انٹرویو انٹرویو وِد سیدہ شگفتہ

ماوراء

محفلین
بدتمیز نے کہا:
اف اللہ کہاں پھنسا دیا۔ کیا معلوم تھا زمین پر تیرے اتنے حمایتی ہونگے۔‌ ‌‌
آپ اپنی ہی باتوں میں میرے کئی پوائنٹ ثابت کر رہے ہو اور کئی کے جواب خود ہی دے رہے ہو۔
آپ آجکل اردو میں ایم اے کر رہے ہو؟ نہ کرو فیل ہو جاؤ گے۔ مصلحت کا یہ مطلب ہوتا ہے؟
میں نے پہلے کہا کہ یہ آپ کا تعلق ہے کہ آپ نے اللہ سے کیسا تعلق رکھا ہے۔ یا آپ نے اس کو اپنے تصور میں کیا بنا رکھا ہے۔
یہ کیا ہوا کہ اللہ سب کی سنتا ہے اور قبول کسی کسی کی کرتا ہے۔ کرتا ہو گا ضرور کرتا ہو گا۔ دیکھیں آپ بچوں کے ہجوم میں چیزیں تقسیم کریں تو جو بچہ کم پر مطمئن ہو کر بیٹھ جائے گا آپ اس کو چھوڑ کر باقیوں کو توجہ دو گے۔ اسی طرح اللہ سے جو جو تھوڑا لے کر سائیڈ پر ہو جائے وہ باہر ہوتا جاتا ہے اور جو جو ضد لگا لے وہ مزید لیتا جاتا ہے۔ ہم انسان ہو کر بچوں پر ترس کھاتے ہیں اور ان کو چیز پر چیز دیئے چلے جاتے ہیں تو کیا خدا ایسا نہیں کر سکتا؟

ایم اے اردو کر تو نہیں رہی، لیکن سوچ رہی ہوں کہ کر لوں۔ امید ہے کہ انشاءاللہ پاس بھی ہو جاؤں گی۔ مصلحت کے معنی صرف ایک نہیں ہوتے۔

اگر کسی وقت کوئی دعا قبول نہ ہو تو مومن کو یہ یقین رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالٰی کی نظر میں اس کی مقبولیت کچھ مناسب نہ ہو گی۔ اللہ تعالٰی ہماری خواہش کا پابند نہیں ہے۔ جب اس کی حکمت اور مصلحت ہوتی ہے اسی وقت دعا قبول ہوتی ہے۔ لیکن چاہے دعا قبول ہو یا نہ ہو بندے کو دعا کرنے کا ثواب ضرور ملتا ہے کیونکہ دعا خود ایک عبادت ہے۔خدا جب چاہے جو چاہے سب کچھ کسی وقت بھی کر سکتا ہے، اسے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

کبھی ایسا ہوتا ہے کہ بندہ جس چیز کی دعا کرتا ہے اس کو وہی مل جاتی ہے اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ اللہ تعالٰی کے نزدیک اس بندہ کو وہ چیز دینا بہتر نہیں ہوتا اس لیے تو وہ ملتی نہیں لیکن اس کے بدلے کوئی اور نعمت اس کو دے دی جاتی ہے۔ یا کوئی آنے والی مصیبت ٹال دی جاتی ہے۔

جہاں تک دعائیں قبول نہ ہونے کی بات ہے تو اس کی ایک مثال اس طرح لیں کہ اگر ایک باپ اپنے بچے کو چینی کی بوری یا ڈھیر ساری چاکلیٹس لا کر دے دیتا ہے کہ لو میرا بچہ کھاؤ یہ تمھارے لیے ہیں، لیکن ساتھ ہی کہتا ہے کہ اگر خاص مقدار سے زیادہ کھا لیا تو کتنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اسی طرح اللہ چاہے تو ہماری ساری دعائیں قبول کر سکتا ہے۔۔ لیکن وہ کیوں نہیں کرتا۔۔۔۔۔یہ صرف سوچ اور سمجھ کی بات ہے۔

