افغانستان میں 'روزِ دہقان' منایا گیا

حسان خان

لائبریرین
ریاستِ افغانستان نے سالِ نو کے ماہِ اولین 'حَمَل/فَروَردِین' کے دوسرے روز کو 'روزِ دہقان' اور عمومی تعطیل اعلان کیا ہے۔ اِس روز کی تجلیل کی مناسبت سے کُل افغانستان میں، بالخصوص کابُل میں، زراعتی محصولات و مصنوعات کی نمائش گاہیں منعقد ہوئیں۔
عکاس: زحل احد
تاریخ: ۲ حمل/فروردین ۱۳۹۶هش/۲۲ مارچ ۲۰۱۷ء
ماخذ

اِس روز زراعتی محصولات نمائش کے لیے پیش کی جاتی ہیں۔
_95265857_10.jpg


دہقان اپنی محصولات کو فروخت کے لیے پیش کرتے ہیں۔
_95265859_12.jpg


اِس روز دہقان دیگر سرگرمیوں کا بھی انعقاد کرتے ہیں۔
_95267302_2.jpg



افغانستان کے خانہ بدوش اور تُرکمن مردُم نے اپنی طرزِ زندگی کی بھی نمائش پیش کی اور رقص و موسیقی کے ساتھ شادمانی کی۔
_95267304_5.jpg


اِس نمائش گاہ میں دہقانانِ افغان کی پیش ہونے والی محصولات میں تازہ میوے میں بھی شامل ہیں۔
_95267306_7.jpg


بازاریابی کے لیے خشک میوے بھی نمائش میں رکھے گئے۔
_95267308_8.jpg


خشک میووں کی نمائش
_95267310_9.jpg


زعفران، افغان دہقانوں کی جدید تولیدات میں شامل ہے۔
_95267403_11.jpg


زنانِ دہاتی بھی اپنے دستی ہنروں کو نمائش کے لیے پیش کرتی ہے۔
_95267405_1.jpg


اِس نمائش گاہ کے انعقاد کا ہدف رُوستائی (دہاتی) مصنوعات کے لیے بازاریابی ہے۔
_95267407_3.jpg


اِس نمائش گاہ میں ۲۸۸ کُلبے (کیبن) موجود ہیں جن میں سے ۲۴ عورتوں سے مختص ہے۔
_95267409_4.jpg


وزارتِ زراعتِ افغانستان کا کہنا ہے کہ اِس نمائش گاہ کے انعقاد کا ہدف ملکی مصنوعات کی حمایت اور خودکفایتی کی کوشش ہے۔
_95267472_14.jpg


عورتیں بھی مختلف ولایتوں سے کابُل آئی ہیں تاکہ اِس نمائش گاہ میں شرکت کر سکیں اور اپنی مصنوعات کا تعارف کرا سکیں۔
_95267474_21.jpg


اِس نمائش گاہ میں افغانستان کے دہقانوں کی بھی پُررنگ موجودگی ہے۔
_95267476_22.jpg


اِس نمائش گاہ میں دست دوزی، زراعتی آلات، لَبَنیات، اور افغان دہقانوں کی دیگر مصنوعات کو دیکھا جا سکتا ہے۔
× دست دوزی = ہاتھ سے سلائی
× لَبَنیات = دودھ سے بنی چیزیں

_95267478_20.jpg


مردُم نے اِس نمائش گاہ کا اشتیاق کے ساتھ استقبال کیا ہے۔
_95267480_23.jpg


نمائش گاہ میں افغان عورتوں کے دستی ہنر بھی خریدار کے منتظر ہیں۔
_95267592_16.jpg


ختم شد!
 
Top