انٹرانس پر کام کرنے کا طریقہ

نعمان

محفلین
انٹرانس پر کام کرنا

انٹرانس پر کام کرنا بہت آسان ہے۔ ترجمہ کرنے والوں کے لئے یہ رہنما کتابچہ لکھا جارہا ہے۔ تاکہ وہ انٹرانس پر ترجمے کے کام کو آسانی سے انجام دے سکیں۔

انٹرانس پر کام کرنے کے لئیے سب سے پہلے تو آپ کو انٹرانس پر اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔
اکاؤنٹ بنانے کے بعد، اب آپ صفحہ اول میں پروجیکٹ کے لنک پر کلک کریں(فی الحال ہم گنوم پر کام کررہے ہیں)،اس پروجیکٹ کے اندر کچھ شاخیں ہوں تو اب وہ آپ کے سامنے آجائیں گی ان میں سے جس شاخ پر کام کرنا ہو اس پر کلک کریں تو آپ کے سامنے فائلوں کی فہرست آجائے گی۔

فائلوں کی فہرست میں سے جس فائل کو ترجمہ کرنا ہو اس کے لنک پر کلک کریں۔ تو آپ کے سامنے ایک اور صفحہ کھل جائے گا۔ اس صفحے پر آپ کو ایک طرف انگریزی اصطلاحات دوسری طرف ان کے لئے تجویز کئے گئے اردو ترجمے نظر آئیں گے۔ ہر سطر میں آپ کو ایک EDIT بٹن بھی نظر آئے گا جسے دبانے پر ایک فارم قطعہ کھل جائے گا جہاں آپ اپنا ترجمہ شامل کرسکتے ہیں، پہلے سے موجود ترجمہ مدون کرسکتے ہیں یا کسی ترجمے کو بطور FUZZY مارک کرسکتے ہیں۔ Submit کا بٹن دبانے سے آپکی تبدیلیاں شامل ہوجائیں گی۔ اور اس سے اگلے سطر کا مدون خانہ کھل جائے گا۔

اگر آپ ایک ایک کرکے سطور ایڈیٹ نہ کرنا چاہیں تو اوپر ایک ربط Edit All کا دیا گیا ہے۔ جس پر کلک کرنے سے تمام اسٹرنگز کے آگے ترجمے کے قطعات کھل جائیں گے۔ اب آپ اس صفحے پر موجود جس کسی اسٹرنگ کا چاہے ترجمہ کرسکتے ہیں یا تراجم کو ایڈیٹ کرسکتے ہیں۔ اپنی تبدیلیوں کے ساتھ submit کا خانہ منتخب کرتے جائیں اور جب آپ اس صفحے پر کام کرچکے ہوں یا اپنی تبدیلیاں محفوظ کرنا چاہتے ہوں تو اوپر دئے گئے Submit Selected کے بٹن پر کلک کریں۔

اراکین نظر ثانی کمیٹی کو ان تمام فارم قطعات میں ایک قطعہ اضافی نظر آئے گا جو کہ Validate کا ہے۔ جن تراجم کو آپ صحیح سمجھتے ہیں ان کے آگے Validate کے خانے کو نشان زدہ کیجئے۔

اب کچھ ٹیکنیکل باتیں۔

ترجمے کے دوران آپ ایسی اصطلاحات دیکھیں گے جہاں %s یا %d یا \n یا _ انڈراسکور کا استعمال کیا گیا ہوگا۔ ان سے نمٹنے کی چند مثالیں پیش خدمت ہیں۔ سب سے پہلے %s کے استعمال کی مثال:
کوڈ:
انگریزی:
Do you really want to delete %s? 
ترجمہ:
کیا آپ واقعی %s کو ختم کرنا چاہتے ہیں؟
اب \n کے استعمال کی ایک مثال:
کوڈ:
انگریزی: 
Do you really want to delete %s?\n
All changes you made to %s will be lost. 
ترجمہ:
کیا آپ واقعی %s کو ختم کرنا چاہتے ہیں؟\n 
%s میں آپ نے جو تبدیلیاں کریں وہ گم ہوجائیں گی۔
اب انڈر اسکور کے استعمال کی مثال:
کوڈ:
انگریزی:
_Preferences
ترجمہ:
_ترجیحات

