انٹرویو انٹرویو وِد زکریا

قیصرانی نے کہا:
بوچھی نے کہا:
:( تو مجھے بھی سمجھائیے۔
یہی کہ بہت دن سے سوچ رھا تھا کہ جنت میں‌ ہر کوئی جانا چاہتا ہے پر مرنا کوئی نہیں چاہتا۔ زکریا بھائی نے وہی بتایا کہ شاید کسی کو جلدی نہیں ہوتی جنت جانے کی :D
اگر حضرت انسان جنت دیکھ لے تو دنیا میں جینے کی تمنا ہی نہ کرے :D
 

امن ایمان

محفلین
زیک بہت دیر کے بعد ایک بار پھر یہاں ۔۔۔امید ہے آپ میرے یہاں دوبارہ آنے پر پریشان نہیں ہوں گے ( خاص طور سے اس تھریڈ کی بات کر رہی ہوں ) پہلے آپ کے سارے جوابات پڑھے۔۔۔ہر بار کی طرح پڑھ کر اچھا لگا۔۔خاص طور سے آپ کا یہ جواب۔۔۔۔

ہر شخص غلطیاں کرتا ہے اور وہ ایسی نہیں ہوتیں کہ ان پر اسے نادم کرانا ضروری ہو۔ مگر کبھی غلطی بڑی بھی ہوتی ہے اور بری بھی۔ پھر اگر اگلا غلطی بھی نہ مانے تو اس کے اعمال‌نامے میں لکھ کر تول لو۔ قربت یا دوری کا فیصلہ ہو جائے گا۔

زیک آ بِگ ہینڈ فار یو۔۔۔ : ) اتنا زبردست جواب۔۔۔ اس سے پہلے تک میں کنفیوز ہی رہتی تھی کہ ایسے موقع پر کیا کرنا چاہیے۔۔۔آپ نے unintentionally ہی میرا پرابلم حل کر دیا۔


وہ معلومات جو پہلے حاصل کرنے کے لئے خوب محنت کرنی پڑتی تھی وہ آسانی سے پانی سیکھی۔ انسان کے بارے میں pessimism بھی سیکھا کہ نیٹ پر ہر قسم کے پاگل موجود ہیں۔ خبروں اور حالاتِ حاضرہ کے بارے میں انٹرنیٹ کو بہت کارآمد پایا۔ اسی طرح ٹیکنیکل پیپرز (اپنے فیلڈ کے) بھی آسانی سے پہنچ میں آئے۔ کچھ دوست بھی ملے اور کچھ دشمن بھی۔

ہ زیک نیٹ کے حوالے سے کوئی یادگار واقعہ۔۔؟
ہ نیٹ فرینڈشپ اور رئیل فرینڈشپ میں کیا خاص فرق ہے؟
ہ آپ کو کبھی نیٹ پر کسی سے جذباتی لگاؤ ہوا؟ ( سوال زیادہ پرسنل تو نہیں۔۔۔؟ اگر ہے تو چاہے گول کردیں)
ہ زیک کیا آپ باتوں سے کسی کا شخصی خاکہ بناسکتے ہیں؟
 

زیک

مسافر
سیدہ شگفتہ نے کہا:
سماجی ترقی کے لئے بنیادی ستون ؟

شگفتہ اس پر تو کتابیں لکھیں جا سکتی ہیں (اور لکھی گئی ہیں) اور پھر بھی یہ طے نہیں ہوا کہ کیا چیزیں اہم ہیں۔ خیر میری نظر میں تعلیم، شخصی آزادی اور institutions کا قیام اہمیت رکھتے ہیں۔ مگر سوال وہی رہ جاتا ہے کہ انڈا پہلے آیا یا مرغی۔ کیا یہ چیزیں سماجی ترقی کا باعث بنتی ہیں یا سماجی ترقی کے نتیجے میں یہ بڑھتی ہیں؟
 

