تعارف امجد علی راجا - تعارف

مانسہرہ کی سرزمین پر پیدا ہونا میرے لئے بہت عزت کی بات ہے اوراسلام آباد میں ملازمت کرنا بہت سہولت کی :)
چہارم جماعت سے ہی لکھنے لگ پڑاتھا، پیروڈیز، کم دورانیہ کے ڈرامے (خاکے) وغیرہ، اساتذہ کی مہربانی کہ ان کی رہنمائی ہمیشہ میسر رہی۔ کالج کے زمانے میں مقامی اخبارات میں تسلسل سے مضامین بھی لکھتا رہا، تھیٹر کے لئے کافی کھیل بھی لکھے جنہیں بہت پزیرائی نصیب ہوئی۔
دوستوں نے شروع کی کچھ غزلیں پڑھ کر مزید لکھنے پر اکسایا :) شاعری کی صورت میں دل کی نکالی ہوئی بھڑاس "اضطراب" کے نام سے شائع ہو چکی ہے۔
مزید کیا لکھوں؟ میرے خیال میں اتنا کافی ہوگا کہ ۔ ۔ ۔

راجا اگرچہ ذات معمہ سی ہے مری
کوشش ذرا سی چاہیئے مشکل نہیں ہوں میں
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
محمد بلال اعظم صاحب!
ناچیز دل سے آپ کا مشکور ہے۔ اب یہ نہ پوچھیئے گا کہ "ناچیز" کون ہے :)
اب "نا چیز" کہہ کے بات تو آپ نے خود بخود ہی ذو معنی کر ہی لی ہے۔
لیکن مجھ اتنا پتہ ہے کہ اگر مقدس آپی یا قیصرانی جی میں سے کوئی ہوتا تو یقینا اسے ایسے پڑھتے
نا cheese
 
قیصرانی

لائبریرین
آ نے ان کو ٹیگ کیسے کیا۔
مجھے تو spaces کی سمجھ ہی نہیں آ رہی ہے۔
اس کے دو طریقے ہیں۔ پہلا تو یہ کہ @ کے بعد پورا نام بعینہ ایسے ہی لکھیں جیسے نام لکھا ہو۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ نام کا پہلا لفظ لکھتے ہیں یعنی جیسے اس مثال میں راجہ تو ڈراپ ڈاؤن لسٹ سے درست نام چن لیں :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
اس کے دو طریقے ہیں۔ پہلا تو یہ کہ @ کے بعد پورا نام بعینہ ایسے ہی لکھیں جیسے نام لکھا ہو۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ نام کا پہلا لفظ لکھتے ہیں یعنی جیسے اس مثال میں راجہ تو ڈراپ ڈاؤن لسٹ سے درست نام چن لیں :)
امجد علی راجہ
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
اچھی کوشش ہے۔ لیکن آپ نے شاید یہ غلطی کی ہے @ کے بعد امجد لکھ کر اینٹر کا بٹن دبا دیا تھا اور پھر علی راجا لکھا۔ یعنی @ کے بعد امجد علی راجا ایک ہی سانس میں بغیر رکے لکھنا ہے
@امجدعلی راجہ

نہیں ہورہا۔
سمجھ نہیں آ رہی ہے۔
 
اب "نا چیز" کہہ کے بات تو آپ نے خود بخود ہی ذو معنی کر ہی لی ہے۔
لیکن مجھ اتنا پتہ ہے کہ اگر مقدس آپی یا قیصرانی جی میں سے کوئی ہوتا تو یقینا اسے ایسے پڑھتے
نا cheese
ابھی میرا مقدس آپی اور قیصرانی آپا (بھائی) سے تعارف نہیں ہو سکا، جب تعارف ہوا تو غزل کے بہانے ان کی سماعتوں میں cheese کا رس ضرور گھولیں گے :)
 
KwULv.png
 
آپ دوستوں کی خدمت میں ایک نظم پیش کی ہے، آپ-کی-شاعری-پابندِ-بحور-شاعری فورم پر
معلوم نہیں آپ دوستوں کو اس کی اطلاع دینے کی سہولت اس فورم پر میسر ہے یا نہیں؟
اگر آپ کو اطلاع مل گئ ہو تو نظم ملاحظہ فرمائے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
راجا صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

ماشاء اللہ خاصی بھاری بھر کم شخصیت ہیں آپ تو۔
 
شمشاد

لائبریرین
آپ دوستوں کی خدمت میں ایک نظم پیش کی ہے، آپ-کی-شاعری-پابندِ-بحور-شاعری فورم پر
معلوم نہیں آپ دوستوں کو اس کی اطلاع دینے کی سہولت اس فورم پر میسر ہے یا نہیں؟
اگر آپ کو اطلاع مل گئ ہو تو نظم ملاحظہ فرمائے گا۔
ویسے تو "تازہ ترین" میں اطلاع مل جاتی ہے۔ پھر بھی اگر کسی خاص رکن یا اراکین کو اطلاع دینی ہو تو ٹیگ کر سکتے ہیں۔

ٹیگ کرنے کا طریقہ @ کا نشان ڈال کر بغیر کسی وقفے کے اس رکن کا نام جو اردو محفل پر اس کی پہچان ہے، لکھ دیں۔ ایک سے زیادہ اراکین کے لیے سب کو الگ الگ ٹیگ کرنا ہو گا جو کہ ایک ہی مراسلے میں کر سکتے ہیں۔
 
شمشاد صاحب شکریہ!
پورٹ فولیو کے حوالے سے تو بھاری بھر کم چلے گا لیکن میری صحت کو لے کر کوئ مذاق نہیں، ورنہ مجھے ڈائٹنگ کرنا پڑجائے گی :)
 
Top