اردو ویب کلاسک غائب

آنکھ

محفلین
ایک دو دن کے مطالعے سے میں تو یہی سمجھا ہوں کہ یہاں بہت کچھ ڈیلیٹ کیا جا چکا ہے شاید اس پر بھی رگڑا پھیر دیا گیا ہو
 

آنکھ

محفلین
نبیل صاحب میں نے ابھی دیکھا کہ آپ اس فورم کے منتظم اعلٰی ہے اگر کہیں غلطی ہو گئ ہو تو پیشگی معزرت چاہوں گا
آپ نے دو بار میری پوسٹ کا جواب دیا ہے اور مجھے ہر بار ایسا لگا کہ آپ انتہائی غصے میں لکھ رہے ہیں اس کی وجہ سمجھ نہیں آئی
میں نے یہاں دو تین صاحبوں سے پوچھا ہے کہ -وہ شخص- جس کے بار لکھا جا رہا شاید یہ فورم چھوڑ گیا ہے کون ہے کیوں فورم چھوڑا ہے مگر کسی نے جواب دینے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی صرف دوست نے لکھا تھا کہ فارغ وقت میں بتائیں گے وہ فارغ وقت کب آئے گا میں نہیں جانتا
کیا یہاں نئے لوگوں کو بالکل اہمیت نہیں دی جاتی کہ انہیں کسی بارے میں بتایا جائے
 

نبیل

تکنیکی معاون
ڈریکولا، آپ نے نک ہی ایسا منتخب کیا ہے کہ کوئی آپ کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا۔

آپ کو جو کچھ محسوس ہوا ہے وہ دونوں جانب سے ہو سکتا ہے۔ کچھ میں نے طنز کیا ہے تو شاید آپ نے اس سے زیادہ محسوس کیا ہے۔

جن صاحب کے بارے میں آپ نے دریافت کیا ہے ان کا نام منصور قیصرانی ہے اور وہ فورم سے کنارا کشی کر بیٹھے ہیں۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے شرمندگی ہو رہی ہے کہ وہ اصل میں مجھ سے ناراض ہو کر گئے تھے۔ کچھ میری غلطیاں تھیں لیکن سارا معاملہ غلط فہمیوں کی وجہ سے خراب ہوا تھا۔ وہ یہاں نئے آنے والوں کی بہت مدد کرتے تھے۔

فی الحال تو آپ کو جو سوال ہیں آپ مجھ سے ہی پوچھیں۔ میری گزارش ہے کہ آپ تعارف کے زمرے میں جا کر اپنا تعارف کروائیں۔ اس فورم کے ارکان سے جان پہچان بڑھانے کا اور یہاں آغاز کا یہ بہترین طریقہ ہے۔
 

آنکھ

محفلین
بہت شکریہ نبیل صاحب آپ کو زحمت دی بہرحال نک میں بارے عرض ہے کہ میں اسی بارے میں سوچ رہا ہوں جیسے ہی کوئی اچھا نک نیم ملا وہی فیڈ کر دوں گا
کیا اس کے لئے دوبارہ رجسڑیشن کرانا پڑے گی

اور یہ جو منصور قیصرانی صاحب ہیں آپ انہیں کہیں کہ انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں اور پھر آپ ہی بتا رہے ہیں کہ سارا معاملہ غلط فہمیوں کی وجہ سے خراب ہوا تو میرا خیال ہے آپ کے بات کرنے سے وہ دوبارہ یہاں تشریف لے آئیں گے
ویسے میں نے کہیں پڑھا تھا کہ انسان چاہے غلط ہی کیوں نا ہو اس کی کوئی بات نہیں مگر غلط فہمی اچھی نہیں ہوتی
 

نبیل

تکنیکی معاون
ڈریکولا، آپ کو اوپر پروفائل کا ربط نظر آ رہا ہوگا۔ یہاں جا کر آپ اپنا یوزر نیم تبدیل کر سکتے ہیں۔
 

زیک

مسافر
شارق مستقیم نے کہا:
آج میں‌نے اردو ویب پر لاگ ان کیا تو دل چاہا کہ محفل کی ‘کلاسک‘ کہانی ‘کہانی کیسے آگے بڑھی‘ پڑھوں مگر یہ نہ مل سکی!

اس کاربط یہ تھا:

http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=4987


معلوم کرنا تھا کہ کیا یہ ڈیلیٹ کردی گئی ہے؟

سوری شارق لگتا ہے کہ یہ forum autopruning کی نظر ہو گئی۔
 

آنکھ

محفلین
واہ نبیل صاحب مانتے بھی نہیں مناتے بھی نہیں :( :( :(

خوب پردہ ہے کہ چلمن سے لگے بیٹھے ہیں
صاف چھپتے بھی نہیں، سامنے آتے بھی نہی
 

نبیل

تکنیکی معاون
کسی اور تھریڈ پر کافی اچھی بات کی ہے آپ نے۔۔

ڈریکولا نے کہا:
مثل مشہور ہے کہ
اپنوں کی عداوت بچھو کے کاٹنے سے زیادہ سخت ہوتی ہے۔

یہ بات ہمیشہ ذہن میں رکھیے گا زندگی میں کبھی پچھتانا نہیں پڑے گا

یہ میں ویسے ہی کہہ رہا تھا۔ ضروری نہیں کہ اس کا اس بات سے کوئی تعلق ہو۔
 

آنکھ

محفلین
نبیل نے کہا:
کسی اور تھریڈ پر کافی اچھی بات کی ہے آپ نے۔۔

ڈریکولا نے کہا:
مثل مشہور ہے کہ
اپنوں کی عداوت بچھو کے کاٹنے سے زیادہ سخت ہوتی ہے۔

یہ بات ہمیشہ ذہن میں رکھیے گا زندگی میں کبھی پچھتانا نہیں پڑے گا

یہ میں ویسے ہی کہہ رہا تھا۔ ضروری نہیں کہ اس کا اس بات سے کوئی تعلق ہو۔

پھر تو آپ کو یہ بات اسی جگہ کہنی چاہیے تھی نا
 
Top