غور کریں کہ یہ ساری دنیا آپ سے آپ نہیں ہو گئی۔ اس کا ایک بنانے والا ہے، وہی اللہ ہے، وہ اکیلا ہے اس نے ہی سارے جہاں کو پیدا کیا ہے۔
یہ روشن، گرم سورج، چمکتا چاند، تارے، ٹھنڈی تیز ہوائیں، آسمان پر تیرتے ہوئے بادل، بارش، پہاڑ، سمندر، دریا۔۔۔جو کچھ بھی اس جہاں میں ہے وہ اسی اللہ کا پیدا کیا ہوا ہے۔ وہی سب کا مالک ہے، سب کی دیکھ بھال اور جو کچھ ہوتا ہے صرف اور صرف اسی کے حکم سے ہوتا ہے۔ وہ تو صرف “ہو جا“ کہتا ہے اور وہ ہو جاتا ہے۔ لیکن یہ اس مالک کو ہی معلوم ہے کہ اس نے دنیا کا نظام کس طرح چلانا ہے۔ اگر وہ انسان کی ساری دعائیں قبول کرنے لگے تو شاید اس دنیا کا نظام بھی ٹھیک طریقے سے چل نہ سکے۔ انسان۔۔۔ انسان تو نفس کی غلامی کرتا ہے۔ اس کی تو ڈھیروں دعائیں ہو سکتی ہیں۔ آپ کا کیا خیال ہے کہ خدا اس کی ہر دعا قبول کر لے۔

“ہماری زندگیاں صرف اس خدا کی طرف سے ہیں، انسان ہزار تدبیریں کر لے لیکن ہوتا وہی ہے جو خدا چاہتا ہے۔“

اس پر میں کسی سے بحث کرنا چاہ رہا ہوں لیکن آپ سے نہیں کر سکتا آپ کنفیوز ہو جاؤ گے۔

میں تو بحث کرنے کے قابل بھی نہیں ہوں۔ میں واقعی اس موضوع پر بات نہیں کر سکتی۔

“میں جاواں تے کتھے جاواں“ دیکھیں ہمیں سب کو معلوم ہے کہ اللہ کیا ہے۔ نبیوں نے بتا دیا۔ کتابوں نے تشریح کر دی۔ لیکن ہر انسان نے اللہ کو ایک تصور دے رکھا ہے۔ جیسے ایک مطمئن شخص کے لئے اللہ نرم اور مہربان ہے۔ ناراض کے لئے وہ تھوڑا ظالم ہے جسکو اس کی پرواہ نہیں۔ دکھی انسان اللہ سے شکوے کرتا ہے اور اس کو جو کچھ کہتا ہے وہ آپ سن لیں تو آپ غصے میں آ جاؤ اور کوئی اور سن لیں تو لاٹھی لے کر مارنے کو دوڑیں۔

آپ کہیں نہ جائیں۔ میں اب مزید اس پر بات نہیں کروں گی۔
آپ کی بات بالکل درست ہے۔ لیکن ہمیں ہر حال میں خوش اور خدا کا شکر ادا کرتے رہنا چاہیے۔ کیونکہ ہم جس حالت میں ہیں، بات وہی کہ۔۔۔ وہی ہمارے لیے بہتر ہے۔
ہر انسان یہی سمجھتا ہے کہ جو راستہ اس نے اختیار کیا ہے وہی درست ہے۔

آئی کچھ سمجھ میں کہ ۔۔۔۔۔ آہم آہم
ہممم۔۔ اگلی تو بالکل نہیں گئی۔
 

ماوراء

محفلین
بدتمیز نے کہا:
سلام
چلیں اب بی بی کہی کہا کروگا۔
سمجھ آنے نہ آنے کا تعلق مجھ جیسوں سے بچہ ہونے کی وجہ سے زیادہ ڈھیٹ ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔
نہیں میں اللہ کی صابر شاکر مخلوق کو فضول کمنٹ کر کے کچھ سوچنے پر مجبور نہیں کرنا چاہتا۔
بس اب اس بات پر بحث فضول ہے کہ انہوں نے کیا کہا کیونکہ ہر انسان کو سمجھ کچھ ہی لگنی ہے۔ تو بہتر ہے کہ آپ کی جو دعائیں قبول نہیں ہوتی وہ گھر میں ہی کسی سے کروا لیں :twisted:
وعلیکم السلام،
بی بی۔۔۔ :roll: :(
چلیں، آج سے میں اپنی دعاؤں میں ایک اور دعا کا اضافہ کر لیتی ہوں۔ اور کچھ نہیں کہتی۔ :p
 

