انٹرویو انٹرویو وِد حجاب

حجاب نے کہا:
[align=right:b868f42fa3]ہ آپ خود بھی شاعری کرتی ہیں یا نہیں؟

میں خود شاعری نہیں کرتی، نثر لکھی ہے۔ مزاحیہ، طنزیہ ،کالج میگزین کے لئے،اب یہ نہ کہنا کہ یہاں لکھ دیں میگزین نہیں ہے ہوتا تو لکھ دیتی۔

ہ فیورٹ شاعر؟

ہر وہ شاعر جس کے اشعار پسند آجائیں، جیسے ۔ناصر کاظمی، محسن نقوی، وصی شاہ، فاخرہ بتول، اعتبار ساجد اور خلیل اللہ فاروقی۔

ہ آل ٹائم فیورٹ غزل÷نظم ؟( ایک سے زیادہ بھی ہوں تو لکھ دیجیئے گا )

خوشحال سے تم بھی لگتے ہو
یوں افسردہ سے ہم بھی نہیں
پر جاننے والے جانتے ہیں
خوش تم بھی نہیں خوش ہم بھی نہیں
تم اپنی خودی کے پہرے میں
اور دامِ غرور میں جکڑے ہوئے
ہم اپنے زعم کے نرغے میں
انا ہاتھ ہمارا پکڑے ہوئے
اِک مدت سے غلطاں پیچاں
تم ربط و گریز کے دھاروں میں
ہم اپنے آپ سے اُلجھے ہوئے
پچھتاوے کے انگاروں میں
محصورِ تلاطم آج بھی ہو
گو تم نے کنارے ڈھونڈ لئے
طوفاں سے سنبھلے ہم بھی نہیں
کہنے کو سہارے ڈھونڈ لئے
خاموش سے تم ہم مہر بلب
جگ بیت گئے ٹُک بات کئے
سنو کھیل ادھورا چھوڑتے ہیں
بنا چال چلے بنا مات کئے
جو بھاگتے بھاگتے تھک جائیں
وہ سائے رک بھی سکتے ہیں
چلو توڑو قسم اقرار کریں
ہم دونوں جُھک بھی سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئی موسم ہو وصل و ہجر کا
ہم یاد رکھتے ہیں
تیری باتوں سے اس دل کو
بہت آباد رکھتے ہیں
کبھی دل کے صحیفے پر
تجھے تصویر کرتے ہیں
کبھی پلکوں کی چھاؤں میں
تجھے زنجیر کرتے ہیں
کبھی خوابیدہ شاموں میں
کبھی بارش کی راتوں میں
کوئی موسم ہو وصل و ہجر کا
ہم یاد رکھتے ہیں
تیری باتوں سے اس دل کو
بہت آباد رکھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تیرا ہاتھ ہاتھ میں ہو اگر
وہ سفر ہی اصلِ حیات ہے
میری ہمسفر میری منزلیں
تیرا پیار گر میرے ساتھ ہے
میری بات کا میری ہم نشیں
تو جواب دے کہ نہ دے مجھے
تیری ایک چُپ میں جو ہے چُھپی
وہ ہزار باتوں کی ایک بات ہے
تیرا ہاتھ ہاتھ میں ہو اگر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اُس کو مجھ سے کتنا گِلہ تھا
میرے اور تمہارے بیچ
اتنے لوگ آ جاتے ہیں
بات نہیں ہوسکتی ہے

موسم کی پہلی بارش میں
رُت کی پہلی برفوں میں
پورے چاند کی راتوں میں
شام کی مدّھم خوشبو میں
صبح کی نیلی ٹھنڈک میں
کتنا بے بس ہوتا ہوں
دل کتنا دکھ جاتا ہے !

