تاسف انا للہ و انا الیہ راجعون

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ساجد

محفلین
میری خوش دامن جو ڈینگی بخار میں بتلا تھیں ۔جانبر نہ ہو سکیں اور کل وفات پا گئیں۔
تمام اراکین ان کے لئیے دعائے مغفرت فرمائیں۔اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
 
اناللہ وانا الیہ رٰجعون
یا اللہ تو مرحومہ کی مغفرت فرما، ان کی سیئات کو حسنات سے بدل دے، ان کی قبر کو منور فرما، ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرما اور ان کے جملہ پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرما۔ آمین
ساجد بھائی میں ایک اسلامک ادارے میں ہوتا ہوں جس کی سیکڑوں شاخوں میں ہزاروں بچے بچیاں حفظ قرآن کی تعلیم سے بہرہ مند ہوتے ہیں۔ میں نے تمام شاخوں کے ناظمین سے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے ختم قرآن کا کہہ دیا ہے۔ ان شا اللہ آج شام تک ہزار پندرہ سو قرآن ختم ہوجائیں گے جس کے بعد شام کو مرحومہ کی مغفرت اور ان کے ایصال ثواب کے لیے ہر شاخ میں اجتماعی دعا بھی ہوگی۔
یہ مرحومہ کی بخشش کے علاوہ آپ اور آپ کی نصف بہتر اور مرحومہ کے دیگر پس ماندگان کی دل کی تسلی کے لیے ایک ادنی سی کوشش ہے۔
 
ساجد بھائی! اپنی اور اپنے صاحب زادے کی خیریت سے بھی آگاہ فرماتے رہیں۔
مجھ سمیت دیگر محفلین کو بھی اس حوالے سے بہت تشویش ہے۔
اللہ رب العزت آپ کو، آپ کے صاحب زادے کو اور اس بخار میں مبتلا تمام پاکستانیوں کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین
 

پپو

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ کہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے آمین
 

محمد وارث

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

بہت افسوس ہوا یہ جان کر ساجد صاحب، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں، آمین یا رب العالٰمین۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور جو لوگ بھی ڈینگی کے عذاب میں مبتلا ہیں ان کو شفا کاملہ عاجلہ نصیب کرے۔ آمین
 

جیلانی

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ کہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے آمین
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحومہ پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
نہایت صدمہ ہوا یہ جان کر۔ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائیں۔ آمین۔
اپنے گھر والوں کی خیریت سے بھی آگاہ رکھیں۔ اللہ تعالی آپ سب کو اپنی حفاظت میں رکھیں۔ آمین۔
 

محمدصابر

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ کہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے آمین
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
 

ساجد

محفلین
اللہ تعالی آپ سب کو جزائے خیر سے نوازے۔ تمام دعا گو خواتین و حضرات کی غم گساری نے اس دکھ میں ہمیں بہت دلاسہ دیا۔ حافظ سمیع اللہ آفاقی صاحب کی خاص عنایت پر ان کے لئیے دل کی گہرائیوں سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی انہیں اجر عظیم عطا فرمائے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top