انٹرویو انٹرویو وِد شمشاد

دوست

محفلین
ویسے آُ واقعی سیاسی بیان بلکہ ڈپلومیٹک جواب دے رہے ہیں۔
مزدوری تو میں بھی کرتا ہوں لیکن مزدور کی بھی قسم ہوتی ہے۔
اپنے محب بھائی ایک بار ایم ایس این سے آنلائن تھے پوچھا کیا کرتے ہیں بولے مزدوری کرتا ہوں یار مزید پوچھنے پر پتا چلا کہ سافٹویر انجنئیر ہیں تو میرا دل بے اختیار کیا کاش اس قسم کا “مزدور“ میں بھی ہوتا۔۔ :)
 
بدتمیز

محفلین
اس سوال پر سب کا اسقدر زور دینا مناسب نہیں۔

چلیں آپسے ذرا آسان آسان سوال کرتے ہیں۔

1) شہدا میں شامل ہونے کا سانحہ کب پیش آیا؟

2) دیر ہو گئی بہت دیر سے ختم کیا گیا :oops:

3) اب تک بہار بیگم کے علاوہ عمر عزیز کی کتنی بہاریں دیکھ چکے ہیں؟

4) آپکو دیس نکالا کب ملا تھا؟ (سال بتا کر شکریہ کا موقع دیں)

5) تابعداری اور جی حضوری کے علاوہ آپ میں اور کون کونسی خصوصیات ہیں؟

بدتمیزی اور گھس بیٹھنے کی جسارت پر ہرگز معاف مت کیجئے گا اور کرارے قسم کے جوابات سے نوازیے گا۔ یو آر نیکسٹ :twisted:
 
امن ایمان

محفلین
واو۔۔۔اتنے ذوق و شوق سے سب نے اس تھریڈ کو 2 صحفوں تک پہنچا بھی دیا ۔۔:) سب کا بہت سارا شکریہ۔۔۔میں نے سب کچھ پڑھ لیا ہے۔۔۔ابھی کچن کا کام دیکھ لوں۔۔پھر آتی ہوں ۔۔۔ سنڈے کو میری ماما مجھے بخشتی نہیں ہیں نا :(

خیر ۔۔ابھی بدتمیز کے لیے ایک پیغام۔۔

آپ کو یہاں دیکھ کر اچھا لگا۔۔ آپ کا نک جو بھی ہے۔۔لیکن آپ نبیل کے دوست ہیں اس لیے یقننا نائس ہوں گے۔۔ بلکہ بہت نائس ہوں گے۔۔اس لیے آپ سے بات کرنے کی ہمت کررہی ہوں۔۔آپ کا ایک سوال مجھے بالکل بھی اچھا نہیں لگا۔۔۔یہ والا۔۔
2) سوگواران میں کتنے لوگ چھوڑ جائیں گے؟

دیکھیں بدتمیز موت حقیقت ہے۔۔۔لیکن پھر بھی ہم کبھی بھی اپنے پیاروں کے لیے اس بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔۔۔ایک دفعہ محب نے بھی اس طرح کی فضول بات کی تھی اور میں نے ان سے بھی لڑائی کی تھی ۔۔۔آپ پلیززز اس سوال کو کسی اور طرح پوچھ لیں نا۔۔

اور ہاں بوچھی باجو جی آپ تیار رہیں۔۔۔شگفتہ کے بعد یو آر دا سیکنڈ ون جن سے ذپ میں ناصرف اجازت لی ہے بلکہ ابتدائی سوال بھی پوسٹ کردیے ہیں۔: )
 
شمشاد

لائبریرین
دوست نے کہا:
شمشاد نے کہا:
بھائی میں نے آپ کا کیا بگاڑا ہے جو آپ مجھ سے اتنی دشمنی نکال رہے ہیں؟

کنفیوشش کا قول ہے کہ اگر آپ اپنے دوست کو خوار کرنا چاہتے ہیں تو اس کو اسی کے پیسوں سے ایک پرانی کار دلوا دو، اگر زیادہ خوار کرنا تو اس کی بڑے گھرانے میں شادی کروا دو اور اگر خواری کی آخری منزل پر لے جانا ہے تو الیکشن لڑوا دو۔
:shock: :shock:
کنفیوشس میرے حساب سے تو چین میں کافی پہلے تھا یہ کاروں کے زمانے میں کہاں سے آگیا۔
کہیں وہ کنفیوشس آپ ہی تو نہیں۔ :D

