انٹرویو انٹرویو وِد سیدہ شگفتہ

امن ایمان

محفلین
یہ تیرے نقش قدم ہیں ستارے ہیں کہ پھول
تو گزرتا ہے تو رستوں میں دیے جلتے ہیں​

جی بالکل! یہ بات ہورہی ہے جناب پیاری سی ،اچھی سی باس صاحبہ سیدہ شگفتہ جی کے بارے میں۔۔جن کی وجہ سے یہاں ڈیجیٹل لائبریری پرونق اور آباد ہے۔۔آپ سب کو سچی بات بتاؤں۔۔میں نے اب تک جتنے لوگوں سے بات کی ہے ۔۔انھیں پہلے سے کسی حد تک جان گئی تھی۔۔ اُن کی پوسٹس سے اندازہ لگایا کہ جی یہ اس اس طرح کے ہوسکتے ہیں ۔۔۔لیکن سیدہ شگفتہ کے بارے میں پتہ نہیں کیوں میں کچھ اندازہ نہیں لگا سکی۔۔۔ عجیب سی مرعوبیت ہے ۔۔اصل میں یہاں میں نے سب سینیر اراکین کو جس طرح اُن سے مخاطب ہوتے دیکھا ہے۔۔میری تو ہمت ہی نہیں ہورہی تھی کہ ان سے بات شروع کروں۔۔سیدہ شگفتہ ڈیجٹیل اردو لائبریری کی روح رواں ہیں۔۔اور مجھے اندازہ ہے کہ ان کے لیے یہاں وقت نکالنا خاصا مشکل ہوگا۔۔لیکن اس امید پر ان سے بات چیت کا آغاز کررہی ہوں کہ وہ کچھ وقت اپنے لیے ضرور نکالیں گی۔۔۔اور یہاں کے سب اراکین کی خواہش مقدم رکھیں گی جو ان کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔۔جی تو اراکینِ محفل ۔۔آر یو ود می۔۔؟؟ :wink:

شگفتہ ابتدا روایتی سوالات سے۔۔۔۔

ہ یہ نک رکھنے کی وجہ۔۔یہ آپ کا رئیل نیم ہے؟

ہ محفل کا کب اور کیسے پتہ چلا؟

ہ آپ کو محفل پر اپنا پہلا دن یاد ہے؟ اس بارے میں کچھ تفصیلی تاثرات ۔۔: )

ہ آپ کی تاریخ پیدائش اور Zodiac Sign ؟

ہ آپ ابھی پڑھتی ہیں یا پڑھائی مکمل ہو چکی؟

ہ آپ فارغ اوقات میں کیا کرتی ہیں؟

ہ بہن بھائیوں میں آپ کون سے نبمر پر ہیں؟

ہ شگفتہ آپ کا تعلق کس ملک سے ہے؟

ہ کتنی زبانوں پر عبور حاصل ہے؟

ہ اردو محفل پر آپ کے پسندیدہ تین اراکین۔۔؟ سوال مشکل تو نہیں ہے نا :wink:

ہ آپ کو باس صاحبہ کا ٹائٹل کس طرح ملا۔۔؟

ابھی کے لیے اتنا۔۔۔امید ہے آپ یہاں آئیں گی اور کچھ وقت اپنے بارے میں سوچنے کے لیےضرور نکالیں گی۔
 

امن ایمان

محفلین
ابھی میرے کنفیوز ہونے کا یہ عالم ہے۔۔یہ پوری کی پوری پوسٹ سیدہ سِس کو ذپ کردی۔۔۔پتہ ہی نہیں چلا۔۔یہاں کا پیغام وہاں لکھ دیا۔۔ :oops:
مجھے یہاں ایڈیٹ کرنے والا آئیکون بھی نظر نہیں آرہا۔ :(
 

دوست

محفلین
bs_edit.gif
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

امن معذرت کہ مجھے علم ہی نہیں تھا آپ کی پوسٹ کا۔ بارشوں میں مَیں گُم ہو جاتی ہوں :) کہ انٹرنیٹ دستیاب نہیں ہوتا سو یہی مسئلہ ابھی بھی رہا

ویسے ابھی میں جواب یہاں لکھوں یا ذپ کروں :) اور ہاں مجھ میں مرعوب کرنے کی کوئی ایک بھی بات نہیں ہے اس بات کا تو یقین کر لیں پہلے ہی ، ویسے بھی اب تو ایک اور ایک گیارہ ہیں ہم، ملتے ہیں بریک کے بعد :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم امن،

تاخیر کے لئے معذرت، مجھے پچھلی پوسٹ کے بعد نہیں اندازہ تھا کہ بریک اتنی طویل ہو جائے گی، دراصل چند مصروفیات ایک ساتھ چل رہی ہیں اور انٹرنیٹ کے مسائل بلاتکلف درپیش رہتے ہیں، بہر حال شگفتہ موجود
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
ہ یہ نک رکھنے کی وجہ۔۔یہ آپ کا رئیل نیم ہے؟

