اردو ویب پیڈ میں اردو حرف لکھنے میں دشواری؟

asadij

محفلین
میں نے اپنی ویب سایٹ میں ملٹی لاین اردو ویب پیڈ استعمال کیا ھے لیکین مندرجھ ذیل حروف لکھنے میں دشواری ھے براےمھربانی مدد کریں؟ جب یھ حرف لکھنے کی کوشش کی جاتی ھے تو وھاں ایک ڈبھ بن جاتا ھے۔
ہ ھ ے ٹ ڑ ۃ ڈ ں
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ کون سا براؤزر استعمال کر رہے ہیں؟ اور کیا آپ کے سسٹم پر اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ انسٹال ہوا ہوا ہے؟
 

asadij

محفلین
Development Tool: ASP.NET
Browser: Internet Explorer
اور مجھے یھ سایٹ ایک ویب ھوسٹنگ serverپہ ھوسٹ کروانی ھے۔
 

asadij

محفلین
ایک اھم بات یھ ھے کے سنگل لاین اردو ویب پیڈ میں یھ حروف ٹھیک لکھےجاتے ھیں۔
 

جہانزیب

محفلین
لگے ہاتھوں میں بھی بیان کر دوں ۔ اردو پیڈ کا پرانا ورژن جو کہ ابھی تک میرے بلاگ میں موجود ہے بارے شکایت تھی کہ وہ لکھا ہوا کافی حصہ خذف کر دیتا تھا ۔ استعمال کرنے کے بعد اسکی وجہ یہ نکلی تھی جب کوئی "کوئی" لکھنا چاہتا ہے، کرلپ یا ان پیج کے صوتی تختہ کے معیار کے مطابق تو " ک و ئ ی" کرلپ اور ان پیج میں "ئ" کے لئے شفٹ کے ساتھ چار دبا کر لکھا جاتا ہے ۔جبکہ اردو پیڈ میں یہ شفٹ اور یو کی کنجی ملا کر لکھا جاتا ہے ۔ لیکن اگر اردو پیڈ میں کرلپ یا ان پیچ والی کنجیاں استعمال کی جائیں تو اس عبارت کے بعد لکھا جانے والا سب حصہ خذف ہو جاتا تھا ۔ تبصرے یا پوسٹ میں شامل نہیں ہوتا ۔
پھر اردو ویب پیڈ کا موجودہ ورژن ہمارے پاس آ گیا ہے، سب بلاگرز نے اپنے اپنے بلاگ میں اس کا لگا لیا، لیکن میرے ساتھ مسلہ یہ ہے کہ فائرفاکس میں جب کوئی کنجی اس تختہ کے ساتھ شفٹ کے ساتھ ملا کر استعمال کی جاتی ہے تو اُس کے بعد لکھا جانا والا حرف بھی خود ہی شفٹ کے ساتھ ظاہر ہو جاتا ہے ۔ اس سے بچنے کے لئے میں اپنے کمپیوٹر کا کلیدی تختہ استعمال کرتا ہوں ۔ کیا کسی اور کے ساتھ بھی یہی مسلہ درپیش ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
ویب پیڈ یا اوپن پیڈ انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 یا اس سے اوپر پر بالکل ٹھیک چلتا ہے۔ اس میں ایسا کوئی بگ نہیں کہ یہ سنگل لائن کنٹرول پر ٹھیک چلے اور ملٹی لائن پر نہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کی جاواسکرپٹ میں کوئی ایرر ہو۔
 

asadij

محفلین
ھم نے جاوا سکرپٹ فایل یا کسی بھی اور سورس فایل کو تبدل نھیں کیا اور انٹرنٹ ایکسپلورر کا ورژن بھی 6 ھی ھے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں اوپن پیڈ کے سورس کی بات نہیں کر رہا ہوں بلکہ ٹیکسٹ ایریا کو اردو ایڈیٹر میں کنورٹ کرنے والے کوڈ کی بات کر رہا ہوں۔ کسی ٹیکسٹ ایریا کو اردو ایڈیٹر میں کنورٹ کرنے کے لیے makeUrduEditor فنکش کال کیا جاتا ہے۔ ویب پیڈ کی ڈاؤنلوڈ میں اس کا ڈیمو اور اس کی ڈاکومنٹیشن موجود ہے۔ اس کودیکھ لیں۔
 

asadij

محفلین
آپ کی دی ھوئی ڈیمو فائلز میں بھی یھ مسئلھ آ رھا ھے۔ اردو ویب پیڈ کا سب سے نیا ورژن کھاں سے download ھو سکتا ھے؟
 

دوست

محفلین
یہ کہیں اے اسی پی پر مسئلہ تو نہیں کررہا۔ ابھی تک جہاں تک مجھے علم ہے اسے صرف پی ایچ پی سکرپٹس میں شامل کیا گیا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ویب پیڈ صرف جاوا سکرپٹ ہے، اس کا اے ایس پی یا پی ایچ پی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
 
Top