امریکہ ٹوٹ رہا ہے؟

عاطف بٹ

محفلین
ذاتی حملوں سے گریز کیجئے۔ آپ اپنے آپ پر ذاتی حملوں کی اجازت دے رہے ہیں۔ جو سوال ہے اس کا آپ کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ اس لئے لے دے کر بچکانہ حرکتیں ہی کرسکتے ہیں۔ آپ کے پاس کوئی ثبوت ہے اللہ تعالی کے فرمان قرآن سے کہ کوئی مہدی بھی آئے گا؟؟؟ جس عظیم مہڈی نے آنا تھا ، جس کا وعدہ تھا وہ آچکا۔۔۔

افراد سے ہٹ کر

امریکہ کے مقننہ، عدلیہ، انتظامیہ، کاروبار، بنکاری نظام ، سماجی قوانین ، میں سے آپ کو چیلنج ہے کہ ان میں سے آپ قرآن کے اصولوں کے خلاف قوانین سامنے لائیے۔ تاکہ اس پر بات ہوسکے۔
خانِ من، اس میں ذاتی حملہ کہاں سے آگیا؟ لگتا ہے آج صبح آپ نے ناشتہ نہیں فرمایا، اس لئے آپ پڑھتے کچھ ہیں اور سمجھ آپ کو کچھ آرہا ہے۔
جہاں تک دلائل اور ثبوتوں کی بات ہے تو بھائی صاحب آپ کے سامنے دلائل کے انبار بھی لگادیئے جائیں تو آپ کا کوّا سفید ہی رہے گا۔
 
پھر وہی بات۔ آپ کے ذہن پر میں سوار ہوں۔ سر جی سوال یہ نہیں ہے کہ آپ کے اسکول کے چوکیدار کا کیا نام ہے۔ سوال یہ ہے کہ

امریکہ کے مقننہ، عدلیہ، انتظامیہ، کاروبار، بنکاری نظام ، سماجی قوانین ، میں سے آپ کو چیلنج ہے کہ ان میں سے آپ قرآن کے اصولوں کے خلاف قوانین سامنے لائیے۔ تاکہ اس پر بات ہوسکے۔
 
مہدی کی آمد کے بارے میں قرآن کی کوئی آیت عنایت فرمادیں۔ کہانیوں کے کتابیوں سے تو میں جن بھوت بھی برآمد کرسکتا ہوں۔ میں صرف قرآن کا مسلمان ہوں۔ کسی بعد کی کتاب کے بارے میں نا اللہ نے نا اسکے نبی اکرم نے کبھی حکم دیا کہ ان کتابوں پر بھی ایمان رکھا جائے۔

قرآن نہیں تو مسلمان نہیں ۔۔۔
 
حسینی

محفلین
اچھا تو پھر کافروں میں میرا نام بھی لکھ لیں۔ پتہ نہیں کہاں سے آیتیں اترتی ہیں آپ لوگوں پر ۔ اور یہ کس نے کہا کہ مہدی نامی کسی آنے والے پر سب متفق ہیں ؟ مسلمان ایران اور پاکستان کے علاوہ بھی دنیا میں بستے ہیں۔

شکریہ آپ نے مجھے بتایاکہ مسلمان ایران اور پاکستان کے علاوہ بھی پائے جاتے ہیں۔ ورنہ مجھے پتہ ہی نہیں تھا۔ ہا ہا
بات میں نے کسی اور سے کی تھی۔ آپ کے دل میں کیوں لگی؟؟ پتہ نہیں۔ ۔ دال میں کچھ کالا ہے۔
باقی رہا مسئلہ عقیدہ مہدویت کا تو یہ مسلمانوں کا مسلمہ عقیدہ ہے۔ آپ کتابیں پڑھ لیں۔ ویسے بات نہ کریں۔ شیعوں کے تو حضرت مہدی آخری امام ہیں۔ جبکہ اہل سنت کی بھی معتبر کتابوں میں امام مہدی کے حوالے سے اتنی روایات پائی جاتی ہیں کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا۔ خود اہل سنت کے علماء بھی اس عقیدے کو مانتے ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ شیعوں کے نزدیک امام مہدی پیدا ہو چکے ہیں جبکہ اہل سنت کے مطابق ابھی پیدا ہوں گے!!
 
