انفرادی فعل بھی الطاف کے کھاتے میں، واہ رے امت کیا صحافت ہے

dxbgraphics

محفلین
امت اخبار میں ایسی کونسی خبر ہے جو جھوٹ ہو۔ اگر جھوٹ چھپتی ہے تو جس کے خلاف چھپی ہے انہوں نے چوڑیاں پہنی ہوئی ہونگی جو عدالت نہیں جاسکتے :grin:
 
عین عین

لائبریرین
امت اخبار میں ایسی کونسی خبر ہے جو جھوٹ ہو۔ اگر جھوٹ چھپتی ہے تو جس کے خلاف چھپی ہے انہوں نے چوڑیاں پہنی ہوئی ہونگی جو عدالت نہیں جاسکتے :grin:

جی جی سچائی کا علم بردار ہے۔ اس مثال کے بعد بھی اگر آپ کو ثبوت چاہیے تو پھر حیرت ہی ہے۔ بھائی اتنے سادہ نہ بنو کہ عدالت میں‌ جاتے۔ تم تو ننھے منے بچے بن جاتے ہو۔ ذرا ذہن کو کشادہ کرو اور علمی بات کیا کرو وقت مت ضایع کرو۔:grin:
 
عین عین

لائبریرین
اور ایم کیو ایم کی بھتہ خوری اور قتل پر کیوں‌ دوسرے چوڑیاں‌ پہنے ہوئے ہیں؟ وہ کیوں‌ نہیں‌ جاتے میدان میں۔۔۔۔ عدالتوں‌ میں‌۔ کیوں‌ چپ ہیں‌جسٹس صاحب۔۔۔۔۔۔۔ وہ تو نواز کی قتل و غارت گری جو کراچی میں‌ ہوئی اس پر بھی کچھ نہیں‌ بولے
جماعت کوئی بھی ہو برا فعل برا ہے۔ میں‌پھر کہہ رہا ہوں۔ اور ہم کسی کے حمایتی نہں جو غلط ہو گا وہ غلط ہی کہلائے گا۔
 
مغزل

محفلین
مجھے امت سے زیادہ عین عین کے رویے پر حیرت ہے ۔، کہ وہ بھی اخبار ہی سے وابستہ ہیں اور یہ رموز خوب جانتے ہیں۔
 
dxbgraphics

محفلین
جی جی سچائی کا علم بردار ہے۔ اس مثال کے بعد بھی اگر آپ کو ثبوت چاہیے تو پھر حیرت ہی ہے۔ بھائی اتنے سادہ نہ بنو کہ عدالت میں‌ جاتے۔ تم تو ننھے منے بچے بن جاتے ہو۔ ذرا ذہن کو کشادہ کرو اور علمی بات کیا کرو وقت مت ضایع کرو۔:grin:

دل پے نہ لیجئے گا۔ :rollingonthefloor:
 
03_08.gif

http://www.jang.net/jm/12-1-2009/images/03_08.gif
 
مہوش علی

لائبریرین
امت اخبار کوشش کے باوجود اس مرتبہ ایم کیو ایم پر کوئی بڑی بہتان بازی نہیں کر سکا ہے سوائے چند انفرادی واقعات متحدہ کے سر ڈالنے کے جس میں کہیں ایک ایک یا دو دو کھالوں کو چھینا گیا ہے۔

205dovs.jpg

ان ایک ایک دو دو کھالوں کے واقعات کے مقابلے میں اسکے قلم کی سیاہی سوکھ گئی کہ یہ نقل کرتا لوگوں کو وہ جوش و خروش کہ جس سے وہ خود جا جا کر ایم کیو ایم کے خدمت خلق سینٹروں پر کھالیں جمع کروا رہے تھے۔

امت اخبار سے سوال: ایم کیو ایم کی طرف سے بانٹی گئی کھالوں کی رسیدیں کہاں گئیں؟
اور ہاں، کیا آپ لوگوں نے یہ بات نوٹ کی کہ امت اخبار نے عید سے قبل الزام لگانا شروع کر دیے تھے کہ متحدہ قربانی کی کھالوں کی رسیدیں تقسیم کر رہی ہے (لنک؟؟؟ امت اخبار کے پچھلے ایڈیشنز کا آنلائن موجود ہیں؟)
مگر آج عید گذرنے کے تین دن کے بعد جب امت اخبار خبر لگاتا ہے تو ان ایک دو کھالوں کے چھیننے کے انفرادی اعمال کو بہت بڑا جرم بنا کر پیش کرتا ہے، مگر اپنے اُس رسیدوں والے جھوٹ کا جواب نہیں دیتا اور اس کے ذکر کو بالکل گول کر جاتا ہے۔
امت اخبار کا متحدہ کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ آہستہ آہستہ دم توڑ رہا ہے اور لوگ حقائق سے واقف ہوتے جا رہے ہیں۔ دیگر میڈیا والے بھی بہت تیز ہو گئے ہیں جنکی موجودگی میں اب امت اخبار کو شاید کھل کر اپنے ایجنڈے پر عمل کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔

