الوداع اردو

سنو! یہ فخر سے اک راز ہم بھی فاش کرتے ہیں
کبھی ہم منہ بھی دھوتے تھے مگر اب واش کرتے ہیں

تھا بچوں کے لیے بوسہ مگر اب کس ہی کرتے ہیں
ستاتی تھیں کبھی یادیں، مگر اب مس ہی کرتے ہیں

چہل قدمی کبھی کرتے تھے اور اب واک کرتے ہیں
کبھی کرتے تھے ہم باتیں، مگر اب ٹاک کرتے ہیں

کبھی جو امی ابو تھے وہی اب ممی پاپا ہیں
دعائیں جو کبھی دیتے تھے، وہ بوڑھے اب سیاپا ہیں

کبھی تھا جو غسل خانہ بنا وہ باتھ روم آ خر
بڑھا جو اور ایک درجہ بنا وہ واش روم آخر

کبھی تو درد ہوتا تھا مگر اب پین ہوتا ہے
پڑھائی کی جگہ پر اب تو نالج گین ہوتا ہے

بشکریہ ٹیلی نار ایس ایم ایس سروس:grin:
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
اگر شاعری کی الف ب سے واقف ہوتا تو ضرور کر دیتا۔۔۔
مجھے تو نہ بحر کا پتا ہے نہ وزن کا۔
کچھ عرصہ کنڈا وٹے کی دکان پر کام کر کے دیکھیں۔۔۔ :D

مجھے پتا ہے۔
یہ شاعری نما چیز" بحر اخرب النبا باطل مردود "میں لکھی گئی ہے۔
کیا خیال ہے محمد احمد بھائی؟
:):):)
احمد بھائی تو "بحر " کی بجائے "بن" سے بھی کام چلا لیتے ہیں۔۔۔ فرماتے ہیں اعراب کی حرکت سے مفہوم بدلنے میں آسانی رہتی ہے۔۔۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
ویسے بھی نئی نسل اردو یا پنجابی میں بات کرتے ہوئے انگریزی الفاظ کا تڑکہ لگانے میں بڑا فخر محسوس کرتی ہے۔ جیسے :

اوئے پپو اے window نوں shut کری چھوڑ۔ sparrow اچھنی (آتی) اے۔
 

فلک شیر

محفلین
یہ کون سی بحر ہے۔۔۔
میں تو بس پانچ بحر ہی جانتا ہوں۔۔۔
بحرالکاہل
بحراوقیانوس
بحرہند
بحرمنجمد شمالی
بحرمنجمد جنوبی
یہ وہ والی بحر ہے ، جس میں ڈبونے کی دھمکی دے کر شعرا حضرات بڑے بڑے جغادریوں کی طبیعت صاف فرما دیتے ہیں۔
:):):)
 

تلمیذ

لائبریرین
ویسے بھی نئی نسل اردو یا پنجابی میں بات کرتے ہوئے انگریزی الفاظ کا تڑکہ لگانے میں بڑا فخر محسوس کرتی ہے۔ جیسے :
اوئے پپو اے window نوں shut کری چھوڑ۔ sparrow اچھنی (آتی) اے۔

متفق،
اس مخلوط زبان کا مظاہرہ برطانیہ میں مقیم گزشتہ نسل کے پاکستانی (یا میرپوری) نژاد برطانوی شہریوں کی گفتگو میں عام ملتا ہے۔ جس سے بعض اوقات انتہائی دلچسپ لطائف جنم لیتے ہیں۔جس کا سبب احساس کمتری کے سوا اور کچھ سمجھ میں نہیں آتا۔
 
Top