدہ‘ نقصان پہنچائے گا۔۔۔۔

چلو نہیں چھیڑتی، بس جلدی سے ٹھیک ہوجاؤ 8)
 
اعجاز صاحب اب تو کافی بہتر ہوں بس وہ معدہ پتا نہیں کیوں بار بار خفا ہوجاتا ہے۔

امن ایمان ، شاکر ، قیصرانی اور شاہد شکریہ پرسشِِ حال کا ، اب ٹھیک ہوں ویسے عادت سی ہوگئی ہے اب اس معدے کی شرارتوں کی۔
 
F@rzana نے کہا:
محب علوی نے کہا:
تین ہفتہ تو میں بیماری کی وجہ سے چھٹیوں پر تھا اور نیٹ استعمال نہیں کیا۔ اب بھی پوری طرح ٹھیک نہیں ہوا اور نیٹ بھی زیادہ دیر میسر نہیں رہتا۔

اوہو، اللہ خیر کرے اب کیسی طبیعت ہے محب؟

اپنا خیال رکھا کرو یہ جو تمہاریFishy قسم کی appointments ہیں نا ان کا پرہیز ضروری ہے ورنہ بقول ‘نبیل‘ کہ تمہیں ‘‘مادہ‘‘ سوری سوری ‘معدہ‘ نقصان پہنچائے گا۔۔۔۔

چلو نہیں چھیڑتی، بس جلدی سے ٹھیک ہوجاؤ 8)

طبیعت اب ٹھیک نہ کی تو خود پر تابڑ توڑ‌ حملوں سے بچوں گا کیسے :lol: میں ٹھیک ہوں میں ٹھیک ہوں :D

اپنا خیال اب تو رکھنا پڑے گا ویسے مجھے مچھلیوں سے کوئی خاص دلچسپی نہیں تو ان سے اپائمنٹمنٹس کا سوال ہی کیا ، ضرور کسی نے تمہارے کان بھرے ہیں۔

معدہ جو نقصان پہنچائے گا وہ تو میں برداشت کر لوں گا مگر “مادہ“ کا گٹھ جوڑ‌ ہوتا جو مجھے نظر آرہا ہے وہ کافی نقصان دہ ہوسکتا ہے اور نبیل تم سے اللہ پوچھے 8)

بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی

اچھا ویسے ابھی چھیڑنے میں کوئی کسر باقی تھی جو چھوڑ‌دیا ، مجھ پر یہ احسان کا بار نہ ڈالو اور رہی سہی کسر پوری کر لو تاکہ میں بھی کوئی رعایت نہ رکھوں۔ :)
 
محب تمہاری پاکستان یاترا کو لے کر کچھ زیادہ زو معنیٰ باتیںنہیں‌ شروع ہو گئیں‌۔۔

ویسے تبدیلی آب و ہوا کے ساتھ یہ غدودانے معدہ کی خانہ جنگی کوئی نئی بات نہیں‌۔۔ میں‌بھی یہاں‌سے کراچی جاتا ہوں‌تو کچھ وقت کھانے پینے میں‌ بہت احتیاط کرنی پڑتی ہے ۔۔

تم بھی ذرا احتیاط کا دامن تھامو ۔۔۔‌
 

ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
۔ تین ہفتہ تو میں بیماری کی وجہ سے چھٹیوں پر تھا اور نیٹ استعمال نہیں کیا۔ اب بھی پوری طرح ٹھیک نہیں ہوا اور نیٹ بھی زیادہ دیر میسر نہیں رہتا۔

اچھا۔کیا بیماری آپ تک بھی پہنچ جاتی ہے۔ کوئی صدقے وغیرہ دو۔ تاکہ ٹھیک ہو سکو۔ (نہیں نہیں۔۔ میں عیادت بالکل نہیں کر رہی۔)
 
ہاں بیماری چیز ہی ایسی ہے کہ ہر کسی تک پہنچ جاتی ہے میں کیا اور کوئی اور کیا۔ صدقہ کی بات اچھی کی ہے۔

