انفرادی فعل بھی الطاف کے کھاتے میں، واہ رے امت کیا صحافت ہے

عین عین

لائبریرین
جناب وہ کارکن ہوگا آپ کی ایم کیو ایم اور اس کے حلقہ کے ایم پی اے ایم این اے وغیرہ اسے بچانے کے لئے زور بھی لگا رہے ہیں جیسا کہ خبر میں ہے۔ تو متحدہ کا نام تو آئے گا نا۔ آپ بھی تو بھولے بادشاہ نہ بنو نا۔ اتنی کسی کو یہ اخبار بری لگتی ہے تو عدالت جاو۔

آپ کی ذہانت اور سنجیدگی اور اور اور علمیت کا قائل ہوا جناب۔ بہت شکریہ کہ آپ نے اپنے ' نادر " خیالات سے آگاہ کیا۔ مہوش کے جواب کا حصہ ملاحظہ کریں۔
 
عین عین

لائبریرین
یہ بہت ہی ثانوی مسئلہ ہو گا اگر ہم اس ڈورے میں امت اخبار کے سازشی پروپیگنڈے کو نظرانداز کر کے اس مسئلے میں پڑ جائیں کہ امت اخبار متحدہ کو غلط ہتھکنڈوں سے بدنام کر رہی ہے یا الطاف حسین کو، یا پھر ان دونوں کو کہ ان میں کوئی فرق نہیں۔

بات صرف امت کی سازش۔۔۔ یا گھٹیا پن کی ہو رہی ہے کہ وہ کس طرح‌ ملوث‌کرتا ہے ایم کیو ایم کو۔ توجہ دین اس پر تعصب مت برتیں۔
 
جناب وہ کارکن ہوگا آپ کی ایم کیو ایم اور اس کے حلقہ کے ایم پی اے ایم این اے وغیرہ اسے بچانے کے لئے زور بھی لگا رہے ہیں جیسا کہ خبر میں ہے۔ تو متحدہ کا نام تو آئے گا نا۔ آپ بھی تو بھولے بادشاہ نہ بنو نا۔ اتنی کسی کو یہ اخبار بری لگتی ہے تو عدالت جاو۔

امت فتنہ اخبار ہے اوراس اخبار کو mqmالرجی ہے۔ ہر چیز میں mqmکو شامل کرتا ہے یہ اخبار اسی رواں ہفتے میں دو مختلف کیسز میں محفل فورم اور پاک نیٹ پر جھوٹا ثابت ہو چکا ہے۔ میرے خیال میں یہ ٹھریڈ آپ کی نظر سے نہیں گزرے۔
بھائی بات تو جب ہے کہ اس اخبار کے پاس ثبوت بھی ہوں کہ فلاں فلاں ایم پی اے ایم این اے وغیرہ اسے بچانے کے لئے زور بھی لگا رہے ہیں۔ اور جوعوام کی عدالت جھوٹا ثابت ہوجائے اس کے خلاف عدالت میں جانے کا کیا فائدہ ۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
فرحان دانش بالکل صحیح کہا آپ نے ۔ اخبار میں ہی کوئی پنگا ہے اور وہ صاف ظاہر ہے ۔ لگتا ہے اخبار والے کی ایم کیو ایم سے کافی لگتی ہے۔
 
عین عین

لائبریرین
جب خبر ہی فضول ہے تو پھر کون زور لگا رہا ہے وہ بھی بے کار بات ہوئی۔ مگر آپ حضرات اسے جھوٹا سمجھیں‌ تو بات ہے ناں۔ ورنہ تو پھر ہماری پوسٹ‌ ہی بے کار ہے۔
 
عین عین

لائبریرین
فرحان دانش بالکل صحیح کہا آپ نے ۔ اخبار میں ہی کوئی پنگا ہے اور وہ صاف ظاہر ہے ۔ لگتا ہے اخبار والے کی ایم کیو ایم سے کافی لگتی ہے۔

اور آپ نے تو بہت ہی صحیح کہا ۔ بہت عمدہ بات کی جس میں‌ کسی کی حمایت ہے نہ کسی سے نفرت۔ جو بات ہے وہ آپ نے کہی ہے۔ میرا بھی یہی کہنا ہے جسے ہمارے قابل ’فخر ‘ بھائ نے اپنی ’علمیت اور تہذیب‘ کی روشنی میں‌ یک طرفہ رنگ دیا ہے۔ بہت زہر لگا انیھں اپنے پسندیدی کارٹون اخبار کی قلعی کھلنا۔
 
مہوش علی

لائبریرین
چلیں جی بات کو ختم کریں۔ امت اخبار کی خاطر کم از کم ہمیں آپس میں کوئی بدمزگی پیدا نہیں کرنی چاہیے۔
ایک بالکل نئی خبر عمران خان کے حوالے سے سامنے آئی جسے وقت ملنے پر آپ سے شیئر کرنا چاہوں گی، ابھی ذرا جلدی میں ہوں۔ یہ کالم ہے جنگ اخبار میں نذیر ناجی صاحب کا ایم کیو ایم پنجاب کے نام سے۔ بہت اہم اشارے عمران خان اور الطاف حسین کے حوالے سے موجود ہیں۔
 
آفت

محفلین
مجھے تو آج پتا چلا کہ کارکن ہمدرد نہیں ہوتا ۔ کیا آپ کا یہی مطلب ہے نہ بھائی ؟؟؟:grin:
کارکن قتل کرے یا ہمدرد ۔ قتل تو قتل ہی ہے ۔

اس فتنہ اخبار کی خبر میں کتنا تضاد ہوتاہے ملاحظہ کریں۔ :)
پہلے کہتا ہے ۔ متحدہ کارکن نے نوجوان قتل کر دیا
پھرکہتا ہے ۔ متحدہ ہمدرد نے نوجوان قتل کر دیا

