انجم عقیل کے خلاف مسلم لیگ ن کے ایک کارکن کا اشتہار

اسلام آباد حلقہ این اے 48 سے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے انجم عقیل جن پر 6 ارب کی کرپشن کا معاملہ عدالت میں چل رہا ہے ، ان کے خلاف مسلم لیگ ہی کے ایک روشن ضمیر کارکن نے یہ اشتہار لگایا ہے۔

1101835401-1.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
بلے بلے

جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے

میں تو کہتا ہوں سب کو ایسا ہی کرنا چاہیے۔
 

ساجد

محفلین
ساجد بھائی نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ کچھ دن سیاست سے کنارہ کر لیں۔
آج انہوں نے اپنا سٹیٹس تو اپ ڈیٹ کیا ہے اب دیکھیں کب تک میرے مشورے پر عمل کرتے ہیں :)
ویسے مجھے ان سے کوئی رنجش نہیں ۔ اردو محفل پر ان کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا دوسرے اراکین کا ، مشورہ تو محض ان کو الجھاؤ سے بچانے کے لئے تھا۔
 

جہانزیب

محفلین
پاکستان مسلم لیگ اس الیکشن میں ایک مشکل صورتحال سے دوچار تھی، ایک ایک سیٹ پر 30 سے زائد امیدواران ٹکٹ کے خواہش مند تھے اور جن کو ٹکٹ نہیں ملا وہ ناراض ہیں ۔ اب اس ناراضگی کو دوست روشن ضمیری قرار دیں تو ان کی اپنی رائے ہے ۔
 
آجکل اپنے ہمت خان صاحب نظر نہیں آرہے
یہ کون صاحب ہیں ابھی اس وقت نام یاد نہیں آ رہا لیکن میں نے ساجد بھائی کا وہ مشورہ ضرور پڑھا تھا کسی مراسلے میں جس میں کسی کو کچھ دن سیاست وغیرہ کے دھاگوں سے کنارہ کشی کی نصحیت کی گئی تھی۔
 

ساجد

محفلین
اگر خوجے کا گواہ ڈڈو والے محاورے کے مصداق ناراض اراکین کے ضمیر ایسے ہی جاگتے ہیں جب ان کی مرادیں بر نہ آئیں تو اس بات کی ضرورت کا احسا س شدت سے ابھرتا ہے کہ عوام کو فیصلہ کرنے دیا جائے ۔
 

سید ذیشان

محفلین
اگر کسی کو میری بات بری لگے تو معذرت چاہتا ہوں لیکن مجھے سمجھ نہیں آتی کہ نوازشریف کی باتیں سن کر بھی کوئی ن لیگ کو کیسے سپورٹ کر سکتا ہے؟
 

ساجد

محفلین
اگر کسی کو میری بات بری لگے تو معذرت چاہتا ہوں لیکن مجھے سمجھ نہیں آتی کہ نوازشریف کی باتیں سن کر بھی کوئی ن لیگ کو کیسے سپورٹ کر سکتا ہے؟
اگرچہ تاثر یہی مل رہا ہے لیکن میرا مقصد ن لیگ کی سپورٹ نہیں ہے بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کی "کاریگری" پر بات کرنا مقصود تھا۔:)
 
Top