اردو میں سب ٹائٹل

آپ نے اکثر فلموں کے ساتھ ان کے مکالمات لکھے ہوئے چلتے دیکھے ہوں گے۔ مختلف زبانوں میں تراجم بھی آن لائن دستیاب ہوتے ہیں اور سب ٹائٹلز کی فائلز ڈاؤن لوڈ کرنے کی کئی سائٹس ہیں۔ میرے پاس فلم "بیٹ مین دی ڈارک نائٹ" کے ساتھ اس کا فرانسیسی ترجمہ تھا۔ میں نے سوچا کہ اس کے بجائے انگریزی ترجمہ تلاش کروں سو، ایک انگریزی سب ٹائٹل فائل ڈاؤن لوڈ کی اور فلم کے ساتھ چلانے کا کامیاب تجربہ کیا۔ پھر خیال آیا کہ اردو میں کیوں نہیں؟

مجھے یاد تھا کہ ایک دفعہ نعمان سے میری اس بارے میں بات ہوئی تھی تو انہوں نے بتایا تھا کہ سب ٹائٹل فائلز کا فارمیٹ‌ srt یوٹی ایف۔8 کو سپورٹ نہیں کرتا اور اردو سب ٹائٹلز ایڈ کرنے کے لیے انہیں ویڈیو فائل کے ساتھ ایمبڈ کرنا پڑے گا۔ مجھے یہ بات یاد تھی لیکن میں نے سوچا کہ تجربہ کرنے میں کیا حرج ہے۔۔۔ لہٰذا کچھ لائنز کا ترجمہ کیا اور پھر۔۔۔۔۔

ایک منظر دیکھیں:
urdusubwm0.jpg


آپ لوگ کیا کہتے ہیں؟ کیا اب اردو سب ٹائٹل بنانا آسان نہیں ہوگیا؟
 
میری معلومات کے مطابق avi فارمیٹ کے ساتھ sub ایکسٹینشن کی فائل سے کام لیا جا سکتا ہے۔ انگلش میں یہ تجربہ ایک بار کر چکا ہوں۔ اور لینکس میں mplayer کے ساتھ باقاعدگی سے چلا سکنے میں کامیاب رہا ہوں۔ اس وقت اردو کا دھیان نہیں‌ آیا تھا۔ پھر دیکھتا ہوں کسی وقت۔
 

ماوراء

محفلین
ماورہ بیٹا اس میں امبیڈنگ ہو جاتی ہے۔ جبکہ یہاں ٹیکسٹ فائل اٹیچ کرنے کی بات چل رہی ہے۔

اچھا سوری۔۔ میں تو ایسے ہی فارغ بیٹھی تھی۔۔ تو بنا دی۔ حالانکہ پتہ بھی تھا کہ کیا بات چل رہی ہے۔ خیر۔۔میں ہٹا دیتی ہوں۔:d
 
لو، میں نے تو دیکھا ہی نہیں وہ پیغام، کم از کم لنک ہی دکھاؤ ماوراء کہ کیا بنایا تھا؟

سب ٹائٹلز ایمبڈ ہو جاتے ہیں۔ تاہم الگ سے فائل کا میں نے تجربہ نہیں‌کیا

جی۔۔۔ وہی تو۔۔۔ الگ سے فائل بن جائے تو شئیر کرنے میں آسانی رہتی ہے نا۔۔۔
 
جی ہاں۔۔۔ کیا کسی کے پاس اس وقت فلم "بیٹ مین۔ دی ڈارک نائٹ" پڑی ہے؟ میں اس کی سب ٹائٹل فائل شئیر کروں؟ شروع کی چند سطروں کا ترجمہ اردو میں کیا ہے بس۔
 
میری معلومات کے مطابق avi فارمیٹ کے ساتھ sub ایکسٹینشن کی فائل سے کام لیا جا سکتا ہے۔ انگلش میں یہ تجربہ ایک بار کر چکا ہوں۔ اور لینکس میں mplayer کے ساتھ باقاعدگی سے چلا سکنے میں کامیاب رہا ہوں۔ اس وقت اردو کا دھیان نہیں‌ آیا تھا۔ پھر دیکھتا ہوں کسی وقت۔
میرے پاس بھی یہ avi فائل ہی ہے لیکن اس کی سب ٹائٹل فائل srt ایکس۔ٹینشن کی ہے۔
 

arifkarim

معطل
ہاہاہا! پاکستان میں لوگ ابھی تک سبڈ اردو سبٹائیٹلز پر گزارہ کر رہے ہیں۔ اور ہم یہاں جمیل نستعلیق عربی ایس آر ٹی میں دیکھ رہے ہیں :)
b066.gif

b067.gif


اردو سبٹائیٹلز کا مستقبل:
4.jpg


کون ساتھ دیگا۔؟
 
اوووپس۔۔۔ جب ایس آر ٹی لکھا ہے تو ایمبیڈ کیسے ہوسکتا ہے؟ ادھوری پوسٹس مت کیا کرو نا۔۔۔ :grin: تفصیل بتاؤ کہ یہ کیسے ہوا؟
 

arifkarim

معطل
اوووپس۔۔۔ جب ایس آر ٹی لکھا ہے تو ایمبیڈ کیسے ہوسکتا ہے؟ ادھوری پوسٹس مت کیا کرو نا۔۔۔ :grin: تفصیل بتاؤ کہ یہ کیسے ہوا؟

تفصیل چاہیے ہے تو میسنجر پر آن لائن آجاؤ۔ ویسے یہ رزلٹ بی ایس پلیئر پرو کا ہے اور ایس آرٹ ٹی یونیکوڈ میں ہے!:grin:
 

arifkarim

معطل
انقلاب! دنیا کا پہلا(نامکمل)ایکسٹرنل اردو نستعلیق فلم سبٹائیٹل کا اسنیپ شاٹ:
b069.gif


b070.gif


اگر عمار بھیا اسکو مکمل کر دیں تو یہ اردو کی تاریخ کا پہلا اکسٹرنل فلم سبٹائیٹل ہوگا، جو نوری نستعلیق میں نظر آتا ہے:)
 
اگر عمار بھیا اسکو مکمل کر دیں تو یہ اردو کی تاریخ کا پہلا اکسٹرنل فلم سبٹائیٹل ہوگا، جو نوری نستعلیق میں نظر آتا ہے:)

اچھا، میرے ہی سر فٹ کررہے ہو تم۔۔۔ :boxing: اور یہ بھی بتاؤ کہ خاص پلئیر کے ساتھ ہی اس فونٹ میں نظر آتا ہے سب ٹائٹل۔۔۔ ویسے شاید میرا موڈ بن جائے ہولے ہولے اس اردو سب ٹائٹل کو مکمل کرنے کا۔۔۔ دیکھو کب وقت ملتا ہے۔۔۔ ان کی انگریزی سمجھنا بھی تو اپنے بس کی بات نہیں ہے نا۔ :)
 
Top