نہیں وہ کنفیوشش میں نہیں ہوں۔ ہاں جو بات کہنی مشکل ہو یا جھجھک مانع ہو تو کنفیوشش کا حوالہ دے کر کہہ دیں، اب یہ سننے والا کا مسئلہ کہ حوالہ ڈھونڈتا پھرے۔

اور شاکر بھائی لوگ تو باوا آدم کے زمانے کے حوالے دیتے ہیں میں نے خاصا بعد کا حوالہ دیا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
دوست نے کہا:
ویسے آُ واقعی سیاسی بیان بلکہ ڈپلومیٹک جواب دے رہے ہیں۔
مزدوری تو میں بھی کرتا ہوں لیکن مزدور کی بھی قسم ہوتی ہے۔
اپنے محب بھائی ایک بار ایم ایس این سے آنلائن تھے پوچھا کیا کرتے ہیں بولے مزدوری کرتا ہوں یار مزید پوچھنے پر پتا چلا کہ سافٹویر انجنئیر ہیں تو میرا دل بے اختیار کیا کاش اس قسم کا “مزدور“ میں بھی ہوتا۔۔ :)

محب صاحب بڑے آدمی ہیں، میں ان کا کہاں مقابلہ کر سکتا ہوں۔

لیکن میں مزدوری ہی کرتا ہوں، فرق صرف یہ ہے کہ پینٹ قمیص پہن کر، مالک کہتا یہ کر دو، وہ کر دو، یہ اس کو دے آؤ، یہ وہاں رکھ دو، وغیرہ وغیرہ، تو مزدوری ہی ہوئی نا۔

اصل میں ہمارے معاشرے میں مزدوری اینٹیں، گارا، سمینٹ، ریت اور ٹوکرہ وغیرہ اٹھانے کو سمجھا جاتا ہے، تو میری مزدوری ذرا مختلف قسم کی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
بدتمیز نے کہا:
اس سوال پر سب کا اسقدر زور دینا مناسب نہیں۔

چلیں آپسے ذرا آسان آسان سوال کرتے ہیں۔

1) شہدا میں شامل ہونے کا سانحہ کب پیش آیا؟

2) سوگواران میں کتنے لوگ چھوڑ جائیں گے؟

3) اب تک بہار بیگم کے علاوہ عمر عزیز کی کتنی بہاریں دیکھ چکے ہیں؟

4) آپکو دیس نکالا کب ملا تھا؟ (سال بتا کر شکریہ کا موقع دیں)

5) تابعداری اور جی حضوری کے علاوہ آپ میں اور کون کونسی خصوصیات ہیں؟

بدتمیزی اور گھس بیٹھنے کی جسارت پر ہرگز معاف مت کیجئے گا اور کرارے قسم کے جوابات سے نوازیے گا۔ یو آر نیکسٹ :twisted:

سب سے پہلے تو میں آپ کو یہ بتا دوں کہ مجھے آپ کو آپ کے نک سے مخاطب کرتے ہوئے تکلیف ہوتی ہے۔ اللہ تعالٰی کا فرمان ہے جس کا مفہوم ہے “ دوسروں کو برے ناموں سے مت پکارو“ اور آپ کا نام جو کہ اردو محفل پر آپ کی شناخت ہے یقیناً اچھا نام نہیں ہے۔

یقیناً آپ کے بڑوں نے آپ کا اچھا سا نام رکھا ہو گا جو کہ آپ کی پیدائش سے آپ کی شناخت ہے اور آخر دم تک رہے گا، پھر آپ اس کو بگاڑ کر کیوں گناہگار ہوتے ہیں اور دوسروں کو بھی انجانے میں گناہ دلواتے ہیں۔ آپ کی موجودہ شناخت آپ کے نام ہی کی نہیں آپ کی اپنی بھی تذلیل ہے۔ اس لیے اس پر تھوڑا غور کر لیجیئے گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
سوال ۔ شمشاد صاحب آپ کرتے کیا ہیں‌ یعنی آپ کی جاب اور نیچر آف جاب ؟؟

مزدوری کرتا ہوں بھائی، اس کے علاوہ جو بھی مالک کہے۔ وہ کہتے ہیں ناں کہ نوکری کی تے نخرہ کی۔

