اردو کمپیوٹنگ کے مستقبل میں آنے والے مسائل

بلال

محفلین
اعجاز انکل اگر ہو سکے تو آپ سرمد صاحب کی یاہو گروپ پر بھیجی ہوئی میل یہاں اردو میں پوسٹ کر دیں تو بہتر ہو گا۔۔۔ اس طرح اُن کا جواب بھی یہاں کاپی ہو سکے گا۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
رات کو ہی ارادہ تھا کہ سرمد صاحب کا جواب یہاں پوسٹ کر دوں۔ اب کر رہا ہوں لیکن بلال، اردو میں ترجمے کی کیا ضرورت ہے۔ اتنی انگریزی تو ہم سب جانتے ہی ہوں گے۔
Aijaz sb.,

This is a great thread to identify the problems faced with end users right now. I just went through the discussion and see that many issues are identified.

Looking through these issues, the CORE issue which is causing the confusion across fonts, keybaords, etc. is that Unicode is redundant in encoding, i.e. is many Urdu characters can be typed/encoded in many ways, and that there is no ONE consistent way agreed for Urdu by all of us. Thus all different developers are using ad hoc variations.

Once a singular way is defined and agreed, all keyboards and fonts will automatically converge.

Another major issue is the inconsistent encoding of Hamza as a non-joiner in Unicode.

Both the problems are solvable and it is good to get it done now than later.

For the first issue, we just need to develop a non-redundant sub-set of 06xx page and all agree that we should use that for Urdu computing. Of course the solution is only as good as the extent we adhere to it. We should formalize it in some way so that it can eventually be referred to as well eventually. But step one is to develop one.

Second issue is more complex. I have talked with a few people at Unicode and they are open to consider it. However, there is general feedback that the case will be stronger if both the India and Pakistan present it jointly rather than only one country/community presents it. Thus, we as Pakistani and Indian Urdu communities first need to develop a consensus on the issue and the solution and then take it to Unicode. Thus, on this list we need to work to understand the problem and then agree on the same solution first.

Both of these will require some work from all of us.

At this point I am asking if you all want to keep this discussion on this list or move it somewhere else? One possibility is to develop another list and invite interested people to join that list. I seek your response on that.

more later.

regards,
Sarmad​
 
arifkarim

معطل
رات کو ہی ارادہ تھا کہ سرمد صاحب کا جواب یہاں پوسٹ کر دوں۔ اب کر رہا ہوں لیکن بلال، اردو میں ترجمے کی کیا ضرورت ہے۔ اتنی انگریزی تو ہم سب جانتے ہی ہوں گے۔
Aijaz sb.,

Sarmad​

جی ہاں! بات وہیں آگئی کہ ہمیں اسکام کیلئے انڈیا اور پاکستان دونوں کو مشترکہ کوشش کرنی ہوگی۔ تب کہیں جا کر یونیکوڈ والے اس کو اسٹینڈرڈ بنائیں گے!
 
الف عین

لائبریرین
سعود۔۔۔ تم دہلی میں‌ہو اور ممکن ہے کہ ہندوستان میں یونی کوڈ کی میٹنگس میں شرکت کرنے والوں کے بارے میں تم کو علم ہو۔ سرائے کے روی کانت سے پوچھو۔ وہ خود بھی اردو جانتا ہے۔ مجھے شک ہے کہ یہاں سے دو چار لوگ جاتے ہوں گے جو اردو سے نا واقف ہوں گے۔ روی کانت کو علم ہوگا اس سلسلے میں۔
 
اول تو یہ وضاحت کر دوں کہ اب تک اس دھاگے کا خاموش قاری تھا۔ وجہ شاید یہ تھی کہ اتنا تو سوچتا تھا کہ یونیکوڈ اردو میں کئی مسائل ہیں پر کبھی یوں تجزیہ کرنے کا موقع نہیں ملا کہ ان مسائل کو شمار کر سکوں اور فرداً فرداً بیان کر سکوں۔ اس لحاظ سے میں آپ آحباب کے مراسلوں سے مرعوب سا ہو جاتا تھا اور کوئی پوسٹ کرنے سے گریز کرتا تھا۔

اردو محفل سے متعلق ہونے سے پہلے تک میں (کوئیں کا میڈھک) اردو کمپیوٹنگ کا مستقبل کلی طور پر خود سے ہی وابستہ سمجھتا تھا۔ اور سوچتا تھا کہ فانٹ، ترجمہ، تلاش اور انکوڈنگ جیسے جملہ لسانیاتی مسائل میرے ہی منتظر ہیں۔ خیر!