حسینی

محفلین
مہدی کی آمد کے بارے میں قرآن کی کوئی آیت عنایت فرمادیں۔ کہانیوں کے کتابیوں سے تو میں جن بھوت بھی برآمد کرسکتا ہوں۔ میں صرف قرآن کا مسلمان ہوں۔ کسی بعد کی کتاب کے بارے میں نا اللہ نے نا اسکے نبی اکرم نے کبھی حکم دیا کہ ان کتابوں پر بھی ایمان رکھا جائے۔
قرآن نہیں تو مسلمان نہیں ۔۔۔

کیا تما م اسلامی احکام صرف قرآن میں آئے ہیں؟؟
حدیث نام کی بھی کوئی چیز ہے ۔ جس کی حجیت خود قرآ ن سے ثابت ہے۔
البتہ عقیدہ مہدویت پر قرآن میں متعدد آیات بھی ہیں جو ابھی پیش کرتے ہیں۔
 
اسد عباسی

محفلین
بیٹا حجاز مقدس وہ جگہ ہے جہاں رسول پاک کی بعثت ہوئی، اسلام کی شعاع طلوع ہوئی،
یہ اسلام کا گڑھ ہے۔ شیطان کی پوری کوشش ہے کہ یہاں بھی تباہی ہو۔ مگر یہی وہ جگہ ہے جہاں دجال داخل نہ ہوسکے گا۔ دل کی خواہش حسرت بن جائے گی۔
معذت چاھتا ھوں "محترم ایچ اے خان ‌صاحب"۔
یہ بات صرف مکہ اور مدینہ منورہ کے لئے ھے۔
 
حسینی

محفلین
عقیدہ مہدویت قرآن مجید کا بیان شدہ عقیدہ ہے جس کے اوپر متعدد آیات دال ہیں۔
فی الحال صرف دو آیتوں سے بحث کرتے ہیں۔
سورہ نور آیت٥٥: وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْناً يَعْبُدُونَنِي لا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئاً وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ.
اس آیت کی رو سے اہل ایمان اور نیک عمل کرنے والوں کی حکومت پوری روئے زمین پر قائم ہو گی۔ ایسا کب ہوگا؟؟
سورۃ توبہ آیت ٣٣:هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ
مجھے بتائیے اس آیت کی رو سے وہ وقت کب آئے گا جب دین حق یعنی اسلام باقی تمام ادیان پر غالب آئے گا؟؟؟
پس یہ دونوں آیتیں بتا رہی ہیں کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب اسلام باقی تمام ادیان پر غالب آئے گا اور زمین پر نیک کام کرنے والے اہل ایمان کی حکومت قائم ہوگی۔ اور ایسا تب ہوگا جب امام مہدی ظہور فرمائی گے اور حضرت عیسی ان کے پیچھے نماز ادا کریں گے۔ اس مطلب ُپر متعدد ّ ّ احادیث بھی موجود ٰ ہیں۔
یہ خدا کا سچا وعدہ ہے جو پورا ہو کر رہے گا۔​
 
کیا تما م اسلامی احکام صرف قرآن میں آئے ہیں؟؟
حدیث نام کی بھی کوئی چیز ہے ۔ جس کی حجیت خود قرآ ن سے ثابت ہے۔
البتہ عقیدہ مہدویت پر قرآن میں متعدد آیات بھی ہیں جو ابھی پیش کرتے ہیں۔
بھائی آپکو نہیں پتہ محترم احادیث سے کافی چڑتے ہیں
ویسے آپس کی بات ہے ان محترم سے بات کرنا انتہائی فضول ہے
میں پہلے انکی باتوں کو سیریس لیتا تھا لیکن اب پتہ چلا ہے کہ محترم ہیں کون
 