سوال ۔ آپ کی روایتی تعلیم اور پروفیشنل تعلیم کیا ہے ؟؟

ابھی تعلیم کے ابتدائی مراحل سے گزر رہا تھا کہ سر پر مختلف ذمہ داریوں کا بوجھ پڑ گیا جن کو نبھانے کے لیے تعلم کو خیرآباد کہنا پڑا۔ بس واجبی سی تعلیم ہے کہ نام پتہ لکھ لیتا ہوں۔

سوال ۔ آپ کب سے سعودی عرب میں‌ ہیں‌ اور کب تک رہنے کا ارادہ ہے ؟؟

کافی دیر سے سعودی عرب میں رہ رہا ہوں اور جب تک یہاں کا دانہ پانی لکھا ہے، رہیں گے، پھر جہاں کا ہو گا اللہ وہیں لے جائے گا۔
زبردست شمشاد بھائی۔ اب مزہ آئے گا۔ کیونکہ سوالات میں‌ آپ نے سب کچھ بتا بھی دیا اور نہیں‌ بھی۔ لیکن مجھے ذاتی طور پر اس طرح‌ کے جوابات زیادہ اچھے لگتے ہیں :D
 
شمشاد

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
خیر ۔۔ابھی بدتمیز کے لیے ایک پیغام۔۔

آپ کو یہاں دیکھ کر اچھا لگا۔۔ آپ کا نک جو بھی ہے۔۔لیکن آپ نبیل کے دوست ہیں اس لیے یقننا نائس ہوں گے۔۔ بلکہ بہت نائس ہوں گے۔۔اس لیے آپ سے بات کرنے کی ہمت کررہی ہوں۔۔آپ کا ایک سوال مجھے بالکل بھی اچھا نہیں لگا۔۔۔یہ والا۔۔
2) سوگواران میں کتنے لوگ چھوڑ جائیں گے؟

دیکھیں بدتمیز موت حقیقت ہے۔۔۔لیکن پھر بھی ہم کبھی بھی اپنے پیاروں کے لیے اس بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔۔۔ایک دفعہ محب نے بھی اس طرح کی فضول بات کی تھی اور میں نے ان سے بھی لڑائی کی تھی ۔۔۔آپ پلیززز اس سوال کو کسی اور طرح پوچھ لیں نا۔۔

امن کسی بھی بات کا غصہ نہیں کرنا۔ غصہ ویسے بھی حرام ہے۔ ہاں ایک بات بتاتا ہوں کہ اگر آپ گلاس کو الٹا کریں تو اس میں سے وہی نکلے گا جو اس میں ہے۔ اب یہ تو ہو نہیں سکتا کہ اس میں زہر بھرا ہو اور آپ سوچیں کہ اس میں سے تریاق نکل آئے۔
 
شمشاد

لائبریرین
بدتمیز نے کہا:
اس سوال پر سب کا اسقدر زور دینا مناسب نہیں۔

چلیں آپسے ذرا آسان آسان سوال کرتے ہیں۔

1) شہدا میں شامل ہونے کا سانحہ کب پیش آیا؟

2) سوگواران میں کتنے لوگ چھوڑ جائیں گے؟

3) اب تک بہار بیگم کے علاوہ عمر عزیز کی کتنی بہاریں دیکھ چکے ہیں؟

4) آپکو دیس نکالا کب ملا تھا؟ (سال بتا کر شکریہ کا موقع دیں)

5) تابعداری اور جی حضوری کے علاوہ آپ میں اور کون کونسی خصوصیات ہیں؟

بدتمیزی اور گھس بیٹھنے کی جسارت پر ہرگز معاف مت کیجئے گا اور کرارے قسم کے جوابات سے نوازیے گا۔ یو آر نیکسٹ :twisted:

آپ کے سوالوں کے جواب مجھ پر ادھار ہیں، شام میں ملاقات ہو گی۔
 
امن ایمان

محفلین
بہت بچنا چاہا لیکن آخر کار امن کے ہاتھوں باری آ ہی گئی۔

جی اور میرا دل تو کب سے چاہا رہا تھا ۔۔ویسے بھی ہر کام کا وقت مقرر ہے۔۔تو ۔۔:)

محمد شمشاد خان

شمشاد چا کیا آپ پختون ہیں۔۔؟؟

محفل کا سرفنگ کرتے ہوئے پتہ چلا اور پھر ادھر ہی اٹک گیا۔ کب پتہ چلا تو 23 دسمبر کو پتہ چلا، اسی دن رکن بنا اور اسی دن سے یہاں ہوں۔

