انٹرویو انٹرویو وِد حجاب

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم اراکینِ محفل

میں یہاں ایک بار پھر ایک نئے مہمان کے ساتھ جو کہ آپ کے لیے نئی ہرگز نہیں ہیں۔۔جی میں بات کر رہی ہوں پیاری سی اچھی سی حجاب کی ۔۔حجاب اگرچہ یہاں کی بہت پرانی ممبر نہیں ہیں ان کے لیے ہفتہ 8 جولائی 2006 کو یہاں کی ایک بہت اچھی ممبر اور حجاب کی دوست سارہ خان نے تعارف فورم میں خوش آمدید حجاب کے نام سے ایک تھریڈ کھولا تھا لیکن اپنی اچھی عادات اور گھل مل جانے والی طبعیت کی وجہ سے وہ یہاں اتنے مختصر عرصے میں بہت خاص مقام بنا چکی ہیں۔ حجاب کو میں اب تک جتنا جان سکی ہوں ہوں وہ یہ کہ بہت ہنس مکھ، باتونی، سمجھدار، ذہین اور حاضر دماغ ہیں۔حجاب کے پوسٹ کیے کچھ ایسےتھریڈ میں نے دیکھے ہیں جن میں۔۔چہرے کیا کہتے ہیں،تل اوردانتوں سے شخصیت کی جانچ وغیرہ شامل ہیں۔حجاب کو ایسے موضوعات سے دلچسپی ہے ۔۔؟ کیا وہ انسانی شخصیت کو ان عوامل کی مدد سے سمجھتی ہیں۔۔؟ اس بات کا جواب تو ان سے یہاں بات چیت کے بعد ہی ملے گا۔۔وہ خود کیسی ہیں ان کے بارے میں ہم جان پہچان سوالات کی مدد سے کریں گے۔۔تو حجاب ڈئیر آجائیں میدان میں۔۔۔:)

حجاب آغاز تو سب سے پہلے رسمی سوالات سے۔۔۔

ہ آپ کا پورا نام؟ ( ویسے مجھے پتہ ہے :) )

ہ یہ نِک رکھنے کی کوئی خاص وجہ؟

ہ آپ کو اس اردو محفل کا کب اور کیسے پتہ چلا؟

ہ محفل پر پہلے دن کے تفصیلی تاثرات؟ ( کیبل نیٹ کو جب ہارٹ پرابلم ہوا تو آپ کی کیا حالت تھی تب :p )

ہ کچھ اپنے خاندانی پس منظر کے بارے میں بتائیں؟

ہ آپ کا تعلق کس جگہ سے ہے؟

ہ حجاب آپ اپنی تعلیم مکمل کرچکی ہیں یا ابھی جاری ہے؟

ہ حجاب آپ فارغ اوقات میں کیا کرتی ہیں؟

ہ محفل فورم پر آنے سے پہلے اردو ٹائپنگ کیسے سیکھی؟

p.s>> جیہ آپ کہاں ہیںںں۔۔جلدی سے یہاں آجائیں اور شمشاد چا اور قیصرانی بھائی آپ لوگ بھی۔۔پھر نہ کہیے گا کہ بتایا نہیں۔۔ویسے تو حجاب کے بارے میں سب ہی یقننا جاننا چاہ رہے ہوں گے لیکن مجھے چونکہ ان سب نے خاص طور سے کہا تھا اس لیے میں نے ان کو آواز دے دی۔ : )
 
حجاب

محفلین
:shock: امن ابھی سے میرا انٹرویو،ابھی تو شمشاد صاحب اور دوسرے اچھے اولڈ ممبر باقی ہیں،تم بھی ناں بس،مُک مُکا ہی کر لینا تھا،اور ٹائم کب لیا مجھ سے ہاں :p یونہی انٹرویو کرنے آ گئیں ،چلو خیر اب کر ہی رہی ہو انٹرویو تو ذرا کچھ نخرہ وخرہ کر لوں میں :p تو جواب دیتی ہوں :p
 
امن ایمان

محفلین
حجااااب کیا مطلب ۔۔؟ ابھی اچھے ممبر باقی ہیں تو کیا آپ اچھی نہیں ہیں۔۔؟ :wink: آپ اچھی ہیں بلکہ بہت اچھی ہیں۔۔حجاب شمشاد چا واپس آجائیں تو انشاءاللہ ان سے بھی بات ہوگی۔۔آپ سے اب دوبارہ اس لیے اجازت نہیں لی تھی کہ پہلے لے چکی ہوں اور آپ دے چکی ہیں :) ۔۔ اب نو مک مکا۔۔۔بس اچھے بچوں کی طرح یہاں آجائیں۔ : )

بہت شکریہ شگفتہ۔۔۔اگر آپ مجھ سے پوچھیں تو میں تو سارا دن یہاں سوال جواب ہی لکھتی رہوں ۔۔: )
 
حجاب

محفلین
[align=right:7681f99fcc]امن :) میں نے تو یہ لکھا ہے کہ ٹائم نہیں لیا،مطلب اب دیکھو ناں آخر انٹرویو ہو جسکا وہ کوئی معمولی شخصیت تو ہوگی نہیں :p
اوکے امن میں حاضر ہوں تمہارے انٹرویو کے کٹہرے میں :)

سب سے پہلی بات تو یہ کہ میں نے 8 نہیں 7 جولائی کو محفل جوائن کی تھی۔اور مجھے پتہ ہوتا کہ ایک وقت آئے گا جب یہ میرے لکھے ہوئے آنکھ ،دانت اور تِل کے مضامین بھی قابلِ گرفت میں آئیں گے میری شخصیت کے حوالے سے تو لکھنے سے پہلے بہت نہیں کچھ تو سوچ ہی لیتی میں :)
اب تمہارے سوالوں کے جواب۔

1۔ہ آپ کا پورا نام؟ ( ویسے مجھے پتہ ہے )

جواب۔ میرا نام وہ نہیں ہے جو تم جانتی ہو،وجیہہ نام مجھے اچھا لگتا ہے تو محفل پر وہی رکھ لیا۔
میرا نام شبانہ ہے۔

2۔ہ یہ نِک رکھنے کی کوئی خاص وجہ؟

جواب۔ حجاب نام بھی میرے فیورٹ ناموں میں سے ہے اس لیئے یہ نِک بنا لیا،ویسے اور کوئی خاص وجہ نہیں۔

3۔ہ آپ کو اس اردو محفل کا کب اور کیسے پتہ چلا؟

جواب۔ محفل کا پتہ مجھے سارا نے بتایا،سارا کا بہت شکریہ کہ اُس نے مجھے اتنی اچھی محفل کا ممبر بنوایا۔