آج میرے اور اُس کے بیچ
کوئی تیسرا فرد نہیں ہے
ہاتھ کی اِک ہلکی جنبش سے
مجھ سے رابطہ ہوسکتا ہے
لیکن وہ آواز سُنے
کتنے موسم بیت گئے
میرے لیئے بھی اُس کو بُلانا
اتنا مشکل نہیں رہا
لیکن سچّی بات یہ ہے
لہجوں اور آوازوں کے
ویسے رنگ نہیں ہیں اب
دُھن تو وہی ہے لیکن دل
ہم آہنگ نہیں ہیں اب !
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت ساری نظمیں پسند ہیں امن ،مگر اتنا کافی ہے۔
ِِِِِِ

ہ پسندیدہ مصنف؟

مستنصر حسین تارڑ۔ عمیرہ احمد۔

ہ آخری کتاب یا کہانی جو آپ نے پڑھی؟

خدیجہ مستور کا ناول۔آنگن ۔

ہ حجاب ایک شعر ہے۔۔
شعروں کے انتخاب نے رسواہ کیا مجھے
کھلتا کسی پہ کیوں دل کا معاملہ
( اگر شعر اگے پیچھے کردیا ہو تو معذرت) آپ کے ساتھ تو کبھی ایسا نہیں ہوا؟

نہیں میرے ساتھ کبھی ایسا نہیں ہوا،اور ویسے بھی شعر چاہے کچھ کہہ رہا ہو ضروری نہیں کہ وہ آپکے دل کا ترجمان بن جائے،دل کے معاملے یوں ظاہر نہیں کرنے چاہیئں۔ ایک شعر یاد آگیا اسی حوالے سے۔
حسن کو سمجھنے کے لئے اِک عمر چاہیئے جاناں
دو گھڑی کی چاہت میں لڑکیاں نہیں کُھلتیں۔۔
[/align:b868f42fa3]

ماشاءللہ آدھی درجن نظمیں لکھ کر کہہ رہو کہ بہت پسند ہیں مگر اتنا ہی کافی ہے۔ یہ تو صاف پتہ چل گیا کہ بہت زیادہ پسند ہیں مگر اتنا کافی ہے کس وجہ سے لکھا ہے ؟ کیا ابھی اور لکھنے کی تمنا تھی :p
 
حجاب

محفلین
محب علوی نے کہا:
حجاب نے کہا:
[align=right:6b8738efd8]ہ آپ خود بھی شاعری کرتی ہیں یا نہیں؟

[/align:6b8738efd8]

ماشاءللہ آدھی درجن نظمیں لکھ کر کہہ رہو کہ بہت پسند ہیں مگر اتنا ہی کافی ہے۔ یہ تو صاف پتہ چل گیا کہ بہت زیادہ پسند ہیں مگر اتنا کافی ہے کس وجہ سے لکھا ہے ؟ کیا ابھی اور لکھنے کی تمنا تھی :p

اتنا کافی اس لیئے لکھا تھا کہ لکھ لکھ کے ہاتھ درد کرنے لگا تھا،اور لکھنے کی تمنا تو واقعی تھی ۔
 
حجاب

محفلین
قدیر احمد نے کہا:
حجاب یہ بتائیے کہ عورت،لڑکی ہونا آپ کو کیسا لگتا ہے ۔ آپ کو کون سی دشواریاں اور کون سے فوائد اس بناء پر حاصل ہوتے ہیں ۔ اور کیا آپ کے دل میں یہ کسک ہے کہ کاش آپ لڑکا ہوتیں؟

آپ کا سوال ایسا ہے کہ اس پر بحث ہو سکتی ہے مگر بات وہی آئے گی مرد اور عورت کی لہٰذا صرف اتنا کہنا ہے کہ۔
وجودِ زن سے ہے کائنات میں رنگ۔لڑکی ہونا اچھا لگتا ہے۔ جواب اتنا ہی کیونکہ آپ کے سوال میں کیوں نہیں لکھا ہے۔
دشواریاں کوئی نہیں فائدہ یہ کہ لیڈیز فرسٹ کہیں بھی کسی جگہ کسی کام میں :)
میرے دل میں ایسی کوئی کسک نہیں ۔ لکھنا تو یہاں بھی کافی کچھ تھا مگر پھر وہی بحث ہوگی لڑکوں کو برا لگے گا لہٰذا اس ٹاپک کو یہیں ختم کرتے ہیں۔
 
