مبارکباد اردو محفل کے پانچ لاکھ+ پیغامات

شمشاد

لائبریرین
مجھے یہ بتاتے ہوئے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ اردو محفل کے کُل پیغامات کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس کامیابی میں آپ سب اراکین کا حصہ ہے۔

اردو محفل کے تمام اراکین کو میری طرف سے بہت بہت مبارک ہو۔

میری دعا ہے کہ اردو محفل اسی طرح دن دگنی رات چوگنی ترقی کرتی رہے۔
 

arifkarim

معطل
بہت بہت مبارک ہو! ویسے بھی محفل کی سالگرہ قریب ہے۔ اور پیغامات کی تعداد مزید تیز ہوگی!
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری جانب سے بھی تمام دوستان محفل کو مبارک ہو۔ محفل فورم کے چار سال پورے ہونے سے قبل اس پر پیغامات کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کرنا اردو ویب اور اردو محفل فورم کی کامیابی کی دلیل ہے۔ اللہ تعالی ہمیں اسی طرح کامیابیوں سے نوازتا رہے۔ آمین۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہی تو مسئلہ ہے۔ ایک تو خیر سے اتنے لمبے لمبے غوطے مارتی ہیں کہ جی چاہتا ہے ان کے مسٹر کو کچھ مہینوں کے لیے پاکستان بھجوا دوں۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
اردومحفل کو ڈھیروں مبارکباد۔

اللہ تعالیٰ سے دعاہے اردو محفل اسی طرح دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرتا رہے۔ آمین

ویسے شمشاد بھائی ان پانچ لاکھ پیغامات میں آپ کا حصہ 15% ہے۔ ماشاءاللہ
 
Top