اردو ویب لائبریری وکی کی اہم خامی

الف عین

لائبریرین
یہ خامی وکا وکی کی نہیں بلکہ ہم ارکان ہی ہے۔ پہلے بھی میں اس کا احساس دلا چکا ہوں کہ جب تک کتاب مکمل نہ ہو، ان کو مکمل کتاب کس طرح کہا جا سکتا ہے۔ اس وقت وکی پر جن کو تکمیل شدہ کہا جا رہا ہے، ان میں صرف دیوانِ غالب ہی کو مکمل کہا جا سکتا ہے۔ جس کے روابط بھی درست ہیں۔ ناصر کاظمی بھی کچھ حد تک صحیح ہیں، لیکن کتاب کا نام ہی غلط ہے۔ یہ دیوانِ ناصر کاظمی نہیں، ان کے مجموعے کا نام ہی ’دیوان‘ ہے۔ اس کے علاوہ تفسیر کی ایک آدھ کہانی اور مضمون کو بھی مکمل کتاب کہا جا رہا ہے جو صریح غلطی ہے۔
جن ارکان نے ایک آدھ پوسٹ کر کے کتاب وکی یا محفل میں شروع کر رکھی ہے، وہ جلد از جلد اسے مکمل کریں، یا پھر جیسا میرا مشورہ کہیں اور بھی تھا کہ ان منتشر تحریروں سے مختلف کتب کی تدوین یعنی کمپائل کیا جائے۔
میرے پاس مکمل کتابیں پروف ریڈنگ کے بعد تیار ہوتی جا رہی ہیں، لیکن وقت نہیں مل رہا ہے کہ وکی یا محفل میں پوسٹ کروں اور یہ فرصت بھی نہیہں کہ ویب پیج بنا کر اپنی لائبریری سائٹ کو ہی اپ ڈیٹ کر دوں۔ اس کام میں میری کوئ مدد کر سکتا ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
منصور۔ مجھے وکی میں کئی خامیاں نظر‌آتی ہیں۔ اس کا نیویگیشن کا اس طرح نہیں‌ہو سکتا کہ ایک کتاب کے صفحات ایک ہی جگہ ہوں۔ فی الحال تو یہ بھی معلوم نہیں‌ہوتا کہ کون سا صفحہ اصل میں کس کی تحریر ہے اور کس کتاب کا حصہ۔ یہی حال اردو ہوم کی لائبریری کا ہے۔ کتب میں ہی لنک ہے ابن انشاء اردو کی آخری کتاب۔ لیکن یہ در اصل ایک مضمون نکلا ابن انشاء پر، شاید وہاب کا لکھا ہوا!!!
یہاں دیوانَِ غالب کے علاوہ زیادہ تر کا یہی حال ہے۔ اور ایک ایک صفحہ کو بھی مکمل کتاب قرار دے دیا گیا ہے!!
 

قیصرانی

لائبریرین
جی درست کہا استاد محترم۔ دراصل میری پالیسی یہ رہی ہے کہ وہ کتب جو مکمل ہیں اور وہ جن پر کام شروع ہو چکا ہے انہیں بھی وکی پر منتقل کر دیا گیا تھا تاکہ بقیہ سارا کام ادھر وکا وکی پر ہی کیا جاسکے۔ لیکن دوستوں نے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور نہ ہی وکا وکی اور نہ ہی محفل پر وہ کتب اپ لوڈ ہو سکیں
 

الف عین

لائبریرین
درست ہے منصور، لیکن کم از کم ہر صفحے پر مصنف کا نام تو ہو کہ یہ معلوم ہو سکے کہ یہ کس کتاب کا حصہ ہے۔ نیویگیشن مکمل ہونے کے بعد بھی یہ ضرور سمجھا جانا چاہیے کہ یہ کیا صفحہ ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی استاد محترم، جونہی وکی پر کام کرنے کے لئے ایک آدھ بندہ مزید ملتا ہے، یہ کام کر دیتے ہیں :)
 

دوست

محفلین
میڈیا وکی آنے پر نیا صفحہ بنانے کی حاجت نہیں رہے گی۔ اس میں صفحہ نوردی کے لیے اوپر لسٹ بن جاتی ہے سو ہر عنوان تک پہنچنا ایک کلک کی مار ہوتا ہے۔
 
Top