حسینی

محفلین
بھائی آپکو نہیں پتہ محترم احادیث سے کافی چڑتے ہیں
ویسے آپس کی بات ہے ان محترم سے بات کرنا انتہائی فضول ہے
میں پہلے انکی باتوں کو سیریس لیتا تھا لیکن اب پتہ چلا ہے کہ محترم ہیں کون
ہمیں بھی بتا دیں محترم کون ہیں؟؟؟
مجھے تو یقین ہوگیا ہے محترم کہیں سے ڈالرز لیتے ہیں۔۔ ۔ ۔
 
اسد عباسی

محفلین
محترم بہنو اور بھائیو،
مندرجہ بالا سب تحاریر پڑھ کر اندازہ ھوا کہ امریکہ ٹوٹے نہ ٹوٹے مسلمان کبھی ایک نہیں ھو سکتے۔
کچھ سوالوں کے جواب ناچیز کو بھی سوجھے ھیں آپ کی نظر کرتا ھوں۔
1) ایسا نہیں ھے کہ دجال پورے عرب میں داخل نہ ھو سکے گا میر علم کے مطابق یہ صرف مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے لئے کہا گیا ھے۔
2)@فاروق سرور خان نے کہا کہ وہ صرف قرآن کے مسلمان ھیں تو عرض ھے کہ احادیث کی کتابوں کو نہ ماننے والا مسلمان ھی نہیں ھوتا۔
مجھے یقین ھے کہ آپ سوال کریں گے کہ "یہ قرآن میں کہاں لکھا ھوا ھے" تو بھائی سے سوال ھے کہ نماز کا طریقہ قرآن سے نکال کر دکھا دیں میں بھی آپ والا "مسلمان" بن جاتا ھوں۔
اور آپ نے جو کہا کہ پہلے حملہ جاپان نے کیا تھا اور اللہ کے فرمان کے مطابق جوابی حملہ بنتا تھا۔
او میرے مسلمان بھائی اللہ نے یہ کہاں فرمایا ھے کہ جس ملک کی فوج تم پر حملہ کرے اس کی نسلوں کو ھی ختم کر دو۔
2)@یوسف ثانی صاحب نے کہا کہ "
اسلام اور اسلامی شریعت صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہما اور دیگر بزرگانِ دین کی قبروں میں مدفون نہیں ہے"​
میرے بھائی یوں تو والد اور والدہ سے محبت بھی ان کی قبرور میں مدفون نہیں ھے لیکن کیا ھمیں ان کی قبریں مسمار کر کے خوشی ھو گی ؟ کم از کم میں تو ایسا نہیں کر سکتا۔​
4)@عسکری ملک پٹیشنوں سے نہیں ٹوٹتے لیکن اگر آپ پیٹرول کے ٹینک میں ایک چھوٹی سی تیلی جلا کر دیکھیں تو آپ کا جواب مل جائے گا۔​
تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں کو باھر سے کوئی شکست نہیں دے سکا،ھمیں ھمیشہ "میر جعفر و صادق" نے ھی برباد کیا۔
اگرچہ بت ھیں جماعت کی آستینوں میں
مجھے ہے حکم آذاں لا الہ الا اللہ
 
