اس جہاں میں ایسی کوئی بات ہو

محمداحمد

لائبریرین
اس جہاں میں ایسی کوئی بات ہو
جیت ہو اور نا کسی کی مات ہو

اردو محفل میں آپ کی پہلی غزل ہم نے آج پہلی بار پڑھی اور خوب لگی بلکہ بہت خوب لگی۔
 

مہ جبین

محفلین
زخم دل کے چین سے رہنے نہ دیں
روزِ روشن ہو کہ کالی رات ہو

واہ واہ پہلی غزل بہت ہی خوب کہی آپ نے

ویسے آپ جیسے کہنہ مشق شاعر کے کلام کی داد دیں تو اسے کہتے ہیں

"سورج کو چراغ دکھانا "
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ آپ سب دوستوں، نوازش آپ کی سب۔ تہہ دل سے آپ سب کا ممنون ہوں۔

یہ نہ صرف یہاں پہلی غزل تھی بلکہ اس خاکسار کی بھی پہلی کوشش تھی آج سے کم و بیش چھ سال پہلے جب شاعری اور عروض کو سمجھ اور سیکھ رہا تھا اور اس غزل کا واحد مقصد یہ تھا کہ کسی طرح اسے وزن میں رکھا جائے۔

ایک بار پھر آپ سب دوستوں کا بہت شکریہ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت خوب جناب۔ تمام اشعار ہی لاجواب ہیں۔

یہ مصرع شاید یوں بہتر رہے:
نفیِ کل کے ساتھ جو اثبات ہو
آپ نے درست فرمایا قریشی صاحب، اس شعر میں نفی کا غلط وزن بندھا تھا اور تب علم ہی نہیں تھا۔ ویسے بھی اس شعر کے پہلے مصرعے میں تعقید کے مسائل بھی موجود ہیں۔ :)
 

سین خے

محفلین
اس جہاں میں ایسی کوئی بات ہو
جیت ہو اور نا کسی کی مات ہو

بس ہوس کے ہیں یہ سارے سلسلے
بابری مسجد ہو یا سُمنات ہو

دے بدل ہر زاویہ وہ دفعتاً
کُل نفی کے ساتھ جو اثبات ہو

زخم دل کے چین سے رہنے نہ دیں
روزِ روشن ہو کہ کالی رات ہو

اسطرح پینے کو مے کب ملتی ہے
ناب ہو، تُو ساتھ ہو، برسات ہو

دام دیکھے ہیں وہاں اکثر بچھے
جس جگہ پر دانے کی بہتات ہو

برملا گوئی کا حاصل ہے اسد
اپنوں کی نظروں میں بھی کم ذات ہو

شاندار :) کیا ہی خوب غزل ہے :) ڈھیر ساری داد قبول فرمائیے :)
 

محمد وارث

لائبریرین
شاندار :) کیا ہی خوب غزل ہے :) ڈھیر ساری داد قبول فرمائیے :)
شکریہ آپ کا، ممنون ہوں۔ :)

اچھی غزل ہے۔ کیا شعر گوئی ترک کر دی؟
شکریہ آپ کا۔ شعر گوئی ترک اس طرح تو نہیں کی جیسے ایک کرکٹر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہے، بس آٹھ دس سال سے ادھر طبیعت راغب ہی نہیں ہوئی اور سکہ بند شاعر میں کبھی بھی نہ تھا، یہی کوئی دو چار غزلیں ادھر ادھر ہیں۔ :)

شکریہ آپ کا۔
 
آخری تدوین:
Top