اردو محفل کے مختلف کردار

اردو محفل خاصی آباد ہوچکی ہے اور یہاں مختلف پس منظر کے حامل احباب بڑی تعداد میں جمع ہوچکے ہیں۔ میں ایسے ہی غور کر رہا تھا کہ اراکین کو اگر کیٹیگرائز کیا جائے، تو کس طرح کی صورت سامنے آئے گی۔ اب ذیل میں میرے کچھ خیالات (opinion) ہیں۔

انجینئر
نبیل

سیاستدان
زکریا

معلم، محقق
اعجاز اختر

مدبر
جیسبادی

نونہالان
قدیر

ترجمان
شاکر

مذہبی شخصیات
منہاجین

شعراء
سرور

وکلاء
شعیب صفدر

طب
افتخار راجہ

سائنسدان
؟؟؟
 

الف عین

لائبریرین
دلچسپ شارق۔
اتردو کی حد تک تم جو چاہے ہمیں کہہ دو قبول ہے، لیکن جہاں سوال پیشے کا ہے اور شعیب صفدر ارور افتخار راجہ کو ان کے پیشے سے متعلق کیا ہے تو میں بھی بتا دوں (اگر علم نہ ہو تو) کہ بھئی سائنس داں تو ہم ہیں ہی۔ ہمارا میدان ارضیات ہے۔ اہممممم۔۔ اور ہاں سرور بھائی (سرور راز صاحب) تو بہت پرانے بلکہ ریٹائرڈ انجینئر ہیں، ان کی تو انجینئرنگ کی کتابیں بھی ہیں انگریزی میں جو نصاب میں شامل ہیں امریکہ میں بھی۔
 

جیسبادی

محفلین
شارق کا مقصد اردو ویب پر اپنی تحریروں سے لوگ جو تاثر چھوڑتے ہیں، اس لحاظ سے زمرے بنانا ہے۔ اصلی زندگی میں تو زکریا انجینیر ہے نہ کہ سیاست دان۔ ایک "آرٹسٹ" کا زمرہ بھی ہونا چاہیے۔ "دانشور" وغیرہ تو ایسے لوگوں کو کہتے ہیں، جو کوئی کام نہ کریں، صرف بیان بازی پر اکتفا کریں۔
 

دوست

محفلین
واہ جی واہ۔
مجھے ترجمان بنا ڈالا۔
اب اتنی بھی اوقات نہیں اپنی۔ بس آپ بزرگوں کی دعائیں ہیں ورنہ اپنے پلے تو کچھ نہیں سوائے نیلی چھتری والے کی رحمت کے۔
 
تحریروں سے اگر جانچیں

اعجاز صاحب، جیسبادی نے بالکل درست کہا ہے۔ میرا مقصد یہی تھا کہ ہم یہاں پر موجود لوگوں کو ان کی تحریروں سے اگر جانچیں تو کیا اندازہ لگا پائیں گے۔ اس معاملے میں غالباً شعیب صفدر اور ڈاکٹر افتخار سے ناانصافی کی گئی ہے جن کی تحریروں میں انصاف اور طب تو اتنا نظر نہیں آتی۔

فریب: آپ نے درست کہا۔ دراصل یہ اردو محفل کے کرداروں کا تنقیدی جائزہ نہ تھا اور نہ ہی مکمل جائزہ۔ ایک تفریحی کوشش تھی اور آپ لوگ اس میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ دراصل میں جن لوگوں کی تحریریں زیادہ پڑھتا ہوں ان ہی کے بارے میں اظہارِ خیال کر پایا۔
 

تعبیر

محفلین
ہاہاہا

بہت خوب

ویسے آپکی خواتین سے کوئی ناراضگی یا دشمنی ہے شارق کہ کسی کے بارے میں بھی کچھ بھی نہیں لکھا
 

زینب

محفلین
کمال ہے جب خواتین نہیں تھیں تو شارق مستقیم تھے اور ان کا اخبار بھی تھا۔۔۔۔اب جبکہ خواتین ہیں تو شارق مستقیم نہیں ہیں نا ان کا اخبار رہا۔یہ کیا چکر ہے
 
Top