زیک

مسافر
شکریہ امن اور ویلکم بیک۔

امن ایمان نے کہا:
زیک نیٹ کے حوالے سے کوئی یادگار واقعہ۔۔؟

پاکستان میں نیٹ کے شروع کے دنوں کی بات ہے۔ ان دنوں اسلام‌آباد میں نیا نیا انٹرنیٹ آیا تھا۔ میں ایک دن لاگ‌ان ہوا تو ایک لڑکے نے مجھے میسج بھیجا کہ مبارک ہو آپ اسلام‌آباد سے نیٹ پر پہلی لڑکی ہیں۔ مجھے غصہ آیا کہ یہ کیا بکواس ہے۔ اس سے پوچھا تو یہ لگا کہ وہ حضرت مجھے لڑکی سمجھ بیٹھے تھے اور چیٹ کرنا چاہتے تھے۔ سو چیٹ شروع کی۔ اس دن میں نے جو گالیوں بھری زبان استعمال کی نہ اس سے پہلے کی اور نہ اس کے بعد۔ لڑکا چیٹ سے بھاگا۔ میں نے اس کو پھر چیٹ request بھیجی اور خوب سنائیں۔ کم از کم اسے یہ یقین تو آ گیا کہ میں لڑکی نہیں ہوں۔ اب یہ نہیں معلوم کہ اس کا لڑکیوں سے چیٹ کرنے کا شوق ختم ہوا یا نہیں۔

ایک اور واقعہ کچھ یوں ہے کہ ایک دوست نے confess کیا کہ اسے اپنی ایک پرانی کلاس‌فیلو اچھی لگتی ہے۔ اس کمپیوٹر پر بیٹھا تھا۔ میں نے اسے کہا کہ میں اس کی طرف سے اس لڑکی کو ای‌میل لکھ رہا ہوں۔ دوست کو یقین نہیں آیا۔ اسے ای‌میل دکھائی بھی مگر اسے خیال تھا کہ میں نہیں بھیجوں گا۔ میں نے بھیج دی۔ اس طرح دوست کا اس لڑکی سے پھر سے رابطہ ہوا۔ بات کچھ آگے نہیں بڑھ رہی تھے۔ وہ فون کرتے ہوئے گھبرا رہا تھا۔ میں نے اسے کہا کہ میں ملا دیتا ہوں۔ وہ سمجھا مذاق ہے اور کسی دوست وغیرہ کا نمبر ملا کر اسے دے رہا ہوں۔ جب آگے سے وہ لڑکی بولی تو وہ گڑبڑا گیا۔ خیر آج وہ دونوں شادی‌شدہ ہیں مگر میرا دوست میرا بالکل بھی مشکور نہیں۔

نیٹ فرینڈشپ اور رئیل فرینڈشپ میں کیا خاص فرق ہے؟

زمین آسمان کا۔ اصل زندگی میں اگر کوئی آپ کو بات نہ بھی بتانا چاہے تو آپ اپنے دوست کے بارے میں بہت کچھ جان لیتے ہیں۔ جذبات کا اندازہ کرنا آسان ہوتا ہے۔ پھر دوست آپ کو نظر آتا رہتا ہے۔ نیٹ پر تو آپ صرف وہ جان سکتے ہیں جو آپ کا نیٹ دوست چاہتا یا ظاہر کرتا ہے۔ اس کے جذبات کا کوئی اندازہ نہیں لگا سکتے۔ غلط‌فہمی ہونا آسان ہے۔ قصہ مختصر میں نیٹ کی واقفیت کو دوستی نہیں سمجھتا۔ ہاں یہ ممکن ہے کہ بعد میں آپ کی اصل دوستی بھی ہو جائے۔ کئی لوگوں سے نیٹ پر اچھی ہیلو ہائے ہوئی ہے اور ایک دو سے بعد میں ملاقات اور دوستی بھی۔

آپ کو کبھی نیٹ پر کسی سے جذباتی لگاؤ ہوا؟ ( سوال زیادہ پرسنل تو نہیں۔۔۔؟ اگر ہے تو چاہے گول کردیں)

نہیں۔

زیک کیا آپ باتوں سے کسی کا شخصی خاکہ بناسکتے ہیں؟

شاید کچھ حد تک مگر زیادہ نہیں۔
 

تیشہ

محفلین
تو کس لئے شکر گزار ہوتا :D شادی ہونے پر ؟ :lol: چلیں اگر شکر گزار ہو بھی جاتا تو کچھ مدت گزارنے کے بعد مے بی اسے غلطی کا احساس ہوتا ۔ تو تب وہ کیا کرتا ۔ :p
 
Top