امن ایمان

محفلین
حجاب نے کہا:
مطلب یہ کہ تمہارے انٹرویو کی اُمید نہ رکھی جائے،مگر کافی کچھ تو بتا چکی ہو تم باقی رہی تمہاری عادت پسند یعنی اِس طرح کے سوال وہ سب بتانے میں کیا ہرج ہوگا؟؟؟؟
میری بھی سوال کرنے کی عادت ہے کیا کروں؟؟؟؟؟؟؟؟

نہیں حجاب، میں پھر اس طرح آپ سے بات نہیں کرسکوں گی۔۔۔ میں ابھی کہیں نہیں جا رہی ( ہاں اگر قیصرانی بھائی واپس نہ آئے تو شاید میں بھی نہ آؤں))
آپ سوال کریں۔۔لیکن مجھ سے ابھی نہیں‘ باقی سب سے۔۔۔میں نے شگفتہ کے تھریڈ میں آپ کے سوال دیکھے ہیں۔۔اور مجھے یہ سب بہت اچھا لگ رہا ہے۔۔لیکن ابھی پلیزززز یہاں انٹرویو ود حجاب ہی رہنے دیں۔
 
امن ایمان

محفلین
چلیں جی ایک بار پھر موضوع پر واپس آتے ہیں اور سوال جواب کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کرتے ہیں۔ : )

ہ حجاب آپ کسی سے پہلی بار ملتی ہیں تو سب سے پہلے کیا نوٹ کرتی ہیں؟

ہ کسی پر کس حد تک اعتماد کرتی ہیں؟

ہ کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ اپنے بارے میں کچھ نہیں چھپاتے تو حجاب آپ محتاط طبیعت کی مالک ہیں یا بلا جھجک بتادینے کی عادی ہیں؟

ہ حجاب آپ تو اب بھی کافی نٹ کھٹ سی لگتی ہیں تو کیا بچیپن میں بھی اسی طرح شرارتی ہوا کرتیں تھیں؟ یا میرا اندازہ غلط ہے؟

ہ بچپن کی کوئی اسی یاد جسے آج بھی سوچ کر اچھا لگے؟

ہ کوئی ایسی شرارت جو گلے پڑ گئی؟

ہ آپ کی تاریخ پیدائش اور اسٹار؟

ہ ستاروں پر یقین رکھتی ہیں یا نہیں؟

ہ کبھی کسی پامسٹ کو ہاتھ دیکھایا؟

ہ کیا آپ لوگوں کی نیچیر آسانی سے سمجھ لیتی ہیں؟
 
AMERICAN

محفلین
محترم حجاب صاحبہ میرا آپ کے ساتھ کوئی تعلق تو نہیں ہے لیکن میں چونکہ یہاں سے گزر رہا تھا بطور ایک راہگیر۔ اس انٹرویو کو پڑھتے ہوئے مجھے بھی خیال آیا کہ کیوں نا میں بھی کوئی ایک آدھ سوال کر گزروں اس طرح میرا آپ لوگوں سے تعارف ہو جائے گا۔ اس سوال کا جواب نہایت ہی سنجیدگی سے دیجئے گا۔ جواب ملنے پر انشائ آپ کا شکریہ ضرور ادا کرنے آوں گا۔
۔۔۔۔ کیا ایک ایل ایل بی فرد یا ایڈووکیٹ کے لیے ضروری ہے کہ حاضر جواب ہو۔؟
 
