مبارکباد الشفاء کے محفل پہ گیارہ سال

جاسمن

لائبریرین
دھڑکتا دل لا کے میرے سینے میں اس نے رکھا
پھر اس کی دھڑکن کو خود مدینے میں اس نے رکھا
مری نگاہوں کو سبز گنبد کا خواب دے کر
مری محبت کو آبگینے میں اس نے رکھا

جن کی آنکھوں میں ہر دم گنبدِ خضریٰ کی تصویر رہتی ہے۔ خوبصورت ترین لکھنے والے، محبتیں بکھیرنے والے اور خوشیوں کی خبریں دینے والے الشفاء ۔
میٹھے بول بولنے والے، ہمدرد دل کے مالک، سنجیدگی، متانت و لطافت دونوں طرح کے رنگ لیے یہ ہیں الشفاء کہ جنھیں اردو محفل پہ آئے آج گیارہ برس بیت چکے ہیں۔

IMG-20230912-131030.jpg

اللہ پاک سے دعا ہے کہ انھیں اور ان کے سب پیاروں کو دونوں جہانوں کی تمام تر کامیابیاں، خوشیاں، آسانیاں، عزت، مرتبے، اپنا خاص لطف، کرم، رحم اور فضل عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ صحت و تندرستی عطا فرمائے ۔ ہر غم، دکھ و آزمائش سے پناہ دے۔ آمین!
ثم آمین!
 
آخری تدوین:

الشفاء

نوازش ، کرم ، شکریہ، مہربانی :)

جزاک اللہ الف خیر جاسمن
اللہ عزوجل آپ کو، آپ کے گھر والوں کو اور آپ سے جڑے تمام لوگوں کو دنیا وآخرت کی بھلائیاں عطا فرمائے۔ جس طرح آپ لوگوں کے دلوں میں خوشیاں بھرنے کی کوششوں میں لگی رہتی ہیں ، اللہ عزوجل آپ کا اور آپ کے گھروالوں کا دل خوشیوں سے بھرا رکھے۔ آمین۔۔۔
بہت شکریہ۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آج تو سر کی گیارھویں ۔۔۔۔ وہ کیا کہتے ہیں۔۔۔ وہ ۔۔۔۔ یارو۔۔۔۔۔ وہ ۔۔۔۔ ارے ہاں۔۔۔ سالگرہ۔۔۔۔ ہوہوہوہوہو۔۔۔۔ سر آپ کو گیارہ برس مبارک ہوں۔۔۔ اس حساب سے ہماری اور آپ کی محفلی عمر قریبا ایک جیسی ہے۔۔۔ آپ چند ماہ چھوٹے رہے۔۔۔۔
 
الشفاء

لائبریرین
یہ الشفاء مطب کراچی میں ہی ہے ناں ۔حیرت ہے گیارہ سال ہوگئے ۔ :thinking:
جی ظفری بھائی۔ پچھلے دو اڑھائی سال سے تو کراچی میں ہی ہے۔
(بالوں کی دیکھ بھال کا بھی انتظام ہے)
۔ ہمیں بھی حیرت ہوتی ہے کہ گیارہ سال ہو گئے۔۔۔ :)
 
آخری تدوین:

الشفاء

لائبریرین
آج تو سر کی گیارھویں ۔۔۔۔ وہ کیا کہتے ہیں۔۔۔ وہ ۔۔۔۔ یارو۔۔۔۔۔ وہ ۔۔۔۔ ارے ہاں۔۔۔ سالگرہ۔۔۔۔ ہوہوہوہوہو۔۔۔۔ سر آپ کو گیارہ برس مبارک ہوں۔۔۔ اس حساب سے ہماری اور آپ کی محفلی عمر قریبا ایک جیسی ہے۔۔۔ آپ چند ماہ چھوٹے رہے۔۔۔۔
بہت شکریہ نیرنگ بھیا۔۔۔ اللہ عزوجل آپ کو خوش رکھے۔۔۔
چھوٹے رہنے میں ہی عافیت ہے۔ بڑوں کی شفقت میسر رہتی ہے۔۔۔ :)
 
Top