اچھا ۔۔ابتدائی دنوں کی کوئی خوشگوار یاد۔۔جیسے سوچ کر آج بھی مسکرانے کو جی چاہے۔۔۔؟ جس طرح میں نے یہاں ٹائپنگ اور پوسٹس لکھنا سیکھی ہیں۔۔۔اب بھی وہ سوچتی ہوں تو بےساختہ ہنسی آجاتی ہے۔۔خاص طور پر مارکیو نے بڑا کھپایا تھا۔۔:)

پہلا دن تو یاد نہیں، البتہ ابتدائی دن یاد ہیں۔
تو جناب انہی ابتدائی دنوں کا کچھ حال احوال بتادیں نا ۔۔ یہاں تب کون کون سے ممبر ہوا کرتے تھے۔۔؟ اور زیک اور نبیل وغیرہ کیا شروع سے اب تک ویسے ہی ہیں یا کچھ تبدیلی محسوس کی۔۔؟

23 اپریل اور یہ برج وغیرہ پر میں یقین نہیں رکھتا۔
یقین تو خیر میں بھی نہیں رکھتی۔۔لیکن کیا کبھی آپ نے اپنے بُرج اسٹار کے بارے میں پڑھا۔۔؟

پوٹھوہار کے خوبصورت علاقے راولپنڈی سے

چاء آپ راولپنڈی شہر میں رہتے ہیں اور کیاآپ کا وہاں کوئی گراں بھی تھا۔۔؟

بہت سے اراکین نے ای-میل اور فون کے ذریعے حالات بھی دریافت کیئے۔ کچھ اراکین کا خیال تھا کہ شاید میں ناراض ہو کر چلا گیا ہوں۔ حالانکہ ایسی کوئی بات نہیں تھی اور نہ ہی ہے۔ اول تو میں کسی سے ناراض ہوتا ہی نہیں۔ اور اگر ہو بھی جاؤں تو بہت مختصر عرصے کے لیے ہوتا ہوں۔ اور مجھے پہل کرنے میں بھی کوئی عار محسوس نہیں ہوتی۔

ان کچھ اراکین میں سرفہرست میں تھی :oops: وہ تو آپ کی اور آپ کے نیٹ ورک ایڈمن کی میل دیکھ کر یقین آیا تھا۔۔اور یہ بہت بڑی بات ہے کہ آپ پہل کرنے میں عار نہیں کرتے۔۔آج کل ہم لوگوں کو تو یہ انا ہی لے ڈوبی ہے۔ :(

مزدوری کرتا ہوں بھائی، اس کے علاوہ جو بھی مالک کہے۔ وہ کہتے ہیں ناں کہ نوکری کی تے نخرہ کی۔

جیییی اور ماہ وش ان کی مزدوری بہت سخت ہوتی ہے۔۔سارا دن ایم-ایس-این پر away رہتے ہیں۔۔اتنے مزے کی انگلش میں اپنے نیٹ ورک ایڈمن کو میلز لکھ رہے ہوتے ہیں۔۔۔لیکن آفس میں کام مزدوروں والا کرتے ہیں۔اور بس اپنا نام ہی لکھ سکتے ہیں۔

ابھی تعلیم کے ابتدائی مراحل سے گزر رہا تھا کہ سر پر مختلف ذمہ داریوں کا بوجھ پڑ گیا جن کو نبھانے کے لیے تعلم کو خیرآباد کہنا پڑا۔ بس واجبی سی تعلیم ہے کہ نام پتہ لکھ لیتا ہوں۔

چاء پاکستان میں تعلیم کا جومعیار ہے۔۔اس کا حال یہ ہے کہ میرے ناناابو جنہوں نے صرف میٹرک تک پڑھا ان کا نالج آج کل کے ماسٹرز سے بڑھ کر ہے۔۔ ویسے میرے خیال سے علم کوڈگریوں کا محتاج نہیں ہونا چاہیے۔

کافی دیر سے سعودی عرب میں رہ رہا ہوں اور جب تک یہاں کا دانہ پانی لکھا ہے، رہیں گے، پھر جہاں کا ہو گا اللہ وہیں لے جائے گا۔

شمشاد چا آپ کو حج کی سعادت نصیب ہوئی۔۔؟؟

اچھا جی مزید کچھ سوالات۔۔۔۔۔: )