میں یونیکوڈ کے سلسلے میں انشاء اللہ کل کسی وقت روی کانت صاحب کو فون کرکے بات کرتا ہوں۔ اور جو بھی جواب ہوگا اس سے احباب کو آگاہ کرنے کی کوشش کروں گا۔

کچھ مزید باتیں‌ بھی اس سلسلے میں جلدی ہی یہاں تحریر کرتا ہوں۔

--
سعود ابن سعید
 
بلال

محفلین
سعود ابن سعید آپ کا انتظار ہو رہا ہے اس دھاگے پر۔۔۔ ایک تو روی کانت صاحب سے رابطہ کی بات اور دوسرا آپ نے کہا کہ کچھ مزید تحریر کریں گے لیکن آپ نے کافی دن سے یہاں کا چکر نہیں لگایا۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
لیکن میں ادھر سوچ رہا ہوں کہ اگر یونی کوڈ میں یہ سارے غیر ضروری کیریکٹرس نکال بھی دئے گئے تو بھی مسئلہ یہ ہوگا کہ پرانی تحریریں کس طرح پڑھی جائیں گی؟ ذرا اس پر بھی غور کیا جائے۔ اگر آپ عربی ہ رکھیں اور اردو نکال دیں تو جہاں اردو ہ استعمال کی گئی ہوگی،، بشمول اس تحریر کے، تو ’ہ‘ کی جگہ ڈبے تو نہیں بن جائیں گے۔
اور ایک بات یہ بھی غور طلب ہے کہ اردو درست لکھنا سیکھنا ہم سب کئ لئے بے حد ضروری ہے۔ کہاں وقفہ دیا جائے، کہاں اعراب لگائے جائیں۔ جب یہ بھی سیکھنا ہوگا تو کیا حرج ہے کہ لوگ واحد کیریکتر ہمزہ چھوٹی یا بڑی ے بھی استعمال کرنے کی مشق کر دالیں۔ میں نے اکثر کمپوٹر پر اردو ٹائپنگ کی اغلاط کا ذکر کیا ہے۔ اگر اردو والے اس طرف دھیان دیں تو لکھنا سیکھ سکتے ہیں۔ ہاتھ سے لکھنے میں تو بے شک آپ نقاط بعد میں لگائیں یا کاف کا مرکز بعد میں لگائیں۔ لیکن اردو ٹائپ کرنے میں تو یہ اجازت نہیں ہے۔ جب یہ عادت بدلی جا سکتی ہے تو بہت سی خراب عادتیں بدلی جا سکتی ہیں۔
سب سے بڑی غلطی تو وہی ہے کہ جہاں حروف نہ ملتے ہوں، وہاں وقفہ ، سپیس، نہ دی جائے۔
 
بلال

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم!
اس دھاگہ کو شروع کرنے کا جو مقصد تھا وہ کچھ حل ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا۔ کیونکہ صرف چند لوگوں کے علاوہ کسی نے اس میں حصّہ نہیں لیا۔۔۔ میرے بھائیوں اگر مسئلہ کوئی بڑا نہیں یعنی معمولی سا مسئلہ ہے تو مجھے بتا دو میں مفت میں مغز ماری نہ کروں۔ اور اگر بڑا مسئلہ ہے تو پھر جو لوگ یہ سب سمجھتے ہوئے بھی حصّہ نہیں لے رہے تو اس کا کیا مطلب لیا جائے۔۔۔؟