4۔ہ محفل پر پہلے دن کے تفصیلی تاثرات؟ ( کیبل نیٹ کو جب ہارٹ پرابلم ہوا تو آپ کی کیا حالت تھی تب )

جواب۔ محفل پر پہلا دن ،یا یوں کہا جائے کہ پہلے کچھ منٹ کیونکہ جیسے ہی سارا نے کہا جوائن کرلو ،کر تو لیا جوائن لیکن یہ بے وفا نیٹ حسبِ عادت بے وفائی کر گیا،اُدھر سارا ایم۔ایس۔این پر مسلسل کہہ رہی تھی کہ تعارف میں جواب دو اور ادھر میرا نیٹ بیمار ( ہارٹ پرابلم ) :p اللہ جانے اب تک زندہ کیسے ہے۔تو بس محفل کے یہ چند منٹ تھے پہلے دن کے،بعد میں شائد 6 یا 7 دن بعد میری واپسی ہوئی تھی۔(نیٹ کو جب بھی ہارٹ پرابلم ہوتی ہے دل تو یہی کرتا ہے کہ بس شوٹ کردو :p )

5۔ہ کچھ اپنے خاندانی پس منظر کے بارے میں بتائیں؟

جواب۔خاندانی پس منظر بس یہ کہ دادا کا تعلق انڈیا سے ہے،وہیں سے آئے تھے۔

6۔ہ آپ کا تعلق کس جگہ سے ہے؟

جواب۔ پاکستان سے۔

7۔ہ حجاب آپ اپنی تعلیم مکمل کرچکی ہیں یا ابھی جاری ہے؟

جواب۔تعلیم مکمل تو ہوچکی تھی،پھر سوچا کے ، ایم۔اے ۔کیا جائے ،تو شروع تو کر لیا مگر ابھی تک ایگزام نہیں دیئے سوچ رہی ہوں کہ پڑھ ہی لوں کچھ اور اس بار ایگزام دے ہی دوں۔

8۔ ہ حجاب آپ فارغ اوقات میں کیا کرتی ہیں؟

جواب۔ ویسے میں تو فری ہی فری ہوں جاب جو نہیں کرتی ،ہاں مگر گھر کے کام کے بعد جو ٹائم میرا ہوتا ہے وہ میں نیٹ پر ہوتی ہوں،محفل پر۔یا کچھ پڑھ لیتی ہوں کوئی اچھی سی کتاب۔کبھی کبھی ایف۔ایم سُن لیتی ہوں اور بس۔

9۔ ہ محفل فورم پر آنے سے پہلے اردو ٹائپنگ کیسے سیکھی؟

جواب۔ محفل پر آنے سے پہلے میں اِن پیج پر ٹائپ کیا کرتی تھی،ایف۔ایم کے پروگرامز میں پوئیٹری لکھ کر بھیجا کرتی تھی،تو اس طرح سے اردو ٹائپ کرنا خود ہی سیکھ لی ۔

ایک مرحلہ تو طئے ہوا۔ :)
[/align:7681f99fcc]
 
امن ایمان

محفلین
امن میں نے تو یہ لکھا ہے کہ ٹائم نہیں لیا،مطلب اب دیکھو ناں آخر انٹرویو ہو جسکا وہ کوئی معمولی شخصیت تو ہوگی نہیں

اہو جی، یہ بھی بھلا کوئی کہنے کی بات ہے :) آپ اگر معمولی شخصیت ہوتیں تو اس محفل میں کیا کررہی ہوتیں۔۔یہ تو محفل ہی خاص لوگوں کی ہے۔ : )

اوکے امن میں حاضر ہوں تمہارے انٹرویو کے کٹہرے میں

حجاب مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں کوئی بہت ظالم جن ہوں اور آپ معصوم پری جو کہ ظالم دیو کی قید میں ہے۔ :p

سب سے پہلی بات تو یہ کہ میں نے 8 نہیں 7 جولائی کو محفل جوائن کی تھی۔

جی حجاب آپ نے تو محفل 7کو جائن کی تھی لیکن سارہ سس نے خوش آمدید 8 کو کہا تھا یہ دیکھیں۔۔مرسلہ: ہفتہ جولائی 08, 2006 11:32 pm جبکہ آپ کا جواب تو اور بھی لیٹ تھا۔ :)

مجھے پتہ ہوتا کہ ایک وقت آئے گا جب یہ میرے لکھے ہوئے آنکھ ،دانت اور تِل کے مضامین بھی قابلِ گرفت میں آئیں گے میری شخصیت کے حوالے سے تو لکھنے سے پہلے بہت نہیں کچھ تو سوچ ہی لیتی میں

اب تو جو ہونا تھا وہ ہوگیا:p ویسے فکر نہ کریں میں زیادہ تنگ بالکل بھی نہیں کروں گی، ہاں باقی ممبرز کا پتہ نہیں کہ وہ یہاں کیا کرتے ہیں۔ : )

میرا نام شبانہ ہے۔

کتنا اچھا نام ہے نا ۔۔آپ کو اس کا مطلب پتہ ہے ؟

جواب۔ حجاب نام بھی میرے فیورٹ ناموں میں سے ہے اس لیئے یہ نِک بنا لیا،ویسے اور کوئی خاص وجہ نہیں۔

لیں جی۔۔میرے والی بات۔۔مجھے تو امن اور ایمان میں سے پتہ ہی نہیں چلتا کہ کون سا نام زیادہ اچھا لگتا ہے۔۔ویسے حجاب اور حیا نام بھی بہت اچھے ہیں۔ کم سے کم لڑکیوں کے نام تو لگتے ہیں نا:(

جواب۔ محفل پر پہلا دن ،یا یوں کہا جائے کہ پہلے کچھ منٹ کیونکہ جیسے ہی سارا نے کہا جوائن کرلو ،کر تو لیا جوائن لیکن یہ بے وفا نیٹ حسبِ عادت بے وفائی کر گیا،اُ(نیٹ کو جب بھی ہارٹ پرابلم ہوتی ہے دل تو یہی کرتا ہے کہ بس شوٹ کردو )

ویسے نیٹ کو شوٹ کرنے میں اپنا ہی نقصان ہے۔۔ایویں مونیٹر ،ماؤس ٹوٹ گیا تو نیا کون لا کردے گا۔۔۔اس سے اچھا ہے کہ آپ نیٹ والے کو شوٹ کردیں۔ :)