ہ آپ کو کس طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں۔۔؟

ہ کس طرح کے لوگوں سے آپ بچتے ہیں۔۔یعنی کسی کی کوئی ایسی عادت جو آپ کے لیے ناقابلِ برداشت ہو۔؟

ہ آپ فطرتا باتونی ہیں یا کم گو۔۔؟

ہ اگر آپ سے یہ کہا جائے کہ خود کو تین لفظوں میں بیان کریں تو۔۔۔۔۔؟

ہ کیا آپ لوگوں کو آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔۔؟

ہ شمشاد چا آپ ندگی کے جس موڑ پر کھڑے ہیں، اگر پیچھے مڑ کر دیکھیں تو کوئی ایسی لمحہ جس کے پلٹ آنے کی خواہش ہو۔۔؟

ہ آپ کسی پر کس حد تک کھلتے ہیں۔۔؟

ہ آپ کی شادی ارینج تھی یا ۔۔؟

ہ شمشاد چاء بچوں سے آپ کے تعلقات کیسے ہیں۔۔؟

اس بارے میں ابھی بہت سارے سوال باقی ہیں۔۔۔باقی انشاءاللہ بعد میں۔۔۔: )
 
ظفری

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
خیر ۔۔ابھی بدتمیز کے لیے ایک پیغام ۔۔ کا ایک سوال مجھے بالکل بھی اچھا نہیں لگا۔۔۔یہ والا۔۔
2) سوگواران میں کتنے لوگ چھوڑ جائیں گے؟

دیکھیں بدتمیز موت حقیقت ہے۔۔۔لیکن پھر بھی ہم کبھی بھی اپنے پیاروں کے لیے اس بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔۔۔ایک دفعہ محب نے بھی اس طرح کی فضول بات کی تھی اور میں نے ان سے بھی لڑائی کی تھی ۔۔۔آپ پلیززز اس سوال کو کسی اور طرح پوچھ لیں نا۔۔

مجھے اسی بات پر ایک واقعہ یاد آگیا ۔
خلیفہ مامون الرشید نے رات خواب دیکھا کہ اس کے سارے دانت جھڑ گئے ہیں ۔ صبح دربار میں اس نے سیانوں سے اس خواب کی تعبیر پوچھی ۔
ایک سیانے نے کہا کہ حضور آپ کے تمام رشتہ دار آپ کے سامنے ہی مرجائیں گے ۔خلیفہ نے یہ سنتے ہی اس کو سو دُرے لگانے کا حکم دیا ۔ پھر دوسرے سیانے سے اسی خواب کی تعبیر پوچھی تو اس نے جواب دیا کہ “ حضور ۔۔ آپ کی عمر آپ کے تمام رشتہ داروں سے طویل ہوگی ۔ خلیفہ نے یہ سن کر اس کو ہزار درہم بطور انعام دیے ۔
بعد میں خلیفہ نے اپنے وزیر سے کہا کہ “ دیکھو ۔۔۔ دونوں کی بات کا ایک ہی مطلب نکلتا تھا ۔۔۔ مگر ایک کو بات کرنے کا سلیقہ ( تمیز ) نہیں تھی ۔ :wink:
 
تیشہ

محفلین
اور ہاں بوچھی باجو جی آپ تیار رہیں۔۔۔شگفتہ کے بعد یو آر دا سیکنڈ ون جن سے ذپ میں ناصرف اجازت لی ہے بلکہ ابتدائی سوال بھی پوسٹ کردیے ہیں۔: )

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :(

مجھے سے جو مرضی کروالو ، انٹرویو مت لو :cry: :cry:

ہے کوئی مجھے بچانے والا ۔؟ :? :(
جس سے مجھے بچایا منہ مانگا انعام دوں گی ۔ بڑے بھیا ؟ چھوٹے بھیا :(
 
شمشاد

لائبریرین
پہلے بتاتیں تو سودا ہو سکتا تھا لیکن اب کچھ نہیں ہو سکتا کیونکہ امن سے پہلے ہی سودا طے ہو چکا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اس سوال پر سب کا اسقدر زور دینا مناسب نہیں۔

چلیں آپسے ذرا آسان آسان سوال کرتے ہیں۔

1) شہدا میں شامل ہونے کا سانحہ کب پیش آیا؟
شادی کیئے کافی سال ہو گئے ہیں۔

2) سوگواران میں کتنے لوگ چھوڑ جائیں گے؟
پہلے آپ یہ یقین دہانی کرائیں کہ کس نے کب مرنا ہے۔