اس دھاگہ میں جن دوستوں نے بحث کی وہ بے شک ایک تعمیری بحث تھی۔۔۔ ایک بات صاف واضع ہو گئی ہے کہ اگر یونیکوڈ والے اس مسئلہ کو حل کر دیں تو پھر کوئی مشکل نہیں ہو گی۔۔۔ چلو مان لیتے ہیں کہ یونیکوڈ والوں نے سارا مسئلہ حل کر دیا لیکن یہ کام ہوا 2010 میں یا اس سے بھی بعد۔۔۔ اب بات سوچنے والی ہے کہ تب تک آرام کیا جائے اور یونیکوڈ کو ٹھیک ہونے تک انتظار کیا جائے۔۔۔ یا پھر کوئی ایک اسٹینڈرڈ جیسے زیادہ لوگ پسند کرتے ہوں اس کو اپنایا جائے اور کام کیا جائے۔۔۔
دوستو! ذرا سوچو! ہم سب نے مل کر اردو ڈیجیٹل لائبریریز، اردو لغات اور بے شمار سافٹ ویئر بنانے ہیں اور بھی بہت کام ہے۔۔۔ لیکن جو ہو چکے ہیں وہ بھی ہر ایک نے اپنی طرز پر کئے ہیں۔۔۔ اور مزید وقت کے ساتھ ساتھ ہر کسی لائبریری اور ہر سافٹ ویئر میں اپنی اپنی ویلیوز اور اپنا ایک الگ انداز ہو گا جس سے ہمیں اور باقی تمام کمپیوٹر استعمال کرنے والے لوگوں کو مسائل پیش آئیں گے۔۔۔
آپ اس فورم محفل پر اور لائبریری پر کبھی غور کریں تو یہاں ہی اردو لکھنے والے ہر بندے کا ایک اپنا الگ انداز ہے۔۔۔ جیسا کہ اعجاز انکل نے بتایا کہ کچھ لوگ یہاں ہی محفل پر اعراب کی غلطی کرتے ہیں یعنی جس حرف پر اعراب لگانے ہوتے ہیں اس سے کبھی پہلے اور کبھی بعد میں لگاتے ہیں۔۔۔ اور اسی طرح میں نے خود دیکھا ہے کہ کوئی دوست جب اس محفل پر نئا ہوتا ہے یعنی نئا ممبر ہوتا ہے تو وہ اکثر اردو "ہ" کی بجائے عربی کی"ه" استعمال کرتا ہے۔۔۔ اس سے کیا بات ثابت ہوئی کہ وہ ممبر یہاں محفل پر آنے سے پہلے ہر جگہ جہاں عربی لکھتا ہو یا اردو "ہ" عربی والی ہی استعال کرتا تھا۔۔۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت غلطیاں ہم سب کر رہے ہیں۔۔۔ لیکن ہم اس بارے میں ذرا بھی نہیں سوچ رہے۔۔۔ جیسا کہ میں نے اس سے پہلی کئی پوسٹ میں کہا تھا کہ جیسے جیسے اردو مواد زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹائز ہوتا جائے گا یہ مسائل اور بھی بڑے ہوتے جائیں گے اس لئے ان کا ابھی سے ہی کوئی حل تلاش کرنا چاہئے۔۔۔
 
بلال

محفلین
کچھ مسائل نمبر شمار دے کر یہاں لکھے جا رہے ہیں جن پر پہلے بھی بحث ہو چکی ہے لیکن اب لکھنے کا مقصد صرف حل کی تلاش کرنا ہے نہ کہ لمبی لمبی بحث۔۔۔ اسلئے ہر مسئلہ کے ساتھ کچھ حل بھی لکھے ہیں اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اُن میں سے کوئی حل بہتر ہے تو وہ تجویز کر دیں اور اگر ہو سکے تو ساتھ تھوڑی سی تفصیل بھی لکھ دیں اور اگر ان حل کے علاوہ کوئی اور حل ہے تو وہ لکھ دیں۔۔۔

مسئلہ 1:- جن حروف کی یونیکوڈ ویلیوز دو دو ہیں یعنی ایک عربی ہے اور ایک اردو تو اُن میں سے کن ویلیوز کو استعمال کیا جائے؟
1:- صرف اردو والی۔
2:- صرف عربی والی۔
3:- اردو میں اردو والی اور عربی میں عربی والی۔

مسئلہ 2:- کسی لفظ کے پہلے یا درمیان میں استعمال ہونے والی "ی" کونسی استعمال کی جائے؟
1:- صرف چھوٹی "ی"۔
2:- صرف بڑی "ے"۔
3:- اردو زبان کے مطابق جو "ی" استعمال ہو رہی ہے وہی کی جائے چاہے چھوٹی "ی" ہو یا بڑی "ے"۔

