اردو محفل کی زین فورو 1.2 پر اپگریڈ

عائشہ عزیز

لائبریرین
جی ہاں اب یہ سہولت ہے کہ تصاویر کو دوسری سائٹوں سے ڈریگ ڈراپ بھی کیا جا سکتا ہے۔ محفل میں فائل اپلوڈ فعال نہیں رکھا گیا ہے ورنہ کمپیوٹر سے کوئی فائل اس ایڈیٹر میں ڈریگ کر کے ڈراپ کر دیا جائے تو وہ اپلوڈ بھی ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ ایسی بعض خصوصیات انٹرنیٹ ایکسپلورر میں دستیاب نہیں ہیں۔ :) :) :)
جب کہ ہم اس سہولت سے عرصہ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
زین فورو۔۔۔ کیا یہ درست ہے کہ یہ سافٹ وئیر خریدنا پڑتا ہے اور مفت نہیں ملتا۔۔۔ ؟؟ کیونکہ اس کی ویب سائٹ جس کا لنک اوپر دیا گیا، اس پر اس کو خریدنے کا آپشن موجود ہے۔۔۔
اس کے مقابلے میں SMF ایک مفت فورم سافٹ وئیر ہے۔۔۔ کیا اس پر تجربہ کیا گیا ہے؟؟

زین فورو ایک کمرشل سوفٹویر جسے قیمتاً حاصل کرنا پڑتا ہے۔ اردو محفل فورم کا آغاز پی ایچ پی بی بی سے ہوا تھا جو کہ فری اور اوپن سورس ہے۔ ہم نے مختلف اوپن سورس فورم سوفٹویر کو نہ صرف ٹیسٹ کرکے دیکھا ہے بلکہ ان کے اردو پیکج بھی جاری کیے ہیں جنہیں استعمال کرکے متعدد اردو فورمز وجود میں آ چکی ہیں۔ اردو ویب اور اردو محفل فورم کے ارتقاء کے بارے میں جاننے کے لیے اس ربط کا مطالعہ مفید رہےگا۔
 
دوست

محفلین
نیا ورژن اچھا لگ رہا ہے۔
پوسٹ ریٹنگ کے آئکن تو وہی پرانے ہیں ان کا فونٹ ابھی انگریزی والا ہی لگتا ہے اسے نستعلیق کر دیں۔
 
لیکن تاریخِ ابتداء کے نیچے جگہ تو ہنوز خالی ہے۔
ہر ہیڈنگ کے نیچے اس کے مندرجات ہیں لیکن تاریخِ ابتداء کے نیچے کچھ نہیں۔
یہ ایڈ آن کے ڈیزائن میں ہی ایسا ہے۔ اس سے متعلقہ مندرجات اس ستون میں ہونے کے بجائے عنوان کے نیچے دوسری سطر میں لکھے ہوئے ہیں۔ :) :) :)
 
عمر سیف

محفلین
@ابن سیعد میں آپ کی توجہ ایک اور اہم مسئلہ کی طرف مذکور کرنا چاہتا ہوں جو بندے کو درپیش ہے.
میں جب بھی کچھ تحریر کر رہا ہوں وہ ایریل فانٹ میں لکھا آتا ہے نہ کہ نستعلیق جیسا کہ پہلے نظر آتا تھا.
باقی ممبران کی تحاریر نستعلیق اور دیگر فانٹس میں نظر آ رہی ہیں.
میرے لیپی پہ تقریباً تمام ہی اردو فانٹس انسٹال ہیں . گوگل کروم یوز کر رہا ہوں. آفس میں تو یہ مسئلہ سمجھ میں آتا ہے کیونکہ یہاں کچھ انسٹال کروانے کے لیے پہلے ہائی کمان سے اجازت لینا ہوتی ہے پر لیپی پہ یہ نہیں ہونا چاہیے.
16i5esz.jpg

اور کیا فانٹ مینو میں اردو فانٹ نہیں؟ اور اگر ہے تو کیسے تبدیل کر سکتے ہیں؟
2ahfj2o.jpg
 
آپ کی تمام تحریریں ہمیں نستعلیق میں ہی موصول ہو رہی ہیں یہ والی بھی، شاید آپ کے پاس پریوئیو کا کوئی مسئلہ درپیش ہے،
 
