اقوالِ زریں

عسکری

معطل
جو دوست کے دکھ کو دیکھ کر دکھی نہیں ہوتے ان پہ بڑی آفت آتی ھے

انسانوں کی بے غرض خدمت کرنا یہی انسانیت کی معراج ھے

زندگی کا سب سے مشکل کام اپنے علم پر عمل کرنا ہے

ہمیشہ کیے جانے والے اعمال اللہ تعالی کومحبوب ترین اعمال ہیں اگرچہ وہ تھوڑا ہی ہو "


اپنی خوراک پاکیزہ وحلال کرو تمہاری دعا قبول ہوگی"


جب کہو تو عدل وانصاف کی بات کرو۔

صبراورنماز سے مدد حاصل کرو۔

لوگوں کواچھی بات کہو۔

جب معاھدہ کرو تواللہ تعالی کے معاھدہ کوپورا کرو۔

کوئی بھی قوم قبیلہ یا برادری
اچھی یا بری نہیں ہوتی
ہر انسان اپنی ذات کی حد تک اچھا یا برا ہوتا ہے

انسان کو ہمیشہ اپنے سے نیچے دیکھنا چاہیے
اوپر دیکھنے سے احساسِ کمتری کا احساس ہوتا ہے
جبکہ نیچے دیکھنے سے انسان اپنے رب کا شکر گزار ہوتا ہے


اپنی زبان کی حفاظت کرو اورتیرا گھرکشادہ ہونا چاہیئے اوراپنی غلطیوں اورگناہوں پررویا کر۔

صلہ رحمی میں سب سے پہلے آپ کی والدہ پھر آپ کی والدہ پھر اس کے بعد آپ کا والد اور پھر دوسرے قریبی حق دار ہيں۔

صدقہ تمہیں ہزار آفتوں مصیبتوں پریشانیوں اور امتحان کے کٹھن مراحل سے نجات دلاتا ہے ۔ مُسکراہٹ بھی بہترین صدقہ ہے

کسی مستحق کی لاکھوں کروڑوں کی مدد کی بجائے
(بنیادی ضرورت کے) چند روپے کے مُستقل روزگار کا وصیلہ کئی درجے بہتر ہے۔
 

عسکری

معطل
سب سے بڑا جہاد کلمہءِ حق کا ظالم سلطان کے آگے کہنا ہے۔

برائی ہوجائے تواسے ختم کرنے کے لیے نیکی کرو۔

شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے۔
(ٹیپو سلطان)

اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا تو یقیناً تم نے دنیا کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا۔“

(خلیل جبران)

اگر دل ہی دور ہوں تو سر جوڑنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔

چاند تک پہنچنے کے لئے زمین سے قدم اٹھانا ضروری ہے۔
 

عسکری

معطل
کسی کا دل نہ دکھا کہ تو بھی دل رکھتا ہے

(ٹالسٹائی)

جہاں صرف جہالت ہی خوش رکھ سکتی ہو، وہاں عقل مند ہونا بےوقوفی ہے۔“
 

عسکری

معطل
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں۔ آپ صلّ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

1۔ جب تم سے کوئی ملے تو سلام کریں۔

2۔ دعوت کرے تو قبول کریں۔

3۔ مسلمان بھائی کی غلطی معاف کریں۔

4۔ اُسکے عیب کی پردہ پوشی کریں۔

5۔ عذر کو قبول کریں۔

6۔ اُسکی تکلیف کو دور کریں۔

7۔ ہمیشہ اُسکی خیر خواہی کریں۔

8۔ مشکل وقت میں اُسکا ساتھ دیں۔

9۔ بیمار ہو تو اُسکی عیادت کریں۔

10۔ اُس کا ہدیہ قبول کریں۔

11۔ اُسکے احسان کا بدلہ دیں۔

12۔ اُسکے تحفے کا شکریہ ادا کریں۔

13۔ مصیبت کے وقت اُسکی مدد کریں۔

14۔ اُسکے اہل وعیال کی حفاظت کریں۔

15۔ اُسے نا اُمید نہ کریں۔

16۔ اُسکے ساتھ نرمی کیساتھ بات کریں۔

17۔ اُسکے ساتھ احسان کریں۔

18۔ اگر کوئی اُس پر ظلم کرے تو اسکی مدد کریں۔

19۔ اُسکی گمشدہ چیز اُس تک فوراً پہنچا دیں۔

20۔ اُسکے ساتھ محبت کریں دشمنی ہرگز نہ کریں۔

21۔ اگر وہ اس کے بھروسے پر قسم کھائے تو اسے پورا کریں۔

22۔ جو چیز اپنے لئے پسند کریں وہی چیز اپنے بھائی کیلئے پسند کریں۔
 

عسکری

معطل
1۔ دل کا سکون چاہتے ہو تو حسد سے بچو۔

2۔ زندگی کی مصیبتیں ہلکی کرنا چاہتے ہو تو گناہ سے بچو۔

3۔ اصلاح چاہتے ہو تو غلطی تسلیم کرو۔

4۔ خوشی چاہتے ہو تو دوسروں کو خوشی دو۔

5۔ کامیابی چاہتے ہو تو ماں کی خدمت کرو۔

6۔ اپنی شخصیت میں نکھار چاہتے ہو توجھوٹ سے بچو۔
 

عسکری

معطل
جب کوئی شخص قتل کرتا ہے تو قاتل کہلاتا ہے اور جب جج اسے موت کی سزا کا حکم سناتا ہے تو منصف کہلاتا ہے۔