جواب۔ پاکستان سے۔

پاکستان میں کراچی سے۔۔۔ :)

جواب۔تعلیم مکمل تو ہوچکی تھی،پھر سوچا کے ، ایم۔اے ۔کیا جائے ،تو شروع تو کر لیا مگر ابھی تک ایگزام نہیں دیئے سوچ رہی ہوں کہ پڑھ ہی لوں کچھ اور اس بار ایگزام دے ہی دوں۔

واؤ۔۔ماشاءاللہ آپ نے ایل ایل بی کر رکھا ہے نا۔۔؟ اب ماسٹرز کس سبجیکٹ میں کررہی ہیں؟

جواب۔ ویسے میں تو فری ہی فری ہوں جاب جو نہیں کرتی ،ہاں مگر گھر کے کام کے بعد جو ٹائم میرا ہوتا ہے وہ میں نیٹ پر ہوتی ہوں،محفل پر۔یا کچھ پڑھ لیتی ہوں کوئی اچھی سی کتاب۔کبھی کبھی ایف۔ایم سُن لیتی ہوں اور بس۔

حجاب ایل ایل بی کے بعد جاب نہ کرنا ایسا کیوں ہے۔۔آپ نے پریکٹیس کیوں نہیں کی؟ کیا فیملی کی طرف سے اجازت کا مسئلہ تھا یا آپ نے خود ہی نہیں کی؟

جواب۔ محفل پر آنے سے پہلے میں اِن پیج پر ٹائپ کیا کرتی تھی،ایف۔ایم کے پروگرامز میں پوئیٹری لکھ کر بھیجا کرتی تھی،تو اس طرح سے اردو ٹائپ کرنا خود ہی سیکھ لی ۔

ہممم حجاب کیا اب بھی یہ شوق برقرار ہے ؟

ایک مرحلہ تو طئے ہوا۔

میڈم آپ مرحلے نہ گنیں اچھا۔۔۔اب یہ تھریڈ شروع ہوگیا ہے تو انشاءاللہ آپ جب تک یہاں ہیں یہ جاری و ساری رہے گا۔۔میں تو سوچ رہی ہوں کہ ماورا تو واپس آگئیں ہیں۔۔جیہ بھی ریگولر ہوجائیں تو ان سے بھی پھر کچھ سوال پوچھوں۔۔بڑا دل چاہ رہا ہے ان سے باتیں کرنے کو :)

اچھا حجاب ابھی آپ نے پوئڑی لکھنے کی بات کی ہے تو کچھ سوال اس بارے میں۔۔۔

ہ آپ خود بھی شاعری کرتی ہیں یا نہیں؟

ہ فیورٹ شاعر؟

ہ آل ٹائم فیورٹ غزل÷نظم ؟( ایک سے زیادہ بھی ہوں تو لکھ دیجیئے گا )

ہ پسندیدہ مصنف؟

ہ آخری کتاب یا کہانی جو آپ نے پڑھی؟

ہ حجاب ایک شعر ہے۔۔
شعروں کے انتخاب نے رسواہ کیا مجھے
ورنہ کھلتا کسی پہ کیوں دل کا معاملہ
( اگر شعر اگے پیچھے کردیا ہو تو معذرت) آپ کے ساتھ تو کبھی ایسا نہیں ہوا؟

ابھی کے لیے اتنا اور دیکھ لیں کتنے آسان سوال پوچھیں ہیں۔ : )
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حجاب نے کہا:
:) شگفتہ امن کو تنگ کرنے کے لئے تھوڑا سا نخرہ ،مگر وہ بھی نہیں کرنے دیا۔

السلام علیکم حجاب

:) پہلے بتانا تھا اب تو غلطی ہو گئی، اچھا دوسری بار نہیں ہو گی یوں کہ میں ادھر آپ سے اوکھے اوکھے سوال کرنے کو تیار ہوں :)
 
حجاب

محفلین
[align=right:4a479cbb64]امن میں معصوم پری ہی تو ہوں۔ :oops:

مجھے اپنا نام بلکل بھی نہیں پسند :( میرے نام کا مطلب ، دن رات ۔تمہارا رئیل نیم مجھے پسند ہے کتنا اچھا تو ہے۔

نیٹ والے کو شوٹ کردیا ،تو باقی کا انٹرویو کس سے لو گی۔ :p

جی ہاں میں کراچی میں پائی جاتی ہوں۔

میں ماسٹرز اردو میں کرنے کی کوششششششششش کر رہی ہوں۔

لاء کے بعد جاب کی ضرور ،پھر چھوڑ دی ،میرا پریکٹس لائسینس رینیو ہے،جب کبھی دل چاہا کرلوں گی ، فیملی کی طرف سے کوئی پابندی نہیں ہے۔

ایف ۔ایم پر پوئٹری بھیجنے کا شوق اب نہیں ہے،کالز کافی زیادہ کرتی رہی ہوں ایف۔ایم پر،کافی پرائز بھی وِن کیئے مگر اب یہ سب نہیں کرتی ( بڑی ہو گئی ہوں) :p

یعنی میں جب تک محفل پر ہوں تب تک انٹرویو چلتا رہے گا ، واہ بھئی بڑے بڑے منصوبے اور عزائم ہیں تمہارے ،اوکے تو پھر میں بھی جواب دیتی رہوں گی خوش۔

باقی سوالوں کے جواب کل۔
[/align:4a479cbb64]
 
حجاب

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
حجاب نے کہا:
:) شگفتہ امن کو تنگ کرنے کے لئے تھوڑا سا نخرہ ،مگر وہ بھی نہیں کرنے دیا۔

السلام علیکم حجاب

:) پہلے بتانا تھا اب تو غلطی ہو گئی، اچھا دوسری بار نہیں ہو گی یوں کہ میں ادھر آپ سے اوکھے اوکھے سوال کرنے کو تیار ہوں :)

وعلیکُم السّلام ،شگفتہ ۔
اوکھے اوکھے سوال ہائے اللہ :roll: ہتھ ذرا ہولا رکھیئے گا ،کہیں یہ معصوم پری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :p
 
حجاب

محفلین
[align=right:e3fc42b0eb]ہ آپ خود بھی شاعری کرتی ہیں یا نہیں؟

میں خود شاعری نہیں کرتی، نثر لکھی ہے۔ مزاحیہ، طنزیہ ،کالج میگزین کے لئے،اب یہ نہ کہنا کہ یہاں لکھ دیں میگزین نہیں ہے ہوتا تو لکھ دیتی۔

