اردو محفل میں نقاط کی اہمت

ساجد

محفلین
نقاط والے معاملے کو اتنا سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں۔ ڈبہ سرخ ہو یا سبز اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟؟؟۔ کم از کم میں تو اپنے دل کی بات لکھنے میں ان ڈبوں سے خوفزدہ نہیں ہوں۔:)
 

ساجد

محفلین
میرا بھی یہی اندازہ ہے کہ چند احباب نے منفی نقاط دینے کا مشغلہ اپنایا ہوا ہے۔ مثال کے طور پر میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ میری غیر حاضری سے پہلے جب کہ میں بہت متنازعہ موضوعات پر بھی بحوث میں شامل ہوتا رہا تو میری شہرت سبز ڈبے میں ہی رہی اور میری غیر حاضری میں جب کہ ایک پیغام بھی میری طرف سے محفل میں نہیں لکھا گیا یہ سرخ ڈبے میں تبدیل ہو گئی۔
اگر اختلاف ہو تو سامنے آ کر بات کرنا چاہئیے نا کہ منفی نقاط دے کر چوروں کی طرح سے پتلی گلی سے نکلنا چاہئیے۔
میری رائے یہی ہے کہ اگر ممکن ہو سکے تو منفی یا مثبت نقاط دینے کا سلسلہ ہی ختم کر دینا چاہئیے۔ جس کو تعریف کرنا ہو یا اختلاف کرنا ہو وہ میدان میں آ کر بات کرے۔
 

زیک

مسافر
یہ بات پبلک نالج ہے کہ شہرت کے نظام کا سب سے زیادہ استعمال یعنی دوسروں کو پوائنٹ (مثبت یا منفی کی تخصیص کے بغیر) دینے میں میں، وارث اور شمشاد سب سے آگے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے اگر پتا ہوتا تو یہاں پر بھی ریپوٹیشن سسٹم کو شروع میں ہی ڈس ایبل کر دیتا۔ :rolleyes:
بہرحال اب میں نے ریپوٹیشن سسٹم کو ڈس ایبل کر دیا ہے۔
 

زین

لائبریرین
یہ کیا ہوگیا؟ جب ہمارے شہرت کے ڈبے سبز ہوگئے تو یہ نظام ہی ختم کردیا گیا :(

ویسے جو جو لوگ پوائنٹس دیتے ہیں ان کے نام ظاہر ہونے چاہیئے۔۔۔ میں‌ تو مثبت پوائنٹس دینے پر نام نہیں‌لکھتا البتہ منفی پوائنٹس دیتے وقت نام لکھ دیتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بات پبلک نالج ہے کہ شہرت کے نظام کا سب سے زیادہ استعمال یعنی دوسروں کو پوائنٹ (مثبت یا منفی کی تخصیص کے بغیر) دینے میں میں، وارث اور شمشاد سب سے آگے ہیں۔

اس کا مطلب ہے آپ کو ناموں کا علم ہوتا ہے کہ کون کون مثبت یا منفی نقاط میں اضافہ کر رہا ہے۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
یہ تو ٹھیک نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔شمشاد بھائ کہاں ہیں؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہمیں لال ڈبے بھی منظور ہے پر واپس لگادیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم نے تو صرف نام ظاہر کرنے کیلئے کہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور یہ سارا ڈبہ لے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھئی آپ نے نام جو لکھے ہیں تو میں نے اسی سے اندازہ لگایا ہے۔ اور جو ربط آپ نے دیا ہے اس کو فی الحال سمجھنے کے لیے پی ایچ ڈی کرنا پڑے گی۔

اگر تجرباتی طور پر اس موڈ کو دوبارہ فعال کر دیا جائے اور اس کے ساتھ نام ظاہر ہوں تو میرے خیال میں تو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شمشاد بھائی یہ اندازہ نہیں حقیقت ہے۔ اس ربط پر بہت سی مفید معلومات ہیں، یہ علیحدہ بات ہے کہ بہت کم احباب اس طرف توجہ کرتے ہیں۔ اور اب مزید کھلا ہے کہ زیک، میرے اور آپ کے بعد زینب اور باسم بھی اس مرحوم نظام کو بہت استعمال کرتے رہے ہیں :)
 

زیک

مسافر
بھئی آپ نے نام جو لکھے ہیں تو میں نے اسی سے اندازہ لگایا ہے۔ اور جو ربط آپ نے دیا ہے اس کو فی الحال سمجھنے کے لیے پی ایچ ڈی کرنا پڑے گی۔

تو اس کے لئے آپ میرے سکول میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ :)

اگر تجرباتی طور پر اس موڈ کو دوبارہ فعال کر دیا جائے اور اس کے ساتھ نام ظاہر ہوں تو میرے خیال میں تو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔

صاف صاف کہیں کہ آپ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ آپ کو پوائنٹ کس نے دیئے ہیں۔ :grin:;)
 

شمشاد

لائبریرین
داخلہ بھی لے لیں گے۔

میں اپنی بات نہیں کر رہا، کافی اراکین نے مجھے کہا ہے کہ نام ظاہر ہونا چاہیے تاکہ انہیں معلوم ہو سکے۔ جہاں تک میری بات ہے، میں ان کی پرواہ ہی نہیں کرتا۔

ایک اور بات کہ اس پر تھوڑی روشنی ڈالیں :

موضوعات کے لیے مثبت اور منفی نقاط کا کس سے تعلق ہے؟
 
Top