عسکری

معطل
محترم!!
جاپان نے امریکہ پر ایٹم بم بھی گرائے تھے کیا؟؟ کیا کسی طور کسی بھی انسان پر ایٹم بم گرانا جائز ہے؟؟ جواب مرحمت فرمائے!
افغانستان جیسے غریب ملک سے امریکہ پر حملہ ؟؟؟ ہا ہا ہا
سب امریکہ کا رچایا ہوا ڈھونگ اور ڈرامہ ہے۔
میں نے انکار نہیں کیا کہ پاکستا ن میں شراب پی جاتی ہے۔ مقصود یہ تھا کہ اسلام میں اس کی اجازت نہیں ہے ۔ لہذا اس حوالے اسلام آپ کو پابند کرتا ہے۔ پس ہر جگہ دین میں جبر نہیں کا فارمولہ نہیں چلتا۔
اگر مذہب انفرادی معاملہ ہے تو کیا ریاستی معاملات کو لادین افراد کے حوالے کیا جائے؟؟ کیا اسلام یا علی االعموم ادیان نے اجتماعی حوالوں سے کچھ بیان نہیں کیا؟؟
جدا ہو دین سیاست سے رہ جاتی ہے چنگیزی
شام میں امریکہ موجود نہیں ہے؟؟ ہا ہا ہا
تو پھر شام میں یہ سارا فساد کون کروا رہا ہے۔۔ ۔ امریکہ کے پٹھو ہی تو ہیں۔۔ اور کیا یہودی ناجائز ریاست کی مدد بھی عین اللہ کے فرمان کے مطابق ہے کیا؟؟
اسلام ایک مکمل اسلامی ریاست کا نظام عطا کرتا ہے ۔ جن کی تفصیل قرآن کریم اور احادیث میں بیان ہوئی ہے۔اور ایسی ریاست رسول خدا نے اپنے دور میں مدینہ منورہ میں قائم کر رکھا تھا۔
آج بھی اسلامی جمہوری ایران میں اسلامی قوانین نافذ ہیں۔
بحثیں ہوتی رہیں گی بلیک لیبل چلتی رہے گی ہم پیتے رہیں گے لوگ کہتے رہیں گے :laugh:
 
اسد عباسی

محفلین
واہ فاروق سرور خان واہ
لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ
کا کیا خوبصورت استمال کیا آپ نے یعنی بقول آپ کے اس کا سہارہ لے کر گستاخ کو چھوڑ دیا جائے۔​
اور میرے بھائی وہ منہ چھپاتا نہیں پھر رہا بلکہ ڈر کے مارے چھپا ھوا ھے،اسے پتہ ھے کہ ہر مسلمان کو فارو‍ق سرور خان کی طرح لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ کی تفسیر کا علم نہیں ھے۔
 
کیا تما م اسلامی احکام صرف قرآن میں آئے ہیں؟؟
حدیث نام کی بھی کوئی چیز ہے ۔ جس کی حجیت خود قرآ ن سے ثابت ہے۔
البتہ عقیدہ مہدویت پر قرآن میں متعدد آیات بھی ہیں جو ابھی پیش کرتے ہیں۔

اچھا؟
حدیث نام کی کہانیوں کی کتابوں پر ایمان لانے کا حکم اللہ تعالی نے دیا تھا یا رسول اکرم نے؟؟؟ کب دیا تھا ، کہاں دیا تھا کہ 350 سال کے بعد جو تاریخ گو آئیں گے ان کی کتب پر ایمان لانا ضروری ہے۔ بھائی میں تو ان کتب کو روایات اور تاریخ کی کتابیں سمجھتا ہوں لیکن قرآن کے بعد کسی کتاب پر ایمان نہیں ہے۔ صاف صاف۔ آپ کی آیات کے حوالے کا انتظار رہے گا۔
 
2)@فاروق سرور خان نے کہا کہ وہ صرف قرآن کے مسلمان ھیں تو عرض ھے کہ احادیث کی کتابوں کو نہ ماننے والا مسلمان ھی نہیں ھوتا۔
مجھے یقین ھے کہ آپ سوال کریں گے کہ "یہ قرآن میں کہاں لکھا ھوا ھے" تو بھائی سے سوال ھے کہ نماز کا طریقہ قرآن سے نکال کر دکھا دیں میں بھی آپ والا "مسلمان" بن جاتا ھوں۔
جی صاحب ان تاریخی کتب پر میرا ایمان نہیں ہے۔ اللہ تعالی نے یا اللہ کے رسول اکرم صلعم نے کہاں حکم دیا تھا کہ 350 سال بعد آنے والے تاریخ گو کی کتب پر بھی قرآن کے بعد ایمان رکھنا ہے؟؟؟

