اردو محفل کا سکول (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
''خوش نصیب انسان وہ ہے جو اپنے نصیب پر خوش رہے۔۔''

کسی پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش نہ کرو 'ہو سکتا ہے کہ آپ کا نشانہ خطا ہو جائے لیکن یہ بات یقینی ہے کہ آپ کے ہاتھ ضرور گندے ہوں گے۔۔''

''خیال رکھیے ہمیشہ ان لوگوں کا 'جنہوں نے آپ کی جیت کے راستے میں اپنا بہت کچھ ہار دیا ہے اور یاد رکھیے گا اس ذات پاک کو جس نے آپ کے لیے آپ سے بڑھ کر سوچا اور آپ کی سوچوں سے بڑھ کر نوازا ہے''
 

شمشاد

لائبریرین
تم اصل میں اسكول سے باہر ماوراء سے محو گفتگو تھیں اس لیے نظر نہیں آئیں۔
 

سارا

محفلین
جی دراصل ہم ایک کونے میں محوِ گفتگو تھے سب سے چھپ کر تا کہ کوئی اور نہ سن لے۔۔۔میں اسے یہ کہہ رہی تھی کہ رمضان کا کوئز آسان بنانا اور 1 '2 سوال مجھے بھی سرگوشی میں بتا دینا۔۔;)
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں ٹھیک ہے۔ ایک سوال میری طرف سے بھی :

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالٰی عنہ کا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا رشتہ تھا؟
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کا جواب تو درست ہے لیکن میں نے جواب دینے کے لیے تھوڑا ہی کہا تھا۔ میں نے تو کہا تھا کہ اس سوال کو کوئیز میں شامل کرنا ہے۔
 

سارا

محفلین
اوووو میں سمجھی نہیں۔۔۔مجھے لگا آپ نے اسکول میں کوئز ابھی سے شروع کر دیا ہے۔۔۔:rolleyes:
 

حسن علوی

محفلین
اوو سوری ماوراء مجھے خیال ہی نہیں رہا تم نے اس پوسٹ سے ہٹا دینے تھے نا۔۔۔ابھی میں نے ہٹا دیے ہیں ویسے بھی یہاں کسی کا چکر کم ہی لگتا ہے صرف حسن نے ہی نقل کی ہو گی۔۔;)

سبحان اللہ۔۔۔
جناب مجھے نقل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں میں تو خود ہی بڑا ذہین ہوں ماشاءاللہ:hatoff:
 

شمشاد

لائبریرین
آپ نے کچھ تیاری کی کہ نہیں؟
ویسے ماوراء نے جو کوئیز تیار کیا ہے، کیا آپ نے وہاں حصہ لیا؟
 

چاند بابو

محفلین
چاند بابو حاضر ہے ماسٹر جی میری حاضری لگا دیں پلیز۔
سر جی کل بارش ہو رہی تھی اور اسلئے میں اپنا ہوم ورک مکمل نہیں کر سکا اس لئے مجھے آج کی چھٹی دے دی جائے تاکہ میں اپنا ہوم ورک مکمل کر سکوں۔
 

سارا

محفلین
سر جی طالبعلم بہت بہانے بازی کرنے لگے ہیں اس بات کا سخت نوٹس لیا جائے۔۔۔:roll:
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔

''کھلی ہوئی عداوت منافقانہ دوستی سے بہتر ہے (حضرت امام جعفر )

''اپنا مزاج درویشانہ رکھو مضائقہ نہیں کہ تمہارا لباس امیرانہ ہو ( حضرت سعدی رح)
 

سارا

محفلین
نہیں سر جی ایسا نہ کریں میرے پاس تو کوئی تجربہ ہی نہیں ہے اور مجھ سے تو چھوٹے بچے نہیں ڈرتے یہ 5 فٹ کی بندیاں اور 6 فٹ کے بندے کہاں ڈریں گے۔۔:(
 

سارا

محفلین
آپکا تو 50 ہزار پیغامات کا تجربہ ہے سر جی۔۔آپ جتنا تجربہ تو کسی کا ہو ہی نہیں سکتا:rolleyes:۔۔۔آپ جتنا آرام سے سب سے بات کرتے ہیں اتنا سوفٹ تو میں بھی نہیں بولتی۔۔۔اور یہ بات یاد رکھیں آپ جسے استاد یا استانی رکھتے ہیں وہ اس طرف آنا ہی چھوڑ دیتے ہیں:(
 

سارا

محفلین
اُف یہ بیچارگی

ٹیچر '' بچوں وعدہ کرو کھبی شراب سگریٹ نہیں پیو گے۔۔''
بچے ''نہیں پیئں گے۔۔
ٹیچر۔۔'' لڑکیوں کا پیچھا نہیں کرو گے'نہ چھیڑو گے۔۔
''بچے۔۔''نہیں کریں گے۔۔
''ٹیچر ۔۔لڑکیوں سے فلرٹ نہیں کرو گے۔۔
بچے۔۔''نہیں کریں گے۔۔
ٹیچر۔۔''ان پر آوازیں نہیں کسیں گے۔۔؟
بچے۔۔''نہیں کسیں گے۔۔
ٹیچر۔۔اور اس وطن پر اپنی زندگی قربان کر دو گے۔۔
بچے۔۔''کر دیں گے'' ایسی زندگی کا اور کرنا بھی‌ کیا ہے۔۔''
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top