اردو محفل سے متعلق انٹرنیٹ ایکسپلورر اور گوگل کروم میں مسائل

طالوت

محفلین
میرے پاس کمپیوٹر میں ونڈوز 7 ہوم پریمیم انسٹال ہے ۔ انٹرنیٹ ایکسپلور سے اردو محفل کے استعمال دوران لاگن ہونے کے لئے "مجھے یاد رکھیں" باکس ظاہر نہیں ہو رہا جس کے باعث ہر نئے صفحے کے لئے مجھے نئے سرے سے لاگن ہونا پڑتا ہے۔
گوگل کروم سے اردو محفل کے استعمال کے دوران میں کچھ بھی لکھ نہیں پا رہا۔ یہ تمام تحریر بھی کنٹرول اسپیس کی مدد سے انگریزی لکھنے والے ہلکے نیلے رنگ کے باکس میں میرے کمپیوٹر میں انسٹال شدہ اردو کی بورڈ کی مدد سے لکھ رہا ہوں ۔ ازراہ کرم بتائیں کہ آیا یہ ونڈوز یا وائرس کا مسئلہ ہے یا پھر کچھ اور۔

وسلام
 
فی الحال محفل سب سے درست فائرفاکس میں دکھتی ہے۔ اردو ایڈیٹر بھی فی الحال صرف فائرفاکس اور انٹرنیٹ ایکسپلورر میں ہی درست کام کرتا ہے۔ مجھے یاد رکھیں والے چیک باکس کا قصہ کیا ہے ہمیں اس کی ٹیسٹنگ کرنی ہوگی۔ اب چونکہ محفل کے اپگریڈ پر کام ہو رہا تھا س لئے کئی معلوم بگ بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ لیکن بہت ہی ناگزیر ہو تو ان کو درست کیا جا سکتا ہے۔
 
Top