حجاب

محفلین
امن ایمان نے کہا:
حجاب نے کہا:
مطلب یہ کہ تمہارے انٹرویو کی اُمید نہ رکھی جائے،مگر کافی کچھ تو بتا چکی ہو تم باقی رہی تمہاری عادت پسند یعنی اِس طرح کے سوال وہ سب بتانے میں کیا ہرج ہوگا؟؟؟؟
میری بھی سوال کرنے کی عادت ہے کیا کروں؟؟؟؟؟؟؟؟

نہیں حجاب، میں پھر اس طرح آپ سے بات نہیں کرسکوں گی۔۔۔ میں ابھی کہیں نہیں جا رہی ( ہاں اگر قیصرانی بھائی واپس نہ آئے تو شاید میں بھی نہ آؤں))
آپ سوال کریں۔۔لیکن مجھ سے ابھی نہیں‘ باقی سب سے۔۔۔میں نے شگفتہ کے تھریڈ میں آپ کے سوال دیکھے ہیں۔۔اور مجھے یہ سب بہت اچھا لگ رہا ہے۔۔لیکن ابھی پلیزززز یہاں انٹرویو ود حجاب ہی رہنے دیں۔

اوکے جیسے تمہاری مرضی،مگر جہاں مجھے محسوس ہوا کہ تمہارے جواب پر کئے گئے تبصرے سے کوئی سوال پوچھا جا سکتا ہے وہ میں لکھوں گی تمہاری مرضی جواب دینا یا نہیں۔
 
حجاب

محفلین
AMERICAN نے کہا:
محترم حجاب صاحبہ میرا آپ کے ساتھ کوئی تعلق تو نہیں ہے لیکن میں چونکہ یہاں سے گزر رہا تھا بطور ایک راہگیر۔ اس انٹرویو کو پڑھتے ہوئے مجھے بھی خیال آیا کہ کیوں نا میں بھی کوئی ایک آدھ سوال کر گزروں اس طرح میرا آپ لوگوں سے تعارف ہو جائے گا۔ اس سوال کا جواب نہایت ہی سنجیدگی سے دیجئے گا۔ جواب ملنے پر انشائ آپ کا شکریہ ضرور ادا کرنے آوں گا۔
۔۔۔۔ کیا ایک ایل ایل بی فرد یا ایڈووکیٹ کے لیے ضروری ہے کہ حاضر جواب ہو۔؟
AMERICAN خوش آمدید، آپ کا تعلق محفل سے ہے کیونکہ آپ ممبر ہیں محفل کے راہگیر کیوں کہا آپ نے خود کو ، اور آپ کے سوال کا جواب بھی حاضر ہے ،جی حاضر جواب ہونا ضروری ہے۔
 
حجاب

محفلین
امن میرا خیال ہے کہ تم تو اب آؤ گی نہیں تو جواب دینے کا فائدہ، جب آجاؤ تو یہاں میسیج کردینا جواب لکھ دوں گی۔
 
ماہ وش

محفلین
حجاب موم بتیاں‌کیوں‌جلائی ہوئی ہیں‌تم نے ، سالگرہ تو نہیں‌ منائی جا رہی کہیں‌۔۔ کیک کہاں‌ہے ،، چاکلیٹس کہاں‌ ہیں‌۔۔ بولو بولو ۔۔ سنو حجاب تم بکروں‌ کے بارے میں‌کیا رائے رکھتی ہو ۔۔ کوئی خاص وجہ نہیں‌ہے ویسے ہی پوچھ رہی ہوں‌ ۔۔ کھی کھی سوری آج میرے ہنسنے کی ہڑتال ہے :(
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حجاب نے کہا:
ماسٹرز کرنے میں یہ مشکل ہے کہ فارسی سمجھ نہیں آرہی :( اتنی مشکل اردو ہے کہ بس کتاب ہاتھ میں لو اور واپس رکھ دو یہی دل کرتا ہے جب ہی تو ایگزام نہیں دیئے۔ :oops:

[/color][/align]

