ایڈیٹر اردو وزی وگ ایڈیٹرز ٹائنی ایم سی ای اور ایف سی کے ایڈیٹر کی اپڈیٹ

نبیل

تکنیکی معاون
tinymce1.gif

السلام علیکم،
میں نے کافی عرصہ قبل وزی وگ ایڈیٹرز ٹائنی ایم سی ای اور ایف سی کے ایڈیٹر میں اردو لکھنے کی سپورٹ‌ شامل کی تھی۔ اب ان وزی وگ ایڈیٹرز کے نئے اور بہتر ورژن آ چکے ہیں۔ اسی لیے میں اب ان دونوں ایڈیٹرز کی اردو سپورٹ کے ساتھ اپڈیٹ فراہم کر رہا ہوں۔ اس مرتبہ میں نے اردو کی میپ کو دونوں وزی وگ ایڈیٹرز میں بطور پلگ ان انٹگریٹ کیا ہے۔ اس طرح ان وزی وگ ایڈیٹرز کو آئندہ کے لیے اپڈیٹ کرنا آسان ہو جائے گا۔
ٹائنی ایم سی ای اور ایف سی کے ایڈیٹر دونوں ہی مقبول ترین وزی وگ ایڈیٹرز ہیں اور اکثر کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز میں مواد کی تدوین کے لیے انہیں استعمال کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر ورڈپریس اور جملہ میں ٹائنی ایم سی ایڈیٹر بائی ڈیفالٹ انسٹال ہوتا ہے اور ان دونوں سوفٹویر کے لیے ایف سی کے ایڈیٹر کا پلگ ان بھی دستیاب ہے۔ نوٹ کریں کہ یہاں پیش گئے وزی وگ ایڈیٹرز عام استعمال کے لیے فراہم کیے جا رہے ہیں اور کسی خاص‌ سکرپٹ یا کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کی انٹگریشن خاص طور پر فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔ البتہ میں جلد ہی مختلف سوفٹویر میں وزی وگ اردو ایڈیٹرز کے استعمال کے بارے میں معلومات فراہم کروں گا۔ ذیل کے سکرین شاٹس میں وزی وگ ایڈیٹرز میں نوری نستعلیق کا استعمال دکھایا گیا ہے۔


fckeditor1.gif

اردو ایف سی کے ایڈیٹر کا ڈیمو ملاحظہ کریں
اردو ایف سی کے ایڈیٹر ڈاؤنلوڈ کریں
ایف سی کے ایڈیٹر کی ڈاکومنٹیشن

اردو ٹائنی ایم سی ایڈیٹر کے ڈیمو ذیل کے روابط پر ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں:

سادہ ڈیمو
مکمل فیچرز کا ڈیمو
ورڈ انٹرفیس
ٹائنی ایم سی ایڈیٹر کی مختلف سکنز


اردو ٹائنی ایم سی ایڈیٹر ڈاؤنلوڈ کریں
ٹائنی ایم سی ایڈیٹر کی ڈاکومنٹیشن

والسلام
 

arifkarim

معطل
شکریہ نبیل بھائی۔ کیا ویب کیلئے فورس جسٹیفائی کا صرف ایک آپشن ہوتا ہے؟
 

arifkarim

معطل
ویب کے لیے فورس جسٹیفائی؟ اس کا کہاں سے ذکر آ گیا؟

فورس جسٹی فائی:
b012-1.gif

عموماً بلاگز پر دیکھنے میں آیا ہے کہ یہی ایک فورس جسٹی فائی کی آپشن ہوتی ہے جس کی وجہ سے کبھی بھار نستعلیقی متن میں توڑ پھوڑ واقع ہو جاتی ہے۔اگر فورس جسٹی فائی کی کوئی الٹرنٹیو آپشن شامل کرنا ممکن ہو تو مزید بہتر ہو سکتا ہے۔:)
 

نبیل

تکنیکی معاون
اب آپ کو اتنا ہی سمجھ نہیں آ سکا تو کیا سمجھا سکتا ہوں میں؟ :rolleyes:
آپ اگر اوپر کی پوسٹ تفصیل سے پڑھنے اور ڈیموز کو آزمانے کی زحمت گوارا کر لیتے تو آپ کو معلوم ہو جاتا ہے کہ ان وزی وگ ایڈیٹرز میں اسی طرح اردو لکھی جا سکتی ہے جیسے کہ اردو ویب پیڈ یا اوپن پیڈ میں اردو لکھی جا سکتی ہے۔ اور میں نے اردو ویب کا ٹھپہ کسی پر لگانے کی کوشش نہیں کی ہے۔ اوپر واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ کن وزی وگ ایڈیٹرز میں اردو صوتی کی بورڈ بذریعہ پلگ ان شامل کیا گیا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فورم میں ایک وزی وگ ایڈیٹر پہلے سے موجود ہے لیکن اس میں اردو کی بورڈ شامل نہیں ہے۔ آپ اسے اپنے یوزر کنٹرول پینل میں جا کر فعال کر سکتے ہیں۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ آپ اس میں ونڈوز کے کی بورڈ کے ذریعے اردو لکھ سکتے ہیں۔ کچھ یوزر ونڈوز کے کی بورڈ کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔
 
Top