عیادت رسمِ‌ دنیا تھی تم چلے آتے تو کیا جاتا
تمہارے آنے سے ہم نہ جی جاتے نہ مر جاتے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

[rainbow:69e38af697] عید مبارک ! [/rainbow:69e38af697]

اب تک آپ کی زندگی میں سب سے یادگار عید جسے آپ منفرد کہیں ؟

کوئی ایسی عید جب کوئی دکھ پہنچا ہو ؟

کیا آپ نے کبھی عید پر کوئی شعر یا جملہ لکھا ؟

آپ نے عید پر سب سے پہلے کسی خاص ہستی کو مبارک باد کہی یا جو بھی سامنے آیا سب سے پہلے اسی کو مبارکباد دے دی ؟

عید کے حوالے سے اپنی یا کسی کی بھی کوئی بات ، واقعہ یا تحریر جو آپ شئیر کرنا چاہیں۔۔۔۔ جس نے آپ کو متاثر کیا ہو ؟

اگر کسی نے آپ سے بات چیت بند کی ہوئی ہو تو کیا اس عمل سے آپ کو تکلیف پہنچتی ہے ، کس حد تک ؟ کیا آپ نے خود کبھی کسی سے بات چیت بند کی؟ کیا آپ عید کے موقع پر اگر بات چیت بند ہو تو دوبارہ شروع کرنے میں پہل کرتے ہیں ؟

کیا کبھی ایسا ہوا کہ آپ نے اپنا عید کا لباس کسی دوست یا کسی اور فرد کو دے دیا ہو۔۔۔ وجہ ؟

بچپن کی عید اور موجودہ عید میں فرق ، عیدی کے علاوہ :)

آپ کے خیال میں عید کیا سب سے اچھی بات سکھاتی ہے ؟






اب ایک اہم کام !




























عید کے حوالے سے کوئی ایک ایسا سوال اب آپ کو یہاں کرنا ہے جو آپ یہاں اردو محفل کے کسی بھی رکن سے کرنا چاہیں ۔ یعنی اب آپ محفل میں کسی بھی رُکن کے نام سوال لکھیں اور اس رکن کو یہاں بلائیں جواب دینے کے لئے :)





 
شاہد احمد خان نے کہا:
محب تمہاری پاکستان یاترا کو لے کر کچھ زیادہ زو معنیٰ باتیںنہیں‌ شروع ہو گئیں‌۔۔

ویسے تبدیلی آب و ہوا کے ساتھ یہ غدودانے معدہ کی خانہ جنگی کوئی نئی بات نہیں‌۔۔ میں‌بھی یہاں‌سے کراچی جاتا ہوں‌تو کچھ وقت کھانے پینے میں‌ بہت احتیاط کرنی پڑتی ہے ۔۔

تم بھی ذرا احتیاط کا دامن تھامو ۔۔۔‌

ایسا نہیں ہے شاہد، تمہاری باتیں نصحیتیں تھیں جو پلے سے باندھ لیں اور معدے کے ذکر سے بچنا چاہ رہا تھا :)
 

ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
ہاں بیماری چیز ہی ایسی ہے کہ ہر کسی تک پہنچ جاتی ہے میں کیا اور کوئی اور کیا۔ صدقہ کی بات اچھی کی ہے۔

عیادت رسمِ‌ دنیا تھی تم چلے آتے تو کیا جاتا
تمہارے آنے سے ہم نہ جی جاتے نہ مر جاتے

جب میں پچھلے دنوں بیمار تھی نہ۔ تو مجھے بھی کسی نے صدقہ دینا کا مشورہ دیا تھا۔ سوچا کہ تم بیمار ہوئے ہو تو تمھیں بھی مفت مشورہ دے دوں۔ :D


اب تمھیں اتنی بیماریاں ہیں کتنی بار عیادت کرنے آؤں اور جاؤں۔
 

امن ایمان

محفلین
محب اصولا تو مجھے ابھی آپ سے سوال نہیں پوچھنے چاہییں کیونکہ شکفتے کےسوال ابھی آپ کی راہ تک رہے ہیں۔۔لیکن میں چونکہ یہاں آہی گئی ہوں اس لیے کچھ پوچھے بغیر نہیں جاؤں گی۔۔ویسے بھی یہ آپ کی سزا ہے۔۔اب دو دو لوگوں کو جواب دیں۔ : )