حجاب ایسا کریں کہ پہلے کمر باندھ لیں کہ اس بار کرنا ہی ہے۔ دوسرا کام یہ کریں کہ یہ بتائیں کہ کیا کچھ نصاب میں شامل ہے یعنی فہرست کریں ، تیسرا کام یہ بتائیں کہ آپ کے پاس کون سی کتب موجود ہیں؟ اور چوتھا کام یہ بھی کر سکتی ہیں ( آپشنل :) ) کہ جہاں کہیں کچھ ضرورت محسوس کریں مجھے بتائیں ۔ فارسی کافی آسان ہے تھوڑی سی کوشش سے بہت کچھ خود کرسکیں گی آپ، یعنی بہت سی چیزیں خود سے واضح ہوتی جائیں گی ۔ اردو مشکل اس لئے لگے گی کہ فکشن سے ہٹ کر بھی پڑھنا ہے لیکن کچھ دنوں میں یہ ٹیکسٹ، اس کی بھی عادت ہو جائے گی۔۔۔تو پھر تیار۔۔۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حجاب نے کہا:
آپکی فرمائش پر میرا ایک اور انتخاب۔

قطرہ قطرہ دل میں آنسو گرتے ہیں
اِک آنسو اُس شخص کا، جو بےگانہ ہے
اِک آنسو اُس نام کا، جو ہم لے نہ سکے
اِک آنسو اُس دعا کا، جو پوری نہ ہوئی
اِک فضول سی بات کہ جو بے سود کہی
آنسو میرا خواب، میں جس سے گھبراؤں
آنسو میری مراد، جسے میں بہلاؤں
اِک آنسو اُس چہرے کا، جو یاد رہے
آنکھوں کے رستے جو دل میں اُتر جائے
اِک آنسو اُس ٹھہرے ٹھہرے لہجے کا
اِک آنسو اُس وہم کا ذہن میں جو آیا
اِک آنسو اُس جھوٹ کا، جو اوروں سے کہا
پھیکی ہنسی سے کیسے قصّہ ختم کیا
لمحہ لمحہ رات گزرتی جاتی ہے
قطرہ قطرہ دل میں آنسو گرتے ہیں۔[/color][/align]

بہت شکریہ۔۔۔۔اور ہاں مزید کی فرمائش ہے :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حجاب نے کہا:
میں نے مزاحیہ نثر لکھی تھی اور طنزیہ بھی،محاورے دیئے گئے تھے اُن پر مزاحیہ نثر لکھنی تھی،میں نے گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے پر لکھا تھا،اور فیشن پر بھی لکھا تھا مزاح اور طنز دونوں تھا اُس میں ،اس کے علاوہ طنزیہ لکھا تھا کچھ حکومتی اداروں پر جن کا تعلق عوام سے ہے ۔

[/color][/align]

حجاب ، اگر پہلے کا لکھا ہوا موجود نہیں ہے تو ابھی کچھ تازہ ہی لکھ ڈالیں اور شیئر کریں۔ عنوان میں بتانے کو تیار ہوں :)
 
ماوراء

محفلین
حجاب کچھ سوال میری طرف سے۔ چونکہ امن بھی نہیں آ رہی آجکل۔ تو سوچا کہ کچھ سوال میں ہی کر لوں۔اگر کوئی سوال پہلے پوچھا جا چکا ہو تو اس کو اگنور کر دینا۔

زندگی میں اگر مشکل وقت آ جائے تو اس کو کس طرح نمٹاتی ہو، کیا تم پریشان ہو جاتی ہو یا بہادری سے اس وقت کا مقابلہ کرتی ہو یا کرو گی؟؟