3) اب تک بہار بیگم کے علاوہ عمر عزیز کی کتنی بہاریں دیکھ چکے ہیں؟
بہار بیگم دیکھتا تو عمر عزیز کی بہاریں بھی بتا دیتا، جب بہار بیگم کو ہی نہیں دیکھا تو کیا بتاؤں، اور فرض کریں میں بتا بھی دوں پھر آپ خزاؤں کی تعداد پوچھیں گے۔

4) آپکو دیس نکالا کب ملا تھا؟ (سال بتا کر شکریہ کا موقع دیں)
ہر سال اپنے وطن جاتا ہوں، مجھے اپنی مٹی سے بہت پیار ہے۔ دیس نکالا سعودی عرب کا بتاؤں یا باقی ملکوں کا بھی۔

5) تابعداری اور جی حضوری کے علاوہ آپ میں اور کون کونسی خصوصیات ہیں؟
خوشامد سے کوسوں دور ہوں اور اسی بنا پر کئی دفعہ نقصان بھی اٹھا چکا ہوں۔
 
تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
پہلے بتاتیں تو سودا ہو سکتا تھا لیکن اب کچھ نہیں ہو سکتا کیونکہ امن سے پہلے ہی سودا طے ہو چکا ہے۔

امن سے بھلے آپکا سودا طے ہوا ہوگا پر مجھے تو بچائیں ۔ :?

میں محفل پر نہیں آرہی جب تک اس انٹرویو سے مجھے بے دخل نہ کر دیا جائے ۔ :cry: :cry:
 
شمشاد

لائبریرین
کیسے نہیں آئیں گی، زیادہ سے زیادہ یہی کریں گی کہ مخفی رہا کریں گی، تو ہم تو ڈھونڈ ڈھانڈ کے لے ہی آئیں گے۔
 
بدتمیز

محفلین
پ کو یہاں دیکھ کر اچھا لگا۔۔ آپ کا نک جو بھی ہے۔۔لیکن آپ نبیل کے دوست ہیں اس لیے یقننا نائس ہوں گے۔۔ بلکہ بہت نائس ہوں گے۔۔اس لیے آپ سے بات کرنے کی ہمت کررہی ہوں۔۔ آپ کا ایک سوال مجھے بالکل بھی اچھا نہیں لگا۔۔۔یہ والا۔۔
2) سوگواران میں کتنے لوگ چھوڑ جائیں گے؟

سلام
نبیل کا دوست :shock: نبیل پر ایک دفعہ پھر وہی الزام :twisted: نبیل اس کی پرزور تردید کر چکے ہیں کہ انکی اور میری صرف جان پہچان ہے۔
نائس :shock: ایسی غلط فہمی دوسروں کو ہو سکتی ہے مجھے تو اپنے بارے میں ایسی کوئی خوش فہمی نہیں۔
میں معذرت خواہ ہوں مجھے آپکی نیچر کا علم تو تھا لیکن جب پوسٹ کر رہا تھا تو ذہن میں یہی خیال تھا کہ شمشاد سے ہی جوابات ملیں گے۔ خیر اب کیا ہو سکتا ہے اب تو بہت دیر ہو گئی۔

شمشاد: ہاہاہا پتہ نہیں سب اس کو اتنا سیریس کیوں لیتے ہیں؟ بدتمیز کیا ہے؟ اردو کے چند حروف جو کہ یکجان ہیں اس سے زیادہ کیا ہے؟ کچھ بھی نہیں میرے بھائی۔ میرا اصل نام کیا ہو گا؟ سوائے چند مزید حروف کا مجموعہ۔ بے نام و نشان چیزوں کا کبھی بھی کوئی نام نہیں ہوتا۔ آپ ان کو کچھ نام دیتے ہیں دوسرے کچھ۔ خیر مٹی ڈالیں انٹرویو آپکا ہے لہذا ہمیں انجوائے کرنے دیں۔

شاکر: تم اتنی ثقیل چیزوں پر رائے کا حق محفوظ رکھا کرو پر جلدی سے دے کر ہنسایا نہ کرو :twisted:

