اشعار کی ضرورت ہے

گِل صاحب

محفلین
السلام علیکم

جناب من مجھے کچھ اشعار کی ضرورت ہے
ہجری مہینہ محرم کے حوالے سے اشعار چاہیے

زیادہ تر شعراء و احباب نے اپنے اشعار میں غم حسین اور کربلا کے حوالے سے ذکر کیا ہے

لیکن اگر ہو سکے تو ہجری مہینہ کے حساب سےکچھ اشعار مل جائیں تو....

احباب کا شکر گزار ہوں گا
 
فرقان احمد

اس ربط پر کلک کیجیے اور ریختہ کی سرچ پر بھی جائیں؛ وہاں آپ کو بہت سے اشعار مل سکتے ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
زیادہ تر شعراء و احباب نے اپنے اشعار میں غم حسین اور کربلا کے حوالے سے ذکر کیا ہے
لیکن اگر ہو سکے تو ہجری مہینہ کے حساب سےکچھ اشعار مل جائیں تو....
جہاں تک مجھے ان دو جملوں سے بات سمجھ آئی ہے کہ آپ کو غم حسین اور کربلا کی بجائے اور ان سے ہٹ کر، ہجری مہینے محرم الحرام کے بارے میں اشعار چاہئیں جیسے رمضان المبارک کی فضیلت کے بارے میں اشعار ہیں۔ اگر یہ بات درست ہے تو آپ کی جستجو خاصے اور مزے کی چیز ہے، یہاں بھی ایسے اشعار ضرور پوسٹ کیجیے گا۔ :)
 
جی بالکل آپ ٹھیک سمجھے ہیں..

ابھی تو میں خوف متلاشی ہوں جیسے ہی کچھ اشعار ملیں گے میں ضرور شئر کروں گا..
 
عظیم

محفلین
ایک طریقہ تو یہ بھی ہو سکتا ہے کہ محمد تابش صدیقی بھائی کی بنائی ہوئی ایپس میں لفظ 'محرم' لکھ کر تلاش کر لیا جائے۔ لیکن اس کے لیے گِل صاحب آپ کو دیوان غالب، کلیات میر اور کلیات اقبال اپنے موبائل فون میں انسٹال کرنا ہوں گے
 
اس صورت میں محرَم پر تو بہت نتائج ملیں گے۔
محرَّم پر ملنے کا امکان کم ہے۔
 
میر نے محرم کو غم کے معنوں میں ہی استعمال کیا ہے ہر جگہ۔
محرم کی فضیلت پر کوئی شعر شاید ہی کہا ہو۔
 
رباب واسطی

محفلین
تجدید کربلا کی تمہیں فکر ہو تو ہو
اسلام کو تو فکر نہیں کربلا کے بعد
قتل حسین ع اصل میں مرگِ یزید ہے
اسلام زندہ ہو چکا 'بس' کربلا کے بعد
 