جب کے کارکن اور ہمدرد میں بہت فرق ہوتا ہے :rollingonthefloor:
اگر کسی سیاسی پارٹی کا ہمدردہا کارکن کوئی جرم کردے تو"سیاسی پارٹی" کا نام کیوں بدنام کیا جا رہا ہے جب کہ یہ غیر سیاسی واقعہ ہے ۔
اب یہ کیسں پولیس کے پاس ہے اور پولیس کا کام ہے مجر م کو کیفرکردار تک پہنچائے ۔
:chatterbox:
 
آفت

محفلین
اللہ تعالٰی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ کراچی جیسے شہر میں ایم کیو ایم کی دہشت گردی کی خبریں بے نقاب کرنے کے لیے کسی میں ہمت اور حوصلہ موجود ہے ۔
اللہ تعالٰی امت اخبار کو دن رات چوگنی ترقی دے اور سازشی عناصر کے عزائم کو ناکام بنائے ۔آمین
 
آپ کے بارے میں‌ میری رائے مزید پختہ ہوئی۔ اس کے لیے بھی شکریہ۔ دونوں‌ دھاگوں‌میں‌آپ نے اپنے روایتی انداز کا بھرپور اظہار کیا۔ وہی غیر ضروری اور بے ہنگم بات۔ یعنی آپ کا تعصب اور جانب داری واضح ثبوت کے باوجود بھی برقرار ہے۔ آپ کو اس خبر کی جانچ کرنا چاہیے تھی جو اس دھاگے کا مقصد تھا۔ مگر آپ نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
مجھے تو آج پتا چلا کہ کارکن ہمدرد نہیں ہوتا ۔ کیا آپ کا یہی مطلب ہے نہ بھائی ؟؟؟:grin:
کارکن قتل کرے یا ہمدرد ۔ قتل تو قتل ہی ہے ۔

:onthephone: کارکن پارٹی کا رجسٹرڈ ممبر ہو تا ہے اور ہمدرد صرف سپورٹر ہو تا ہے پارٹی کا ممبر نہیں ہوتا۔

:timeout: قتل کرنے والے کو پھانسی کی سزا ضرور ملنی چاہیے بشرطیکہ جرم ثابت ہو جائے
 
اووور خواہ اس کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو۔
 
فخرنوید

محفلین
یہ بہت ہی ثانوی مسئلہ ہو گا اگر ہم اس ڈورے میں امت اخبار کے سازشی پروپیگنڈے کو نظرانداز کر کے اس مسئلے میں پڑ جائیں کہ امت اخبار متحدہ کو غلط ہتھکنڈوں سے بدنام کر رہی ہے یا الطاف حسین کو، یا پھر ان دونوں کو کہ ان میں کوئی فرق نہیں۔

میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ امت اخبار کے پیچھے کوئی بہت ذہین شخص بیٹھا ہوا ہے، مگر افسوس کہ وہ اپنی صلاحتیں ایسے غلط پروپیگنڈہ مہم میں استعمال کرتا ہے۔ یہ امت اخبار کی فطرت کی وہ کینہ پروری ہے جسکی وجہ سے میں ہمیشہ سے یہ کہتی تھی کہ کراچی میں کوئی مرغی بھی مری تو امت اخبار اسکا الزام لمحہ دیر کیے بغیر براہ راست ایم کیو ایم پر لگائے گا ۔۔۔۔۔ اور یہ بات صرف امت اخبار پر ختم نہیں ہوتی بلکہ افسوسناک اور خطرناک بات یہ ہے کہ عوام کی ایک بڑی تعداد ایسی برین واشڈ ہو کر بیٹھی ہوئی ہے کہ وہ آمنا صدقنا کہتے ہوئے امت اخبار کے اس جھوٹ کو چوم کر سر آنکھوں پر رکھے گی۔
میرے خیال میں اس زہین شخص کے والد کو جو کہ صحافی تھا۔ ایم کیو ایم کی ٹیم ہی نے قتل کیا تھا اب اگر وہ ڈھونڈ ڈھونڈ کر خبر نکالتا ہے تو ایم کیو ایم کی چیخیں نکلتی ہیں ڈراونے اخبار کی طرح۔
 
وہی سطحی بات۔ دھوند کے خبریں‌ نہیں‌ نکالتا جناب۔ خبریں‌ تخلیق کرتا ہے۔ آپ ذرا تعصب کی عینک اتار کر دیکھیں۔
مہوش کی بات کافی معقول تھی لیکن پھر بھی ۔۔۔۔۔۔ وہی رویہ۔ پھر اس بےچاری پر بھی الزام لگتا ہے کہ وہ ٹر ٹر کرتی ہیں۔
 
خورشیدآزاد

آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ خبر تخلیق کی ہوئی ہے؟ واقعی امّت اخبار کو داد دینی چاہیے کہ وہ ایم کیوایم سے پنگہ لے رہی ہےورنہ دوسری طرف جنگ جیسے بڑے اخبار نے بھی ان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔
 
جناب میری پچھلی پوسٹ‌ پڑھ لین۔ خبر اچھی طرح‌ دیکھ لیں۔ اگر پھر بھی نہ سمجھ آئے تو۔ میں‌ مزید ثابت نہیں‌ کر سکوں گا۔
 
عین عین

لائبریرین
آپ خبر پڑھیں تو۔ اور صرف ایم کیو ایم سے نتھی کرنے کے عمل پر غور کریں۔ باقی یہ نہں‌ کہہ رہا کہ اس نے قتل نہیں‌ کیا
 
Top