اس گانے کا ترجمہ چاہیے

دوست

محفلین
میرے بھائی نے اپنے دوست کی شادی پر آئے ہوئے ایک اور مہمان کے موبائل فون سے یہ گانا کاپی کیا ہے۔ اس مہمان کے مطابق یہ سندھی ہے۔ کوئی سندھی دوست اس کا ترجمہ فرما دے۔ ٹوٹا پھوٹا ترجمہ اس مہمان نے بھی کردیا تھا۔ اس گانے کی بیٹ میرے بھائی کو بہت پسند آئی ہے اگر ترجمہ ہو تو سننے میں مزید مزہ آئے گا۔
حصول یہاں سے۔

وسلام
 

تیشہ

محفلین
:rolleyes: دوست بھیا اس گانے کی تو سمجھ ہی نہیں آتی تو ترجمہ کیسے کیا جائے :confused: دوستی نا کرکرکرکر؟رر مجبوری بس یہ تین لفظوں کی سمجھ آرہی ہے ۔ باقی کا پتا نہیں :confused: :(
 

تعبیر

محفلین
اگر ابھی بھی آپ کو اسکا ترجمہ چاہیے تو میں کوشش کروں ؟اجازت اِس لیے لے رہی ہوں کہ یہ تھریڈ کافی پرانا ہے :)
 

فاتح

لائبریرین
گو یہ گانا سندھی میں ہی ہے لیکن یہ ایک مشہور بلوچی گانے "دانے پہ دانہ" کی طرز پر گایا گیا ہے اور اس کے کافی الفاظ سمجھ میں نہیں آتے۔ خصوصآ زنانہ آواز میں جو حصہ ہے اس کا کافی حصہ تو سمجھ سے بالا تر ہے۔ جتنا حصہ سمجھ آ رہا ہے اگر کہیں تو اس کا ترجمہ کر دوں گا۔
 

تعبیر

محفلین
مجھے female voice سمجھ نہیں آ رہی شاید وہ بلوچی ہے یا پھر پشتو ۔ وہ بس آخری لائن سندھی میں گاتی ہے۔

ترجمہ:۔ عشق میں میں ہو گیا مجبور
دل سے ہونا نہ دور
بچھڑ نہ جانا جاں جاں

تم ہو میری زندگانی
چھلا دے جا نشانی
چھلا لے جا نشانی (female voice)

بس تم کو ہوں چاہتا
تمہارا ہی ہوں جاںِ جان

میرے لیے دل سےتم دعا کرنا
عمر بھر وفا تم کرنا
زندہ رہنا جاں جاں (female voice)


عشق میں میں ہو گیا مجبور
دل سے ہونا نہ دور
بچھڑ نہ جانا جاں جاں
 
Top