ہ فیورٹ شاعر؟

ہر وہ شاعر جس کے اشعار پسند آجائیں، جیسے ۔ناصر کاظمی، محسن نقوی، وصی شاہ، فاخرہ بتول، اعتبار ساجد اور خلیل اللہ فاروقی۔

ہ آل ٹائم فیورٹ غزل÷نظم ؟( ایک سے زیادہ بھی ہوں تو لکھ دیجیئے گا )

خوشحال سے تم بھی لگتے ہو
یوں افسردہ سے ہم بھی نہیں
پر جاننے والے جانتے ہیں
خوش تم بھی نہیں خوش ہم بھی نہیں
تم اپنی خودی کے پہرے میں
اور دامِ غرور میں جکڑے ہوئے
ہم اپنے زعم کے نرغے میں
انا ہاتھ ہمارا پکڑے ہوئے
اِک مدت سے غلطاں پیچاں
تم ربط و گریز کے دھاروں میں
ہم اپنے آپ سے اُلجھے ہوئے
پچھتاوے کے انگاروں میں
محصورِ تلاطم آج بھی ہو
گو تم نے کنارے ڈھونڈ لئے
طوفاں سے سنبھلے ہم بھی نہیں
کہنے کو سہارے ڈھونڈ لئے
خاموش سے تم ہم مہر بلب
جگ بیت گئے ٹُک بات کئے
سنو کھیل ادھورا چھوڑتے ہیں
بنا چال چلے بنا مات کئے
جو بھاگتے بھاگتے تھک جائیں
وہ سائے رک بھی سکتے ہیں
چلو توڑو قسم اقرار کریں
ہم دونوں جُھک بھی سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئی موسم ہو وصل و ہجر کا
ہم یاد رکھتے ہیں
تیری باتوں سے اس دل کو
بہت آباد رکھتے ہیں
کبھی دل کے صحیفے پر
تجھے تصویر کرتے ہیں
کبھی پلکوں کی چھاؤں میں
تجھے زنجیر کرتے ہیں
کبھی خوابیدہ شاموں میں
کبھی بارش کی راتوں میں
کوئی موسم ہو وصل و ہجر کا
ہم یاد رکھتے ہیں
تیری باتوں سے اس دل کو
بہت آباد رکھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تیرا ہاتھ ہاتھ میں ہو اگر
وہ سفر ہی اصلِ حیات ہے
میری ہمسفر میری منزلیں
تیرا پیار گر میرے ساتھ ہے
میری بات کا میری ہم نشیں
تو جواب دے کہ نہ دے مجھے
تیری ایک چُپ میں جو ہے چُھپی
وہ ہزار باتوں کی ایک بات ہے
تیرا ہاتھ ہاتھ میں ہو اگر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اُس کو مجھ سے کتنا گِلہ تھا
میرے اور تمہارے بیچ
اتنے لوگ آ جاتے ہیں
بات نہیں ہوسکتی ہے

موسم کی پہلی بارش میں
رُت کی پہلی برفوں میں
پورے چاند کی راتوں میں
شام کی مدّھم خوشبو میں
صبح کی نیلی ٹھنڈک میں
کتنا بے بس ہوتا ہوں
دل کتنا دکھ جاتا ہے !

آج میرے اور اُس کے بیچ
کوئی تیسرا فرد نہیں ہے
ہاتھ کی اِک ہلکی جنبش سے
مجھ سے رابطہ ہوسکتا ہے
لیکن وہ آواز سُنے
کتنے موسم بیت گئے
میرے لیئے بھی اُس کو بُلانا
اتنا مشکل نہیں رہا
لیکن سچّی بات یہ ہے
لہجوں اور آوازوں کے
ویسے رنگ نہیں ہیں اب
دُھن تو وہی ہے لیکن دل
ہم آہنگ نہیں ہیں اب !
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت ساری نظمیں پسند ہیں امن ،مگر اتنا کافی ہے۔
ِِِِِِ

ہ پسندیدہ مصنف؟

مستنصر حسین تارڑ۔ عمیرہ احمد۔

ہ آخری کتاب یا کہانی جو آپ نے پڑھی؟

خدیجہ مستور کا ناول۔آنگن ۔

ہ حجاب ایک شعر ہے۔۔
شعروں کے انتخاب نے رسواہ کیا مجھے
کھلتا کسی پہ کیوں دل کا معاملہ
( اگر شعر اگے پیچھے کردیا ہو تو معذرت) آپ کے ساتھ تو کبھی ایسا نہیں ہوا؟

نہیں میرے ساتھ کبھی ایسا نہیں ہوا،اور ویسے بھی شعر چاہے کچھ کہہ رہا ہو ضروری نہیں کہ وہ آپکے دل کا ترجمان بن جائے،دل کے معاملے یوں ظاہر نہیں کرنے چاہیئں۔ ایک شعر یاد آگیا اسی حوالے سے۔
حسن کو سمجھنے کے لئے اِک عمر چاہیئے جاناں
دو گھڑی کی چاہت میں لڑکیاں نہیں کُھلتیں۔۔
[/align:e3fc42b0eb]
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہترین انتخاب حجاب، کچھ اور بھی لکھیں ضرور۔ ابھی آپ کے انٹرویو کو پڑھنے سے مجھے ایک ذاتی فیصلہ کرنے میں مدد ملی، اتنے دن سے ایک بات نہیں سمجھ میں آرہی تھی آج آگئی، خوش رہئے۔ اب نہ چاہتے ہوئے بھی ہتھ ھولا رکھنا پڑے گا :)

اچھا ابھی تو صرف یہ بتا دیں کہ ادب میں ماسٹرز کے لئے کیا استخارہ میں کوئی مشکل آرہی ہے :) (آپ نے کوشششششششش لکھا ہے اس پس منظر میں :) )

اور ہاں یہ جو شعر لکھا ہے اس کا پہلا مصرعہ مجھے کچھ اس طرح یاد پڑتا ہے ویسے میری یاد داشت قابل بھروسہ نہیں ہے۔

حسن کے سمجھنے کو عمر چاہئے جاناں

یہ بھی بتائیں کہ کن موضوعات پر لکھا تھا آپ نے ؟
 
امن ایمان

محفلین
سوری حجاب میں یہاں کچھ لیٹ جواب دے رہی ہوں۔۔اصل میں ایک دو دن سےبلاوجہ ہی ڈیپریس تھی۔۔۔لیکن اب اللہ کا شکر ہے ٹھیک ہوں۔۔پہلے اللہ سے ڈھیر ساری معافیاں مانگی کہ کتنی ناشکری ہوں۔۔اور شکر ہے پیارے اللہ جی نے پھر سے اچھا کردیا۔ : )

