اصلاحِ شعر و شاعری

انیس جان

محفلین
جرات کی ایک غزل پڑھی بلکل سمجھ نہیں آ رہا کہ یہ کیا شے ہے ایک مصرع طویل اور ایک. بلکل مختصر
اساتذہ سے رہنمائی کی درخواست ہے
الف عین
محمد وارث
محمد تابش صدیقی
دائم

ہر عضو پہ آنکھ اٹکے وہ کافر ہے سراپا
اک موہنی. مورت

بھولے سے جو ہم نام لیں تو رک کے کہے یوں
اس نام. کو. کم. لو

پھر اس میں جو رک جائیے تو جھٹ سے یہ کہنا
بس. دیکھ. لی. چاہت

جرات یہ غزل گرچہ کہی ایسی ہے تو نے
ہے. خوب. سراپا

پر کہہ کے وہ اشعار کر اب اس کو دوغزلا
ہو. جس. سے. کہ. وحشت

 

محمد وارث

لائبریرین
ریختہ پر اصناف کی ایک کتاب ملی ہے، اس میں اس پر معلومات موجود ہیں، متعلقہ حصہ درج ذیل ہے:

1.jpg

2.jpg

3.jpg

4.jpg
 

دائم

محفلین
محمد وارث جناب!
میرا بھی یہی خیال ہے کہ اسے غزلِ مستزاد کہا جائے گا، لیکن ایک سوال ہے کہ کیا جزوِ مصرع کا مکمل مصرعے سے ہم قافیہ ہونا ضروری نہیں؟
جیسے یہ شعر دیکھیں کہ :
کبھی اپنے طرزِ تغافل پہ بھی غور کرنا
نہیں شور کرنا
مئے شوقِ جلوہ سے کچھ تو عطا ہو
جزا ہو، سزا ہو


مذکورہ شعر یا دونوں مصرعے بطورِ مثال پیش کیے ہیں کسی شاعر کا کلام نہیں
 

محمد وارث

لائبریرین
محمد وارث جناب!
میرا بھی یہی خیال ہے کہ اسے غزلِ مستزاد کہا جائے گا، لیکن ایک سوال ہے کہ کیا جزوِ مصرع کا مکمل مصرعے سے ہم قافیہ ہونا ضروری نہیں؟
جیسے یہ شعر دیکھیں کہ :
کبھی اپنے طرزِ تغافل پہ بھی غور کرنا
نہیں شور کرنا
مئے شوقِ جلوہ سے کچھ تو عطا ہو
جزا ہو، سزا ہو


مذکورہ شعر یا دونوں مصرعے بطورِ مثال پیش کیے ہیں کسی شاعر کا کلام نہیں
ہم قافیہ ہونا ضروری نہیں، آپ اوپر والے صفحات پڑھ لیں، قافیے کے بارے میں بھی لکھا ہے:

"۔۔۔۔ مستزاد فقرے کے قافیے نظم یا غزل کے کے قافیوں کے ہم قافیہ ہو بھی سکتے ہیں اور نہیں بھی ہو سکتے۔ اس معاملے میں بھی کسی اصول پر سختی نہیں برتی گئی۔"
 

محمد وارث

لائبریرین
داغ - جب ان سے حالِ دلِ مبتلا کہا، تو کہا ۔ "بچائے تجھ سے خدا" ۔ داغ کی مستزاد غزل


ربط دیکھیں، یہاں تو جزوِ مصرع کا مصرع سے ہم قافیہ ہونا التزامی طور پر برتا گیا ہے
دائم صاحب یا تو آپ خود سمجھنا نہیں چاہ رہے یا میری بات ہی میں کوئی "گھمبیر" مسئلہ ہے، بھئی صاف صاف لکھا ہے کتاب میں بھی کہ اس اضافی ٹکڑے کو جیسے چاہیں استعمال کریں، اسی بحر کا ہے تو ٹھیک ہے وگرنہ دوسری بحر کا بھی ٹھیک ہے۔ اسی قافیے کا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ دوسرے قافیے کا بھی ٹھیک ہے۔
 
Top