اردو پی ایچ پی بورڈ انسٹال کرنے میں‌مدد کی ضرورت ہے؟

اگر کوئی بھائی میری مدد کردیں تو بہت مہر بانی ہوگی، میرے پاس اپنی ویب سائٹ اور اپنا کمرشل سرور ہے جسے میں باقائدہ رقم اداکرکے ہر سال چالو رکھتا ہوں، اس میں حال ہی میں‌میں نے انگریزی کا بلٹین بورڈ ڈالا ہے مگر میں اردو محفل کی طرز کا اسے اردو میں‌بنانا چاہتا ہوں، اسکے لئے مجھے مدد کی ضرورت ہے کہ یہ کام کیسے کیا جا سکتا ہے، اگر کوئی مجھ سے اس سلسلے میں‌رابطہ کرنا چاہے تو میری ای میل ہے voice@rogers.com براہ مہربانی مجھ سے رابطہ کریں یا اسی فورم پر اسکا جواب دی دیں بڑی عنایت ہوگی۔ انیس فاروقی ٹورونٹو کینیڈا
 

دوست

محفلین
بھائی محفل کے ڈاؤنلوڈ سیکشن سے پیکج کو اتار کر اسے اپنے سرور پر اپلوڈ کردو۔ اس کے بعد اس کی تنصیب ویسے ہی ہونی چاہیے جیسے انگریزی میسج بورڈ یا فورم سافٹویر کی ہوتی ہے۔ اگر اس میں‌ کوئی مسئلہ ہوتو پھر یہاں پیغام دیجیے۔ پہلے ایک ٹرائی ضرور کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون

نبیل

تکنیکی معاون
ای میل ایڈریس کو پبلک فورم میں پوسٹ‌ کرنے پر پابندی نہیں ہے۔ کئی ممبران کے پروفائل میں بھی ان کا ای میل ایڈریس پڑھا جا سکتا ہے۔ البتہ فون نمبر اور پتہ پبلک فورم پر پوسٹ‌ نہیں کیا جا سکتا۔ بہرحال بہتر ہوتا ہے کہ ای میل ایڈریس بھی ذاتی پیغام کے ذریعے ارسال کیا جائے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
زکریا بھائی کہتے ہیں کہ کوشش کی جائے کہ ای میل ایڈریس پبلک نہ کیا جائے، تو اس حوالے سے کہا تھا :(
قیصرانی
 
Top