مسئلہ 3:- کسی لفظ سے پہلے یا درمیان میں استعمال ہونے والا "ن" کونسا استعمال کیا جائے؟
1:- صرف نون نقطہ والا "ن"۔
2:- صرف نون غنہ "ں"۔
3:- اردو زبان کے مطابق جو "ن" استعمال ہو رہا ہے وہی کیا جائے چاہے نون نقطہ والا ہو یا نون غنہ۔

مسئلہ 4:- جب کسی لفظ میں "ئی" یا "ئے" آئے تو کونسی ویلیوز استعمال کی جائیں؟
1:- لیگچر ز"ئ" اور "ئے" ویلیوز 0626 اور 06d3
2:- ہمزہ + ی اور ہمزہ + ے ویلیوز 0621+06cc اور 0621+06d2

مسئلہ 5:- کسی لفظ میں "ؤ" کو کس طرح لکھا جائے؟
1:- لیگچر "ؤ" ویلیو 0624
2:- ہمزہ + و ویلیوز 0621+0648

مسئلہ 6:- کسی لفظ میں "آ" کو کس طرح لکھا جائے؟
1:- لیگچر "آ" ویلیو 0622
2:- الف + ٓ ویلیوز 0627+0653

مسئلہ 7:- کسی لفظ میں "ۂ" کو کس طرح لکھا جائے؟
1:- لیگچر "ۂ" ویلیو 06c2
2:- ہمزہ + ہ ویلیوز 0621+06c1

مسئلہ8:- جب کسی لفظ کے درمیان میں ہمزہ آتا ہے جیسا کہ لفظ "سائنس، سوسائٹی، زائد، مسئلہ" وغیرہ تو کونسا ہمزہ استعمال کیا جائے؟
1:- "ء" ویلیو 0621
2:- "ئ" ویلیو 0626

نوٹ:- ویسے اگر ہم یونیکوڈ چارٹ کا مشاہدہ کریں تو وہ الفاظ جن میں "أ"، "إ"، "ؤ"، "ۂ"، "ئ"، "ئے" یعنی کسی الگ حرف کے اوپر یا نیچے "ہمزہ" آتا ہے اس کے انہوں نے آسانی کے لئے لیگچرز بنا دیئے ہیں۔ اور عام طور پر اردو میں انہی حروف پر ہمزہ استعمال ہوتا ہے۔۔۔ اس کے علاوہ اگر کسی لفظ کے آخر پر ہمزہ ہو تو وہ علیحدہ سے 0621 پر موجود ہے۔۔۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ درمیان والا ہمزہ جو کہ 0626 سے لکھا جا رہا ہے وہ غلط ہے کیونکہ 0626 تو دو حروف کا لیگچرز ہے یعنی ہمزہ اور "ی' کا لگچرز ہے پھر اس کو درمیان میں استعمال نہیں کرنا چاہئے بلکہ اس کے لئے علیحدہ ہمزہ یا پھر 0621 ہی ہونا چاہئے۔۔۔
 
بلال

محفلین
میرا ذہن جو کہتا ہے اس حساب سے میں یہاں مشورہ دے رہا ہوں اب آپ لوگ کیا کہتے ہو اس بارے میں۔۔۔
مسئلہ 1:- جن حروف کی یونیکوڈ ویلیوز دو دو ہیں یعنی ایک عربی ہے اور ایک اردو تو اُن میں سے کن ویلیوز کو استعمال کیا جائے؟
1:- صرف اردو والی۔
2:- صرف عربی والی۔
3:- اردو میں اردو والی اور عربی میں عربی والی۔

مسئلہ 2:- کسی لفظ کے پہلے یا درمیان میں استعمال ہونے والی "ی" کونسی استعمال کی جائے؟
1:- صرف چھوٹی "ی"۔
2:- صرف بڑی "ے"۔
3:- اردو زبان کے مطابق جو "ی" استعمال ہو رہی ہے وہی کی جائے چاہے چھوٹی "ی" ہو یا بڑی "ے"۔

مسئلہ 3:- کسی لفظ سے پہلے یا درمیان میں استعمال ہونے والا "ن" کونسا استعمال کیا جائے؟
1:- صرف نون نقطہ والا "ن"۔
2:- صرف نون غنہ "ں"۔
3:- اردو زبان کے مطابق جو "ن" استعمال ہو رہا ہے وہی کیا جائے چاہے نون نقطہ والا ہو یا نون غنہ۔