ماوراء

محفلین
بوچھی نے کہا:
:roll: ادھر کیا بحث شروع ہوچکی ہے ۔ :p

میری تو ALLAH بہت جلدی سنتا ہے ۔ کچھ بھی سوچوں ، کچھ بھی چاہوں کچھ ہی دنوں میں مجھے مل جاتا ہے :) کوئی سی خواہش سوچوں پوری ۔
میرے بچوں کا کہنا ہے امی ادھر آپ یہ بولتی گئیں ادھر یہ مل گیا ۔ :D
اور میں جھوٹ نہیں بول رہی میری ہر جائز خواہش ، ہر بات ، ہر چیژ چاہنے پر ملی ۔
اور میں تو شکر گزار ہوں اپنے رب کی ۔ جس نے مجھے برے لوگوں سے بچایا اور میرے پر کرم و فضل ہے ۔ 8)
باقیوں کا پتا نہیں ۔
:chalo:
باجو، میں سوچ رہی ہوں کہ دعاؤں کی لسٹ بنا کر آپ کو بھیج دوں۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
ماوارء گزشتہ صفحے پر تمہارے دو، تین خطوط پڑھے، تم تو ماشاء اللہ بہت اچھا لکھ لیتی ہو۔ اب اس کا کسی پر اثر ہو یا نہ ہو، یہ الگ بات ہے۔

دعا ہے اللہ کرئے زورِ بیاں اور زیادہ۔
 

ماوراء

محفلین
بدتمیز نے کہا:
ماوراء نے کہا:
وعلیکم السلام،
بی بی۔۔۔ :roll: :(
چلیں، آج سے میں اپنی دعاؤں میں ایک اور دعا کا اضافہ کر لیتی ہوں۔ اور کچھ نہیں کہتی۔ :p

کس دعا کا اضافہ؟
یہی کہ آپ کے نک میں “د“ کا حرف “ا“ میں بدل جائے۔ lol۔ jk

دعا اگر قبول ہو گئی تو تب ہی بتا سکوں گی۔ :p
 

ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
ماوارء گزشتہ صفحے پر تمہارے دو، تین خطوط پڑھے، تم تو ماشاء اللہ بہت اچھا لکھ لیتی ہو۔ اب اس کا کسی پر اثر ہو یا نہ ہو، یہ الگ بات ہے۔

دعا ہے اللہ کرئے زورِ بیاں اور زیادہ۔
آمین آمین۔ :D

لیکن شمشاد بھائی کسی پر اثر کرنے کے لیے کچھ نہیں لکھا۔ بات سے بات نکل گئی۔ :(
 

تیشہ

محفلین
ماوراء نے کہا:
بوچھی نے کہا:
:roll: ادھر کیا بحث شروع ہوچکی ہے ۔ :p

میری تو ALLAH بہت جلدی سنتا ہے ۔ کچھ بھی سوچوں ، کچھ بھی چاہوں کچھ ہی دنوں میں مجھے مل جاتا ہے :) کوئی سی خواہش سوچوں پوری ۔
میرے بچوں کا کہنا ہے امی ادھر آپ یہ بولتی گئیں ادھر یہ مل گیا ۔ :D
اور میں جھوٹ نہیں بول رہی میری ہر جائز خواہش ، ہر بات ، ہر چیژ چاہنے پر ملی ۔
اور میں تو شکر گزار ہوں اپنے رب کی ۔ جس نے مجھے برے لوگوں سے بچایا اور میرے پر کرم و فضل ہے ۔ 8)
باقیوں کا پتا نہیں ۔
:chalo:
باجو، میں سوچ رہی ہوں کہ دعاؤں کی لسٹ بنا کر آپ کو بھیج دوں۔ :p



میری اپنی قبول ہوتی ہیں ، :p کیا پتا تمھارے لئے مانگی گئی نہ ہو :?
:D دیکھ لو ، جس کام ، چیز، بات میں میری بہتری نہ ہو وہ نہیں ہوپاتی ۔ میں افسردہ ضرور ہوتی ہوں سوچکر ۔ مگر کچھ ہی دن بعد حقیقت سامنے آجاتی ہے ۔ 8) :lol:
بقول اقراہ کے ۔ امی آپ جو کہتی ہیں ، چاہتی ہیں وہ چند دن میں ہی پورا ہوجاتا ہے ۔
اور واقعی میں جو چاہتی ہوں پورا ضرور ہوتا ہے ۔ لکی 8) ،
:chalo:
 