ہ محب کبھی ایک جگہ سے دوبار دھوکہ کھایا۔۔؟

ہ دوستوں سے تعلقات دل سے نبھاتے ہیں یا مجبورا بھی ایسا کرنا پڑتا ہے۔۔؟

ہ زندگی سے کبھی مایوس ہوئے۔۔؟

ہ من پسند چیز اگر حاصل نہ کرسکیں تو کیا کیفیت ہوتی ہیں؟

ہ آپ اتنے موڈی کیوں ہیں۔۔؟
 

ماہ وش

محفلین
وہاب 49 محب کی بیماری تو کئی ماہ پرانی بات ہو گئی تھی ،، آپ نے دعائے صحت میں‌ کچھ دیر نہیں‌ کر دی :wink:
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم

خدا سے آپ کا تعلق ؟ کس طرح تعریف کریں گے؟

:lol:


۔

خدا سے آپ کا تعلق ؟ کس طرح تعریف کریں گے؟

خدا سے تعلق کو میں بڑا قریبی سمجھتا ہوں اور خدا کا تصور میرے لیے بہت محبت کرنے والی اور عزیز رکھنے والی ہستی کا ہے جو بہترین دوست اور حبیب ہو سکتا ہے۔ کبھی کبھی ڈر لگتا ہے مگر کبھی کبھی زیادہ تر یہ احساس رہتا ہے کہ بندگی کا حق ادا نہیں ہورہا۔

مزاح کی تخلیق آسان ہے یا مشکل ؟

تخلیق میرے خیال سے کوئی بھی آسان نہیں ہوتی چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہو۔ آسانی اس لحاظ سے کہہ سکتے ہیں کہ جو کام آپ کو پسند ہو یا میلان طبع ہو وہ مشکل نہیں لگتا۔ ہنسنے کا موقع بہت کم ملتا ہے اس لیے کوشش کرتا ہوں کہ کم از کم لکھتے وقت تو رنجیدہ یا سنجیدہ نہ رہوں زیادہ دیر تک ۔
 

امن ایمان

محفلین
محب اب ذرا آجائیں میدان میں۔۔۔میری طرف سے جنگ کا طبل بج چکا ہے۔۔۔میرے سوال لالی پاپ جیسے ہوتے ہیں نا۔؟؟امید ہے اب بھی آپ کو ویسے ہی اچھے لگے گیں۔ :)

ہ اردومحفل پر آپ کن اراکین کو اپنے بہت قریب سمجھتے ہیں؟

ہ اردو محفل کی وہ خاص بات جس نے آپ کو اسیر بنا رکھا ہے؟

ہ اردو محفل کو ایک نقاد کو نظر سے دیکھتے ہوئے ایک مختصر نوٹ لکھیں؟

ہ آپ نے اپنا اردو بلاگ کیوں اور کیا سوچ کربنایا؟

ہ محب کوئی نیکی جو گلے پڑ گئی ہو؟

ہ جلدی بے تکلف ہونے والی عادت کے باعث کبھی نقصان اٹھایا؟

ہ محب کیا لوگ آپ کو سمجھنے میں غلطی کرجاتے ہیں یا ایسا آپ کے ساتھ نہیں ہوتا؟
 
wahab49 نے کہا:
اللہ شفائے کاملہ عاجلہ دائمہ کلی عطا کرے۔

یہ دھاگہ کھولتے ہی اس پوسٹ‌ پر نظر پڑی اور دل کی دھڑکنیں تھم سی گئیں، پہلے سوچا کہ کسی غلط دھاگے پر آگیا ہوں لگتا ہے دعائیہ کلمات کے فورم پر چلا گیا ہوں مگر غور سے دیکھا تو اپنا ہی ذکر پایا۔اللہ آپ کی دعائیں قبول فرمائے۔
 
Top