حقیقت میں کیا تم باتونی ہو یا کم گو؟؟

تمھارے دوستوں کا تمھارے بارے میں کیا خیال ہے کہ تم کیسی دوست ہو؟

کیا تم نرم دل ہو یا سخت دل؟

کیا کبھی اپنے کسی فیصلے پر پچھتاوا ہوا؟

اگر گھر میں اچانک مہمان آ جائیں تو تمھارا کیا ریکشن ہوتا ہے؟
 
حجاب

محفلین
ماہ وش نے کہا:
حجاب موم بتیاں‌کیوں‌جلائی ہوئی ہیں‌تم نے ، سالگرہ تو نہیں‌ منائی جا رہی کہیں‌۔۔ کیک کہاں‌ہے ،، چاکلیٹس کہاں‌ ہیں‌۔۔ بولو بولو ۔۔ سنو حجاب تم بکروں‌ کے بارے میں‌کیا رائے رکھتی ہو ۔۔ کوئی خاص وجہ نہیں‌ہے ویسے ہی پوچھ رہی ہوں‌ ۔۔ کھی کھی سوری آج میرے ہنسنے کی ہڑتال ہے :(

ماہ وش چاکلیٹس اور کیک کم یاد رکھا کرو،لائٹ نہیں ہے اس لیئے موم بتیاں جلائی ہوئی ہیں،بکروں کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی میں ،اکثر بکرے ڈرامے کرنے کے ماہر ہوتے ہیں :wink: مگر ایسے بکرے پھر جلد چھری تلے بھی آ جاتے ہیں آئی بات سمجھ میں :p :p
 
حجاب

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
حجاب نے کہا:
ماسٹرز کرنے میں یہ مشکل ہے کہ فارسی سمجھ نہیں آرہی :( اتنی مشکل اردو ہے کہ بس کتاب ہاتھ میں لو اور واپس رکھ دو یہی دل کرتا ہے جب ہی تو ایگزام نہیں دیئے۔ :oops:

[/color][/align]

حجاب ایسا کریں کہ پہلے کمر باندھ لیں کہ اس بار کرنا ہی ہے۔ دوسرا کام یہ کریں کہ یہ بتائیں کہ کیا کچھ نصاب میں شامل ہے یعنی فہرست کریں ، تیسرا کام یہ بتائیں کہ آپ کے پاس کون سی کتب موجود ہیں؟ اور چوتھا کام یہ بھی کر سکتی ہیں ( آپشنل :) ) کہ جہاں کہیں کچھ ضرورت محسوس کریں مجھے بتائیں ۔ فارسی کافی آسان ہے تھوڑی سی کوشش سے بہت کچھ خود کرسکیں گی آپ، یعنی بہت سی چیزیں خود سے واضح ہوتی جائیں گی ۔ اردو مشکل اس لئے لگے گی کہ فکشن سے ہٹ کر بھی پڑھنا ہے لیکن کچھ دنوں میں یہ ٹیکسٹ، اس کی بھی عادت ہو جائے گی۔۔۔تو پھر تیار۔۔۔ :)

شگفتہ اتنا مشکل طریقہ :roll: میرے پاس کتابیں سلیبس کی ہیں جو ایم۔اے اردو کا سلیبس ہے، میں نے ہمیشہ بُکس پڑھ کے ایک طرف رکھی ہیں اور ایگزام سے کچھ دن پہلے حل پرچے اور غیر حل پرچوں سے سوال سلیکٹ کرکے یاد کر لیتی تھی اب بھی یہی کچھ کا ارادہ ہے باقی اللہ اللہ :)
 
حجاب

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
حجاب نے کہا:
میں نے مزاحیہ نثر لکھی تھی اور طنزیہ بھی،محاورے دیئے گئے تھے اُن پر مزاحیہ نثر لکھنی تھی،میں نے گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے پر لکھا تھا،اور فیشن پر بھی لکھا تھا مزاح اور طنز دونوں تھا اُس میں ،اس کے علاوہ طنزیہ لکھا تھا کچھ حکومتی اداروں پر جن کا تعلق عوام سے ہے ۔

[/color][/align]

حجاب ، اگر پہلے کا لکھا ہوا موجود نہیں ہے تو ابھی کچھ تازہ ہی لکھ ڈالیں اور شیئر کریں۔ عنوان میں بتانے کو تیار ہوں :)