آپ نماز کی بات ہی کیوں کرتے ہیں؟
کیا آپ --- کلمہ طیبہ قرآن سے نکال کے دکھا سکتے ہیں؟ یا پھر آپ زکواۃ کا نصاب قرآن سے نکال کر دکھا سکتے ہیں۔ کلمہ طیبہ کی طرح نماز کا طریقہ بھی صرف قرآن کے مسلمان کو ملتا ہے اور زکواۃ کا طریقہ بھی ۔ زکواۃ کا نظام، کلمہ طیبہ، نماز کا طریقہ ۔۔۔۔ صرف قرآن کے مسلمان کو قرآن سے اور سنت نبوی سے ملتا ہے ۔ کہانیوں کی کتابوں سے نہیں۔

آپ نے کونسی حدیث کی کتاب سے نماز ادا کرنا سیکھی تھی ؟ آپ کو نماز کس نے کس حدیث کی کتاب سے سکھائی تھی؟؟؟؟ ذرا جلدی سے بتائیے :) یہ اتنا پرانا ریکارڈ ہے اور اس کا اتنی بار جواب دیا جا چکا ہے کہ اب بج بج کر آواز بھی درست نہیں آتی :) اسی فورم پر "قرآن طریقہ نماز کس طرح سکھاتا ہے" ڈھونڈھ لیں اور ملاؤں کے ہتھکنڈوں سے بچیں۔۔
 
عاطف بٹ

محفلین
پھر وہی بات۔ آپ کے ذہن پر میں سوار ہوں۔ سر جی سوال یہ نہیں ہے کہ آپ کے اسکول کے چوکیدار کا کیا نام ہے۔ سوال یہ ہے کہ

امریکہ کے مقننہ، عدلیہ، انتظامیہ، کاروبار، بنکاری نظام ، سماجی قوانین ، میں سے آپ کو چیلنج ہے کہ ان میں سے آپ قرآن کے اصولوں کے خلاف قوانین سامنے لائیے۔ تاکہ اس پر بات ہوسکے۔
خان صاحب، ثبوت اور دلیل تو بندہ اس کو فراہم کرے جس نے ماننا ہو۔ آپ امریکی انتظامیہ کے ٹکڑوں پر پل رہے ہیں، لہٰذا آپ کو وہی بات سمجھ آئے گی جس پر ان کی طرف سے اپرووڈ کا ٹھپہ لگا ہوا ہوگا۔ امریکی نظام کے مختلف گوشوں میں کس حد تک بنیادی نوعیت کی خرابیاں پائی جاتی ہیں اس کے لئے آپ کو کہیں باہر جانے کی ضرورت نہیں، امریکی اخبارات و جرائد میں شائع ہونے والی مضامین ہی پڑھ لیں تو کافی ہوگا!
 
عاطف بٹ

محفلین
جی صاحب ان تاریخی کتب پر میرا ایمان نہیں ہے۔ اللہ تعالی نے یا اللہ کے رسول اکرم صلعم نے کہاں حکم دیا تھا کہ 350 سال بعد آنے والے تاریخ گو کی کتب پر بھی قرآن کے بعد ایمان رکھنا ہے؟؟؟
خان صاحب، ویسے تو آپ سے بات کرنا دیوار سے ٹکریں مارنے کے مترادف ہے لیکن اگر کچھ ذرا بھی خوفِ خدا آپ کے دل میں ہوتا تو مسلسل ایک ہی بھونڈی رٹ لگانے سے گریز کرتے۔ آپ کو اس بارے میں ٹھوس دلائل فراہم کئے جاچکے ہیں کہ احادیث کی کتابیں کب سے مرتب ہورہی ہیں اور سب سے پہلا صحیفہ کب تیار ہو کر سامنے آیا۔

