اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زونی

محفلین
کیا سکول میں کوئی سیٹ خالی ھے ،پیرے پاس نہ کوئی سفارش ھے اور اس کے علاوہ میں چھٹی نہ کرنے کی گارنٹی بھی نہیں دے سکتی ،مجھے ایدمیشن ملے گا کیا:rolleyes:
اس سکول کے پرنسپل کون ہیں ویسے:rolleyes:
 

جیہ

لائبریرین
بالکل آپ کو داخلہ ملے گا۔ بس 500 روپیہ مبلغ سکہ رائج القت فیس بھریں (رسید 200 روپے کی ملی گی(
 

شمشاد

لائبریرین
خبردار اس کو پانچ سو تو کیا دو سو بھی نہ دیجیئے گا۔ یہ کنٹین والی مائی سموسے پکوڑے بنا کر کھا جائے گی۔

اس اسکول میں آپ کا داخلہ ہو گیا، بس روزانہ آئیے اور ہوم ورک بھی کر کے لائیے۔
 

حسن علوی

محفلین
اور یہ رہی میری آج کی حاضری (کچھ دنوں کی چھٹیوں کے بعد)

ہوم ورک:

سیدنا ابنِ عباس:abt: سے روایت ھے کہ نبی اکرم:pbuh: نے فرمایا کہ "ابنِ آدم کے دونوں قدم اپنے رب کے پاس سے اس وقت نہیں ہٹیں گے کہ جب تک اس سے پانچ چیزوں کے متعلق دریافت نہ کر لیا جائے گا:

1) اس نے اپنی عمر کہاں صرف کی؟

2) اپنی جوانی کن کاموں میں گزاری؟

3) اس نے مال کہاں سے کمایا؟

4) وہ مال کہاں خرچ کیا؟

5) اپنے علم میں سے کتنا عمل کیا؟

(صحیح بخاری)
 

حسن علوی

محفلین
کیا سکول میں کوئی سیٹ خالی ھے ،پیرے پاس نہ کوئی سفارش ھے اور اس کے علاوہ میں چھٹی نہ کرنے کی گارنٹی بھی نہیں دے سکتی ،مجھے ایدمیشن ملے گا کیا:rolleyes:
اس سکول کے پرنسپل کون ہیں ویسے:rolleyes:

زونی ہم آپکو اردو محفل کے اسکول میں خوش آمدید کہتے ہیں اور بخوشی داخلہ بھی دیتے ہیں اب چونکہ آپ اس اسکول کی اسٹوڈنٹ ہیں تو باقاعدگی آیئے گا اور روز کا کام روز کیجیئے گا اور دیگر قوانین سے بھی آپ کو آگاہ کیا جاتا رہے گا۔
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔

سر جی آج ایسے ہی حاضری لگا لیں ۔۔میں دعوت سے تھکی ہوئی آئی ہوں۔۔کل اکھٹا ہوم ورک کر کے لاؤں گی انشا اللہ۔۔۔:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
دیکھ لیں آپ کی وجہ سے دوسرے طالبعلم بھی بہانے بنائیں گے، ویسے ساتھ میں کیا کچھ لائیں؟
 

سارا

محفلین
سر جی میں نے انکار تو نہیں کیا۔۔کل ڈبل ہوم ورک کر کے لاؤں گی انشا اللہ۔۔۔

ساتھ جو لائیں ہیں اس کی تفصیل۔۔۔ (کوفتے' بریانی ' چکن روسٹ ' قورمہ ' کباب ' سویاں ' ٹرائفل '' ;)
اس کے علاوہ اپنی کزن ' اس کا بیٹا اور آنٹی کو بھی لائی ہوں جنہیں ابھی نماز پڑھ کر ان کے گھر ڈراپ کر کے آنا ہے انشااللہ۔۔۔:rolleyes:
 

زینب

محفلین
سارا سیدھے سے کہیں نا شمشاد کے لیے کچھ نہیں لایئں۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیوں کے کھانے کے ساتھ اپ پہلے ہی کھانے والوں کابندبست کر چکیں تھیں۔۔:p۔۔۔
 

زونی

محفلین
خبردار اس کو پانچ سو تو کیا دو سو بھی نہ دیجیئے گا۔ یہ کنٹین والی مائی سموسے پکوڑے بنا کر کھا جائے گی۔

اس اسکول میں آپ کا داخلہ ہو گیا، بس روزانہ آئیے اور ہوم ورک بھی کر کے لائیے۔

ہا ہاہا ہاااا، شکر ہے اب میری سانس بحال ہوئی شمشاد بھائی ویسے بھی مجھ سے کسی کو کیا مل سکتا ھے ،میں تو لینے دینے میں پڑتی ہی نہیں،لیکن سر آج میں نے کام نہیں کیا کیونکہ مجھے زبردست فلو ھے اور سر گھوم رہا ھے ،سکول تو صرف حاضری لگوانے آئی ہوں،لگے گی نا:(
 

شمشاد

لائبریرین
روز آتی ہو تو حاضری بھی تو لگایا کرو سب کی۔ رجسٹر تمہارے پاس اور حاضریاں میں لگاؤں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top