تعارف اردو محفل کی نئی رکن - تعبیر

ظفری

لائبریرین
ٹہریں میں ذرا اپنی ہنسی روک لوں۔وعلیکم السلام۔ ویسے بڑی دیر کی آتے آتے ۔میں سمجھی کہ اپ کا شمار اس شعر میں ھوتا ہے۔کہ

مغرور کہتی ہے تو کہتی رہے دنیا
ہم مڑ کے کسی شخص کو دیکھا نہیں کرتے

ایسا میں نے کیوں کیا اپ سمجھ گئے ہونگے :)
ابتدائی حالات؟؟؟ میں نے تو اخر سے بتایا تھا۔ ابھی یہ کچھ ہے۔ جبکہ مجھے ایسا لگا کہ میں نے انٹرویو سے آپ کو آپ جتنا جان لیا ہے۔دل بھی کیا کہ پوچھون کہ میرا اندازہ کس قدر صحیح ہے۔پر میری friendly nature اکثر مجھے شرمندہ کر دیتی ہے سو چپ کر گئی۔
یہ ادب تو سمجھ آگئی پر یہ نقد کیا ہے۔ یہاں انے کے لیے شکریہ

thank1.jpg

نہیں ۔۔۔ میرا حال اس شعر پر صادق نہیں آتا ۔ ;)
ہاں میں معافی کا خواستگار ضرور ہوں کہ اس ٹاپک پر میں لیٹ آیا ۔ کہ میری نظر اس پر نہیں پڑی تھی ۔ اور آپ اپنی فرینڈلی طبعیت کو کچھ دیر کے لیئے پس پشت ڈال دیں کہ ہم ڈانٹ کھا کھا کر ڈھیٹ ہوگئے ہیں ۔ سو جو کہنا ہوا کرے کہہ لیا کریں ۔ :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
پتہ نہیں مجھے کچھ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ آپ کچھ سنجیدہ سنجیدہ سی ہیں۔ دوسروں سے فری ہونے میں ڈرتی ہیں۔ جیسا کہ اوپر ابھی آپ نے لکھا ہے " میری friendly nature اکثر مجھے شرمندہ کر دیتی ہے سو چپ کر گئی۔"

ظفری بھائی تو ویسے ہی بڑے بدلہ سنج قسم کے رکن ہیں۔ ان کی تو باتیں بڑے ہی مزے کی ہوتی ہیں۔
 
تعبیر

محفلین

اچھی بات ہے۔ارے نہیں پلیز پلیز معافی کی کوئی بات نہیں مجھے تکلفات ویسے بھی پسید نہیں ۔میری ملاقات اپ سے موسیقی کی دنیا میں ہو چکی تھی۔یہ تو میں نے اس لیے کہا تھا کہ آپ دوبارہ پلٹ کر پھر اس تھریڈ پر نہیں آتے۔بس جو کہنا ہوتا ہے ایک بار ہی کہ دیتے ہیں۔مجھے لگا کہ یہاں بھی پھر نہیں آئیں گے۔آئے بھی تو پھر کبھی مجھ سے بات نہیں کرینگے۔بہت شکریہ جلد ہی آپ سے ملاقات ہو گی آپ ہی کے انٹرویو میں۔
 
میں اور سنجیدہیہ آپ کو کیوں لگا؟میں اپنی پوری زندگی میں دو دفعہ مجبوراً سنجیدہ ہوئی تھی بس۔ سنجیدہ سنجیدہ سی تو نہیں بس over sensitive,emotional ہوں۔یہ اس لیے لکھا کہ اکثر لوگ مختلف مزاج کے ہوتے ہیں انہیں جلدی بےتکلفی پسند نہیں آتی سو مجھے شرمندہ ہونا پڑتا ہے۔

آپ کہتے ہیں تو مان لیتے ہیں ورنہ میں نے ظفری جی کو کافی کم گو محسوس کیا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی اور کم گو، ہاہاہا
وہ کیا ہے کہ آج کل شٹل کے آنے جانے میں مصروف ہوں گے، اس لیے اردو محفل کو وقت نہیں دے پا رہے ہوں گے۔