شگفتہ امن کو تنگ کرنے کے لئے تھوڑا سا نخرہ ،مگر وہ بھی نہیں کرنے دیا۔

تھوڑا۔۔۔ارے جناب آپ بہت سا نخرہ بھی کرسکتی ہیں۔۔بس یہ یاد رکھیے گا کہ میں بھی جلدی ہمت نہیں ہارتی :)

امن میں معصوم پری ہی تو ہوں۔

تو کیا میں ظالم دیو ہوں :(

مجھے اپنا نام بلکل بھی نہیں پسند میرے نام کا مطلب ، دن رات ۔تمہارا رئیل نیم مجھے پسند ہے کتنا اچھا تو ہے۔

سب کو ہی اپنا نام برا اور کسی کا نام اچھا لگتا ہے۔۔مجھے تو اپنا نام اس لیے زیادہ اچھا نہیں لگتا کہ لڑکوں جیسا لگتا ہے۔۔لیکن شبانہ تو بولنے میں ہی اتنا اچھا لگتا ہے ۔ ویسے نام کا مطلب بہت یونیک ہے۔

ایف ۔ایم پر پوئٹری بھیجنے کا شوق اب نہیں ہے،کالز کافی زیادہ کرتی رہی ہوں ایف۔ایم پر،کافی پرائز بھی وِن کیئے مگر اب یہ سب نہیں کرتی ( بڑی ہو گئی ہوں)

ہممم اچھا ۔۔حجاب آپ کے فیورٹ d.j کون ہیں۔۔پتہ ہے ایک ذمانہ مجھ پر بھی ایسا آیا تھا۔۔میں رانا عمیر اور معین قریشی کا شو بہت شوق سے سنا کرتی تھی۔۔ اور تصور میں ان کی شکلیں بنایا کرتی تھی۔۔پھر مجھے کالج میں پتہ چلا کہ ایف-ایم والوں کا ایک میگزین آیاہے جس میں ان dj's کے انٹرویو اور تصویریں ہیں۔۔میں نے سارے گھر والوں کو یہ میگزین ڈھونڈنے پر لگایا۔۔اور جب مل گیا تو ان کو دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ کیوں دیکھا۔۔۔اس کے بعد سے ایف-ایم سننا ہی چھوڑ دیا۔۔۔اب تو ان کی باقاعدہ ویب سائٹ بھی ہے جیسے کبھی کبھی وزٹ کرتی ہوں۔

یعنی میں جب تک محفل پر ہوں تب تک انٹرویو چلتا رہے گا ، واہ بھئی بڑے بڑے منصوبے اور عزائم ہیں تمہارے ،اوکے تو پھر میں بھی جواب دیتی رہوں گی خوش۔

حجاب بس مجھے انسانوں کو جاننا،سمجھنا پرکھنا اور پڑھنااچھا لگتا ہے۔

میں خود شاعری نہیں کرتی، نثر لکھی ہے۔ مزاحیہ، طنزیہ ،کالج میگزین کے لئے،اب یہ نہ کہنا کہ یہاں لکھ دیں میگزین نہیں ہے ہوتا تو لکھ دیتی۔

اچھا نہیں کہتی نا۔۔ویسے سب نہیں کچھ نا کچھ تو پلیززز لکھ دیں۔۔یہاں نہیں چاہے الگ سے ایک تھریڈ کھول کر اس میں لکھ دیں۔ دیکھیں شگفتہ بھی یہی پوچھ رہی ہیں۔

بہت ساری نظمیں پسند ہیں امن ،مگر اتنا کافی ہے۔

حجاب بہت اچھا ذوق رکھتیں ہیں آپ : )

مستنصر حسین تارڑ۔ عمیرہ احمد۔

یاہو۔۔۔مجھے بھی یہی دونوں اچھے لگتے ہیں۔۔۔عمیرہ احمد کا ناول امر بیل پڑھا۔۔؟ ویسے آپ کو اس کا سب سے اچھا کون سا ناول لگا۔۔؟ میں ڈائجسٹ نہیں پڑھتی ۔۔مجھے ایک دوست نے امربیل سالگرہ پر گفٹ کردیا تھا ۔۔پھر میں نے عمیرہ کا پیرِ کامل خود خریدا تھا۔ کیا عمیرہ کے اور بھی ناول ہیں؟

نہیں میرے ساتھ کبھی ایسا نہیں ہوا،اور ویسے بھی شعر چاہے کچھ کہہ رہا ہو ضروری نہیں کہ وہ آپکے دل کا ترجمان بن جائے،دل کے معاملے یوں ظاہر نہیں کرنے چاہیئں۔

حجاب ویسے شاعری دل کی ترجمانی ہی تو کر رہی ہوتی ہے۔۔۔

اچھا جی اب کچھ اور سوالات ( بہت آسان) : )

ہ حجاب ایل ایل بی بہت مختلف سبجیکٹ ہے ۔آپ نے یہ مضمون کیوں منتخب کیا؟

ہ کیا عام زندگی میں آپ وکیل کی طرح دلیل سے بات اور جرح کرتی ہیں یا یہ سب پڑھنے کی حد تک ہوتا ہے؟

ہ حجاب آپ کو غصہ آتا ہے کیا۔۔؟ اور آپ کا غصہ کس حد تک شدید ہوتا ہے؟

ہ بہن بھائیوں میں آپ کا کون سا نمبر ہے؟اور ان سے تعلق رعب والا ہے یا دوستانہ؟

ہ حجاب گھر میں آپ زیادہ کس کے قریب ہیں؟

ہ حجاب کچھ اپنی روزمرہ مصروفیت کے بارے میں بتائیں کہ دن کس طرح گزرتا ہے؟
 
حجاب

محفلین
[align=right:dd08dc6323]تو کیا میں ظالم دیو ہوں ۔( تم بھی پری ہو سوال کرنے والی پری )