امت اخبار فتنہ اور جھوٹا اخبارپھر آج ثا بت ہو گیا ہے
انیس فاروقی نے کہا:
پھر یہ سب کیا ہے۔ بشکریہ جنگ کراچی

"بڑی تعداد میں کھالیں الخدمت کو دینے پر عوام کے مشکور ہیں، تبسم جعفری
کراچی (پ ر) الخدمت ویلفیئر سوسائٹی کراچی کے سیکرٹری ڈاکٹر تبسم جعفری نے الخدمت کو بڑی تعداد میں قربانی کی کھالیں دینے پر عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال کھالوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے الخدمت پر ہر موقع پر اپنے اعتماد کا اظہار اور تمام تر نامساعد حالات کے باوجود ہر ممکن تعاون کیا ہے۔ الخدمت نے بھی عوام کے اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائی اور خدمت میں دیانت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسی صورتحال میں کہ جب شہر میں جان بوجھ کر خوف و ہراس کی فضا پیدا کی گئی اور یہ کوشش کی گئی کہ عوام کو الخدمت کو کھالیں دینے سے دور رکھا جائے مگر اس کے باوجود عوام کی بڑی تعداد کا الخدمت کو کھالیں دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ اصل خدمت کرنے والوں کو شہری اچھی طرح پہچان سکتے ہیں۔

" قربانی کی کھالیں جمع کروا کر عوام نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، سنی تحریک
کراچی (پ ر) سنی تحریک کے مرکزی رہنماؤں محمد شاہد غوری، محمد شکیل قادری نے کہا ہے کہ عوام نے سنی تحریک شعبہ اہلسنت خدمت کمیٹی ٹرسٹ پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کثیر تعداد میں چرم قربانی رضا کارانہ طور پر جمع کروائی جو کہ عوام کا سنی تحریک پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے اہلسنت خدمت کمیٹی کے رضا کاروں کو جنہوں نے اپنی بے پناہ کاوشوں اور جدوجہد سے کھالیں جمع کیں انہیں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ شہر کراچی میں امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے رینجرز ، پولیس اور دیگر اداروں کا کردار بھی قابل تحسین ہے شہر کے امن و امان کی فضا کو قائم کرنے کے لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے باہمی تعاون کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ جس سے شہر میں امن و امان کی فضاء بہتر ہوئی ہے۔

الخدمت کراچی کے سیکرٹری کا بیان ملاحظہ کریں جس میں کھالیں چھینے کو کوئی ذکر نہیں
سنی تحریک کے مرکزی رہنماؤں کا بیان ملاحظہ کریں جس میں کھالیں چھینے کو کوئی ذکر نہیں
 
عین عین

لائبریرین
ہی ہی ہی لو جی کرلو گل۔ ہمیں‌ کچھ کہنے کی ضرورت نہیں‌ پڑی۔ بھائیو لو نمٹ لو ان دونوں‌ سے:)
 
آفت

محفلین
چور کی داڑھی میں تنکا
آپ لوگ جس شد و مد سے صفائیاں دے رہے ہو اسی سے اس بات کی وضاحت ہو جاتی ہے کہ کھالیں چھیننے یا زبردستی لے جانے میں ایم کیو ایم کا کوئی ثانی نہیں ۔
مہوش ہمارے علاقے مین ایم کیو ایم نے عید سے قبل پرچیاں دے دی تھیں اور پھر عید والے دن پورے علاقے میں کسی دوسری جماعت کی رسائی تک نہ ہونے دی ۔ ہر گلی میں ایم کیو ایم کا کیمپ لگا دیا گیا تھا لوگ مجبوراً کھالیں دے رہے تھے ۔ پارسائی کا دعوٰی کرنے والوں کو چاہیئے کہ وہ اس طرح کے کیمپ نہ لگاتے اور لوگوں کو خود فیصلہ کرنے دیتے کہ کھال کس کو دینی ہے ۔
 
اس بار کوئی عید سے قبل کوئی پرچیاں تقسیم نہیں کئی گئی۔ اورکیمپ لگاتے میں کیا بری بات ہے ہر گلی میں kkf کیمپ اس لئے لگا تھا کہ وہاں کھالیں جمع ہونی تھیں۔اگر کیمپ ہی نہیں ہوتا تو لوگ کھالیں جمع کہاں کرواتے ۔
 
عین عین

لائبریرین
یہ بالکل ٹھیک سلوک کرتے ہیں۔ اور وہ اپنا کاشفی۔ نمٹو ان سے ۔
جیسے کو تیسا۔ ڈھیٹ تو یہ بھی ڈھیٹ۔ پٹڑی سے اترو تو یہ بھی اتریں۔ کرو ان کو ثابت کھالیں‌ چھینیں
 
آفت

محفلین
جھوٹ بولے کوا کاٹے
بھائی جی کیا سچ بولنے کا پرہیز چل رہا ہے ۔ آپ کی اسی ایک بات سے باقی باتوں کی حقیقت کھل رہی ہے ۔
:grin::grin:

Top