رباب واسطی

محفلین
ﯾﮧ ﺑﺎﻟﯿﻘﯿﻦ ﺣﺴﯿﻦ ؑﮨﮯ .... ﻧﺒﯽؐ ﮐﺎ ﻧﻮﺭِﻋﯿﻦ ﮨﮯ ..
ﺣﺴﯿﻦ ؑﮨﮯ، ﺣﺴﯿﻦ ؑﮨﮯ، ﻧﺒﯽؐ ﮐﺎ ﻧﻮﺭِﻋﯿﻦ ﮨﮯ ..
ﻟﺒﺎﺱ ﮨﮯ ﭘﮭﭩﺎ ﮨﻮﺍ .. ﻏﺒﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﭨﺎ ﮨﻮﺍ ..
ﺗﻤﺎﻡ ﺟﺴﻢِ ﻧﺎﺯﻧﯿﮟ .. ﭼﮭﺪﺍ ﮨﻮﺍ .. ﮐﭩﺎ ﮨﻮﺍ ..
ﯾﮧ ﮐﻮﻥ ﺫﯼ ﻭﻗﺎﺭ ﮨﮯ .. ﺑﻼ ﮐﺎ ﺷﮩﺴﻮﺍﺭ ﮨﮯ ..
ﮐﮧ ﮨﮯ ﮨﺰﺍﺭ ﻗﺎﺗﻠﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﮈﭨﺎ ﮨﻮﺍ ..
ﯾﮧ ﺑﺎﻟﯿﻘﯿﻦ ﺣﺴﯿﻦ ؑﮨﮯ .... ﻧﺒﯽؐ ﮐﺎ ﻧﻮﺭِﻋﯿﻦ ﮨﮯ ..
ﺣﺴﯿﻦ ؑﮨﮯ، ﺣﺴﯿﻦ ؑﮨﮯ، ﻧﺒﯽؐ ﮐﺎ ﻧﻮﺭِﻋﯿﻦ ﮨﮯ ..
ﯾﮧ ﮐﻮﻥ ﺣﻖ ﭘﺮﺳﺖ ﮨﮯ .. ﻣﺌﮯ ﺭﺿﺎﺋﮯ ﻣﺴﺖ ﮨﮯ ..
ﮐﮧ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﮐﻮﺋﯽ .. ﺑﻠﻨﺪ ﮨﮯ ﻧﮧ ﭘﺴﺖ ﮨﮯ ..
ﺍُﺩﮬﺮ ﮨﺰﺍﺭ ﮔﮭﺎﺕ ﮨﮯ .. ﻣﮕﺮ ﻋﺠﯿﺐ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ ..
ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﺳﮯ ﮨﺰﺍﺭ ﮐﺎ ﺑﮭﯽ ﺣﻮﺻﻠﮧ ﺷﮑﺴﺖ ﮨﮯ ..
ﯾﮧ ﺑﺎﻟﯿﻘﯿﻦ ﺣﺴﯿﻦ ؑﮨﮯ .... ﻧﺒﯽؐ ﮐﺎ ﻧﻮﺭِﻋﯿﻦ ﮨﮯ ..
ﺣﺴﯿﻦ ؑﮨﮯ، ﺣﺴﯿﻦ ؑﮨﮯ، ﻧﺒﯽؐ ﮐﺎ ﻧﻮﺭِﻋﯿﻦ ﮨﮯ ..
ﺩﻻﻭﺭﯼ ﻣﯿﮟ ﻓﺮﺩ ﮨﮯ .. ﺑﮍﺍ ﮨﯽ ﺧﯿﺮ ﻣﺮﺩ ﮨﮯ ..
ﮐﮧ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺩﺑﺪﺑﮯ ﺳﮯ ﺭﻧﮓ .. ﺩﺷﻤﻨﻮﮞ ﮐﺎ ﺯﺭﺩ ﮨﮯ ..
ﺣﺒﯿﺐِ ﻣﺼﻄﻔﯽٰ ؐﮨﮯ ﯾﮧ .. ﻣﺠﺎﮨﺪِ ﺧﺪﺍ ﮨﮯ ﯾﮧ ..
ﺟﺒﮭﯽ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ .. ﯾﮧ ﻓﻮﺝ ﮔﺮﺩ ﮔﺮﺩ ﮨﮯ ..
ﯾﮧ ﺑﺎﻟﯿﻘﯿﻦ ﺣﺴﯿﻦ ؑﮨﮯ .... ﻧﺒﯽؐ ﮐﺎ ﻧﻮﺭِﻋﯿﻦ ﮨﮯ ..
ﺣﺴﯿﻦ ؑﮨﮯ، ﺣﺴﯿﻦ ؑﮨﮯ، ﻧﺒﯽؐ ﮐﺎ ﻧﻮﺭِﻋﯿﻦ ﮨﮯ ..
ﺍُﺩﮬﺮ ﺳﭙﺎﮦِ ﺷﺎﻡ ﮨﮯ .. ﮨﺰﺍﺭ ﺍﻧﺘﻈﺎﻡ ﮨﮯ ..
ﺍُﺩﮬﺮ ﮨﯿﮟ ﺩﺷﻤﻨﺎﻥِ ﺩﯾﮟ .. ﺍِﺩﮬﺮ ﻓﻘﻂ ﺍِﻣﺎﻡ ؑﮨﮯ ..
ﻣﮕﺮ ﻋﺠﯿﺐ ﺷﺎﻥ ﮨﮯ .. ﻏﻀﺐ ﮐﯽ ﺁﻥ ﺑﺎﻥ ﮨﮯ ..
ﮐﮧ ﺟﺲ ﻃﺮﻑ ﺍُﭨﮭﯽ ﮨﮯ ﺗﯿﻎ .. ﺑﺲ ﺧﺪﺍ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﮨﮯ ..
ﯾﮧ ﺑﺎﻟﯿﻘﯿﻦ ﺣﺴﯿﻦ ؑﮨﮯ .... ﻧﺒﯽؐ ﮐﺎ ﻧﻮﺭِﻋﯿﻦ ﮨﮯ ..
ﺣﺴﯿﻦ ؑﮨﮯ، ﺣﺴﯿﻦ ؑﮨﮯ، ﻧﺒﯽؐ ﮐﺎ ﻧﻮﺭِﻋﯿﻦ ﮨﮯ ..
ﺣﻔﯿﻆ ﺟﺎﻟﻨﺪﮬﺮﯼ
 