مسئلہ 4:- جب کسی لفظ میں "ئی" یا "ئے" آئے تو کونسی ویلیوز استعمال کی جائیں؟
1:- لیگچر ز"ئ" اور "ئے" ویلیوز 0626 اور 06d3
2:- ہمزہ + ی اور ہمزہ + ے ویلیوز 0621+06cc اور 0621+06d2

مسئلہ 5:- کسی لفظ میں "ؤ" کو کس طرح لکھا جائے؟
1:- لیگچر "ؤ" ویلیو 0624
2:- ہمزہ + و ویلیوز 0621+0648

مسئلہ 6:- کسی لفظ میں "آ" کو کس طرح لکھا جائے؟
1:- لیگچر "آ" ویلیو 0622
2:- الف + ٓ ویلیوز 0627+0653

مسئلہ 7:- کسی لفظ میں "ۂ" کو کس طرح لکھا جائے؟
1:- لیگچر "ۂ" ویلیو 06c2
2:- ہمزہ + ہ ویلیوز 0621+06c1

مسئلہ8:- جب کسی لفظ کے درمیان میں ہمزہ آتا ہے جیسا کہ لفظ "سائنس، سوسائٹی، زائد، مسئلہ" وغیرہ تو کونسا ہمزہ استعمال کیا جائے؟
1:- "ء" ویلیو 0621
2:- "ئ" ویلیو 0626

لیگچرز ہماری آسانی کے لئے بنائے گئے ہیں اس لئے ان کا استعمال کیا جائے۔۔۔۔
 
arifkarim

معطل
کچھ مسائل نمبر شمار دے کر یہاں لکھے جا رہے ہیں جن پر پہلے بھی بحث ہو چکی ہے لیکن اب لکھنے کا مقصد صرف حل کی تلاش کرنا ہے نہ کہ لمبی لمبی بحث۔۔۔ اسلئے ہر مسئلہ کے ساتھ کچھ حل بھی لکھے ہیں اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اُن میں سے کوئی حل بہتر ہے تو وہ تجویز کر دیں اور اگر ہو سکے تو ساتھ تھوڑی سی تفصیل بھی لکھ دیں اور اگر ان حل کے علاوہ کوئی اور حل ہے تو وہ لکھ دیں۔۔۔

شکریہ، آپ نے تو پورا ایک پرچہ ہی پیش کردیا! خیر میں کوشش کرتا ہوں، انکے جواب دینے کی:
مسئلہ 1:- جن حروف کی یونیکوڈ ویلیوز دو دو ہیں یعنی ایک عربی ہے اور ایک اردو تو اُن میں سے کن ویلیوز کو استعمال کیا جائے؟
3:- اردو میں اردو والی اور عربی میں عربی والی۔

مسئلہ 2:- کسی لفظ کے پہلے یا درمیان میں استعمال ہونے والی "ی" کونسی استعمال کی جائے؟
1:- صرف چھوٹی "ی"۔

مسئلہ 3:- کسی لفظ سے پہلے یا درمیان میں استعمال ہونے والا "ن" کونسا استعمال کیا جائے؟
1:- صرف نون نقطہ والا "ن"۔

مسئلہ 4:- جب کسی لفظ میں "ئی" یا "ئے" آئے تو کونسی ویلیوز استعمال کی جائیں؟
1:- لیگچر ز"ئ" صرف!
"ئے" ایک بے فائدہ لیگچر ہے۔ اسے ہم یوں بھی لکھ سکتے ہیں: ٔے یا ئے

مسئلہ 5:- کسی لفظ میں "ؤ" کو کس طرح لکھا جائے؟
1:- لیگچر "ؤ" ویلیو 0624

مسئلہ 6:- کسی لفظ میں "آ" کو کس طرح لکھا جائے؟
1:- لیگچر "آ" ویلیو 0622

مسئلہ 7:- کسی لفظ میں "ۂ" کو کس طرح لکھا جائے؟
1:- لیگچر "ۂ" ویلیو 06c2

مسئلہ8:- جب کسی لفظ کے درمیان میں ہمزہ آتا ہے جیسا کہ لفظ "سائنس، سوسائٹی، زائد، مسئلہ" وغیرہ تو کونسا ہمزہ استعمال کیا جائے؟
2:- "ئ" ویلیو 0626

