سیدہ شگفتہ
لائبریرین
السلام علیکم اہلِ محفل
جون کا مہینہ کچھ گھنٹوں میں شروع ہونے والا ہے۔ اور 30 جون کو ہم سب محفل کی تیسری سالگرہ منانے جا رہے ہیں۔ محفل کی روایت کے مطابق اس سال بھی ہم ایک مہینہ پہلے جشن کی تیاریاں شروع کریں گے۔ اور اس عرصے میں ہم سب مل کر سوچیں گے کہ اس سالگرہ میں کیا کیا جائے اور اسے کیسے منایا جائے؟ آپ سب اپنی اپنی تجاویز و آراء اور خیالات کا اظہار کر سکتے ہیں۔
فی الحال میں کچھ نئے ممبران کے لیے بتاتی چلوں کہ پچھلی دونوں سالگرہ پر ہمارے اراکین نے کافی جوش و خروش سے محفل کی سالگرہ منائی ہے، بلکہ باقاعدہ جشن کا نام دیا جاتا رہا ہے۔ جشن میں ایک طرف کھانے پینے کے شوقین ارکان دنیا جہاں کے کھانے پینے کی ڈشز لاتے ہیں۔ تو دوسری طرف کچھ ارکان اس جشن کی لائیو کوریج رپورٹس پیش کرتے نظر آئے ہیں۔ اور کچھ نے اس دن اراکین پر اشعار بھی کہے ہیں تو کچھ نے “پہچانیں“ کا سلسلہ شروع کیا۔ یہ سب اس لیے ہوتا رہا ہے کہ اس خاص دن میں کچھ نیا اور منفرد ہو۔ اسی طرح اگر آپ اس دن کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو سالگرہ کے دن سب کو سرپرائز بھی دے سکتے ہیں، یا پھر سب کے ساتھ مل کر کوئی پلان بھی بنا سکتے ہیں۔
یہ تو تھیں کچھ تفریح کی باتیں۔۔۔۔
پچھلے سال محب اور میں نے ایوارڈز کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ اور یہی سوچا تھا کہ ہر سال محفل کی سالگرہ پر کچھ نئے ایورڈز کا اجراء بھی کیا جائے گا۔ اس بار فہیم نے ایوارڈز لسٹ بنانے میں مدد کی ہے۔ جسے میں جلد ہی پوسٹ کروں گی۔ اور اس پر سب اراکین سنجیدگی سے بات چیت کریں گے۔
دوسرا محفل پر جن پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے۔ ان کو اپڈیٹ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ خاص طور پر لائبریری پراجیکٹ پر میں تفصیلی پوسٹ کرنا چاہ رہی ہوں، اگر شگفتہ اس کام میں مدد کریں۔ابھی ذہن میں یہی تھا۔ اس پر مزید بات ہوتی رہے گی۔
ماوراء مجھے آخری حصہ سب سے زیادہ پسند آیا ہے میرے دماغ میں بھی کئی کیڑے اٹھے ہوئے ہیں ۔ ۔۔