عظیم

محفلین
اس صورت میں محرَم پر تو بہت نتائج ملیں گے۔
محرَّم پر ملنے کا امکان کم ہے۔
ہجری مہینوں میں سے جس مہینہ کے بارے میں اشعار چاہیے ہوں اس مہینے کا نام لکھا جا سکتا ہے، اور شاید محرَم کے اشعار کے ساتھ محرَّم کے اشعار بھی آ ہی جائیں۔ بس چھانٹنے کی ضرورت ہو گی
 
جی، میں نے دیکھا ہے تو یہی سامنے آیا ہے کہ
میر نے محرم کو غم کے معنوں میں ہی استعمال کیا ہے ہر جگہ۔
محرم کی فضیلت پر کوئی شعر شاید ہی کہا ہو۔
اقبال نے بھی غم کے معنوں میں استعمال کیا۔
غالب نے استعمال نہیں کیا۔
 
فرقان احمد

محفلین
شاید ہی ایسے اشعار مل سکیں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ عام طور پر ماہِ محرم کے حوالے سے جو شاعری ملتی ہے، اُس میں واقعہء کربلا کا تذکرہ ملتا ہے۔ ایک زمانے میں اسلامی سال کے آغاز پر کارڈ دینے کا رواج چلا تھا تاہم اُس پر بھی جو اشعار درج کیے جاتے تھے، وہ بھی نئے سال کے آغاز کے حوالے سے ہوتے تھے، نہ کہ خاص طور پر ماہِ محرم کی نسبت سے۔ اب چونکہ ماہِ محرم باقاعدہ طور پر اپنے مخصوص موضوعات رکھتا ہے، اس لیے ایسی شاعری کی تلاش مشکل ہے جس میں حزنیہ پہلو نہ ہو۔ اگر ہمیں ایسے اشعار ملتے بھی ہیں جو ماہ محرم کی نسبت سے ہیں تو اس میں بھی حزنیہ رنگ غالب ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ محرم کا لفظ بھی اب غم و الم کا استعارہ بن چکا ہے۔ کچھ مثالیں پیش خدمت ہیں!

سو عید اگر زمانے میں لائے فلک و لیک
گھر سے ہمارے ماہ محرم نہ جائے گا
(رضا عظیم آبادی)

لُٹی ہر گام پر اُمید اپنی
محرم بن گئی ہر عید اپنی
(حبیب جالب)
 
آخری تدوین:
Top