اقوالِ زریں

عسکری

معطل
انسان کی سمجھداری یہ ہے کہ وہ کفایت شعار ہو۔
خدا کے نزدیک بہترین دوست وہ ہے جواپنے دوست کا خیر خواہ ہو۔

جب تجھے نیکی کر کے خوشی ہو اور برائی کر کے پچھتاوا ہو تو تو مومن ہے۔

کسی برائی کو معمولی سمجھ کر اختیار نہ کرو۔ ممکن ہے اس سے خدا روٹھ جائے۔

گلے اور شکوے سے زبان بند رکھو، راحت نصیب ہو گی۔

پرہیز کرو، پرہیز نفع دیتا ہے عمل کرو، عمل قبول کیا جاتا ہے۔

علم پیغمبروں کی میراث ہے اور مال کفار، فرعونو قارون وغیرہ کی۔

جو اللہ تعالیٰ کے کاموں میں لگ جاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے کاموں میں لگ جاتا ہے۔

مومن کو اتنا علم کافی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے۔
کم کھانا صحت، کم بولنا حکمت، اور کم سونا عبادت میں شامل ہے۔
علم ایک ایسا پودا ہے جسے دل و دماغ کی سرزمین میں لگانے سے عقل کے پھل اگتے ہیں۔

عالم کا آرام کرنا جاہل کی عبادت سے بہتر ہے۔

اے مسلمانو! تمہارے لیےرسولِ خدا کی ذاتِ گرامیایک عمدہ نمونہ ہے۔

اپنے رب سے گڑگڑا کر چپکے چپکے دعا کرتے رہو۔

جو شخص بھی کوئی عمل کرتا ہے اس کا زمہ دار وہ خود ہے۔
 

عسکری

معطل
صالح افراد کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا فلاح اور بہبود کی طرف دعوت دیتا ہے۔علماءکا ادب کرنا عقل میں اضافہ کا سبب ہے
 

عسکری

معطل
ایک عالم جس سے لوگ فائدہ اٹھاتے ہوں وہ ستر ہزار عابدوں سے بہتر ہے

دوسروں کی چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھنے سے بڑی بڑی محبتیں جنم لیتی ہیں
 

عسکری

معطل
ماں زمین پر نازل کردہ اللہ تعالی کا انمول خزانہ ہے


خاموشی عبادت ہے بغیر محنت کے


اللہ تعالی انسان کے ساتھ ہے ، لوگ اسے آسمان پر تلاش کرتے ہیں
 

عسکری

معطل
سنیے لیکن متانت و سنجیدگی کے ساتھ

حکیم اور فلسفی جالینوس سے کسی نے پوچھا کہ ایک فانی دیوتاؤں کا مرتبہ کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے

انسان کی سمجھداری یہ ہے کہ وہ کفایت شعار ہو

بلند آواز میں قہقہہ لگانا اچھی بات نہیں سمجھی جاتی
 

عسکری

معطل
شیریں کلامی انسانیت کا حسن ہے

پانی جب تک رواں رہتا ہے صاف رہتا ہے اور جب رک جاتا ہے تو گدلا اور کیچڑ جیسا ہو جاتا ہے

عقلمند ہمیشہ شک و شبہ میں گھرے رہتے ہیں
 

عسکری

معطل
تمھارے نفس کی قیمت تو بس جنت ہے۔بس اپنے کو جنت کے علاوہ کسی اور سے نہ فروخت کرو۔



•۔ نعمت اس شخص کے پاس رہتی ہے جو میانہ روی اور قناعت کو اپناتاہے ۔اور جو شخص بے جا مصرف اوراسراف کرتا ہے تو اس سے نعمت دور ہوجاتی ہے۔



•۔ امانت داری اور سچائی رزق مہیا کرتے ہیں ۔خیانت اور جھوٹ فقر اور نفاق پیدا کرتے ہیں ۔



•۔ عاقل وہ ہے جسے رزق حلال شکر سے باز نہیں رکھتا اور نہ کبھی حرام اس کے صبر پر غالب آتا ہے ۔



•۔ علی بن یقطین سے فرماتے ہیں : ظالم بادشاہ کی نوکری کرنے کا کفارہ یہ ہے کہ تم اپنے بھائیوں کے ساتھ احسان کرو۔
 

عسکری

معطل
•۔ صالح افراد کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا فلاح اور بہبود کی طرف دعوت دیتا ہے۔علماءکا ادب کرنا عقل میں اضافہ کا سبب ہے۔



•۔ جو شخص اپنے غیظ و غضب کو لوگوں سے روکے تو قیامت میں خدا اس کواپنے غضب سے محفوظ رکھے گا۔



•۔ معرفت الٰہی کے بعد جو چیزیں انسان کو سب سے زیادہ خدا سے نزدیک کرتی ہیں وہ نماز ،والدین کے ساتھ اچھا برتائو،حسد نہ کرنا،خود پسندی سے پرہیز کرنا،فخر و مباہات سے اجتناب کرنا۔



•۔ مخلوقات کا نصب العین اطاعت پروردگار ہے ۔ اطاعت کے بغیر نجات ممکن نہیں ۔ اطاعت علم کے ذریعہ حاصل ہوتی ہے ۔ علم سیکھنے سے حاصل ہوتا ہے۔ علم عقل کے ذریعہ حاصل کیا جاتا ہے ۔ علم تو بس عالم ربانی کے پاس ہے ۔عالم کی معرفت اس کی عقل کے ذریعہ سے ہے
 

