نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے کافی عرصہ قبل وزی وگ ایڈیٹرز ٹائنی ایم سی ای اور ایف سی کے ایڈیٹر میں اردو لکھنے کی سپورٹ شامل کی تھی۔ اب ان وزی وگ ایڈیٹرز کے نئے اور بہتر ورژن آ چکے ہیں۔ اسی لیے میں اب ان دونوں ایڈیٹرز کی اردو سپورٹ کے ساتھ اپڈیٹ فراہم کر رہا ہوں۔ اس مرتبہ میں نے اردو کی میپ کو دونوں وزی وگ ایڈیٹرز میں بطور پلگ ان انٹگریٹ کیا ہے۔ اس طرح ان وزی وگ ایڈیٹرز کو آئندہ کے لیے اپڈیٹ کرنا آسان ہو جائے گا۔
ٹائنی ایم سی ای اور ایف سی کے ایڈیٹر دونوں ہی مقبول ترین وزی وگ ایڈیٹرز ہیں اور اکثر کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز میں مواد کی تدوین کے لیے انہیں استعمال کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر ورڈپریس اور جملہ میں ٹائنی ایم سی ایڈیٹر بائی ڈیفالٹ انسٹال ہوتا ہے اور ان دونوں سوفٹویر کے لیے ایف سی کے ایڈیٹر کا پلگ ان بھی دستیاب ہے۔ نوٹ کریں کہ یہاں پیش گئے وزی وگ ایڈیٹرز عام استعمال کے لیے فراہم کیے جا رہے ہیں اور کسی خاص سکرپٹ یا کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کی انٹگریشن خاص طور پر فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔ البتہ میں جلد ہی مختلف سوفٹویر میں وزی وگ اردو ایڈیٹرز کے استعمال کے بارے میں معلومات فراہم کروں گا۔ ذیل کے سکرین شاٹس میں وزی وگ ایڈیٹرز میں نوری نستعلیق کا استعمال دکھایا گیا ہے۔
اردو ایف سی کے ایڈیٹر کا ڈیمو ملاحظہ کریں
اردو ایف سی کے ایڈیٹر ڈاؤنلوڈ کریں
ایف سی کے ایڈیٹر کی ڈاکومنٹیشن
اردو ٹائنی ایم سی ایڈیٹر کے ڈیمو ذیل کے روابط پر ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں:
سادہ ڈیمو
مکمل فیچرز کا ڈیمو
ورڈ انٹرفیس
ٹائنی ایم سی ایڈیٹر کی مختلف سکنز
اردو ٹائنی ایم سی ایڈیٹر ڈاؤنلوڈ کریں
ٹائنی ایم سی ایڈیٹر کی ڈاکومنٹیشن
والسلام