تیشہ

محفلین
ماوراء نے کہا:
بدتمیز نے کہا:
ماوراء نے کہا:
وعلیکم السلام،
بی بی۔۔۔ :roll: :(
چلیں، آج سے میں اپنی دعاؤں میں ایک اور دعا کا اضافہ کر لیتی ہوں۔ اور کچھ نہیں کہتی۔ :p

کس دعا کا اضافہ؟
یہی کہ آپ کے نک میں “د“ کا لفظ “ا“ میں بدل جائے۔ lol۔ jk

دعا اگر قبول ہو گئی تو تب ہی بتا سکوں گی۔ :p



کئی دعائیں قبول نہیں ہوا کرتیں کہ خدا کی کوئی نہ کوئی مصلحت ۔ :D :D
 

بدتمیز

محفلین
ایم اے اردو کر تو نہیں رہی، لیکن سوچ رہی ہوں کہ کر لوں۔ امید ہے کہ انشاءاللہ پاس بھی ہو جاؤں گی۔

:D

یہی کہ آپ کے نک میں “د“ کا لفظ “ا“ میں بدل جائے۔ lol۔ jk

:lol: خود ہی دیکھ لیں کیا کیا ہے۔

شمشاد: اگر سب ایک طرح سوچیں تو انسان نہیں جانور ہو جائیں۔ بھیڑوں کی طرح ایک دوسرے کے پیچھے چھلانگیں مارتے ہوئے ادھر سے ادھر ہوتے پھریں۔ اور ویسے بھی آپ نے اللہ کو جو بنا ڈالا ہے اس سے مجھے اختلاف ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
کچھ ہمیں بھی معلوم ہو کہ شگفتہ جی کے اس انٹرویو کے دھاگے پر کیا بحث چل رہی ہے ۔ ؟ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
بدتمیز نے کہا:
شمشاد: اگر سب ایک طرح سوچیں تو انسان نہیں جانور ہو جائیں۔ بھیڑوں کی طرح ایک دوسرے کے پیچھے چھلانگیں مارتے ہوئے ادھر سے ادھر ہوتے پھریں۔ اور ویسے بھی آپ نے اللہ کو جو بنا ڈالا ہے اس سے مجھے اختلاف ہے۔

یہ میں نے کب کہا کہ سب ایک ہی طرح سوچتے ہیں اور دوسرا یہ کہ مخلوق کی کیا مجال کہ اپنے خالق کو کچھ بنائے، یہ آپ نے کیسے سوچ لیا کہ میں نے اللہ کو کچھ بنا ڈالا ہے؟ استغفر اللہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ظفری نے کہا:
کچھ ہمیں بھی معلوم ہو کہ شگفتہ جی کے اس انٹرویو کے دھاگے پر کیا بحث چل رہی ہے ۔ ؟ :wink:

چھوڑیں ظفری بھائی، بیکار کی بحث چل رہی ہے۔ بھینس کے آگے بین بجائی جا رہی ہے۔ آپ جو مرضی دلیلیں دے لیں، کسی نے مان کے ہی نہیں دینا۔ ایک مثال یاد آ گئی۔

ایک بچہ گھر آ کر اپنی امی سے کہتا ہے، “ امی میں ایک شرط لگا کر آیا ہوں۔“

ماں نے پوچھا، “ کیا شرط لگائی؟“

وہ بولا “ میں نے شرط لگائی ہے کہ دودھ کالا ہے۔“

ماں نے کہا، “ تم شرط ہار گئے ہو۔ دودھ سفید ہوتا ہے۔“

بچہ کہنے لگا، “ شرط تو میں تب ہاروں گا، جب میں مانوں گا۔“
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

یہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اں کاں باتاں ہورہ۔۔۔۔۔۔۔۔ی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :roll:







والسلام
جاویداقبال
 

بدتمیز

محفلین
شششش یہاں بھینس کے آگے بین بجائی جا رہی ہے۔ :lol:
بین بجانے والے سپیرے ہوتے ہیں۔ ان کی نہ مانی جائے تو ڈنگ مارتے ہیں یا کاٹ لیتے ہیں۔ :twisted:
 
Top