مجھے بھی ایک واقعہ یاد آ گیا کچھ یوں تھا کہ ایک جگہ مجمع لگا دیکھ کر ایک شخص نے پوچھا کیا ہوا ہے کسی نے کہا ایکسیڈینٹ۔ اب اس شخص کو دیکھنے کا شوق چڑھا کہتا ارے ہٹو بھائیوں میں اس کا باپ ہوں مجھے راستہ دو۔ سب کو دھیکل کر جب وہاں پہنچا تو دیکھا گدھا مرا پڑا تھا۔ :twisted:
 
شمشاد

لائبریرین
بدتمیز نے کہا:
شمشاد: ہاہاہا پتہ نہیں سب اس کو اتنا سیریس کیوں لیتے ہیں؟ بدتمیز کیا ہے؟ اردو کے چند حروف جو کہ یکجان ہیں اس سے زیادہ کیا ہے؟ کچھ بھی نہیں میرے بھائی۔ میرا اصل نام کیا ہو گا؟ سوائے چند مزید حروف کا مجموعہ۔ بے نام و نشان چیزوں کا کبھی بھی کوئی نام نہیں ہوتا۔ آپ ان کو کچھ نام دیتے ہیں دوسرے کچھ۔ خیر مٹی ڈالیں انٹرویو آپکا ہے لہذا ہمیں انجوائے کرنے دیں۔
:twisted:

اتنی سیدھی سی بات آپ کی سمجھ میں کیوں نہیں آتی کہ الفاظ کا مجموعہ ہی کسی کی پہچان ہوتا ہے۔ اور آپ کو قرآن سے مثال بھی دی تھی، اب بھی آپ نہ سمجھیں تو کوئی کیا کر سکتا ہے۔
 
بدتمیز

محفلین
1) شہدا میں شامل ہونے کا سانحہ کب پیش آیا؟
شادی کیئے کافی سال ہو گئے ہیں۔

بھیا ذرا سالوں کی تعداد بھی بتا دینی تھی۔

2) سوگواران میں کتنے لوگ چھوڑ جائیں گے؟
پہلے آپ یہ یقین دہانی کرائیں کہ کس نے کب مرنا ہے۔

یقین دہانی اتنی کرا سکتا ہوں کہ آپ ضرور مریں گے۔ لہذا سوگواران کچھ نہ کچھ تو ہونگے۔ (امن بہت معذرت کے ساتھ)

چلیں ایسا کریں کہ بال بچوں کی تعداد بتا دیں۔ اگر آدھے گنجم آدھے بالم ہیں تو بال چھوڑ کر بچوں کی تعداد بتا دیں۔

3) اب تک بہار بیگم کے علاوہ عمر عزیز کی کتنی بہاریں دیکھ چکے ہیں؟
بہار بیگم دیکھتا تو عمر عزیز کی بہاریں بھی بتا دیتا، جب بہار بیگم کو ہی نہیں دیکھا تو کیا بتاؤں، اور فرض کریں میں بتا بھی دوں پھر آپ خزاؤں کی تعداد پوچھیں گے۔

اسے کہتے ہیں سفید جھوٹ۔ بہار بیگم کا پتہ ہے لیکن دیکھا نہیں۔ مجھے تو لگتا ہے بیگم ساتھ بیٹھی ہونگی تو ان کے سامنے معصوم بن رہے ہیں کہ بیگم تمہارے سوا کسی بیگم کو دیکھا ہی نہیں۔ :twisted:
4) آپکو دیس نکالا کب ملا تھا؟ (سال بتا کر شکریہ کا موقع دیں)
ہر سال اپنے وطن جاتا ہوں، مجھے اپنی مٹی سے بہت پیار ہے۔ دیس نکالا سعودی عرب کا بتاؤں یا باقی ملکوں کا بھی۔

صرف یہ بتا دیں دیس تو پاکستان ہی ہے باقی ملک کبھی بھی اپنے دیس جیسے نہیں ہو سکتے۔ لہذا یہ بتا دیں کہ پاکستان سے کب سے باہر ہیں؟

5) تابعداری اور جی حضوری کے علاوہ آپ میں اور کون کونسی خصوصیات ہیں؟
خوشامد سے کوسوں دور ہوں اور اسی بنا پر کئی دفعہ نقصان بھی اٹھا چکا ہوں۔‌]

لگتا ہے کافی انٹرویوز دے رکھے ہیں۔ :twisted: جاب انٹرویو میں ایسی بات کہی جاتی ہے جو کہ ہو اچھی لیکن کمزوری بنا کر پیش کی جائے :twisted:
 
Top