جواب: جب ئ الفاظ کے درمیان میں آتا ہے تو ساتھ میں ایک الف مکسورا کی طرح کا ایک شوشہ‘‘ ئک’’ بناتا ہے، جس کے اوپر ء ہوتا ہے۔ اگر یونیکوڈ والے انپیج کی طرح یہ ئ والا سسٹم ختم کر کے محض ء ہی کی تین اشکال شامل کر دیتے تو یہ مسائل اسی وقت ہی ختم ہو جاتے!:(
 
arifkarim

معطل
میرا ذہن جو کہتا ہے اس حساب سے میں یہاں مشورہ دے رہا ہوں اب آپ لوگ کیا کہتے ہو اس بارے میں۔۔۔
بلال بھائی کے پیش کردہ اردو کے پرچے کے جوابات:):
مسئلہ 1:- جن حروف کی یونیکوڈ ویلیوز دو دو ہیں یعنی ایک عربی ہے اور ایک اردو تو اُن میں سے کن ویلیوز کو استعمال کیا جائے؟]
3:- اردو میں اردو والی اور عربی میں عربی والی۔

مسئلہ 2:- کسی لفظ کے پہلے یا درمیان میں استعمال ہونے والی "ی" کونسی استعمال کی جائے؟
1:- صرف چھوٹی "ی"۔

مسئلہ 3:- کسی لفظ سے پہلے یا درمیان میں استعمال ہونے والا "ن" کونسا استعمال کیا جائے؟
1:- صرف نون نقطہ والا "ن"۔

مسئلہ 4:- جب کسی لفظ میں "ئی" یا "ئے" آئے تو کونسی ویلیوز استعمال کی جائیں؟
1:- لیگچر ز"ئ" اور "ئے" ویلیوز 0626 اور 06d3
"ئے" کو استعمال کر نے کی ضرورت نہیں

مسئلہ 5:- کسی لفظ میں "ؤ" کو کس طرح لکھا جائے؟
1:- لیگچر "ؤ" ویلیو 0624

مسئلہ 6:- کسی لفظ میں "آ" کو کس طرح لکھا جائے؟
1:- لیگچر "آ" ویلیو 0622

مسئلہ 7:- کسی لفظ میں "ۂ" کو کس طرح لکھا جائے؟
1:- لیگچر "ۂ" ویلیو 06c2

مسئلہ8:- جب کسی لفظ کے درمیان میں ہمزہ آتا ہے جیسا کہ لفظ "سائنس، سوسائٹی، زائد، مسئلہ" وغیرہ تو کونسا ہمزہ استعمال کیا جائے؟
2:- "ئ" ویلیو 0626

لیگچرز ہماری آسانی کے لئے بنائے گئے ہیں اس لئے ان کا استعمال کیا جائے۔۔۔۔]
آپ کی بات درست ہے
 
الف عین

لائبریرین
بلال۔ شاید تم مسئلہ 3 اور 4 کو درست سمجھے نہیں۔
میرا کہنے کا مطلب یہ تھا کہ جہاں تلفظ بڑی ے کا ہو، وہاں درمیان میں بھئی بڑی ے تائپ کیا جائے اور یونی کوڈ قوانین کو درست کیا جائے۔
اسی طرح اگر درمیان میں بھی نون غنہ آ جائے تو نون غنہ ہی ٹائپ کیا جائے، لیکن یونی کوڈ قانون اس طرح ہو کہ شکل درمیانی نون کی ہی بنے۔
کےلا، نہ کہ کیلا۔ پہلی صورت میں بھی شکل وہی ہو۔۔ کیلا
جانچ نہ کہ جاںچ۔۔ دوسری صورت میں بھی شکل وہی ہو جو جانچ کی ہے۔
اور جہاں تک لکھنے کا سوال ہے تو لگیچرس ہی درست قرار دوں گا۔
مسئلہ نمبر 1 میں جہاں اردو اور عربی کے کیریکٹرس کا ہے، تو میں یہ کہوں گا کہ مواد اگر اردو کا ہے اور برائے نام عربی آ گئی ہے، جیسے کسی دینی مضمون میں کوئی قرآنی آیت، تو اس میں اردو کیریکٹرس ہی استعمال کئے جائیں۔ ہاں، اگر زیادہ مواد عربی کا ہی ہو تو عربی کیریکٹرس استعمال کئے جائیں۔
چنانچہ یہ مسئلہ محض سیاہ و سفید کا نہیں۔ بہت سے خاکی رنگتیں بھی شامل ہیں اس میں۔
 