@ابن سیعد میں آپ کی توجہ ایک اور اہم مسئلہ کی طرف مذکور کرنا چاہتا ہوں جو بندے کو درپیش ہے.
میں جب بھی کچھ تحریر کر رہا ہوں وہ ایریل فانٹ میں لکھا آتا ہے نہ کہ نستعلیق جیسا کہ پہلے نظر آتا تھا.
باقی ممبران کی تحاریر نستعلیق اور دیگر فانٹس میں نظر آ رہی ہیں.
میرے لیپی پہ تقریباً تمام ہی اردو فانٹس انسٹال ہیں . گوگل کروم یوز کر رہا ہوں. آفس میں تو یہ مسئلہ سمجھ میں آتا ہے کیونکہ یہاں کچھ انسٹال کروانے کے لیے پہلے ہائی کمان سے اجازت لینا ہوتی ہے پر لیپی پہ یہ نہیں ہونا چاہیے.
16i5esz.jpg

اور کیا فانٹ مینو میں اردو فانٹ نہیں؟ اور اگر ہے تو کیسے تبدیل کر سکتے ہیں؟
2ahfj2o.jpg
کیا آپ پر یقین ہیں کہ آپ کے کمپیوٹر میں جمیل نوری نستعلیق ریگیولر نصب ہے؟ کیوں کہ بظاہر اس کا کوئی اور سبب سمجھ میں نہیں آ رہا۔ پیغام پوسٹ ہونے کے بعد نستعلیق میں ہی نظر آ رہا ہے جبکہ ایڈیٹر میں آپ کو نسخ نظر آ رہا ہے۔ چونکہ سائٹ میں فونٹ کی ترجیحات میں کئی سارے فونٹ موجود ہیں لہٰذا آپ کو کوئی فال بیک فونٹ نظر آ سکتا ہے جبکہ ایڈیٹر میں شاید محض جمیل نوری نستعلیق ہی درج ہے۔ :) :) :)

ابھی فونٹ کا ڈراپ ڈاؤن کسٹمائز نہیں کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ اس میں اردو اور عربی وغیرہ کے فونٹ شامل کر دیے جائیں گے اور عمومی لیٹن فونٹ کو اس سے ختم کر دیا جائے گا۔ ویسے ہماری ذاتی رائے میں تو فونٹ کا انتخاب ہونا ہی نہیں چاہیے۔ :) :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
ماشاءاللہ۔۔۔۔!

بہت ہی خوب کام ہوگیا یہ تو۔۔۔۔! :great:

آہستہ آہستہ دیکھتے ہیں کیا کچھ تبدیلیاں آئیں ہیں۔
 
عمر سیف

محفلین
کیا آپ پر یقین ہیں کہ آپ کے کمپیوٹر میں جمیل نوری نستعلیق ریگیولر نصب ہے؟ کیوں کہ بظاہر اس کا کوئی اور سبب سمجھ میں نہیں آ رہا۔ پیغام پوسٹ ہونے کے بعد نستعلیق میں ہی نظر آ رہا ہے جبکہ ایڈیٹر میں آپ کو نسخ نظر آ رہا ہے۔ چونکہ سائٹ میں فونٹ کی ترجیحات میں کئی سارے فونٹ موجود ہیں لہٰذا آپ کو کوئی فال بیک فونٹ نظر آ سکتا ہے جبکہ ایڈیٹر میں شاید محض جمیل نوری نستعلیق ہی درج ہے۔ :) :) :)

ابھی فونٹ کا ڈراپ ڈاؤن کسٹمائز نہیں کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ اس میں اردو اور عربی وغیرہ کے فونٹ شامل کر دیے جائیں گے اور عمومی لیٹن فونٹ کو اس سے ختم کر دیا جائے گا۔ ویسے ہماری ذاتی رائے میں تو فونٹ کا انتخاب ہونا ہی نہیں چاہیے۔ :) :) :)
جی جناب مجھے پورا یقین ہے کہ جمیل نوری نستعلیق ریگیولر میرے سسٹم میں موجود ہے. پر میں کچھ لکھتا ہوں تو ایریل میں مجھے نظر آتا ہے باقی ممبران کو شاید نستعلیق میں آتا ہو.
 
مزید کوئی سبب ہمیں اس وقت سمجھ میں نہیں آ رہا۔ شاید نبیل بھائی کچھ سمجھ سکیں اس قصے کو۔ :) :) :)
 
Top