میرے فیورٹ ڈی ۔جے، کراچی سے،روبی اور خلیل اللہ فاروقی۔لاہور کے اعجاز قریشی،میگزین میں نے بھی لیا تھا سارے میگزین میرے پاس ہیں،میں نے بھی کچھ پریزینٹر کا خاکہ بنا رکھا تھا آواز سے ملتا جلتا مگر یہ تو ہوتا ہے کہ بہت سے ایسے لوگ جن کی آواز خوبصورت ہوتی ہے اُن کا چہرہ بہت حسین نہیں ہوتا،میں نے ویسے شکل دیکھ کر ایف۔ایم سننا نہیں چھوڑا تھا،اچھا ایک بات بتاؤ جیسے کہ تم نے لکھا کہ ایف۔ایم کے ڈی۔جے کو دیکھ کر پروگرام سننا چھوڑ دیئے تم نے ،فرض کرو تم جن محفل ممبرز کے بارے میں یہ کہتی ہو کہ بہت اچھے لگتے ہیں تو کیا اگر کبھی تم ملو سب سے کوئی تم کو اچھا نہ لگے تو ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
کیا محفل پر آنا لکھنا بھی چھوڑ دوگی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

میرے پاس کالج میگزین ہوتا تو میں ضرور لکھتی یہاں مگر افسوس کہ نہیں ہے۔اور نہ ہی ڈائری میں محفوظ کیا تھا ورنہ تمہاری فرمائش ضرور پوری ہو جاتی۔

میرا انتخاب پسند کرنے کا شکریہ۔

عمیرہ احمد کا پیرِ کامل اور امر بیل دونوں ہی اچھے لگے،ہاں اور بھی ناول ہیں عمیرہ کے نام یاد نہیں آرہے میں بعد میں بتاؤں گی۔

اوکے جناب مان لیا کہ شاعری دل کی ترجمان ہے ۔

باقی جواب اگلی قسط میں۔
[/align:dd08dc6323]
 
حجاب

محفلین
[align=right:0c978c4a6b]
سیدہ شگفتہ نے کہا:
بہترین انتخاب حجاب، کچھ اور بھی لکھیں ضرور۔ ابھی آپ کے انٹرویو کو پڑھنے سے مجھے ایک ذاتی فیصلہ کرنے میں مدد ملی، اتنے دن سے ایک بات نہیں سمجھ میں آرہی تھی آج آگئی، خوش رہئے۔ اب نہ چاہتے ہوئے بھی ہتھ ھولا رکھنا پڑے گا :)

اچھا ابھی تو صرف یہ بتا دیں کہ ادب میں ماسٹرز کے لئے کیا استخارہ میں کوئی مشکل آرہی ہے :) (آپ نے کوشششششششش لکھا ہے اس پس منظر میں :) )

اور ہاں یہ جو شعر لکھا ہے اس کا پہلا مصرعہ مجھے کچھ اس طرح یاد پڑتا ہے ویسے میری یاد داشت قابل بھروسہ نہیں ہے۔

حسن کے سمجھنے کو عمر چاہئے جاناں

یہ بھی بتائیں کہ کن موضوعات پر لکھا تھا آپ نے ؟

میرے انٹرویو میں ایسی کونسی بات تھی شگفتہ جس نے آپ کا فیصلہ آسان کر دیا مجھے تو کوئی ایسی بات نظر نہیں آرہی :?

ماسٹرز کرنے میں یہ مشکل ہے کہ فارسی سمجھ نہیں آرہی :( اتنی مشکل اردو ہے کہ بس کتاب ہاتھ میں لو اور واپس رکھ دو یہی دل کرتا ہے جب ہی تو ایگزام نہیں دیئے۔ :oops:

ہوسکتا ہے کہ شعر غلط ہو مجھے بھی سہی سے نہیں یاد ۔

میں نے مزاحیہ نثر لکھی تھی اور طنزیہ بھی،محاورے دیئے گئے تھے اُن پر مزاحیہ نثر لکھنی تھی،میں نے گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے پر لکھا تھا،اور فیشن پر بھی لکھا تھا مزاح اور طنز دونوں تھا اُس میں ،اس کے علاوہ طنزیہ لکھا تھا کچھ حکومتی اداروں پر جن کا تعلق عوام سے ہے ۔

آپکی فرمائش پر میرا ایک اور انتخاب۔

قطرہ قطرہ دل میں آنسو گرتے ہیں
اِک آنسو اُس شخص کا، جو بےگانہ ہے
اِک آنسو اُس نام کا، جو ہم لے نہ سکے
اِک آنسو اُس دعا کا، جو پوری نہ ہوئی
اِک فضول سی بات کہ جو بے سود کہی
آنسو میرا خواب، میں جس سے گھبراؤں
آنسو میری مراد، جسے میں بہلاؤں
اِک آنسو اُس چہرے کا، جو یاد رہے
آنکھوں کے رستے جو دل میں اُتر جائے
اِک آنسو اُس ٹھہرے ٹھہرے لہجے کا
اِک آنسو اُس وہم کا ذہن میں جو آیا
اِک آنسو اُس جھوٹ کا، جو اوروں سے کہا
پھیکی ہنسی سے کیسے قصّہ ختم کیا
لمحہ لمحہ رات گزرتی جاتی ہے
قطرہ قطرہ دل میں آنسو گرتے ہیں۔
[/align:0c978c4a6b]
 
امن ایمان

محفلین
( تم بھی پری ہو سوال کرنے والی پری )
جی، سوال کرنے والی نہیں تنگ کرنے والی :)

بہت سے ایسے لوگ جن کی آواز خوبصورت ہوتی ہے اُن کا چہرہ بہت حسین نہیں ہوتا،میں نے ویسے شکل دیکھ کر ایف۔ایم سننا نہیں چھوڑا تھا،اچھا ایک بات بتاؤ جیسے کہ تم نے لکھا کہ ایف۔ایم کے ڈی۔جے کو دیکھ کر پروگرام سننا چھوڑ دیئے تم نے ،فرض کرو تم جن محفل ممبرز کے بارے میں یہ کہتی ہو کہ بہت اچھے لگتے ہیں تو کیا اگر کبھی تم ملو سب سے کوئی تم کو اچھا نہ لگے تو ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
کیا محفل پر آنا لکھنا بھی چھوڑ دوگی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

حجاب وہ میری بےوقوفیوں والی عمر تھی۔۔یعنی فسٹ ائیر فول تھی۔۔حجاب میں بہت حسن پرست تھی ۔۔ صرف اچھی شکل والی لڑکیوں سے دوستی کرتی تھی۔۔لیکن وقت کے ساتھ ساتھ سمجھ آتا چلا گیا کہ خوبصورتی تو اللہ کی دین ہے ۔۔اس میں کسی انسان کا کوئی کمال نہیں ہے۔۔اب میں بہت بدل گئی ہوں۔۔اب شکل نہیں دیکھتی ہوں بلکہ لوگوں کے اندر کی خوبصورتی کو محسوس کرتی ہوں۔