انگریزی:
Save File _As...
ترجمہ: 
فائل کو محفوظ کریں _بطور ۔۔۔

انگریزی:
Sh_ut Down
ترجمہ:
ب_ند کرڈالیں

ترجمے کے دوران اس بات کا خیال رکھیں کہ جہاں کہیں ڈبل کیوٹ استعمال ہوں انہیں احتیاط سے بیک سلیشس سے چھپانا ہے، مثال
کوڈ:
انگریزی:
You can type \"Something\"
ترجمہ:
آپ \"کوئی بھی شے\" ٹائپ کرسکتے ہیں

ایچ ٹی ایم ایل ٹیگز کو ایسے ہی استعمال کرنا ہے۔ مثال:
کوڈ:
انگریزی:
[b]Layout[/b]
ترجمہ:
[b]خاکہ[/b]
کئی جگہوں پر آپ کو Gconf ایڈیٹر لکھا نظر آئے گا۔ اسے Gconf ہی لکھیں۔ چند جگہوں پر gconf-editor لکھا نظر آئے گا تو اسے بھی ایسے ہی لکھیں۔ کہیں پر Gconf کلید کا ذکر ہو وہاں موجود ڈبل کیوٹ میں لکھے گئے انگریزی اصطلاحات بھی ایسے ہی شامل کرنی ہیں کیونکہ یہ gconf-editor میں انگریزی ہی میں نمودار ہونگی۔

دوران ترجمہ آپکو جہاں کہیں مشکل اصطلاحات نظر آئیں کہ جن کا ترجمہ آپ نہیں کرپارہے تو انہیں ورڈ بینک میں شامل کرتے جائیں۔ یا اگر کسی مشکل اصطلاح کا آپ ترجمہ کرتے ہیں اور وہ ورڈ بینک میں موجود نہیں تو آپ اسے ورڈ بینک میں شامل کرسکتے ہیں تاکہ دوسرے مترجمین کو آسانی ہو۔

اراکین نظر ثانی کمیٹی کی یہ ذمہ داری ہوگی کہ وہ ان ویلیڈیشن کے دوران ان چیزوں پر بھی نظر رکھیں کہ یہ صحیح طرح استعمال ہوئی ہیں یا نہیں۔ اس بارے میں مزید سوالات کے لئے اسی تھریڈ میں اپنے سوالات بھیجیں۔
 

دوست

محفلین
اس سلسلے میں آسان حل یہ ہے کہ کوڈ والے حصے کو ایسے ہی اٹھا کر نقل کر لیں ترجمہ جاتی قطعے میں۔ اس کے بعد جہاں جہاں ترجمہ کرنا ہے اس کو منتخب کرلیں اور لکھتے جائیں۔ باقی کوڈ ایسے ہی رہیں گے۔اس طرح کسی بھی قسم کی غلطی کا امکان نہیں۔
اگر ویسے ارادہ نہیں تو بھی کوشش کریں کو بجائے کوڈ خود سے لکھیں اسے ویسے ہی نقل کرکے چسپاں کردیں۔
 

نعمان

محفلین
ترجموں کی فہرست میں آپ دیکھیں گے ہر اسٹرنگ ایک ربط ہے۔ اس ربط پر کلک کرنے وہ اسٹرنگ ایک علیحدہ صفحے پر کھلتی ہے۔ اس صفحے پر کچھ مزید تجاویز نظر آسکتی ہیں یا گنوم ڈیولپرز کی طرف سے کچھ معاون تبصرہ جات۔ انٹرانس بائی ڈیفالٹ یہ تبصرہ جات نہیں دکھاتا۔ مگر یہ تبصرہ جات بعض مواقع پر بہت ضروری ہوتے ہیں۔
 
Top