اشتہار برائے ضرورتِ رشتہ

martialazam

محفلین
شنید ہے کہ ابھی دولہا اور دولہن دونوںunder process ہیں تکمیل پر عوام الناس کو ضروری ہدایات کے ساتھ متنبہ کیا جاوے گا
 

شمشاد

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
رشتہ کی بات ہورہی تھی

میں نے سنا ہے آج کل اچھے رشتوں کا کال پڑگیا ہے، کیا یہ سچ ہے

اچھے رشتوں کا کال تو نہیں پڑا بس ذرا ڈھونڈنا مشکل ہو گیا ہے اور کچھ لالچی لوگوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
ماوراء نے کہا:
لگتا ہے میری پیشن گوئی ٹھیک ہو گئی ہے۔ :wink: llooll

شمشاد بھائی خود تو تفریح کرنے آتے ہیں لیکن دوسروں کو ٹینشن دینے آتے ہیں۔ :wink: :p

جو میں اپنے لیئے پسند کرتا ہوں وہی دوسروں کے لیئے بھی پسند کرتا ہوں۔ اب اگر میری پسند سے کسی کو tension ہوتی ہے تو اس میں میرا کیا قصور ہے :(

aww۔۔آپ تو سنجیدہ ہو گئے۔۔۔ میں نے تو مذاق کیا تھا۔۔ :(
 

رضوان

محفلین
اچھا مزاق ہے آپ نے تو دل توڑ دیا :oops:
شمشاد بھائی کی کامیابی کے بعد میری باری تھی ! اشتہار دینے کی
ع حسرت ان غنچوں پہ جوکِھلنے کیبعد مرجھا گئے :(
 

ماوراء

محفلین
aww۔۔۔کس کا دل ٹوٹا ہے۔۔ :?
تو آپ ابھی سے مایوس کیوں ہوگئے ہیں۔۔آپ بھی اشتہار دے دیں۔ کیا پتہ کامیابی ہو جائے۔ :wink:
 
لو جی کر لو گل

اچھا خاصہ رشتوں‌کا سیزن شروع ہونے لگا تھا کہ کسی کی نظر لگ گئی۔ رضوان صاحب حوصلہ رکھیں میں بھی آپ کے پیچھے پیچے ہوں۔
 

تیشہ

محفلین
:shock:


ہوووووںںں ،
ادھر کیا کچھڑی پک رہی ہے ؟ غضب خدا کا مجھے نظر ہی اب آیا ہے ، :? اور یہ تیلے نے کیا لکھا اوپر کے ‘ اگر بھابھی صاحبہ کو پتا چل گیا تو ؟

اچھا مطلب یہا ں کچھ تو کچھڑی پکائی جارہی ہے میں دیر سے آئی :?
میں ابھی آواز لگاتی ہوں بھابھی کو ، کہ اس ٹاپک پر خاص نظر رکھیں کیا پتہ کھیل کھیل میں انکے کام ہوجائے ۔ :p
کہیں کچھڑی پک کے کھا بھی لی جائے اور کانوں کان خبر نہ ہو ۔
 

ماوراء

محفلین
ضرورتِ رشتہ​

ضرورت ہے ایک ایسی لڑکی کی۔۔۔۔
× جو اپنی سالگرہ کے دن سے زیادہ اپنی عمر یاد رکھنے کے لیے زور دے۔
× جو اپنے لمبے بالوں کو دیوانوں کی طرح بکھیرنے کے بجائے تیل لگا کر چوٹیاں باندھے۔
× جو سر پر ڈوپٹہ رکھنا مناسب سمجھے۔
× میک اپ، بناوٹی، اداکاری اور شاعرانہ ڈرامے سے محفوظ رہے۔
× جو شاطرانہ ٹوٹکے سے پرہیز کرے۔
× سادگی جس کا زیور ہو۔(چاہے مجھے ڈر لگے)
× اپنی زبان کی تیز دھار اور اس کے شیطانی استعمال سے ناواقف ہو۔
× جس کی نظر شوہر کی جیب سے زیادہ گھر کے کاموں پر ہو۔
× جو ہاتھ چلائے۔۔۔مرد کی مرمت کے بجائے، مرد کی خدمت کے لیے۔
× جو ادھر ادھر کان لگانے کے بجائے اپنے کام سے کام رکھے۔
× جو لگائی بجھائی کے بجائے اوروں کے جھگڑے مٹائے۔
× مجھے تو کوئی امید نہیں کہ کوئی میرے سکون کو قائم رکھے اور ان شرائط پر عمل کرے۔ اگر کوئی نیک بندی یہ سمجھتی ہے تو ضرور رابطہ کرے۔

پتہ: خاموش کنوارہ، سکون محل، سکونت پور۔
 
Top