اردو ویب سائٹ اور اردو بلاگ کی ٹمپلیٹس اکٹھی کریں

نبیل

تکنیکی معاون
اگرچہ اردو phpbb کی بدولت اب ایک اردو فورم بنانا آسان ہو گیا ہے لیکن اکثر لوگ ویب پر نسبتاً سادہ اردو کونٹنیٹ پبلش کرنا چاہتے ہیں اور انہیں اس سلسلے میں رہنمائی درکار ہوتی ہے۔ میری اس سلسلے میں یہ تجویز ہے کہ یہاں اردو ویب سائٹ اور اردو بلاگ کی بنی بنائی ٹمپلیٹس اکٹھی کی جائیں جنہیں استعمال کرکے لوگ بآسانی اپنی اردو ویب سائٹ بنا سکیں یا پھر اپنا اردو بلاگ لکھنا شروع کر سکیں۔

پردیسی نے اردو ویب سائٹ کی دو ٹمپلیٹس پوسٹ کی ہیں۔ راجہ فار حریت کا اوپن سورس ویب ڈیزائن والا ربط دیکھ کر مجھے خیال آیا ہے کہ ان ڈیزائنز کو اردو مواد شائع کرنے کے لیے ترمیم کرکے یہاں پیش کر دیا جائے تو یہ بھی اچھی پیشرفت ثابت ہو سکتی ہے۔

اردو بلاگ ٹمپلیٹس پر کام بلاگر ڈاٹ کام کی ٹمپلیٹس سے شروع کیا جا سکتا ہے کیونکہ یہ ابھی تک مقبول ترین فری بلاگ ہوسٹ ہے۔ موجودہ اردو بلاگر بھی اپنی بلاگ ٹمپلیٹس اس مقصد کے لیے یہاں پیش کر سکتے ہیں۔ اس سے اردو میں بلاگ لکھنے کے خواہشمندوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور یہ بھی اردو کی ترویج کے لیے بہتر ہو گا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
اچھی بات ہے ۔ اوپن سورس ویب ڈیزائن والوں کے ٹیمپلیٹس کو اردو کے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
ہے کوئی رضاکار۔۔
 

دوست

محفلین
میں حاضر ہو جناب۔ میرے خیال میں سانچے میں چند بنیادی نوعیت کی تبدیلیاں کرنی ہونگی ایک تو اس کو دائیں سے بائیں کرنا ہوگا۔ دوسرے انکوڈنگ یوٹی ایف 8 اور لینگ میں اردو کا تڑکا۔ اس کے علاوہ عنوانات کو اردویانا۔ اور کام ختم۔
کیا میں ٹھیک ہوں؟؟؟؟
 
بہت اچھی تجویز ہے۔ اس سے مجھ جیسوں کا بھی بھلا ہوگا!۔۔۔۔شاکر بھائی آپ جلد سے جلد ایسی ٹیمپلیٹس یہاں پوسٹ کریں۔ میرے تو منہ میں پانی آرہا ہے!۔۔۔۔۔۔شکریا جناب!
 

پردیسی

محفلین
دوست نے کہا:
میں حاضر ہو جناب۔ میرے خیال میں سانچے میں چند بنیادی نوعیت کی تبدیلیاں کرنی ہونگی ایک تو اس کو دائیں سے بائیں کرنا ہوگا۔ دوسرے انکوڈنگ یوٹی ایف 8 اور لینگ میں اردو کا تڑکا۔ اس کے علاوہ عنوانات کو اردویانا۔ اور کام ختم۔
کیا میں ٹھیک ہوں؟؟؟؟

السلام علیکم

بھائی جی۔ان سانچوں میں سے یک کالمی ، دائیں ہاتھ والے دو کالمی اور تین کالمی اچھے اچھے اپنی پسند کے اتار لیں۔
انہیں دائیں سے بائیں کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔آپ صرف اس کی سٹائل شیٹ کے فونٹ فیملی میں تبدیلی کریں اور سٹائل شیٹ میں ہی جہاں بائیں سے دائیں یا درمیان سے دائیں تحریر کی تبدیلی کرنا مقصود ہو وہ کر دیں۔آپکا اردو سانچہ تیار ہو گا۔

جزاک اللہ خیر
 
Top