اللہ بخشے پاک نوری نستعلیق

قسیم حیدر

محفلین
شنید تھا کہ ماہ نومبر میں پاک نوری نستعلیق جاری ہونے کو ہے، کچھ دوستوں کو خوشخبری بھی سنا دی تھی کہ اب ان پیج کی طرز پر کسی بھی پروگرام میں اردو لکھنا ممکن ہو سکے گا۔ لیکن اب بتلاؤ کہ ہم بتلائیں گیا؟
 

arifkarim

معطل
پاک نوری نستعلیق، نستعلیق نما پر بنا ہے۔ اگر کوئی لفظ لیگچر میں نہ ہو وہ انتہائی بد صورت نظر آتا ہے۔ پھر بھی نہ ہونے سے تو بہتر ہی ہے!
 

رضا

معطل
مشابہ موضوعات
یہ ہے پاک نوری نستعلیق کا ایک الگ سا نظارہ جو چند دنوں میں آپ کے ہا تھوں میں ہو گا(ظہور احمد سولنگی)
چند دن نہیں ہوئے ابھی تک؟؟؟ :(
نوری نستعلیق کا خواب!(arifkarim)
کب تک خواب دیکھیں ؟؟؟
ویسے میری تمام اراکین سے گزارش ہے کہ تمام کام چھوڑ کے پہلے نوری نستعلیق فانٹ بنا لیا جائے۔یہ فانٹ بن گیا تو باقی کام میں دیکھیں کیسی تیزی آتی ہے۔۔۔
 

فاتح

لائبریرین
ویسے میری تمام اراکین سے گزارش ہے کہ تمام کام چھوڑ کے پہلے نوری نستعلیق فانٹ بنا لیا جائے۔یہ فانٹ بن گیا تو باقی کام میں دیکھیں کیسی تیزی آتی ہے۔۔۔

یہ عشق نہیں آساں اتنا ہی سمجھ لیجیے
اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے
 

قسیم حیدر

محفلین
شاکر صاحب، آپ بھی تو فونٹ بنانے میں مصروف تھے کیا ہم امید رکھیں کہ "صبر کے پھل" سے مراد کوئی نیا دھماکہ ہے؟
 
Top