الف عین

لائبریرین
ایک اور اہم بات تعداد کی ہے۔ عربی اردو عدد مختلف ہیں اور عربی اردو ایکسٹینڈیڈ سیٹ کے اعداد مختلف۔ کسی فانٹ میں کوئی سیٹ ہے کسی میں دوسرا، کچھ میں دونوں سیٹس۔ لیکن آخر ان دونوں سیٹس کی ضرورت؟
 
عربی اور اردو/سندھی/ فارسی کے اعداد مختلف ہیں۔ مثلاً عربی ۴ اور ۷ اردو ۴ اور ۷ سے مختلف ہیں!
 
دوست

محفلین
جہاں ے درمیان میں آرہی ہو اور ہم اسے ی لکھ رہے ہوں‌ تو اسے ے ہی رہنا چاہیے۔۔۔ اس کے لیے تو یونیکوڈ والوں سے معیار میں‌ تبدیلی کروانی ہوگی۔ میری سمجھ میں جو آتا ہے ہم لکھنے اور بولنے میں‌ ہم آہنگی پیدا کرنا چاہ رہے ہیں۔ لیکن یہ ضروری تو نہیں‌۔ اردو میں اگر کیلا لکھا جاتا ہے تو میرا خیال ہے یہی ایک معیار بن چکا ہے صارف کے لیے کےلا لکھنا سکھانا خاصا دشوار ہوگا۔ جب ایک چیز چل رہی ہے تو چلنے دیں۔ اس سے کمپیوٹنگ پر تو کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔ کےلا کی بجائے کیلا کی ویلیوز دے کر ہی کام چل جائے گا یہ تو کوئی مسئلہ نہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
شاکر، دو طرح کے فرق پڑ سکتے ہیں۔
ایک تو ان پیج میں تائپ کرنے والے اکثر ’کیلا‘ کو ’کےلا‘ ہی ٹائپ کرتے ہیں۔ شارق کا کنورٹر اس کو تدیل کر دیتا ہے، وہ دوسری بات ہے، لیکن اکثر لوگوں کی عادت وہی ہے۔
پھر ہم کو ہر میدان کا خیال رکھنا چاہئے۔ بار بار لکھ چکا ہوں کہ مشین ٹرانسلیشن کا بھی ہم کو خیال رکھنا ضروری ہے۔ ساری انڈک زبانوں میں کیریکٹر سیٹ مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔ کسی بھی زبان کا چارٹ کھول کر دیکھیں۔ ہندی کا بڑی ای کی ماترا ٹھیک اسی جگہ ہوگی جہاں بنگلہ، ٹمل یا اڑیہ کی ہوگی۔ یعنی یونی کوڈ قدر میں محض 64 یا 128 یا اس کے ملٹیپل میں اضافہ کر دیا جائے تو زبان بدل جاتی ہے۔
ہندی کا او ہے 0914 تو بنگلہ کا ہے 09a4, تو پنجابی گورمکھی کا 01a4
اس طرح ٹرانس لٹریشن میں اگر ہمارا ے کا تلفظ ہوگا تب ہی یہ ’اے‘ کی ماترا میں کنورٹ ہو سکتا ہے ہندوستانی زبانوں میں، ورنہ یہ ’ای‘ کی ماترا میں تبدیل ہو کر ’کی لا‘ بن جائے گا۔
 
arifkarim

معطل
جہاں ے درمیان میں آرہی ہو اور ہم اسے ی لکھ رہے ہوں‌ تو اسے ے ہی رہنا چاہیے۔۔۔ اس کے لیے تو یونیکوڈ والوں سے معیار میں‌ تبدیلی کروانی ہوگی۔

اگر یونیکوڈ والے یہ بات سمجھ جاتے تو ہم یہاں اس وقت دھکے تو نہ کھا رہے ہو تے نا!
 
Top