اب مزاحیہ نثر نہیں لکھی جاتی مجھ سے ، کھری کھری نثر لکھ دیتی ہوں مزاحیہ کی کوشش میں :) :p ویسے آپ کہتی ہیں تو سوچوں گی کل سے اس ٹاپک پر کہ لکھ سکوں گی کہ نہیں پھر عنوان بتایئے گا آپ خوش :)
 
حجاب

محفلین
ماوراء نے کہا:
حجاب کچھ سوال میری طرف سے۔ چونکہ امن بھی نہیں آ رہی آجکل۔ تو سوچا کہ کچھ سوال میں ہی کر لوں۔اگر کوئی سوال پہلے پوچھا جا چکا ہو تو اس کو اگنور کر دینا۔

زندگی میں اگر مشکل وقت آ جائے تو اس کو کس طرح نمٹاتی ہو، کیا تم پریشان ہو جاتی ہو یا بہادری سے اس وقت کا مقابلہ کرتی ہو یا کرو گی؟؟

حقیقت میں کیا تم باتونی ہو یا کم گو؟؟

تمھارے دوستوں کا تمھارے بارے میں کیا خیال ہے کہ تم کیسی دوست ہو؟

کیا تم نرم دل ہو یا سخت دل؟

کیا کبھی اپنے کسی فیصلے پر پچھتاوا ہوا؟

اگر گھر میں اچانک مہمان آ جائیں تو تمھارا کیا ریکشن ہوتا ہے؟

ماوراء:۔زندگی میں اگر مشکل وقت آ جائے تو اس کو کس طرح نمٹاتی ہو، کیا تم پریشان ہو جاتی ہو یا بہادری سے اس وقت کا مقابلہ کرتی ہو یا کرو گی؟؟

مشکل وقت میں صبر اور ہمت سے کام لیتی ہوں ، پریشان ہو جاتی ہوں کیونکہ یہ فطری عمل ہے، مگر کوشش یہی ہوتی ہے کہ کسی طرح مشکل حل ہو جائے، مشکل وقت میں بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا ہے ایسے وقت میں دوست اور دشمن کی پہچان آسانی سے ہوتی ہے۔

ماوراء:۔حقیقت میں کیا تم باتونی ہو یا کم گو؟؟

میں نہ کم گو ہوں نہ باتونی ،بس کوئی سننے والا ہو اور میری باتوں کا جواب دے تو بات ہوتی رہتی ہے ۔ فرینڈز کے ساتھ زیادہ بولتی ہوں ۔

ماوراء:۔تمھارے دوستوں کا تمھارے بارے میں کیا خیال ہے کہ تم کیسی دوست ہو؟

یہ کبھی پوچھا نہیں کسی دوست سے، پوچھ کے لکھوں گی۔

ماوراء:۔کیا تم نرم دل ہو یا سخت دل؟

نرم دل ، کبھی سخت دل ہوئی ہوں اگر تو شائد پانچ منٹ کے لئے پھر وہی جذبہء ہمدردی۔۔۔۔۔۔۔

ماوراء:۔کیا کبھی اپنے کسی فیصلے پر پچھتاوا ہوا؟

چھوٹی چھوٹی باتوں میں کبھی کبھی یہ خیال آ ہی جاتا ہے کہ ایسا کیوں کیا یا کیوں کہا مگر وہ پچھتاوا نہیں ہوتا، فیصلہ سوچ سمجھ کر کرتی ہوں اور اُس پر قائم رہتی ہوں۔

ماوراء:۔اگر گھر میں اچانک مہمان آ جائیں تو تمھارا کیا ریکشن ہوتا ہے؟‌

مسکراتے ہوئے ویلکم کرتے ہوئے دل میں سوچتی ہوں کہ فریزر میں یا گھر میں کیا کیا موجود ہے خاطر تواضع کے لیئے۔ ویسے مہمانوں کو بتا کر آنا چاہیئے :)
 
Top