(خلیل جبران)


وہ خدا سے بہت قریب ہے جو خوش خلق اور دوسروں کا بوجھ اٹھانے والا ہے“

(حضرت بایزید بسطامی رحمتہ اللہ علیہ)


جب کام زیادہ ہوں تو سب سے پہلے اُس کام کو ہاتھ میں‌لو جو سب سے اہم ہو۔

(حضرت امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ)


بدگمانی سے بچو کیونکہ یہ کفر کی طرف لے جاتی ہے۔ الحدیث


یہ نہ دیکھو کے کون کہہ رہا ہے
بلکہ
یہ دیکھو کے کیا کہہ رہا ہے۔ (حضرت علی المرتضے)
 

عسکری

معطل
۔ سیرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حقیقت کے علم و عرفان کی واحد سبیل ہے۔

2۔ فرض عبادت کے بعد بہترین وظیفہ درود و سلام ہے۔

3۔ اسلام فقط فکر کا نہیں عزم و ہمت کا نام ہے۔

4۔ ایک دوسرے کے لئے ہمدردی اور خیر خواہی کے جذبے سے عاری معاشرہ اسلامی نہیں کہلا سکتا۔

5۔ دینِ اسلام اگر حلال کھانے کا حکم دیتا ہے تو پہلے حرام کی کمائی کا سدِ باب بھی کرتا ہے۔

6۔ معاشرے کے تباہ شدہ نظام کی بحالی کے لئے جدوجہد کرنا عظیم ترین جہاد ہے۔

7۔ عشق کی کیفیت کا تعلق عقل و خرد سے نہیں، خالصتًا دل کی دنیا سے ہے۔

8۔ غیبت قطعًا ایسی چیز نہیں جو کسی پر کھل نہ سکے۔

(ڈاکٹر محمد طاہرالقادری)
 

عسکری

معطل
خوبصورتی کی تلاش میں ہم چاہے پوری دُینا کا چکر لا آئیں، مگر وہ ہمارے اندر نہیں تو کہیں نہیں مِلے گی۔

(ایمرسن)


“انسانوں سے محبت کرنا ہی داراصل اللہ سے محبت کرنا ہے، اور انسانوں‌کی خدمت ہی اللہ کی خِدمت ہے۔“


ایسے فائدے سے گریز کرنا چاہیئے جس میں دوسروں کا نقصان ہو“

شوہر کو غلام بنانے والی بیوی غلام ہی کی بیوی کہلاتی ہے
 

عسکری

معطل
جس چیز کی خواہش رکھتے ھو اُسے حاصل کرنے کی کوشش کرو
یا
اُس چیز کی خواہش کرو جیسے تم حاصل کر سکتے ھو
تم زندگی میں پُرسکون رھو گے


اگر تم یہ چاہو کہ تمہاری ہر خواہش پوری ہو تو یہ شان تو صرف خدا کی ہے، تمہیں کیسے مل سکتی ہے!

اگر تم یہ چاہو کہ تمہاری کسی بات سے بھی اختلاف نہ کیا جائے تو یہ شان تو صرف مصطفی کریم (ص) کی ہے، تمہیں کیسے مل سکتی ہے!
 

عسکری

معطل
میں زمانے کا قیاس اپنے اس قول سے نہ کروں کہ “ کل تھا اور کل ہو گا “

(خلیل جبران)

لباس اس قسم کا پہننا چاہیئے جس کو عوام اور جاہل دیکھ کر حسد نہ کریں اور اعلٰی طبقے والے تم کو حقیر نہ سمجھیں“

(حکیم امین الدولہ)


جو آپ کی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں وہی آپ کے سچے دوست ہیں۔
 

عسکری

معطل
حدیث پاک کا مفہوم ھے:
قیامت والے دن کسی شخص کے قدم یس وقت تک یپنی جگہ سے
نہیں ہل سکیں گے جب تک وہ تین سوالات کا جواب نہ دے دے
1-مال کیسے کمایا اور کہاں خرچ کیا؟
2-جوانی کس کام میں خرچ کی؟
3-اپنے علم پر کیا عمل کیا؟
 

عسکری

معطل
اگر مفلسی کسی ہیئت (وجود) میں میرے سامنے آجائے تو میں دنیا بھر کے کافروں کے خلاف جہاد چھوڑ کر سب سے پہلے مفلسی کو قتل کروں‌گا کیونکہ یہ وہ چیز ہے جو سب سے جلدی انسان کو کفر کی طرف لے جاتی ہے۔ (حضرت علی )
 

bawa

محفلین
اللہ سبحان تعالی ہم سب پر آپنا خاص رحم فرمائے
اور ہم سب کو وہ سب کچہ عطا فرمائے جو ہمارے لئے بیتر ہو
اور ہمیں صابر و شاکر بنائے آمین ثم آمین
 
Top