ویسے آپ کی زندگی میں سنجیدہ ہونے کا دوسرا موقع کون سا تھا؟
 
ظفری

لائبریرین
اچھی بات ہے۔ارے نہیں پلیز پلیز معافی کی کوئی بات نہیں مجھے تکلفات ویسے بھی پسید نہیں ۔میری ملاقات اپ سے موسیقی کی دنیا میں ہو چکی تھی۔یہ تو میں نے اس لیے کہا تھا کہ آپ دوبارہ پلٹ کر پھر اس تھریڈ پر نہیں آتے۔بس جو کہنا ہوتا ہے ایک بار ہی کہ دیتے ہیں۔مجھے لگا کہ یہاں بھی پھر نہیں آئیں گے۔آئے بھی تو پھر کبھی مجھ سے بات نہیں کرینگے۔بہت شکریہ جلد ہی آپ سے ملاقات ہو گی آپ ہی کے انٹرویو میں۔
ارے ہاں‌۔۔ یاد آیا ۔۔ موسیقی کی دنیا میں واقعی تھوڑی بات چیت ہوئی تھی ۔ ویسے آپ نے تھریڈ پر آنے اور ایک ہی بار جواب دینے کی بات کی ہے ۔ تو یہ ابھی کچھ عرصہ سے ایسا ہے کہ مصروفیت کچھ بڑھ گئی ہے ۔ اور ہاں آپ اتنی جلدی میرے انٹرویو تک بھی پہنچ گئیں ۔ :eek:
 
شمشاد

لائبریرین
بھائی جی آپ کے یہ پانچ ہزار کے قریب پیغامات میرے پچاس ہزار کے برابر ہیں۔ اب بتائیں۔
 
زینب

محفلین
میں کہوں بھی تو اپ کہاں چپ رہنے والے ہیں۔۔۔۔۔۔۔کتنا بولتے ہیں اپ ۔۔۔۔۔اپ کی کوئی پوسٹ مختصر نہیں ہوتی۔۔۔۔۔۔۔۔بدنام بے چاری لڑکیاں ہیں:p
 
ظفری

لائبریرین
میں کہوں بھی تو اپ کہاں چپ رہنے والے ہیں۔۔۔۔۔۔۔کتنا بولتے ہیں اپ ۔۔۔۔۔اپ کی کوئی پوسٹ مختصر نہیں ہوتی۔۔۔۔۔۔۔۔بدنام بے چاری لڑکیاں ہیں:p

ہائے اللہ ۔۔ کیا زمانہ آگیا ہے ۔ یہ ٹاپک جس کے لیئے کھولا گیا ہے ۔ انہی نے کہا ہے کہ ظفری آپ بہت کم گو ہیں ۔۔۔۔ اور ایک یہ زینب جی ہیں کہ فتویٰ صادر کر رہیں ہیں کہ ہم بہت بولتے ہیں ۔ :eek:

۔۔۔ :grin:
 
زینب

محفلین
آپ نے خود ہی کہا نا چھیڑ ملنگاں نوں تو اپ ہی ہوئے نا کیوں کہ اپ کے سوا یہاں کوئی نہیں تھا اب میں تو ملنگ ہونے سے رہی تو بچا کون۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
 
تعبیر

محفلین
ظفری بھائی اور کم گو، ہاہاہا
وہ کیا ہے کہ آج کل شٹل کے آنے جانے میں مصروف ہوں گے، اس لیے اردو محفل کو وقت نہیں دے پا رہے ہوں گے۔

ویسے آپ کی زندگی میں سنجیدہ ہونے کا دوسرا موقع کون سا تھا؟

شٹل کاک کے آجانے سے مسروف۔
آپ پہلا بتائیں میں بعد میں دوسرا موقع بتاؤں گی۔پہلے ذرا آپ کی عقلمندی کی داد دے لوں
 
شمشاد

لائبریرین
کتھے ان پڑھاں نال واہ پے گیا اے۔ +سرپیٹ+
یہ شٹل کاک کہاں سے بیچ میں آ گئی؟ خلائی شٹل کی بات ہو رہی تھی۔

اب دلہن بن کر کوئی غیر سنجیدہ کیسے ہو سکتا ہے؟
 
Top