میرے پاس کالج میگزین ہوتا تو میں ضرور لکھتی یہاں مگر افسوس کہ نہیں ہے۔اور نہ ہی ڈائری میں محفوظ کیا تھا ورنہ تمہاری فرمائش ضرور پوری ہو جاتی۔

حجاب اگر کبھی اپنے اُس کالج جانا ہو تو لائبریری سے میگزین لے کر ضرور اپنی ڈائری میں لکھیے گا۔۔یہی تو یادیں ہوتی ہیں۔: )

باقی جواب اگلی قسط میں۔

جی انشاءاللہ ۔۔اور حجاب مجھے کوئی جلدی نہیں ہے۔۔آپ بس اپنی سہولت سے جواب دےدیا کریں : )

شگفتہ مجھے بھی آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔۔ویسے میرا خیال ہے کہ آپ کو حجاب کی پوسٹ کی کسی پوئٹری سے فیصلہ کرنے میں مدد ملی ہے۔ : )
 
حجاب

محفلین
[align=right:1663913a60]امن:۔ حجاب ایل ایل بی بہت مختلف سبجیکٹ ہے ۔آپ نے یہ مضمون کیوں منتخب کیا؟

شوق تھا وکیل بننے کا تو بن گئی۔

امن:۔ کیا عام زندگی میں آپ وکیل کی طرح دلیل سے بات اور جرح کرتی ہیں یا یہ سب پڑھنے کی حد تک ہوتا ہے؟

کوئی دلیل نہیں دیتی نہ ہی کسی طرح کی بحث کرنا چاہتی ہوں عام لائف میں۔

امن:۔ حجاب آپ کو غصہ آتا ہے کیا۔۔؟ اور آپ کا غصہ کس حد تک شدید ہوتا ہے؟

ہاں غصّہ آتا ہے ، غصّہ شدید ہو یا کم کسی توڑ پھوڑ کی عادت نہیں ہے مجھے،بس جس پر غصّہ آئے اُس کو ڈانٹ کر ختم ہو جاتا ہے، اور اگر کسی سے چِڑ جاؤں تو ہمیشہ اُس پر غصّہ آتا رہتا ہے،اور کبھی کبھی غصّے میں رونے کا موڈ ہو جائے تو رو کر خاموش۔

امن:۔بہن بھائیوں میں آپ کا کون سا نمبر ہے؟اور ان سے تعلق رعب والا ہے یا دوستانہ؟

میرا نمبر دوسرا ہے، رعب دوستی سب ساتھ ہے۔

امن:۔ حجاب گھر میں آپ زیادہ کس کے قریب ہیں؟

امّی کے۔

امن:۔ حجاب کچھ اپنی روزمرہ مصروفیت کے بارے میں بتائیں کہ دن کس طرح گزرتا ہے؟

یہ سوال پہلے کیا جا چکا ہے۔

اب باقی کے انٹرویو سے پہلے تم ذرا میرے ایک سوال کا جواب دو ۔
تم نے اپنے تعارف کے تھریڈ میں باجو کے کسی سوال کے جواب میں لکھا ہے کہ تم سے اگر کوئی تمہارے انٹرویو کے لئے کہے تو تم فوراً منع کردو گی،کیونکہ فیملی پرابلمز ہیں تمہاری،مطلب کے تم صرف دوسروں کو جاننا چاہتی ہو خود کو ظاہر نہیں کرنا چاہتیں کیوں ٹھیک۔تم نے لکھا تعارف کے تھریڈ میں کے تمہارے انٹرویو کو بہت سارے لوگوں نے پڑھا جس کی وجہ سے تم نے وہ پوسٹس ڈیلیٹ کروا دی،تو پڑھا تو ہم سب کے انٹرویو کو بھی جا رہا ہے ، جیہ ،ماوراء ،شگفتہ میں ہم سب کو بھی تو بہت سارے لوگ جانتے ہی ہیں اور وہ سب بھی نیٹ یوز کرتے ہیں تو پھر ہم سب لڑکیوں کا انٹرویو بھی ڈیلیٹ ہوجانا چاہیئے ۔رہی بات فیملی پرابلمز کی تو کیا تمہاری فیملی میں پسند نہیں کیا جاتا کہ تم اس طرح اپنے بارے میں نیٹ پر لکھو یا کوئی اور وجہ ہے۔میرا خیال ہے کہ اگر تم پر ایسی کوئی پابندی ہوتی تو تم کو نیٹ بھی یوز نہیں کرنے دیا جاتا ۔تمہارا یہ کہنا کہ تم فیملی پرابلمز کی وجہ سے انٹرویو کو منع کردو گی یہ کوئی بات نہیں ہوئی کیونکہ انٹرویو تمہارا ہوگا تمہاری فیملی کا نہیں۔
[/align:1663913a60]
 
اجنبی

محفلین
حجاب یہ بتائیے کہ عورت،لڑکی ہونا آپ کو کیسا لگتا ہے ۔ آپ کو کون سی دشواریاں اور کون سے فوائد اس بناء پر حاصل ہوتے ہیں ۔ اور کیا آپ کے دل میں یہ کسک ہے کہ کاش آپ لڑکا ہوتیں؟
 
امن ایمان نے کہا:
امن میں نے تو یہ لکھا ہے کہ ٹائم نہیں لیا،مطلب اب دیکھو ناں آخر انٹرویو ہو جسکا وہ کوئی معمولی شخصیت تو ہوگی نہیں

اہو جی، یہ بھی بھلا کوئی کہنے کی بات ہے :) آپ اگر معمولی شخصیت ہوتیں تو اس محفل میں کیا کررہی ہوتیں۔۔یہ تو محفل ہی خاص لوگوں کی ہے۔ : )

اوکے امن میں حاضر ہوں تمہارے انٹرویو کے کٹہرے میں

حجاب مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں کوئی بہت ظالم جن ہوں اور آپ معصوم پری جو کہ ظالم دیو کی قید میں ہے۔ :p

سب سے پہلی بات تو یہ کہ میں نے 8 نہیں 7 جولائی کو محفل جوائن کی تھی۔

جی حجاب آپ نے تو محفل 7کو جائن کی تھی لیکن سارہ سس نے خوش آمدید 8 کو کہا تھا یہ دیکھیں۔۔مرسلہ: ہفتہ جولائی 08, 2006 11:32 pm جبکہ آپ کا جواب تو اور بھی لیٹ تھا۔ :)

مجھے پتہ ہوتا کہ ایک وقت آئے گا جب یہ میرے لکھے ہوئے آنکھ ،دانت اور تِل کے مضامین بھی قابلِ گرفت میں آئیں گے میری شخصیت کے حوالے سے تو لکھنے سے پہلے بہت نہیں کچھ تو سوچ ہی لیتی میں