یہی نِک اصل نام بھی ہے۔ وجہ۔۔۔ھمم۔۔۔ایک تو مجھے اپنا نام پسند ہے ۔ یہ میری پھوپھوجان نے میرے لئے منتخب کیا تھا اور خود مجھے بھی اپنا نام اچھا لگتا ہے۔ نام (یا نِک) چونکہ شناخت کے لئے ہے تو مجھے اصل نام کے علاوہ کوئی دوسرا نہیں سمجھ میں آتا استعمال کے لئے۔ انٹرنیٹ پر میری بہت کم افراد سے بات ہوتی ہے اور زیادہ تر انھی افراد سے جو مجھے انٹرنیٹ کے علاوہ بھی جانتے ہیں، البتہ یہاں محفل میں ایک اجنبی کی حیثیت سے ہی شامل ہوئی تھی، یہاں پر پہلے سے کسی سے میری واقفیت نہیں تھی لیکن یہاں بھی اپنا نام ہی استعمال کیا، دراصل، کسی دوسرے نِک کی نسبت اصل نام کے ساتھ میں خود کو بااعتماد محسوس کرتی ہوں اور اس اعتماد کے سبب اپنے الفاظ ، سوچ ، تحریر یا کسی بھی غلطی کو اپنانے میں سہولت بھی۔
 

حجاب

محفلین
اُففففففففففففففففف ابھی تک ڈیڑھ سوال کے جواب یعنی کافی طویل قسطوں کا انتظار کرنا پڑے گا :roll:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
ہ محفل کا کب اور کیسے پتہ چلا؟

ہ آپ کو محفل پر اپنا پہلا دن یاد ہے؟ اس بارے میں کچھ تفصیلی تاثرات ۔۔: )

دلچسپ سوال۔۔۔ کچھ سال پہلے مجھے اپنی ویب سائٹ بنانے کی خواہش اور ارادہ تھا، پھر بعد میں میں نے اپنا بلاگ بھی بنایا۔ لیکن جو کچھ میں لکھنا چاہتی تھی اُس کے (اظہار) کے لئے انگریزی زبان مجھے بہت ناکافی محسوس ہوتی تھی۔ اُردو زبان بہت زرخیز ہے rich ہے انگریزی کے مقابلے میں تو میرا دل چاہتا تھا کہ میں اُردو میں ہی لکھوں اور مشکل یہ کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے، اِنپیج کے بارے میں تو معلوم تھا (میں حمزہ کے لئے اِنپیج میں کچھ کہانیاں لکھ رہی تھی اور جو کتب خستہ حال تھیں ایک آدھ وہ بھی۔ میرا خیال تھا کہ حمزہ جب بڑا ہو جائے تو یہ کتب تب موجود نہیں ہوں گی تو وہ پڑھ سکے گا) لیکن انٹرنیٹ پر کس طرح اُردو لکھ سکتے ہیں یہ نہیں معلوم تھا۔ پھر میں نے تلاش شروع کی کہ اگر کہیں اُردو بھی ہو مگر مایوسی ہوئی کہ کئی دُوسری زبانوں میں لکھنے کی سہولت ہے لیکن اُردو میں نہیں۔ یا کم از کم مجھے نہیں معلوم تھا اگر اُردو کہ سہولت بھی تھی کہیں۔ اور میری شدید خواہش کہ اُردو میں لکھ سکوں۔ کمپیوٹر میری فیلڈ نہیں تھی کہ خود کچھ کرسکتی سو میں نے دُعائیں مانگنا شروع کردیں کہ پاکستان یا دنیا میں جہاں کہیں بھی کمپیوٹر ماہرین جو اُردو سے دلچسپی رکھتے ہوں وہ اس بارے میں کچھ کرسکیں ، یا کر چُکے ہوں، یا کر رہے ہوں۔ میں نماز میں بھی یہی دُعا مانگتی :)