آپ نماز کی بات ہی کیوں کرتے ہیں؟
کیا آپ --- کلمہ طیبہ قرآن سے نکال کے دکھا سکتے ہیں؟ یا پھر آپ زکواۃ کا نصاب قرآن سے نکال کر دکھا سکتے ہیں۔ کلمہ طیبہ کی طرح نماز کا طریقہ بھی صرف قرآن کے مسلمان کو ملتا ہے اور زکواۃ کا طریقہ بھی ۔ زکواۃ کا نظام، کلمہ طیبہ، نماز کا طریقہ ۔۔۔ ۔ صرف قرآن کے مسلمان کو قرآن سے اور سنت نبوی سے ملتا ہے ۔ کہانیوں کی کتابوں سے نہیں۔
جسے آپ سنتِ نبوی کہتے ہیں، ذرا یہ سمجھا دیجئے کہ اس بارے میں کہاں سے پتا چلے گا؟
 
اسد عباسی

محفلین
جی صاحب ان تاریخی کتب پر میرا ایمان نہیں ہے۔ اللہ تعالی نے یا اللہ کے رسول اکرم صلعم نے کہاں حکم دیا تھا کہ 350 سال بعد آنے والے تاریخ گو کی کتب پر بھی قرآن کے بعد ایمان رکھنا ہے؟؟؟

آپ نماز کی بات ہی کیوں کرتے ہیں؟
کیا آپ --- کلمہ طیبہ قرآن سے نکال کے دکھا سکتے ہیں؟ یا پھر آپ زکواۃ کا نصاب قرآن سے نکال کر دکھا سکتے ہیں۔ کلمہ طیبہ کی طرح نماز کا طریقہ بھی صرف قرآن کے مسلمان کو ملتا ہے اور زکواۃ کا طریقہ بھی ۔ زکواۃ کا نظام، کلمہ طیبہ، نماز کا طریقہ ۔۔۔ ۔ صرف قرآن کے مسلمان کو قرآن سے اور سنت نبوی سے ملتا ہے ۔ کہانیوں کی کتابوں سے نہیں۔

آپ نے کونسی حدیث کی کتاب سے نماز ادا کرنا سیکھی تھی ؟ آپ کو نماز کس نے کس حدیث کی کتاب سے سکھائی تھی؟؟؟؟ ذرا جلدی سے بتائیے :) یہ اتنا پرانا ریکارڈ ہے اور اس کا اتنی بار جواب دیا جا چکا ہے کہ اب بج بج کر آواز بھی درست نہیں آتی :) اسی فورم پر "قرآن طریقہ نماز کس طرح سکھاتا ہے" ڈھونڈھ لیں اور ملاؤں کے ہتھکنڈوں سے بچیں۔۔
فاروق سرور خان یہ بات تو ھم نے پہلے کہی تھی جس کے لئے ھم تمام مسلمان بھائیوں سے شرمندہ ھیں۔کیوں ھیں یہ آپ کی سمجھ سے بالا ھو گا اس لئے سمجھانا ضروری نہیں سمجھتا۔
باقی رھی بات آپ کے سوالات کے جواب دینے کی تو وہ ھم نے آپ کی گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میںلَكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ والی دلیل پڑھنے کے بعد ھی آپ کی شخصیت کو جانچ لیا تھا۔
یہ دلیل وہاں تو مناسب نہیں تھی مگر آپ کو ھم ضرور کہیں گے۔
لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ
 
اسد عباسی

محفلین
خان صاحب، ویسے تو آپ سے بات کرنا دیوار سے ٹکریں مارنے کے مترادف ہے لیکن اگر کچھ ذرا بھی خوفِ خدا آپ کے دل میں ہوتا تو مسلسل ایک ہی بھونڈی رٹ لگانے سے گریز کرتے۔ آپ کو اس بارے میں ٹھوس دلائل فراہم کئے جاچکے ہیں کہ احادیث کی کتابیں کب سے مرتب ہورہی ہیں اور سب سے پہلا صحیفہ کب تیار ہو کر سامنے آیا۔

جسے آپ سنتِ نبوی کہتے ہیں، ذرا یہ سمجھا دیجئے کہ اس بارے میں کہاں سے پتا چلے گا؟
میرے بھائی ان کے ہر سوال کا ایک ھی جواب ہے اور بے شک میرے رب سے بڑھ کر خوبصورت جواب کون دے سکتا ھے۔
لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ
 
Top