اب تو جو ہونا تھا وہ ہوگیا:p ویسے فکر نہ کریں میں زیادہ تنگ بالکل بھی نہیں کروں گی، ہاں باقی ممبرز کا پتہ نہیں کہ وہ یہاں کیا کرتے ہیں۔ : )

میرا نام شبانہ ہے۔

کتنا اچھا نام ہے نا ۔۔آپ کو اس کا مطلب پتہ ہے ؟

جواب۔ حجاب نام بھی میرے فیورٹ ناموں میں سے ہے اس لیئے یہ نِک بنا لیا،ویسے اور کوئی خاص وجہ نہیں۔

لیں جی۔۔میرے والی بات۔۔مجھے تو امن اور ایمان میں سے پتہ ہی نہیں چلتا کہ کون سا نام زیادہ اچھا لگتا ہے۔۔ویسے حجاب اور حیا نام بھی بہت اچھے ہیں۔ کم سے کم لڑکیوں کے نام تو لگتے ہیں نا:(

جواب۔ محفل پر پہلا دن ،یا یوں کہا جائے کہ پہلے کچھ منٹ کیونکہ جیسے ہی سارا نے کہا جوائن کرلو ،کر تو لیا جوائن لیکن یہ بے وفا نیٹ حسبِ عادت بے وفائی کر گیا،اُ(نیٹ کو جب بھی ہارٹ پرابلم ہوتی ہے دل تو یہی کرتا ہے کہ بس شوٹ کردو )

ویسے نیٹ کو شوٹ کرنے میں اپنا ہی نقصان ہے۔۔ایویں مونیٹر ،ماؤس ٹوٹ گیا تو نیا کون لا کردے گا۔۔۔اس سے اچھا ہے کہ آپ نیٹ والے کو شوٹ کردیں۔ :)

جواب۔ پاکستان سے۔

پاکستان میں کراچی سے۔۔۔ :)

جواب۔تعلیم مکمل تو ہوچکی تھی،پھر سوچا کے ، ایم۔اے ۔کیا جائے ،تو شروع تو کر لیا مگر ابھی تک ایگزام نہیں دیئے سوچ رہی ہوں کہ پڑھ ہی لوں کچھ اور اس بار ایگزام دے ہی دوں۔

واؤ۔۔ماشاءاللہ آپ نے ایل ایل بی کر رکھا ہے نا۔۔؟ اب ماسٹرز کس سبجیکٹ میں کررہی ہیں؟

جواب۔ ویسے میں تو فری ہی فری ہوں جاب جو نہیں کرتی ،ہاں مگر گھر کے کام کے بعد جو ٹائم میرا ہوتا ہے وہ میں نیٹ پر ہوتی ہوں،محفل پر۔یا کچھ پڑھ لیتی ہوں کوئی اچھی سی کتاب۔کبھی کبھی ایف۔ایم سُن لیتی ہوں اور بس۔

حجاب ایل ایل بی کے بعد جاب نہ کرنا ایسا کیوں ہے۔۔آپ نے پریکٹیس کیوں نہیں کی؟ کیا فیملی کی طرف سے اجازت کا مسئلہ تھا یا آپ نے خود ہی نہیں کی؟

جواب۔ محفل پر آنے سے پہلے میں اِن پیج پر ٹائپ کیا کرتی تھی،ایف۔ایم کے پروگرامز میں پوئیٹری لکھ کر بھیجا کرتی تھی،تو اس طرح سے اردو ٹائپ کرنا خود ہی سیکھ لی ۔

ہممم حجاب کیا اب بھی یہ شوق برقرار ہے ؟

ایک مرحلہ تو طئے ہوا۔

میڈم آپ مرحلے نہ گنیں اچھا۔۔۔اب یہ تھریڈ شروع ہوگیا ہے تو انشاءاللہ آپ جب تک یہاں ہیں یہ جاری و ساری رہے گا۔۔میں تو سوچ رہی ہوں کہ ماورا تو واپس آگئیں ہیں۔۔جیہ بھی ریگولر ہوجائیں تو ان سے بھی پھر کچھ سوال پوچھوں۔۔بڑا دل چاہ رہا ہے ان سے باتیں کرنے کو :)

اچھا حجاب ابھی آپ نے پوئڑی لکھنے کی بات کی ہے تو کچھ سوال اس بارے میں۔۔۔

ہ آپ خود بھی شاعری کرتی ہیں یا نہیں؟

ہ فیورٹ شاعر؟

ہ آل ٹائم فیورٹ غزل÷نظم ؟( ایک سے زیادہ بھی ہوں تو لکھ دیجیئے گا )

ہ پسندیدہ مصنف؟

ہ آخری کتاب یا کہانی جو آپ نے پڑھی؟

ہ حجاب ایک شعر ہے۔۔
شعروں کے انتخاب نے رسواہ کیا مجھے
ورنہ کھلتا کسی پہ کیوں دل کا معاملہ
( اگر شعر اگے پیچھے کردیا ہو تو معذرت) آپ کے ساتھ تو کبھی ایسا نہیں ہوا؟

ابھی کے لیے اتنا اور دیکھ لیں کتنے آسان سوال پوچھیں ہیں۔ : )

امن ایمان شکر کرو جیہ نہیں ہے ورنہ غالب کے اس شعر کی فورا تصحیح کر دیتی اور ایک آدھ شعر اور بھی سنا دیتی :lol:

کھلتا کسی پہ کیوں مرے دل کا معاملہ
شعروں کے انتخاب نے رسواہ کیا مجھے
 
قدیر احمد نے کہا:
حجاب یہ بتائیے کہ عورت،لڑکی ہونا آپ کو کیسا لگتا ہے ۔ آپ کو کون سی دشواریاں اور کون سے فوائد اس بناء پر حاصل ہوتے ہیں ۔ اور کیا آپ کے دل میں یہ کسک ہے کہ کاش آپ لڑکا ہوتیں؟

قدیر قیصرانی کی پہلے ہی تم پر نگاہِ الفت ہے لگتا ہے تم چاہتے ہو پورا تمہاری طرف متوجہ ہو جائے :wink:

ٹھہرو میں قیصرانی کو بلاتا ہوں اور تمہیں دشواریوں اور فوائد کا مطلب سمجھاتا ہوں اور کسک تو بے فکر رہو وہ تمہارے دل میں رہنے ہی نہیں دے گا :wink:
 
Top