پھر مجھے پتہ چلا کہ انپیج میں لکھ کر تصویر کی شکل میں انٹرنیٹ پر لاسکتے ہیں میں اپنے بلاگ پر اس طرح کر کے دیکھا لیکن میرا دل چاہتا تھا کہ میں اُردو تصویر کی بجائے عین اُسی طرح لکھ سکوں جس طرح کہ انگریزی ۔ تب مجھے یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ یونیکوڈ کیا ہے ۔ بی بی سی کی سائٹ سے بھی گذر ہوا لیکن وہاں سے بھی مدد نہیں ملی۔ پھر بھی تلاش جاری رکھی۔ پھر ایک سال قبل کچھ بلاگز پر اُردو نظر آئی لیکن یہ سمجھ نہیں آیا کہ کس طرح لکھی گئی ھوگی کچھ بلاگز پر اُردو لکھنے کی سہولت بھی لکھا نظر آیا مجھے ڈاؤنلوڈ کرنے میں بھی مشکل، کئی بار کوشش کی اور نہیں ہوسکا جہاں بھی نظر آتا میں کوشش میں لگ جاتی۔ پھر قدیر احمد کا بلاگ تھا اگر میں یاد کرسکوں تو وہاں سے ڈاؤنلوڈ کی کوشش کامیاب ہوئی اور مجھے صحیح طرح سے اُردو پڑھنے کو ملی ورنہ پہلے ڈبے ہی بھرے ہوئے نظرآتے تھے۔ ان سب دنوں میں کئی جگہوں پر اُردو محفل بھی لکھا دیکھا لیکن کبھی توفیق نہیں ہوئی تھی کلک کرنے کی ۔

ایک دن اتفاق یا غلطی جو بھی کہئے خیال آیا تو اُردو محفل کہ بھی کلک کیا تو یہاں اول صفحہ پر پہنچی۔ یہاں کافی کچھ لکھا ہوا دیکھا جو سب اُردو میں تھا پہلی نظر میں کچھ خاص سمجھ میں نہیں آیا کہ یہ کیا ہے۔ میرا جہل کہ مجھے یہ بھی علم نہیں تھا کہ فورم اس طرح بھی ہوتے ہیں اس سے پہلے صرف ایم ایس این اور یاہو گروپ کے بارے میں معلوم تھا۔ تو ہوا یہ کہ مجھے یہاں دلچسپی نہیں محسوس ہوئی اور نہ ہی میں کوئی دوسرا صفحہ دیکھا۔ میں بس سرسری اسکرول کیا اور بیک بٹن پر کلک کر دیا جب یہ اول صفحہ ہٹ گیا تو مجھے ایک دم سے خیال آیا کہ یہاں کہیں لائبریری لکھا ہوا تھا میں واپس اسی صفحے پر گئی اور لائبریر کا لفظ ڈھونڈنا شروع کیا کہ کہاں لکھا تھا۔ اس بار تیزی اور سرسری نہیں بلکہ آرام سے دیکھا :)

پھر بالآخر ایک جگہ ڈیجیٹل لائبریری لکھا نظر آیا میں باقی سب ونڈوز بند کیں اور یہاں دیکھنا شروع کیا۔ یہ صبح کا وقت تھا۔ میں نے یہاں کا لنک محفوظ کیا تاکہ بعد میں تفصیل سے دیکھ سکوں اگلی بار فرصت سے بیٹھی اور تفصیل سے دیکھا تب یہاں فورم کی کچھ سمجھ آئی۔ پھر یہاں پر ہونے والی بات چیت سے یہاں پر اراکین کی مثبت سوچ سے بھی آگاہی ہوئی سب سے بڑھ کر یہاں پر لائبریری کے لفظ نے یہ فیصلہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا کہ میں بھی یہاں شامل ہو جاؤں۔ کچھ قرض میرے ذمے تھے واجب الادا اور یہ (لائبریری) ایک بہترین پلیٹ فارم میرے لئے ہوسکتا تھا۔ وہ دن سولہ دسمبر کی تاریخ تھی۔ رجسٹر ہونے کے لئے نِک کی ضرورت تھی اس کے لئے اپنا نام ہی لکھا مگر اُردو میں لکھنے پر کوئی ایرر آ رہا تھا تو میں نے صرف Syeda ہی لکھا انگریزی میں۔ کچھ دن بعد کوشش کی اور اردو میں تبدیل کرسکی پھر خالی سیدہ سے مانوس نہیں ہوسکی تو شگفتہ کا بھی اضافہ کر دیا۔

اچھا تو جب رجسٹریشن ہوگئی تو پوسٹ کرنے کے حقوق بھی حاصل ہوگئے تو اُسی وقت ایک ٹیسٹ پوسٹ کی۔ اتفاق سے کھیل ہی کھیل میں ایک دھاگے پر اسراع کا لفظ ذکر ہوا اور ساتھ میں اس کے منبع کے بارے میں بھی بات ہوئی تو مجھے ذہن میں سوال اُبھرا جو میں نے بغیر سوچے سمجھے وہاںپوسٹ کردیا۔ مزید کچھ پوسٹ کرنے کا وقت نہیں تھا لہٰذا لاگ آف کیا۔ دوبارہ (اگلی صبح شاید) جب لاگ آن ہوئی تو کئی دلچسپ جواب موجود۔ مجھے اپنے بے دھڑک سوال کرنے پر شرمندگی بھی ہوئی اور جوابات پڑھ کر ہنسی بھی آئی ۔ تو اس طرح سے آغاز ہوا۔
 