عسکری

معطل
•۔ جو شخص حمد و ثنائے پرور دگار اور رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر درود و سلام بھیجے بغیر دعا مانگتا ہے وہ بالکل اس شخص کے مانند ہے جو بغیر ہدف کے تیر چلائے۔



•۔ غور فکر کرنا نصف راحت ہے اور لوگوں سے محبت کرنا نصف عقل ہے کیوں کہ لوگ تمھیں تمھارے عیوب سے آگاہ کریں گے ۔ اور یہی لوگ تمھارے حقیقی مخلص ہیں۔



•۔ وہ شخص ہم سے نہیں ہے ( ہمارا دوست نہیں ہے ) جو اپنی دنیا کو دین کے لئے ترک کر دے یا اپنے دین کو دنیا کے خاطر ترک کردے ۔

( تحف العقول)
 

عسکری

معطل
٭ تھوڑی دیر عالم کی صحبت میں بیٹھنا ایک سال کی عبادت سے بہتر ہے ۔



٭ علم حاصل کرنے کے بعد اسے نشر کرو اور پھیلاؤ اس لئے کہ علم کو بند رکھنے سے شیطان غالب ہو جاتا ہے۔



٭ علم حاصل کرنے کے بعد اگر کسی کا مقصد یہ ہو کہ وہ علماء سے بحث کرے گا اورجہلا پر رعب جما کر لوگوں کو اپنی طرف مائل کرے گا توایسا شخص جہنمی ہے ۔
 

عسکری

معطل
٭ علم کی زکوٰۃ یہ ہے کہ مخلوق خدا کو تعلیم دی جائے ۔



٭ تکبر بری چیز ہے انسان میں جتنا زیادہ تکبر پایا جائے گا اتنی ہی اس کی عقل گھٹتی جائے گی ۔



٭ مومن کو تقویٰ اختیار کرنا چاہئے اس لئے کہ وہ ہر وقت اسے متنبہ اور بیدار رکھتا ہے ۔
 

عسکری

معطل
دوسروں کی چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھنے سے بڑی بڑی محبتیں جنم لیتی ہیں۔

آپ کا ایک لفط زخم بھی لگا سکتا ہے اور مرہم بھی بن سکتا ہے ، اختیار آپ کے پاس ہے ۔

زندگی کا ہم پر کتنا بڑا احسان ہے کہ وہ ہم سے صرف ایک بار روٹھتی ہے ۔

کچھ لوگ خطوں کی طرح ہوتے ہیں کہ جنہیں بار بار پڑھ کر بھی دل نہیں بھرتا ۔

کچھ لوگ نگاہ کی طرح ہوتے ہیں کہ جو اگر ساتھ ہوں تو اندھیروں میں بھی منزلیں مل جاتی ہیں۔
 

عسکری

معطل
کچھ لوگ گھر کی طرح ہوتے ہیں ۔ وہ چاہے کتنا بھی دور کیوں نہ ہوں ، دل ان کی روح میں سمٹ جانے کو بے چین رہتا ہے ۔

سنجیدہ بنو لیکن تلخ مزاج نہیں ۔ بہادر بنو مگر جلد باز نہیں ۔ حلیم بنو مگر غلامی کی حد تک نہ پہنچو ۔

پیار ایک ایسا ہتھیار ہے جس کے آگے ہر دیوار ٹکڑے ہو جاتی ہے ۔

پرانا تجربہ نئی تعمیر کی بنیاد ہوتا ہے ۔
 

عسکری

معطل
صابر بنو مگر کمینہ پن اختیار نہ کرو ۔ مستقبل مزاج بنو لیکن ضدی نہ بنو ۔

جب محبت کامل ہو جائے تو ادب کی شرط ختم ہو جاتی ہے ۔

ٹھوکر وہی کھاتا ہے جو راستے کے پتھر نہیں ہٹاتا ۔

معاشرہ پر تمہارا اس سے بڑا احسان اور کوئی نہیں ہوگا کہ تم خود سنور جاؤ ۔
 

عسکری

معطل
ہر عمل کے اندر اس کا انجام یوں چھپا ہوتا ہے جیسے کسی بیچ میں کوئی درخت ۔

ناکامی کے اسباب ہمیشہ آدمی کے اندر ہوتے ہیں مگر وہ انہیں دوسروں میں تلاش کرتا ہے ۔

انسان بہت کچھ تقدیر پر جبکہ تقدیر بہت کچھ انسان پر چھوڑتی ہے ۔
 

عسکری

معطل
ماں آس بھی ہے امید بھی ہے ، ماں پیار کا جلتا ہوا دیپ بھی ہے ۔



ماں اپنے پیار کی خوشبو سے اولاد کو پروان چڑھاتی ہے ۔



ماں الفت و شفقت کا مینہ برسا کر اولاد کی پیاس بجھاتی ہے ۔



ماں دل کی ٹھنڈک ہے آنکھوں کا نور ہے ، دماغ کا سرور ہے ۔



وہ گھر جس میں ماں نہیں ، وہاں درد و الم پلتے ہیں ۔



ماں کے قدموں تلے جنت ہے ۔
 
Top