امن ایمان

محفلین
وعلیکم السلام اور السلام علیکم

شکر ہے آپ یہاں نظر تو آئیں۔۔۔شگفتہ انتظار کرنا جتنا مشکل لگا آپ کے اتنے تفصیلی جوابات پڑھ کر یہ انتظار بھی اب اچھا لگا ۔۔۔اب میں خوشی خوشی انتظار کرلیا کروں گی۔۔۔۔: ) ۔۔ میرے ہاتھوں پر تو ابھی سے کھجلی ہونے لگی ہے کہ جلدی سے ان دو جوابات پر کمنٹس دوں۔۔۔لیکن ابھی ہاتھوں کو کنٹرول کر رکھا ہے۔۔۔کیونکہ مجھے ڈر ہے کہ کہیں آپ یہاں سے نو دو گیارہ نہ ہوجائیں۔۔۔۔بس جیسے جیسے وقت ملے سہولت سے جوابات لکھتی جائیں۔۔۔: ) ۔۔ اور ہاں ایک اور بات۔۔۔سِس میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ میں زیادہ پرسنل نہ ہوؤں۔۔۔لیکن اگر آپ کو کبھی کوئی سوال ایسا لگے تو آپ بلاجھجک اسے اسکِپ کرسکتی ہیں۔


اُففففففففففففففففف ابھی تک ڈیڑھ سوال کے جواب یعنی کافی طویل قسطوں کا انتظار کرنا پڑے گا

جی۔۔۔حجاب لگتا تو مجھے بھی کچھ ایسا ہی ہے۔۔۔لیکن ایک بات ہے کہ جب انتظار کے بعد حاصلِ انتظار اچھا ہو تو ساری کوفت خود ہی ختم ہوجاتی ہے۔ : )
 

نبیل

تکنیکی معاون
شگفتہ، تو فورم کو دیکھ کر پہلے بے یقینی اور بعد میں خوشی کی کیفیت آپ پر طاری ہوئی تھی۔۔۔ میں نے غلطی سے محب کے بارے میں یہ بات کہہ دی تھی۔ :D چلیں آپ کا تفصیلی جواب پڑھ کر بہت اچھا لگا۔ اب موقعہ ہاتھ آیا ہے تو ہم بھی سے آپ سے کچھ سوالات کر لیں گے۔ :p

شگفتہ بہن کا فورم میں شمولیت اختیار کرنا واقعی اس کا ایک سنگ میل ثابت ہوا ہے اور انہوں نے ہماری اردو کی ترویج کی کاوشوں کو ایک نئی جہت دی ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم امن

ایک بار پھر معذرت ایک بار پھر تاخیر ہوئی :oops:


امن ایمان نے کہا:
ہ بہن بھائیوں میں آپ کون سے نبمر پر ہیں؟

پانچویں



امن ایمان نے کہا:
ہ آپ کی تاریخ پیدائش اور Zodiac Sign ؟

امن یہ تو تاریخ کا سوال ہے اور تاریخ یہ سانحہ تفصیلی طور پر رقم نہیں کرسکی ہو شاید :) البتہ پچھلی صدی کے کسی اپریل کی 19 اور رجب المرجب کی 22 پر عزہ و اقرباء کا اجماع (و اتفاق) ہے۔ اب برج (Zod Sign) دیکھ لیں کون سا ہے اس لحاظ سے


امن ایمان نے کہا:
ہ آپ فارغ اوقات میں کیا کرتی ہیں؟

ایک بھر پور مکمل آزاد زندگی گذارتی ہوں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
ہ شگفتہ آپ کا تعلق کس ملک سے ہے؟

پاکستان ۔ اس سے پہلے آباء عرب سے چلے ہجرت کو سنت سمجھ کر۔ سادات پر زمین عموما تنگ ہی رہی ہے کبھی وسیع القلبی کا مظاہرہ نہ کر سکی۔ البتہ ثمر قند ، بخارا میں طویل قیام کیا نسبتا۔ باقی ایک طویل فہرست ہے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
ہ کتنی زبانوں پر عبور حاصل ہے؟
صرف ایک زبان پر-- محبت کی زبان -- بلا تفریقِ رنگ و نسل و مذہب و مسلک و عقیدہ و علاقہ و قومیت ۔ ماسوائے چند استثنآت کے جہاں محبت کی گنجائش ڈھونڈے سے بھی نظر نہیں آتی

اردو ، سندھی ، سرائیکی ، پنجابی ، فارسی ، انگریزی ، عربی کو بھی زبان کہا جاتا ہے تو کچھ نہ کچھ شناسائی ان سے بھی ہے چند روزہ خیر سلا ترکی اور فرانسیسی سے بھی رھی پھر سنجیدہ نہیں لیا
 
Top